🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.87K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
06-06-1444 ᴴ | 30-12-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
06-06-1444 ᴴ | 30-12-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
اعلیٰ حضرت اور جاہل مبلغین
قرآن اور دین کی باتیں بتانا اور سکھانا
اذان جمعہ کے لئے دو اذانیں
جس نے تین مرتبہ جمعہ چھوڑ دیا
سردیوں کی ڈش सर्दियों की डिश
گاؤں اور شہر میں فرق गाँव और शहर में फ़र्क़
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
*سوال نمبر 123:*
محرم الحرام میں نئے سال کی مبارک باد دینا کیسا ہے؟

*جواب :*
محرم الحرام سے چونکہ نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے تو مسلمانوں میں رائج ہے کہ وہ اس سال کی مبارک باد دیتے ہیں اور یہ مبارکباد دینا شرعاً نہ بدعتِ سیئہ (بری بدعت) ہے اور نہ سنت ہے بلکہ مباح و جائز ہے۔

چنانچہ یکم محرم الحرام میں نئے اسلامی سال کی مبارکباد دینے کے جائز و مباح ہونے پر درج ذیل چند دلائل ذکر کیے جاتے ہیں :

*1-* امام جلال الدین سیوطی شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر فرمایا :
*"قال القمولي في الجواهر : لم أر لأصحابنا كلاما في التهنئة بالعيدين و الأعوام و الأشهر كما يفعله الناس و رأيت فيما نقل من فوائد الشيخ زكي الدين عبد العظيم المنذري أن الحافظ أبا الحسن المقدسي سئل عن التهنئة في أوائل الشهور و السنين أ هو بدعة أم لا ؟*
*فأجاب بأن الناس لم يزالوا مختلفين في ذلك.*
*قال: و الذي أراه أنه مباح ليس بسنة و لا بدعة."*
*و نقلہ الشرف الغزی فی شرح المنھاج و لم یزد علیہ*

یعنی (احمد بن محمد) قمولی (شافعی) رحمۃ اللہ علیہ نے *"جواہر"* میں فرمایا :
میں نے عیدین، سالوں اور مہینوں کی مبارک باد دینے کے بارے میں اپنے اصحاب کا کوئی کلام نہیں دیکھا جیسا کہ لوگ اسے کرتے ہیں (یعنی مبارک باد دیتے ہیں) اور میں نے اس میں دیکھا جس میں شیخ زکی الدین عبد العظیم منذری کے فوائد سے نقل کیا گیا کہ بیشک حافظ ابو الحسن مقدسی رحمۃ اللہ علیہ سے مہینوں اور سالوں کی مبارک باد دینے کے متعلق پوچھا گیا کہ کیا وہ بدعت ہے یا نہیں ؟
تو جواب دیا کہ :
لوگ ہمیشہ اس بارے میں مختلف رہیں ہیں، (اور) فرمایا : اور وہ جسے میں خیال کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ یہ (مبارک باد دینا) مباح (جائز) ہے، نہ سنت ہے اور نہ بدعت ہے.

اور اس کو شرف غزی نے *"شرح المنہاج"* نقل فرمایا ہے اور اس پر زیادتی نہیں کی.
*(وصول الامانی باصول التھانی صفحہ 51، 52 )*

*2-* شریعت نے نئے اسلامی سال کی مبارکباد دینے سے منع نہیں کیا اور جس کام سے شریعت منع نہ کرے وہ بالکل جائز ہوتا ہے.

جیسا کہ حدیثِ مبارکہ ہے:
*"اَلْحَلاَلُ مَااَحَلَّ اللّٰہُ فِیْ کِتَابِہٖ وَالْحَرَامُ مَاحَرَّمَ اللّٰہُ فِیْ کِتَابِہٖ وَمَاسَکَتَ عَنْہُ فَھُوَمِمَّاعَفَاعَنْہٗ"*
یعنی حلال وہ ہے جسے اللہ نے اپنی کتاب میں حلال کیا اور حرام وہ ہے جسے اللہ نے اپنی کتاب میں حرام کیا اور جس سے خاموشی اختیار فرمائی (یعنی منع نہ فرمایا) وہ معاف ہے(یعنی اس کے کرنے پر کوئی گناہ نہیں)۔
*(جامع ترمذی ابواب اللباس باب ماجاء فی لبس الفراء، سنن ابن ماجہ، المستدرک للحاکم)*

*3-* نیا اسلامی سال اور محرم الحرام کا مہینہ ہمارے لیے مبارک اور اچھا ہے اور مبارک و اچھی چیز کی مبارک باد دینے کی اصل، صحیح حدیثِ مبارکہ سے ثابت ہے۔

چنانچہ معراج کی رات جب نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر آسمانوں سے ہوا تو انبیاءِ کرام عليهم الصلاة و السلام نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج پر مبارک باد پیش کی۔
*(کما فی کتب الاحادیث مشھور)*

*نوٹ :*
نئے سال کی مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ ان الفاظ کے ساتھ دعا بھی مانگنی چاہیے، جن الفاظ کے ساتھ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم ایک دوسرے کو دعا سِکھایا کرتے تھے.

چنانچہ حضرت عبداللہ بن ہشام رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نیا سال شروع ہوتا تو آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم ایک دوسرے کو یہ دعا سکھاتے :
*"اَللّٰھُمَّ اَدْخِلْہٗ عَلَیْنَا بِالْاَمْنِ وَ الْاِیْمَانِ وَ السَّلاَمَةِ وَ الْاِسْلاَمِ وَ رِضْوَانٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ وَ جوَارِِ مِّنَ الشَّیْطَانِ"*
ترجمہ : اے اللہ! اس (نئے سال) کو ہمارے اوپر امن اور ایمان، سلامتی اور اسلام، رحمٰن کی خوشنودی اور شیطان سے حفاظت کیساتھ داخل فرمایا.
*(المعجم الاوسط، رقم الحدیث : 6241 جلد 6 صفحہ 221، مجمع الزوائد، رقم الحدیث : 17150، معجم الصحابہ، جلد 3 صفحہ 543 رقم الحدیث : 1539)*

واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ و سلم

کتبہ *ابواسیدعبیدرضامدنی*
01/09/2019
03068209672
*تصدیق و تصحیح :*
اسلامی ہجری سال کے آغاز پر مبارکباد دینے کے حوالے سے آپ کا جو فتویٰ ہے یہ بالکل درست اور صحیح ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے، بندہ ناچیز اس فتوے کی بھر پور تائید و توثیق کرتا ہے .
*ابوالحسنین مفتی محمد عارف محمود خان معطر القادری*

https://t.me/SharayiAdalatChannelFMfoundation/1494
1👍1
*سوال نمبر 200:*
نئے عیسوی سال کی مبارک باد دینا کیسا ہے ؟
سائل : عبد الرشید عطاری

*الجواب بعون الملک الوھّاب*
*اللھم ھدایۃ الحق و الصواب*
جنوری سے نئے عیسوی سال کا آغاز ہوتا ہے، تو لوگ بالخصوص سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو اس نئے سال کی مبارکباد دیتے ہیں اور یہ شرعی حیثیت سے نہ سنت ہے اور نہ ہی بدعتِ سیئہ (یعنی بری بدعت) ہے بلکہ مباح (یعنی جائز) عمل ہے، البتہ اگر کوئی اس وجہ سے نئے عیسوی سال کی مبارک باد دیتا ہے کہ دوسرے مسلمان بھائی کو نیکیاں کرنے کے لیے مہلت مل گئی ہے تو اس اچھی نیت کے ساتھ مبارک باد دینا مستحسن ہوجائے گا۔

چنانچہ نئے عیسوی سال کی مبارک باد دینے کے جائز ہونے پر ذیل میں چند دلائل ملاحظہ کیجیے :

*1-* امام جلال الدین سیوطی شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر فرمایا :
*"قال القمولي في الجواهر: لم أر لأصحابنا كلاما في التهنئة بالعيدين والأعوام والأشهر كما يفعله الناس ورأيت فيما نقل من فوائد الشيخ زكي الدين عبد العظيم المنذري أن الحافظ أبا الحسن المقدسي سئل عن التهنئة في أوائل الشهور والسنين أهو بدعة أم لا؟*
*فأجاب بأن الناس لم يزالوا مختلفين في ذلك.*
*قال: والذي أراه أنه مباح ليس بسنة ولا بدعة."*
*ونقلہ الشرف الغزی فی شرح المنھاج ولم یزد علیہ*

یعنی (احمد بن محمد) قمولی (شافعی) رحمۃ اللہ علیہ نے *"جواہر"* میں فرمایا :
میں نے عیدین, سالوں اور مہینوں کی مبارکباد دینے کے بارے میں اپنے اصحاب کا کوئی کلام نہیں دیکھا جیساکہ لوگ اسے کرتے ہیں (یعنی مبارکباد دیتے ہیں) اور میں نے اس میں دیکھا جس میں شیخ زکی الدین عبدالعظیم منذری کے فوائد سے نقل کیا گیا کہ بیشک حافظ ابوالحسن مقدسی رحمۃ اللہ علیہ سے مہینوں اور سالوں کی مبارکباد دینے کے متعلق پوچھا گیا کہ کیا وہ بدعت ہے یا نہیں ؟
تو جواب دیا کہ لوگ ہمیشہ اس بارے میں مختلف رہیں ہیں، (اور) فرمایا : اور وہ جسے میں خیال کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ یہ (مبارکباد دینا) مباح (جائز) ہے، نہ سنت ہے اور نہ بدعت ہے.
اور اس کو شرف غزی نے *"شرح المنہاج"* نقل فرمایا ہے اور اس پر زیادتی نہیں کی.
*(وصول الامانی باصول التھانی صفحہ 51, 52 )*

*2-* شریعت نے نئے عیسوی سال کی مبارکباد دینے سے منع نہیں کیا اور جس کام سے شریعت منع نہ کرے وہ بالکل جائز ہوتا ہے.
چنانچہ حدیثِ مبارکہ میں ہے:
*"اَلْحَلاَلُ مَا اَحَلَّ اللّٰہُ فِیْ کِتَابِہٖ وَ الْحَرَامُ مَا حَرَّمَ اللّٰہُ فِیْ کِتَابِہٖ وَمَا سَکَتَ عَنْہُ فَھُوَ مِمَّا عَفَا عَنْہٗ"*
یعنی حلال وہ ہے جسے اللہ پاک نے اپنی کتاب میں حلال کیا اور حرام وہ ہے جسے اللہ پاک نے اپنی کتاب میں حرام کیا اور جس سے خاموشی اختیار فرمائی (یعنی منع نہ فرمایا) وہ معاف ہے (یعنی اس کے کرنے پر کوئی گناہ نہیں)۔
*(جامع ترمذی ابواب اللباس باب ماجاءفی لبس الفراء ،سنن ابن ماجہ ،المستدرک للحاکم)*
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ و سلم

کتبہ *ابواسیدعبیدرضامدنی*
31/12/2019
03068209672
*تصدیق و تصحیح :*
الجواب صحيح والمجيب نجيح
*فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم الحدیث والافتاء بجامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی*

https://t.me/SharayiAdalatChannelFMfoundation/1575
1👍1
⚡️ ہیپی نیو ائیر کہنا ⚡️

(سئل) ہیپی نیو ایئر، یا نیا سال مبارک ہو کہنا کیسا ہے؟

(فأجاب) غیر مسلموں کو یہ کہنا: ”تجھے نیا سال مبارک ہو (یعنی تیرے لیے نیا سال برکت والا ہو) ممنوع ہے. صرف پرہیز نہ کریں بلکہ برا بھی جانیں. اور ارتدادی دنیا کی مخلوقات (یعنی وہابی دیوبندیوں) سے ایسا ہی کہنا بالاتفاق حرام ہے.

نئے سال کی مبارک باد سے اگر دعا ہی مقصود ہے تو ”ہیپی نیو ایئر“ کہنے میں ان سے مشابہت ہے مسلمانوں سے اس قسم کے الفاظ کہنے سے اجتناب کرے بلکہ نئے ہم معنیٰ الفاظ استعمال کریں جن میں نصرانیت کی مخالفت ہو تو بہتر (جیسے مسلمانوں سے کہنا: تجھے نیا سال مبارک ہو کہ اس سال بھی تو اپنے ایمان پر قائم رہا، آپ کو اعمال صالحہ کرنے کے لیے مہلت دی گئی، مبارک ہو) یا آئندہ سال مبارک رہے یا فقط مبارک ہو؛ یا اسی طرح کے دیگر جملے کہیں ورنہ خاموشی بہترین راہ ہے.


کتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی

https://t.me/SharayiAdalatChannelFMfoundation/708
👍21
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
06-06-1444 ᴴ | 30-12-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
07-06-1444 ᴴ | 31-12-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1