🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
جماعت احیاء الاسلا م کے صدر کی حیثیت سے آپ کو بھی مدعوکیا گیا۔اس موقع پر آپ نے اعلان فرمایا :کہ"مسلم لیگ بر صغیر میں مسلمانو ں کی واحد نمائندہ جماعت ہےلہذا ہم اپنی تمام قوت و طاقت اور جماعت احیاء الاسلام کو مسلم لیگ میں مدغم کرتے ہیں اور احیاءالاسلام کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے پانچ ممبران اسمبلی مسلم لیگ میں شامل ہوتے ہیں "۔یہ اعلان آپ نے قائد اعظم کی اس یقین دہانی او ر گفت وشنید کےبعد کیا تھا کہ یہ ہمارا پاکستان ایک صحیح اسلامی ریاست ہوگا جہاں صرف کتاب و سنت کی حکمرانی ہو گی۔

تحریک پاکستان کے دوران ایک موقع ایسا بھی آیا کہ انگریز حکومت نے قائد اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلم اکثریت والے صوبوں میں سے کسی اسمبلی میں اپنی اکثریت کا ثبوت دیں ،اس نازک مرحلے پر آپ کے کے روحانی وایمانی جذبہ اور جاہ و جلال نے وہ کام کیا جو تاریخ کےصفحات پرہمیشہ روشن رہیگا۔آپ نے سندھ اسمبلی کے تمام مسلم ممبران سے ملاقات کی ،ان میں سے کئی آپ کے مرید تھے لیکن ان کی اکثریت کانگریس کے ساتھ تھی ۔آپ نے بڑی مجاہد انہ شان سے ایک ایک ممبر سے کہا کہ وہ اسمبلی کے اجلاس میں تحریک پاکستان کی تائید میں وٹ دے۔چنانچہ انہونے بسرو چشم آپ کا فرمان قبول کیا۔اسمبلی ہال میں تحریک پاکستان کو مطلوبہ تائید مل گئی ،انگریز اور ہندو ٔں کے ہوش اڑ گئے کیوں کہ انھیں ایسی توقع نہ تھی۔ اسی طرح "آل انڈیا سنی کانفرنس"میں شرکت فرمائی ،جس نے قیامِ پاکستان کے حوالے سے بڑااہم کرداراداکیا۔

تاریخِ وصال:
9/جمادی الاول 1380 ھ ،مطابق 30/ اکتوبر 1960 ء بروز اتوار اک بجے دن آپ نے انتقال فرمایا ،اور بھر چونڈی شریف میں مزارپرانوارمرجعِ خلائق ہے۔

ماخذ و مراجع:
تذکرہ اکابرِ اہلسنت ۔ انسائیکلوپیڈیا اولیائے کرام ۔ تحریکِ پاکستان اور مشائخِ عظام ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-peer-abdul-rahman-bharchondvi
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
استاذ الاساتذہ الہند بانئ درس نظامی حضرت علامہ ملا نظام الدین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

ولادت:
ملا نظام الدین محمد سہالوی کی ولادت 27 مارچ 1677ء بمطابق 1088ھ ہوئی ۔ والد گرامی کا نام ملا قطب الدین تھا ۔

تحصیل ِعلم:
علمی ادبی اور مذہبی گھرانے میں آنکھ کھولی تعلیم کا آغاز والد گرامی سے کیا ان کے علاوہ اساتذہ سے بھی استفادہ کیا ان میں ملا باقر، ملا علی قلی جالسی، ملا امان اللہ بنارسی اور ملا غلام نقشبند شامل ہیں ۔

بیعت و خلافت:
تکمیل تعلیم کے بعد باطنی تعلیم کیلئے سلسلۂ قادریہ کے پیشوا اور ولی کامل سید عبد الرزاق ہانسوی سے بیعت کی منازل سلوک اور اعزاز خلافت بھی حاصل کیا ۔ اپنے مرشد گرامی کے احوال و آثار، الہامات و ارشادات اور تعلیمات پر مشتمل " مناقب رزاقیہ " لکھی ۔

تدریسی خدمات:
ملا نظام الدین محمد سہالوی تکمیل علوم کے بعد تا حیات درس و تدریس ، تصنیف و تالیف اور تبلیغ و اصلاح میں مصروف رہے ـ آپ نے فرنگی محل میں 50 سال درس و تدریس کی جہاں سے ہزاروں مدرسین، معلمین، محققین، مبلغین اور مصلحین تیار ہو کر نکلے ۔ آج بھی علماء ان سے سلسلۂ تلمذ میں ان کے شاگرد ہونے کو قابل اعزاز سمجھتے ہیں ۔

وصال:
آفتاب علوم و معارف 9 جمادی الاولیٰ 1161ھ بمطابق 1748ء کو غروب ہوا ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/founder-of-dars-e-nizami-hazrat-mulla-nizamuddin
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
08-05-1444 ᴴ | 03-12-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
09-05-1444 ᴴ | 04-12-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
09-05-1444 ᴴ | 04-12-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
09-05-1444 ᴴ | 04-12-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1