🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
06-05-1444 ᴴ | 01-12-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
06-05-1444 ᴴ | 01-12-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
::::::بیوی کا حق مہر ایک کتاب کی تصنیف::::::

_خاوند کو حیران کرنے والی فقیہ و عالمہ بیوی____
#تاریخِ_اسلامی قسط نمبر 38

#کامیاب_خواتین قسط نمبر 1

مالک الجزائر کے بہترین مفکر و محقق تھے عرب دنیا کے مشہور ادیب و مصلح تھے

انکی شادی کا سبب بڑا باکمال ہے

وہ ایک کتب خانے میں جاتے اور کسی کتاب کا پوچھتے تو عموما انکو بتایا جاتا یہ کتاب تو فلاں خاتون لے گئی ہیں

جب بار بار مالک نے اس خاتون کا نام سنا اور اسکا علمی شغف اور مطالعے کا ذوق دیکھا تو اس سے ملاقات کا ارادہ کیا

اور پھر ملاقات کے بعد ان دونوں نے باھم رضا مندی سے شادی کر لی

کیا ہی بہترین جوڑی ہوتی ہے جب میاں بیوی دونوں محقق ہوں دونوں صاحب مطالعہ ہوں دونوں علم سے متعلق ہوں

ایسے ہی مثال فقہ حنفی کے بہت بڑے عالم فقیہ امام کاسانی کی ملتی ہے

علامہ محمد بن احمد سمرقندی (متوفی 540 ھجری) کی دختر فاطمہ فقیہ عالمہ تھیں جو اپنے والد کے فتاوی جات کی تصحیح کیا کرتی تھیں

بڑے بڑے امراء حتی کہ بادشاہوں نے بھی انکے نکاح کا پیغام بھیجا
مگر علامہ سمرقندی نے کچھ جواب نہ دیا

امام سمرقندی نے فقہ حنفی پہ ایک کتاب تحفۃ الفقہاء لکھی

ان کے شاگرد امام علاء الدین کاسانی (متوفی 587 ھجری) نے اپنے استاذ کی کتاب تحفہ کی بڑی باکمال شرح لکھ دی جس کا نام بدائع صنائع رکھا

جس کو دیکھ کر کر امام سمرقندی اتنے خوش ہوئے کہ اپنی فقیہ عالمہ بیٹی کا نکاح امام کاسانی سے کر دیا

اس پر علماء نے کہا
شرح تحفتہ وزوجہ ابنتہ

کہ شاگرد نے انکی کتاب کی شرح کی اور باپ نے اپنی بیٹی کا نکاح ان سے کر دیا

اور یہی کتاب انکا حق مہر بنی

اللہ اللہ کیسے علم والے میاں بیوی تھے باپ بھی امام خاوند بھی امام اور زوجہ بھی فقیہ عالمہ

بعض اوقات یہ فقیہ امام کاسانی کی درستی کرتیں اور امام کاسانی اپنے فتوے سے انکے قول کی طرف رجوع کرتے تھے

دوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو!!!
جب خواتین اعلی و ارفع ہوں تو ملک و قوم انتہائی بلندی پر جا پہنچتے ہیں!

امام کاسانی پاؤں کے ایک مرض میں مبتلاء ہو گئے جس سے آپ کا پاوں سوج گیا
مگر آپ نے ایک دن بھی سبق پڑھانے میں ناغہ نہیں کیا وقتِ سبق لوگ آپ کو اٹھا کر لے جاتے اور آپ سبق پڑھاتے تھے
اور اسی مرض میں سلطان اجل نور الدین زنگی جو کہ امام کاسانی سے محبت ان کی تکریم کرتے آپ کی عیادت کرنے آئے تھے!
اللہ اللہ کیسی اعلی سوچ کہ انتہائی مشقت کیساتھ طلبہ کرام کے پاس خود چل کر جانا
اور استغناء ایسا کہ بادشاہِ وقت کو خود چل کر آنا پڑتا اور بادشاہ ایسا کہ علماء کے پاس چل کر جانے میں عار محسوس نہیں کرتا تھا!

✍️ #سیدمہتاب_عالم

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid02afdERT1q5UjEg7w98AjEXF1eCv6mb66pNgR9489ZNifNoaEr59viXhHXNYQPhZnql&id=100077572107332&mibextid=Nif5oz
2👍2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
::::::بیس سال کی محنت کو آگ لگا دینے والی بیوی::::::::

__سقراط کی بیوی_
#تصوف_و_صوفیاء قسط نمبر 6
#کامیاب_خواتین قسط نمبر 2

انیس منصور مصر کے ادیب تھے
انہوں نے الحب معان کتاب میں لکھا

میرا ایک دوست جو مدینہ منورہ کے علماء میں سے تھا جس کا نام ابراھیم العیاشی تھا

اس نے بیس سال مسلسل محنت کیساتھ امہات المومنین کے حجروں پر ایک تحقیقی کتاب لکھی
جس میں زمانہ نبوی میں امہات المومنین میں سے کس کا حجرہ کہاں واقع تھا تفصیلا لکھا,
مگر اس کی بیوی سقراط کی بیوی جیسی تھی جو اپنے خاوند کو دنیا کا سب نکما اور پرانی کتابوں میں گم رہنے والا جانتی تھی,
بیوی کے مطابق پانچ بچے اور ایک بیوی کی طرف بالکل توجہ نہیں دیتے تھے,
ایک دن اس خاتون خانہ نے شیخ ابراہیم کی وہ بیس سالہ محنت پر مشتمل کتاب اٹھائی اور جلا ڈالی,
جب شیخ کو معلوم ہوا تو بیس سالہ محنت ضائع ہونے کے صدمے سے فالج کے حملے آکر مفلوج ہوگئے!
بے شمار مفکرین کو ایسی بیویوں کیساتھ زندگی گزارنی پڑی ہے!
اب ذرا سقراط کی بیوی کا قصہ بھی سن لیں,
ایک بار سقراط کی بیوی سقراط پر زور زور سے چلانے لگی سقراط کے پاس آئے طلباء پریشان ہوگئے!
سقراط کی بیوی نے اس پر بس نہ کیا بلکہ ٹھنڈے پانی کا پیالہ بھر لائی اور سقراط پر ڈال دیا!
سقراط نے مسکرا کر کہا گرج کے بعد بارش تو ہوتی ہے نا,

علماء بیویوں سے ویسے کی توقع نہ رکھیں جیسے وہ اپنے طلباء سے اطاعت کی رکھتے ہیں!
ایک بذرگ کی بیوی ان سے متاثر نہیں تھی حالانکہ انکی کرامات کا شہرہ دور دور تک تھا
ایک دن کہنے لگی آپ خوامخواہ میں ولی بنے پھرتے ہیں ولی تو میں نے کل دیکھا ہے جو ہوا میں اڑ رہا تھا!
بزرگ مسکرا کر فرمانے لگے اللہ کی بندی وہ میں ہی تو تھا
بیوی جھٹ سے بولی تبھی ٹیڑھے ٹیڑھے اڑ رہے تھے 😀

یعنی بیوی شوہر سے کم ہی راضی ہوتی ہے!

بخاری کی حدیث پاک میں ہے
بندہ ایک عرصہ اپنی بیوی سے بھلائی کرتا ہے
پھر بیوی شوہر سے کچھ کمی دیکھتی ہے تو کہ دیتی ہے میں نے کبھی بھی تم سے بھلائی نہیں دیکھی!

یعنی سالوں کی بھلائی ایک بار کمی کوتاہی سے بھلا دیتی ہے!
امام عبد الوہاب شعرانی طبقات الکبری میں نقل فرماتے ہیں کہ
سیدنا محمد بن حمزہ نے ارشاد فرمایا کہ تین طرح کے لوگ اکثر کامیاب نہیں ہوتے
اول!! شیخ یعنی اللہ کے ولی کا بیٹا
بیٹا اس لیئے کہ اس نے جب سے ہوش سنبھالا لوگوں کو دیکھا اس کے ہاتھ چومتے ہیں
اسکی ہر بات مانتے ہیں اس سے پیر کا بیٹا ہونے کی وجہ سے تبرک حاصل کرتے ہیں
یوں وہ پیر کا بیٹا تکبر میں پڑ جاتا ہے اس میں حب جاہ غالب آجاتی ہے اس پر ظالموں کی صفات کا سایہ پڑتا رہتا ہے
پھر وہ کسی واعظ کی نصیحت قبول نہیں کرتا اور پھر اکابر اولیاء و مشائخ کا انکار کر دیتا ہے
اور اگر بیٹا نیک ہو تو اکثر باپ سے بڑھ جاتا ہے
دوم بیوی
یہ بھی ولی کے فیوض سے فائدہ نہیں اٹھاتی کیونکہ ولی کو بطور خاوند دیکھتی ہے
ولایت کی نگاہ سے نہیں دیکھتی
بیوی سمجھتی ہے کہ خاوند قضاء شہوت میں اس کا محتاج ہے
اور اگر اللہ تعالی اس عورت کی نگاہ کو نور بخشے اور وہ خاوند کو ولایت کی نگاہ سے دیکھے تو ساری دنیا سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتی ہے
کیونکہ دن رات اسی کے بالکل ساتھ ساتھ رہتی ہے
سوم! خادم
خادم بھی ولی کے فیض سے فائدہ نہیں اٹھاتا اکثر کیونکہ
وہ شیخ کے کھانے پینے اور سونے سے واقف ہوتا ہے جسکی وجہ سے شیخ کو ہلکا جاننے لگتا ہے
اس لیئے صوفیاء نے فرمایا کہ
پیر کے لیئے درست نہیں کہ وہ مرید کے ساتھ کھانا کھائے اور اس کے ساتھ بغیر ضرورت کے نہ بیٹھے
کیونکہ اس سے مرید کے دل شیخ کی حرمت کم ہوتی جاتی ہے
اگر مرید عزت سے پیش آئے تو بہت فائدہ اٹھائے!

اسی لیئے کہا جاتا ہے پیر کا بیٹا پیر نہیں ہوتا
کیونکہ تکبر و غرور کی وجہ سے باپ کے فیض سے محروم رہتا ہے
اور دوسرے مشائخ کو ہلکا جاننے کی وجہ سے اندر سے کورا رہتا ہے!

#سیدمہتاب_عالم

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid0NNhiwf1E7QVFeej49erdCti2xXW5tXoCnD6GNgTn8XXj4PQrbXwvCGpJ3YT4uChLl&id=100077572107332&mibextid=Nif5oz
2👍2
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
:::::بیوی کا اثر کہاں تک جاتا ہے::::

__خواتین آخری سطور لازمی پڑھیں__

#اسلامی_طرزِ_تربیت قسط نمبر 45
#کامیاب_خواتین قسط نمبر 3

مرد کے تقوے پرہیز گاری اور حلال و حرام کمائی ہونے میں عورت کا بہت عمل دخل ہے

ایک بزرگ پانچ وقت کی نماز اشراق و چاشت و تہجد باقاعدگی سے پڑھا کرتے تھے

ایک دن زوجہ محترمہ کو کہنے لگے کہ تم صرف پانچ نمازیں پڑھتی ہو کبھی تہجد بھی پڑھ لیا کرو

بیوی صاحبہ نے بات سنی اور خاموشی اختیار کر لی

دوسرے دن بابا جی بمشکل فجر کی نماز وہ بھی آخری وقت میں پڑھ سکے آنکھ کھلنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی
بیگم صاحبہ کو کہتے ہیں

آج پتا نہیں کیا ہوا فجر کی نماز مشکل سے پڑھ سکا ہوں
بیگم صاحبہ مسکرا کر کہنے لگی میرے سر تاج پہلے میں با وضوء کھانا بناتی تھی جس کی برکت سے آپکی تہجد میں آسانی سے آنکھ کھل جاتی تھی

کل آپ نے مجھے طعنہ لگایا تو میں نے رات کا کھانا بے وضوء بنایا جس کی وجہ سے آپکی تہجد تو گئی آپ کے لیئے فجر کی نماز پڑھنا بھی مشکل ہوگیا

اور یہ تجربہ شدہ بات ہے کہ جو خواتین با وضوء کھانا بناتی ہیں اور پاکی کا خاص خیال رکھتی ہیں اس گھر کے مردوں پہ تقوی و پرہیز گاری کے اثرات نظر آتے ہیں

بیوی حسین ہو تو صرف دنیاوی حور ہوگی اور اگر متقیہ اور علم والی ہو تو آخرت میں سینکڑوں حوروں کے ملنے کا سب بن جاتی ہے

حبیب عجمی کی بیوی ان کو رات کے آخری پہر اٹھاتی اور بلند آواز سے کہتی
اے بندہِ خدا اٹھ اور دیکھ رات گزر گئی اور تیرا راستہ طویل اور تیرے پاس زادِ راہ قلیل ہے صالحین کے قافلے ہمارے سامنے سے گزر گئے ہیں اور ھم یہاں تنہاء رہ گئے ہیں

جن نفوسِ قدسیہ کی ازواج ایسی ہوں تو انکی زندگی پاک و صاف اور یہیں جنت کا عکس ہوتی ہے

خواتین مردوں کی بازو نیکی و عبادت میں بنیں مردوں سے آخرت کے انعامات کا تقاضا کریں نہ کہ فانی مال کی طلب میں حرام کمانے پر مجبور کریں

خواتین کی نیکی و بدی کا اثر نسلوں میں جاتا ہے لہذا عارضی آسائش کے لیئے نسلوں کا بیڑہ غرق مت کریں!

✍️ #سیدمہتاب_عالم

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid035jijYSNJB3KUAxurnmS3rZhWthxPfxsiipDXtnedCZCHjVbcxBSrAYffKTpNDxUxl&id=100077572107332&mibextid=Nif5oz
2👍2
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
::::::::::امت کا نظام کیسے ٹھیک ہوگا:::::::::::::

_مسلمان خواتین کی خوبیاں____
#اسلامی_طرزِ_تربیت قسط نمبر 3
#کامیاب_خواتین قسط نمبر 4

لیبیا کے عظیم مجاہد عمر مختار رحمة الله علیه جب اپنے خیمے میں داخل ہوتے تو ان کی بیوی خیمے کا پردہ اوپر کی طرف کھینچ دیتی تھیں

بار بار یہ عمل دیکھ کر کسی نے سبب پوچھا!

کہنے لگیں کہ میں گوارا نہیں کرتی خیمے میں داخل ہونگے وقت میرے سر کا تاج اپنا سر جھکا کر داخل ہو!

ایسی بیوی ہوتی ہے جو مرد کی کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے

پیٹھ پیچھے گھر کی عزت کی محافظ اور شوہر سامنے ہو تو اس کی قدر و منزلت کا لحاظ!

مہشور تابعی سعید بن مسیب کی بیوی فرماتی کہ ہم اپنے شوہروں کے سامنے یوں حاضر ہوا کرتی تھیں جیسے تم لوگ بادشاہ کے سامنے حاضر ہوتے ہو!

یعنی انتہائی ادب و احترام سے غلامانہ ہاتھ باندھ کر شوہر کے پاس جانا ہوتا!

کیونکہ کامل ایمان والی شوہر کے حقوق جاننے والی بیوی بخوبی جانتی ہے کہ اللہ رب العزت نے شوہر کو اس کا حاکم بنایا ہے

اللہ تعالیٰ نے فرمایا
الرجال قوامون علی النساء
مرد عورتوں پر حاکم ہیں

قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے

کہ
عورت مرد کا قبلہ ہوگی عورت مرد پر حاکم ہوگی!

حدیث پاک میں ہے اس قوم میں بھلائی نہیں جس میں عورت کو حاکم بنایا جائے

یقین کریں آج بھی کروروں مسلمان عورتیں ایسی ہیں جو مرد پر حاکم رہنا پسند ہی نہیں کرتیں

بلکہ محکوم رہنے میں اپنی عزت و جان کا تحفظ محسوس کرتی ہیں

ٹی وی پر سوشل میڈیا پر چند طوائفات اگر کارڑد و بینر اٹھا کر نعرے لگاتی ہیں تو یہ ان کا غیر اسلامی غیر انسانی انداز ہے

ان کے نعروں سے مرد کی حاکمیت ختم نہیں ہوتی اور نہ یہ چند فاحشات ایمان والی خواتین کی نمائندہ ہیں

لہذا ان سے دھوکہ نہ کھائیں

خاص طور پر مسلمان خواتین و بچیاں ان کے مکر و فریب سے بچیں

ایمان سب سے مقدم ہے قرآنی احکام سب سے بڑھ کر ہیں
ہاں عمل میں کمزوری ہو تو یہ الگ بات ہے

اگر کوئی مسلمان خاتون مرد کی دو تین یا چار شادیوں کی مخالف ہے تو وہ اسلام سے خارج ہے

ہاں اگر غیرت کی بناء پر شادی سے منع کرتی ہے تو کچھ مضائقہ نہیں ہے

اور اگر مرد کی دو چار شادیوں کو ظلم و ستم سے تعبیر کرتے اور خواتین کے حقوق پر ڈاکہ کہے تو وہ ایمان سے نکل گئی

اللہ رب العزت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ اس نے حکمتِ خدا کی نفی اور حکمِ خدا پر اعتراض کیا ہے جو کہ اسلام سے خارج کر دیتا ہے

حدیث پاک میں یہ امت اسی چیز سے ٹھیک ہوگی جس چیز سے امت کا پہلا حصہ یعنی صحابہ ٹھیک ہوئے!

یعنی صحابہ کرام و صحابیات رضی اللہ عنھم کے نقوش قدم پر چلنا ہی امت کو ٹھیک کرے گا

تو جیسا مزاج صحابیات کا تھا اس جیسا مزاج جب تک آج کل کی خواتین کا نہیں ہوگا امت کا نظام درست نہیں ہوگا!

👈 تحریر سے نام حذف کرنا شرعاً اخلاقاً جرم ہے اور آپ اس کے جوابدہ ہوں گے!

✍️ #سیدمہتاب_عالم

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid0exqt1vabCzEXiUB4Gwc5sqPxWmaXH2speZpYTaL2mBZLdpErb4CwEFey5TzFiSRgl&id=100077572107332&mibextid=Nif5oz
👍31
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
:::::::عجیب و غریب طریقے سے حسن میں اضافہ کرنے والی خواتین::::::::

__کونسا میک اپ حرام ھے___
#عجائباتِ_عالم قسط نمبر 15
#اسلامی_طرزِ_تربیت قسط نمبر 24
#کامیاب_خواتین قسط نمبر 5

زیر نظر تصاویر عینو قبیلے کی حسین و جمیل خواتین کی ہیں

عینو کے لوگ کچھ جاپانی جزیروں 🇯🇵 اور روس کے کچھ حصوں پر رہتے ہیں 🇷🇺
اور ان کی
خواتین اپنے چہروں پر ٹیٹو بنواتی ہیں

یہ کسی فلم میں کردار (جوکر) کی مسکراہٹ کی طرح الگ الگ ٹیٹو ہوتے ہیں!
ان خواتین کے مطابق ٹیٹو ان کی شادی میں مدد گار ہوتے ہیں
اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ان سے موت کے بعد بھی خوشی حاصل کی جاتی ھے!
ٹیٹو بنانے کے عمل کو سات سال کی عمر سے شروع کرتے ہیں اور یہ کئی ادوار میں مکمل ہوتا ہے!

یہ خواتین فطری طریقے سے ہٹ کر اپنے حسن کو بڑھانے کی کوشش کرتی ہیں

جو قبیلہ جو فرد فطری نظام سے جتنا دور ہوگا وہ اتنا ہی شیطان کے جال میں پھنستا جاتا ھے!

اسلام میں عورت کے چہرے پر کسی قسم کی تبدیلی کرنا حرام ھے!

آئی برو بنوانا چہرے یا بدن پر ٹیٹو بنوانا مصنوعی پلکیں لگوانا مصنوعی بال لگوانا حتی کہ ایسا میک اپ کرنا جو شادی کے پہلے دن عورت کی اصل شکل ہی چھپا دے مرد کے ساتھ دھوکہ ہے اور دھوکہ حرام ہے!

بیچارہ مرد رات کو زوجہ محترمہ کو دیکھ کر خوش ہوتا ہے کہ حسن و جمال کا پیکر مجھے نصیب ہوا
صبح جب میک اپ دُھلتا ھے تو عجیب و غریب شے دیکھنے کو ملتی ہے!

اسی لیئے عورت کا چہرے پر ایسا میک اپ کرنا حرام ناجائز ہے جس سے مرد کو دھوکہ دیا جائے!

خواتین مصنوعی حسن کو چھوڑ کر حقیقی حسن اپنائیں

اور حقیقی حسن میں اضافہ ان چند چیزوں سے ہوتا ہے

اول ہر وقت با وضوء رہیں چہرہ کِھلا رہے گا

دوم تہجد کا معمول بنا لیں چہرہ روشن ہوجائے گا

سوم طویل سجدے کریں چہرے میں کشش پیدا ہوگی

یتیموں مسکینوں کیساتھ حسن سلوک کریں بلکہ ان کیساتھ مل کر کھانا کھائیں چہرے پر جھریاں نہیں پڑیں گی

چہارم قرآن کریم کی تلاوت پر دوام اختیار کریں آنکھوں کا حسن بڑھے گا

پنجم بازاری اشیاء سے مکمل پرہیز کریں پھل اور خشک میوہ جات کا استعمال کریں

ششم مہینے میں تین روزے رکھیں فٹنس برقرار رہے گی

ہفتم درود پاک کی کثرت کریں چہرے کا جمال بڑھے گا کیونکہ روایت میں مومن کا دنیا میں درور پاک پڑھنا حوروں کے حسن میں اضافہ کرتا ہے
تو مومنہ عورت کے اپنے جمال میں اضافہ کیوں نہیں ہوگا!

ہشتم غمزدہ کرنے والے ناولز ڈرامے سے اجتناب کریں

نہم زیادہ مسکرانے کی کوشش کریں

دھم موبائل کا استعمال بہت کم کریں کیونکہ سکرین پر نگاہ کا جمانا چہرے کی رونق ختم کر دیتا ہے!

ان شاء اللہ مذکورہ طریقے اپنانے سے میک اپ جسکا دھوکہ کرنے کی حاجت نہیں پڑے گی!

اہم بات تو یہ ہے کہ عورت کا خود کو اچھا لگنا یا دوسری عورتوں کو اچھا لگنا معنی نہیں رکھتا
اصل بات تو ہے شوہر کو اچھی لگتی ہے یا نہیں!

اور شوہر کو وہی عورت اچھی لگتی ہے جس کے چہرے پر رونق اور اطمینان ہو, نور و یقین ہو, نور و حیاء ہو
بے اطمینانی اور بے حیائی میک اپ کے پردوں میں نہیں چھپ سکتی!
حسنِ اصلی یہی ہے کہ نہ چہرے پر کچھ اضافہ کیا جائے نہ کچھ کمی کی جائے
اور جو کمی بیشی کر کے حسین بننا چاہتی ہیں وہ کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا جے تحت ہیجڑے بن جاتی ہیں!
👈 تحریر سے نام حذف کرنا شرعاً اخلاقاً جرم ھے اور آپ اس کے جوابدہ ہوں گے!
👈 نام کیساتھ کاپی کی اجازت ھے!

✍️ #سیدمہتاب_عالم

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid02HUD7GV2AH83r4L5vdbWNknjVSU9VVqM32WLUYxX4tJZr9SawTgNsZrKYgdeenwqBl&id=100077572107332&mibextid=Nif5oz
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
::::::::مرد و عورت کے حسن میں فرق:::::::::

__مرد کا حسن اور عورت کا جمال__

#اسلامی_طرزِ_تربیت قسط نمبر 40
#کامیاب_خواتین قسط نمبر 6

دنیا میں متضاد اشیاء کی باھم کشش بلکہ محتاجی بہت اھمیت رکھتی ہے

رات بغیر دن کے بے مزہ اور دن بے رات کے ناتمام،
زمین آسمان کے بناء حسین نہیں اور آسمان زمین کے بغیر باکمال نہیں،

گلاب میں کانٹے نہ ہوں تو دونوں ادھورے کہ کھلے گلاب کو کوئی بھی توڑ سکتا ھے مگر کانٹے ہوں تو کسی کی مجال نہیں حالانکہ دونوں متضاد ہیں(بھائی'باپ'خاوند') عورت کے لئیے کانٹے ہیں جو آنے والے کو باز رکھتے ہیں،

اور اگر صرف کانٹے ہی ہوں تو کوئی نظر اٹھا کر بھی نہ دیکھے،

اسی طرح عورت کا حسن الگ حیثیت رکھتا ہے
اور مرد کا جمال الگ طرح کا ہوتا ھے کیونکہ یہ دونوں قسم کے حسن متضاد صفات رکھتے ہیں،

خاتون نزاکت میں حسین جبکہ مرد صلابت میں باجمال ہوتا ھے

عورت چہرے پہ فالتو بال و کھال اتارنے سے حسین جبکہ مرد چہرے پر بالوں کے ساتھ حسین ہوتا ھے

عورت میں ضعف و کمزوری جمال اور مرد میں قوت و طاقت جمال ھے،

عورت میں شرم و حیاء حسن و جمال جبکہ مرد میں خود اعتمادی جمال ھے،

خاتون کا حسن سونے چاندی کے زیورات سے جبکہ مرد کا داڑھی و عمامہ سے حسن و جمال جوبنوں پہ آتا ھے،

خاتون کا حسن چہرے پر معصومیت جبکہ مرد کا جمال چہرے پر ہیبت سے آتا ہے (جس کو وجاھت کہتے ہیں)،

تو جو مرد خواتیں کی طرح نزاکت دکھاتے چہرے کے بال صاف کرتے میک اپ سے منہ بھرتے وہ زنانہ ہیں

اور جو خواتین مردوں کی طرح بال رکھتیں مردوں والے کام کی کوشش کرتی ہیں وہ خواتین مردانہ ہیں

یہ دونوں فطرت کے اصولوں سے ہٹے ہوئے طبیعت سلیمہ سے بھٹکے ہوئے ہیں،
اور ایسے دونوں پر لعنت کی گئی ھے،

مرد کا حسن و جمال چہرے پر سنجیدگی و متانت و وجاھت ھے
مرد کا حسن سلیقے سے رکھی داڑھی
طریقے سے بندھا عمامہ
پر ہیبت کرنے کو معقول طوالت کے ساتھ زلفیں ہیں
اپ ان سب کا تجرباتی مشاہدہ ان اداکاروں سے بھی کر سکتے ہیں جو داڑھی منڈھے اور مونچھیں صاف کئیے ہوتے ہیں اگر وہی لوگ داڑھی پگڑی اور زلفوں میں دیکھے جائیں تو پر کشش لگتے ہیں

الغرض مرد میں ہر وہ شے حسن و جمال پیدا کرتی ہے جو ہیبت و کرختگی ظاہر کرے

اور عورت کا حسن حیاء و پوشیدگی میں ھے

ہر ایک اپنا خیال کرے ورنہ کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا کے مصداق مخنث و ہیجڑے کثیر ہو جائیں گے.
👈 تحریر سے نام حذف کرنا شرعاً اخلاقاً جرم ھے اور آپ اسکے جوابدہ ہوں گے!
👈 نام کیساتھ کاپی کی اجازت ھے!

✍️ #سیدمہتاب_عالم

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid029BFMPwAhjqe6o9BqGDCwr3BqKpd1edVoaJFgi29dtFpt79odGpqHMHd2yKvTv71Zl&id=100077572107332&mibextid=Nif5oz
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1