Forwarded from ✩ ندیم ابن علیم المصبور العینی ✩
(مسئلہ) ولی کی صحبت میں بیٹھنا تزکیہ نفس کرانا اور اپنی اصلاح وغیرہ کے اولیا کی صحبت میں بیٹھنا فرض ہے کیا؟
(جواب) جی نہیں، یہ سب مستحسن اعمال ہیں. والله تعالی اعلم

❤1👍1
Forwarded from ✩ ندیم ابن علیم المصبور العینی ✩
(مسئلہ)کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ مرد کا بالوں میں Jel لگانا از روئے شرع کیسا ہے؟
(جواب) پاک ہوتو جائز ہے۔ خوشبودار ہوتو بہتر ہے۔ والله تعالی اعلم

❤1
Forwarded from ✩ ندیم ابن علیم المصبور العینی ✩
(مسئلہ) کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ میں کہ زید نماز میں تشہد میں پیر میں درد کی وجہ سے بائیں پیر کی انگلیاں بنا موڑے پیر بچھائے تو اس کی نماز میں کیا کوئی شرعی نقص واقع ہوگا؟
(جواب) جی نہیں۔ نقص نہ واقع ہوگا۔ والله تعالی اعلم
(جواب) جی نہیں۔ نقص نہ واقع ہوگا۔ والله تعالی اعلم
❤1
Forwarded from ✩ ندیم ابن علیم المصبور العینی ✩
(مسئلہ) خلفاء راشدین رضی اللہ تعالیٰ عنہم اور ملائکہ رسل یعنی حضرت جبریل، میکائیل، اسرافیل، عزرائیل علیھم السلام میں افضل کون ہے؟
(جواب) ملائکہ رسل خلفاء سے افضل ہیں۔ خلفاء کو ان سے افضل قرار دینے کو علماء کفر قرار دیتے ہیں۔ والله تعالی اعلم
(جواب) ملائکہ رسل خلفاء سے افضل ہیں۔ خلفاء کو ان سے افضل قرار دینے کو علماء کفر قرار دیتے ہیں۔ والله تعالی اعلم
❤1
Forwarded from ✩ ندیم ابن علیم المصبور العینی ✩
(مسئلہ) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسٔلہ ہذا کے بارے میں کہ زید کی بہن کی لڑکی (ہندہ ) کا نکاح زید کی لڑکی کے لڑکے (بکر) کے ساتھ ہو سکتی ہے کہ نہیں؟
(جواب) بکر کا نکاح ہندہ سے ہوسکتا ہے۔ والله تعالی اعلم
(جواب) بکر کا نکاح ہندہ سے ہوسکتا ہے۔ والله تعالی اعلم
❤1
Forwarded from ✩ ندیم ابن علیم المصبور العینی ✩
(مسئلہ) کیا فرماتے ہیں علماء کرام اگر کوئی امام سے پہلے التحیات، درود ودعائے ماثورہ وغیرہ پڑھ لے تو اب مقتدی کیا پڑھے یا کیا کرے؟
(جواب) درود شریف کا تکرار کرتا رہے یا کوئی اور دعا پڑھے جو قرآنی نہ ہو۔ قیام کے علاوہ کسی رکن میں قران مجید کی تلاوت کرنا منع ہے۔ والله تعالی اعلم

❤2
Forwarded from ✩ ندیم ابن علیم المصبور العینی ✩
(مسئلہ) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام، اگر کسی کی نماز جنازہ دیوبندی نے پڑھائی اور میت کو دفن بھی کر دیاگیا ہے تو کیا دوبارہ نماز جنازہ قبر پر پڑھی جا سکتی ہے؟
(جواب) نماز جنازہ قبر پر پڑھی جائے گی۔ کوئی ایک شخص پڑھ دے۔ قبروں پر ایسا مجمع نہ لگے کہ جس سے ان کی توہین لگے۔ والله تعالی اعلم

(مسئلہ) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع متین مسٔلہ ہذا کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص کہے کہ نماز نہیں پڑھنی سے اللہ کو بہت تکلیف ہوتی ہے تو ایسا لفظ ذات باری تعالٰی کے لئے استعمال کرنا کیسا ہے؟
(جواب) مناسب نہیں ہے، کہنے والے کو شدت سے منع کیا جائے گا۔ والله تعالی اعلم
(جواب) مناسب نہیں ہے، کہنے والے کو شدت سے منع کیا جائے گا۔ والله تعالی اعلم
❤2
Forwarded from ✩ ندیم ابن علیم المصبور العینی ✩
(مسئلہ) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام، اگر کسی کی نماز جنازہ دیوبندی نے پڑھائی اور میت کو دفن بھی کر دیاگیا ہے تو کیا دوبارہ نماز جنازہ قبر پر پڑھی جا سکتی ہے؟
(جواب) نماز جنازہ قبر پر پڑھی جائے گی۔ کوئی ایک شخص پڑھ دے۔ قبروں پر ایسا مجمع نہ لگے کہ جس سے ان کی توہین لگے۔ والله تعالی اعلم
(جواب) نماز جنازہ قبر پر پڑھی جائے گی۔ کوئی ایک شخص پڑھ دے۔ قبروں پر ایسا مجمع نہ لگے کہ جس سے ان کی توہین لگے۔ والله تعالی اعلم
❤2
Forwarded from ✩ ندیم ابن علیم المصبور العینی ✩
(مسئلہ) میرا سوال یہ ہے کہ قبر میں سوالات کے وقت جب حضور ﷺ جلوہ گر ہوں گے تو اپنے جسم کے ساتھ حاضر ہونگے یا نور؟
(جواب) اس میں اختلاف ہے۔ بعض یہ بھی کہتے ہیں کہ صرف حضور کا عکس دکھایا جائے گا۔ ہاں، اس میں اختلاف نہیں ہے کہ حضور اکرم ﷺ کو اختیار ہے جو چاہیں تو جسد اقدس کے ساتھ قبر میں تشریف لے آئیں۔ والله تعالی اعلم
(جواب) اس میں اختلاف ہے۔ بعض یہ بھی کہتے ہیں کہ صرف حضور کا عکس دکھایا جائے گا۔ ہاں، اس میں اختلاف نہیں ہے کہ حضور اکرم ﷺ کو اختیار ہے جو چاہیں تو جسد اقدس کے ساتھ قبر میں تشریف لے آئیں۔ والله تعالی اعلم
❤2
Forwarded from ✩ ندیم ابن علیم المصبور العینی ✩
(مسئلہ) درود پاک پڑھنے میں اگر مکمل دھیان سرکار علیہ السلا م کی طرف نہ ہوتو کیا درود پڑھنا مفید ہوگا یا نہیں اور بندہ ثواب کا مستحق ہوگا یا نہیں؟
(جواب) اگر یہ جانتا ہے کہ حضور ﷺ کو اس سے فائدہ ہوگا اور اسی لیے پڑھ رہا ہے تو مستحق ثواب ہوگا۔ لیکن حضور اکرم ﷺ کی طرف متوجہ رہنا آداب سے ہے اور یہی چاہیے۔ والله تعالی اعلم
(جواب) اگر یہ جانتا ہے کہ حضور ﷺ کو اس سے فائدہ ہوگا اور اسی لیے پڑھ رہا ہے تو مستحق ثواب ہوگا۔ لیکن حضور اکرم ﷺ کی طرف متوجہ رہنا آداب سے ہے اور یہی چاہیے۔ والله تعالی اعلم
❤2
Forwarded from ✩ ندیم ابن علیم المصبور العینی ✩
(مسئلہ) کیا فرماتے ہیں علماء دین اس بارے میں کہ عوام میں کچھ نعرے مشہور ہیں: حق معین، حق حسین، حق وارث. یہ نعرے لگانا کیسا ہے؟ ایک شخص کہتا ہے حق تو اللہ ہے۔
(جواب) دونوں "حق" میں بہت فرق ہے۔ اور ایسا نہیں ہے کہ کوئی اسم الہی غیر کے لیے استعمال نہیں کرسکتے۔ بعض کرسکتے ہیں۔ جیسے کہ اللہ عزوجل رؤف ورحیم ہے لیکن اس نے نبی کریم ﷺ کو بھی رؤف ورحیم فرمایا ہے۔ (التوبة، ١٢٨) یوسف علیہ السلام نے خود کو حفیظ وعلیم کہا (یوسف، ٥٥) والله تعالی اعلم

🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
26-04-1444 ᴴ | 22-11-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
27-04-1444 ᴴ | 23-11-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1