🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
12-04-1444 ᴴ | 08-11-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
13-04-1444 ᴴ | 09-11-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❤1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
13-04-1444 ᴴ | 09-11-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
13-04-1444 ᴴ | 09-11-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❤1
Forwarded from فیضـان دارالعــلوم امجـدیہ ناگپور
*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
*📚کیا عورتیں مسجد میں واعظ کرسکتی ہیں؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ*
*کیا فرماتے ہیں علماء کرام کہ مدرسہ اور مکتب میں تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیاں مسجد کے اندر سالانہ پروگرام میں نعت شریف مکالمہ وتقریری وغیرہ کرسکتی ہیں اسمیں کچھ بالغ کچھ نیم بالغ بھی ہیں از روۓ شرع کیا حکم ہوگا مدلل حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں*
*المستفتی: محمد عبدالجلیل اشرفی*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ*
*الجــواب؛ بعــون المـــلك الوهاب:*
*مذکورہ بالا میں اگر مدرسہ اور مکتب میں تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیاں مسجد کے اندر سالانہ پروگرام میں نعت شریف و مکالمہ وتقریری وغیرہ کرتی ہو تو اسکی جائز ہونے کے لئے چند شرائط ہیں*
*(1) معقول انتظام ہو (2)مردوں اور عورتوں کا اختلاط نہ ہوں (3)فتنہ کا اندیشہ نہ ہو (4) عورتوں کی آواز باہر نہ جاتی ہو(یعنی غیر محرم مردوں کو سنائ نہ دیتا ہو (5) مسجد کی بے حرمتی وبے ادبی نہ ہو(6)سب پاک ہو ناپاک نہ ہو یہ اس صورت میں ہے کہ جب لڑکیاں بالغہ ہو تو مسجد میں پروگرام کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن نہ کرنی بہتر ہے اگر نابالغہ ہو تو مسجد میں نہ کرے اس سے مسجد کی بے حرمتی کا زیادہ اندیشہ ہے*
*حدیث شریف سنن ابن ماجہ میں ہے*
*جنبوا مساجد كم صبيانكم ومجانينكم وبيعكم وشراءكم و و رفع اصواتكم وسل سيوفكم وإقامة حدودكم وجمروها في الجمع واجعلوا على ابوابهاالمطاهر*
*ترجمہ: تم مساجد سے اپنے بچوں' اپنے پاگل لوگوں' اپنے برے لوگوں' اپنے خریدوفروخت' اپنے باہمی جھگڑوں' آواز بلند کرنے' حدود قائم کرنے' تلوار سونت لینے کو الگ رکھو اور مسجد کے دروازوں کے پاس طہارت خانو کو بنا لوں اور جمعے کے موقع پر اس میں دھونی دے دیا کرو (تاکہ اس کی بونہ پھیلے)*
*📚( کتاب المساجد و الجماعات صفحہ ١٨٩)*
*درمختار مع ردالمحتار میں ہے* *_يحرم ادخال صبيان و مجانين حيث غلب تنجيسهم والا فيكره لما أخرجه المنذري مرفوعا "جنبوا مساجد كم صبيانكم ومجانينكم وبيعكم وشراءكم و و رفع اصواتكم وسل سيوفكم وإقامة حدودكم وجمروها في الجمع واجعلوا على ابوابهاالمطاهر"_*
*ترجمہ اور حرام ہے داخل کرنا بچوں اور مجنونوں کا مسجد میں جب کہ گمان غالب ہو کہ مسجد کو ناپاک کر دیں گے اور اگر ایسا نہ ہو تو اندر لے جانا انکامکروہ ہے منذری نے اس کو مرفوعاً تخریج کی ہے تم مساجد سے اپنے بچوں' اپنے پاگل لوگوں' اپنے برے لوگوں' اپنے خریدوفروخت' اپنے باہمی جھگڑوں' آواز بلند کرنے' حدود قائم کرنے' تلوار سونت لینے کو الگ رکھو اور مسجد کے دروازوں کے پاس طہارت خانو کو بنا لوں اور جمعے کے موقع پر اس میں دھونی دے دیا کرو (تاکہ اس کی بونہ پھیلے)*
*📚( ج ٢ کتاب الصلاۃ مطلب فی احکام المسجد صفحہ ٤٢٩)*
*واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*✍🏻 کتبـــــــــــــــــــــــــــــه:*
*حضرت عـلامہ مـولانا مـحـمــد مـظـہر حسین سعدی رضــوی سونا پوری مدظلہ العالی والنورانی۔*
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp

Telegram
فیضـان دارالعــلوم امجـدیہ ناگپور
اہلسنت و جماعت مسلک اعلیٰ حضرت کا ترجمان، وسط ہند کی عظیم درسگاہ " دارالعلوم امجدیہ ناگپور مہاراشٹرا" کے نام سے منسوب گروپ
👍1
Forwarded from فیضـان دارالعــلوم امجـدیہ ناگپور
*📚 « امجــــدی مضــــامین » 📚*
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
*🕯 رزق حلال کمائیے 🕯*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
📬 اللہ پاک کے پیارے نبی ، محمدِ عَرَبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : طَلَبُ کَسْبِ الۡحَلَالِ فَرِیْضَۃٌ بَعْدَ الۡفَرِیْضَۃِیعنی حلال کمائی کی تلاش ایک فرض کے بعد دوسرا فرض ہے۔ ([i])
پیارے اسلامی بھائیو! حلال روزی کمانےکی دینِ اسلام میں بہت زیادہ اہمیت ہے۔ قراٰنِ کریم اور احادیثِ مبارَکہ میں کئی مقامات پر رزقِ حلال کھانے اور حرام سے بچنے کا حکم اور ترغیب ہے۔ اُوپر بیان کی گئی حدیثِ پاک کی شرح میں حکیمُ الاُمّت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : تلاش سے مراد جستجو کرنا اور حاصل کرنا ہے مزید یہ کہ عباداتِ فرضیہ کے بعد یہ فرض ہے کیونکہ اس پر بہت سے فرائض موقوف ہیں ، خیال رہے یہ حکم سب کے لئے نہیں ، صرف ان کے لئے ہے جن کا خرچ دوسروں کے ذمّہ نہ ہو بلکہ اپنے ذمّہ ہو اور اس کے پاس مال بھی نہ ہو ورنہ خود مالدار پر اور چھوٹے بچّوں پر فرض نہیں ، یہ بھی خیال رہے کہ بقدرِضرورت مَعاش کی طلب ضروری ہے ، صرف اکیلے کو اپنے لائق اور بال بچّوں والے کو ان کے لائق کمانا ضروری ہے۔ ([ii])
امام شرفُ الدّین رحمۃ اللہ علیہ اس حدیثِ پاک کی شرح میں فرماتے ہیں کہ یہ ایسا فرض ہے کہ جس کی انتہا نہیں اس لئے کہ حلال کمانا پرہیزگاری اورتقویٰ کی بنیاد ہے۔ ([iii])
پیارے اسلامی بھائیو! آج کل بہت سے ایسے افراد ملتے ہیں کہ جنہیں نماز یا کسی دوسرے فرض یا نیکی کے کام کی دعوت دی جائے تو کہتے ہیں : “ بھائی! اہلِ خانہ کیلئے حلال کمانا بھی فرض ہے “ اور یوں فرض نمازیں اور بعض تو روزے تک چھوڑ دیتے ہیں۔ اس حدیثِ پاک میں حلال کمائی کو اگرچہ فرض فرمایا گیا ہے لیکن واضح رہے کہ یہ ایسا فرض نہیں کہ اس کی وجہ سے دوسرے فرائض کو چھوڑ دیا جائے ، چنانچہ علّامہ علی قاری رحمۃ اللہ علیہ اس حدیثِ پاک کے الفاظ “ فَرِیْضَۃٌ بَعْدَ الۡفَرِیْضَۃِ“ کی شرح میں فرماتے ہیں کہ حلال کمائی طلب کرنا ایسا فرض نہیں کہ جو نماز روزہ اور حج وغیرہ کی فرضیت کے برابر ہو۔ ([iv])
مفتی صاحب مزید فرماتے ہیں : بَعْدَ الۡفَرِیْضَۃ فرمانے سے معلوم ہوا کہ کمائی کی فرضیت نماز روزے کی فرضیت کے مثل نہیں کہ اس کا مُنکِر کافر ہو اور تارِک فاسِق (یعنی اس کا اِنکار کرنے والا کافر نہیں اور تَرْک کرنے والا فاسق نہیں)۔ ([v])
حلال کمانے اور حلال کھانے میں مسلمان کے لئے دنیا اور آخِرت کی نَجات ہے جبکہ حرام کا لقمہ دنیا و آخِرت کی تباہی کا سبب بن جاتا ہے۔ حرام روزی کے بارے میں 2فرامینِ مصطَفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پڑھئے اور عبرت حاصل کیجئے :
(1)ایک شخص طویل سفر کرتا ہے جس کے بال بکھرے ہوئے ہیں اور بدن گَرْد آلود ہے (یعنی اُس کی حالت ایسی ہے کہ جو دُعا کرے وہ قبول ہو) وہ آسمان کی طرف ہاتھ اُٹھاکر یاربّ! یاربّ! کہتا ہے (یعنی دُعا کرتا ہے) مگر حالت یہ ہے کہ اُس کا کھانا حرام ، پینا حرام ، لباس حرام اور غِذا حرام پھر اُس کی دُعا کیونکر مقبول ہو! (یعنی اگر قبولِ دعا کی خواہش ہو تو کسبِ حلال اختیار کرو) ([vi])
(2)جو بندہ مالِ حرام حاصل کرتا ہے ، اگر اُس کو صَدَقہ کرے تو مقبول نہیں اور خرچ کرے تو اُس کے لئے اُ س میں بَرَکت نہیں اور اپنے بعد چھوڑ مرے تو جہنم کو جانے کا سامان ہے۔ اللہ پاک بُرائی سے بُرائی کو نہیں مٹاتا ، ہاں نیکی سے بُرائی کو مٹاتا ہے ، بے شک خبیث(یعنی ناپاک) کو خبیث نہیں مٹاتا۔ ([vii])
لقمۂ حرام کی نحوست: مُکاشَفَۃُ الْقُلوب میں ہے : آدَمی کے پیٹ میں جب لقمۂ حرام پڑا تو زمین و آسمان کا ہر فرشتہ اُس پر لعنت کرے گا جب تک اس کے پیٹ میں رہے گا اور اگر اسی حالت میں(یعنی پیٹ میں حرام لقمے کی موجودَگی میں) موت آ گئی تو داخِلِ جہنم ہوگا۔ ([viii])
اللہ کریم ہم سب کو حلال کمانے اور حرام سے کامِل طور پر بچنےکی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
([i]) شعب الایمان ، 11 / 175 ، حدیث : 8367
([ii]) مراٰۃالمناجیح ، 4 / 239ملخصاً
([iii]) شرح طیبی ، 6 / 26
([iv]) مرقاۃ المفاتیح ، 6 / 31
([v]) مراٰۃ المناجیح ، 4 / 239
([vi]) مسلم ، ص506 ، حدیث : 1015 ، حلال طریقے سے کمانے کے 50مدنی پھول ، ص3
([vii]) مسنداحمد ، 2 / 34 ، حدیث : 3672
([viii]) مکاشفۃ القلوب ، ص10
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*از قلــم✍🏻 محمد حمزہ عطاری مدنی۔*

❤1👍1