🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
ہماری پسند

ہر لڑکا چاہتا ہے کہ اسے اچھی لڑکی ملے جو زندگی بھر اُس کا ساتھ نبھائے، اِسی لیے رشتہ ڈھونڈتے وقت کافی چھان بین بھی کی جاتی ہے۔ لڑکی بھی چاہتی ہے کہ اُسے ڈھیر سارا پیار دینے والا شوہر ملے جو اس کا ہمیشہ خیال رکھے لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے کیوں کہ ہم اِن چیزوں کو حُسن اور دولت کے بازار میں تلاش کرتے ہیں۔

لڑکی کے گھر والے لڑکے کی آمدنی، گھر اور دولت میں خوشی ڈھونڈتے ہیں تو لڑکے والوں کو بھی دولت اور حُسن میں خوشیوں کی بہار نظر آتی ہے لیکن جب یہ چیزیں وقت کے ساتھ چلی جاتی ہیں تو سب کچھ ختم ہو جاتا ہے۔

یہ چیزیں ہمیں صرف "دین داری" میں مل سکتی ہیں جسے آج کل بہت کم لوگ دیکھتے ہیں۔

عبد مصطفی
ایک لڑکی چاہیے

ایک لڑکا ہے، جسے آپ "مولوی ٹائپ" کَہ سکتے ہیں کیوں کہ وہ داڑھی نہیں منڈواتا، کوٹ پینٹ نہیں پہنتا، سنیما گھروں میں فلم دیکھنے نہیں جاتا، گانے نہیں سنتا، لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کرتا، سگریٹ، تمباکو وغیرہ کو ہاتھ تک نہیں لگاتا، گالیاں بھی دینی نہیں آتی اور اِس کے علاوہ بھی بہت سی باتیں ہیں جو اُس میں نہیں پائی جاتیں۔ اب اس لڑکے کو اپنی اِس لطف و لذت (انٹرٹینمنٹ) سے خالی زندگی میں ایک لڑکی چاہیے جس سے وہ نکاح کر کے اُسے "بور" کر سکے اور اپنی طرح اسے بھی "بلیک اینڈ وائٹ" بنا سکے۔

ایک تو ایسے لڑکے سے نکاح کرنا ہی بہت بڑی بات ہے اوپر سے جناب کے نخرے تو دیکھیے کہ شرائط اور فرمائشوں کی ایک لمبی چوڑی فہرست بھی تیار کر رکھی ہے جسے ہم یہاں نقل کر رہے ہیں۔ قارئین بتائیں کہ ایسے لڑکے سے کون نکاح کرے گی؟

ایک لڑکی چاہیے جو :

(1) اہل سنت کے عقائد سے پوری طرح واقف ہو اور اپنی ضرورت کے مسائل کو بنا کسی کی مدد کے از خود کتابوں سے نکال سکے۔ اس کے پاس سند (ڈگری) ہو یا نہ ہو، اس سے کوئی غرض نہیں، بس علم ہونا چاہیے۔ اگر مدرسے میں پڑھائی نہ بھی کی ہو تب بھی کوئی بات نہیں۔

(2) صحت مند ہو اور عمر بیس سے تیس کے درمیان ہو اور رہی بات خوب صورت ہونے کی تو اصل خوب صورتی انسان کے اخلاق ہیں۔

لڑکی کے گھر والوں سے مطالبات (ڈیمانڈز)

(3) کسی بھی طرح کی لین دین نہیں ہوگی؛ اب چاہے وہ نقدی ہو، جہیز ہو، منھ دکھائی ہو یا کوئی نذرانہ وغیرہ ہو۔

(4) جہیز میں قیمتی سامان، مثلاً: گاڑی، فرِج، کولر، اے سی، پنکھا، ٹی وی، پلنگ، سوفا، گدے، کرسی، ٹیبل، زیورات، برتن، مکسر مشین، گرائنڈر مشین، واشنگ مشین اور موبائل وغیرہ ہرگز قبول نہیں کیے جائیں گے اور ان کے علاوہ کچھ دینے کے بجائے لڑکی کو کچھ دینی کتابیں دے سکتے ہیں۔

(5) گانا بجانا بالکل نہیں ہونا چاہیے؛ نہ تو محفل نکاح میں، نہ بارات میں اور نہ کسی اور حوالے سے۔ اس کے ساتھ ساتھ عورتوں کے گیت وغیرہ گانے پر بھی پابندی ہونی چاہیے۔

(6) غیر شرعی اور غیر ضروری رسم و رواج کی سخت مناہی ہے۔ ہلدی کی رسم، گانے اور ڈھول بجانے کی رسم، لگن لگانے اور صندل اتارنے چڑھانے کی رسم، سیندور لگانے کی رسم، گالیاں دینے کی رسم، منھ دکھائی اور جیب بھرائی کی رسم، رات کو جاگنے اور صبح میں شادی کی رسم، کپڑوں کی ٹوکری بدلنے کی رسم، کسی کو گود میں اٹھانے تو کسی کو دھاگے سے ناپنے کی رسم، کسی کو میٹھا کھلانے تو کسی کا جوتا چرانے کی رسم، دودھ میں انگوٹھی ڈھونڈنے کی رسم اور وداعی کے وقت کی چھتیس قسم کی رسمیں، سب پر سختی سے پابندی عائد ہونی چاہیے۔ دوسرے الفاظ میں یوں سمجھ لیں کہ صرف نکاح ہوگا۔

(7) عورتوں اور لڑکیوں کی بھیڑ بالکل نہیں ہونی چاہیے۔ اگر آپ نے دعوت دی ہے تو اُن کے لیے بالکل الگ انتظام ہونا چاہیے تاکہ مرد و عورت ایک محفل میں بے پردہ جمع نہ ہوں۔ بہتر ہوگا کہ عورتوں کو دعوت نہ دیں اور رہی بات بارات کی تو اس میں دو یا تین سے زیادہ عورتیں نہیں ہوں گی۔

(8) کُل باراتیوں کی تعداد بیس سے بھی کم ہوگی جن کے لیے کھانا تیار کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

(9) بارات دن میں آئے گی اور (چند گھنٹوں بعد) دن ہی میں واپسی ہوگی۔

(10) لڑکے کے استاذ گرامی نکاح پڑھائیں گے اور بتانے کا مقصد یہ ہے کہ وقت نکاح کسی طرح کی بات نہ ہو۔ آپ کے علاقے میں اگر کوئی انجمن، کمیٹی یا تنظیم ہے جو لڑکے والوں سے مخصوص رقم (مسجد، مدرسہ اور قبرستان کے لیے) لیتی ہے تو وہ پہلے ہی ادا کر دیے جائیں گے لیکن نکاح میں ان کی کسی بھی قسم کی کوئی دخل اندازی نہیں ہونی چاہیے۔

اب بتائیں کہ نکاح کے لیے کون تیار ہوگا؟ لڑکے کا کہنا ہے کہ اس میں اضافہ بھی کرنا ہے؛ یہ کیا کم تھا جو اضافے کی ضرورت آن پڑی؟
دوستوں نے سمجھایا کہ ان شرائط کو دیکھ کر کوئی تیار نہیں ہوگا لیکن لڑکا ہے کہ ضد پر قائم ہے اور کہتا ہے کہ ہر لڑکے کی سوچ ایسی ہی ہونی چاہیے۔
اب آپ ہی سمجھائیں کہ یہ دور ڈی جے، پارٹی، مستی اور فُل انٹرٹینمنٹ کا ہے۔ ایسے رنگین زمانے میں کون آپ کی بلیک اینڈ وائٹ پر توجہ دے گا۔

اگر ہر لڑکے کی سوچ ایسی ہو گئی تو..............

عبد مصطفی
خوشی سے

لڑکی کے باپ نے جہیز میں لڑکے کو خوشی سے ایک لاکھ روپے نقدی دی،
پھر خوشی سے ایک گاڑی دی،
پھر خوشی سے ایک لاکھ روپے کا سامان دیا،
پھر خوشی سے دو تین سو باراتیوں کو کھانا کھلایا،
پھر خوشی سے لڑکی دی.......،
اور ان کے لیے لاکھوں روپے قرض لیے، وہ بھی خوشی سے!

یہ خوشی ہماری سمجھ سے باہر ہے۔ یہ انھی کو سمجھ میں آتی ہے جو نقدی اور جہیز کا مطالبہ (ڈیمانڈ) تو نہیں کرتے لیکن پھر بھی "خوشی" کے نام پر سب کچھ لے ہی لیتے ہیں۔ لاکھوں روپے لینے کے بعد کہتے ہیں کہ ہم نے تو نہیں مانگا تھا، انھوں نے خوشی سے دیا تو ہم نے رکھ لیا۔ سچ تو یہ ہے کہ اگرچہ صراحتاً مانگ نہ بھی کی جائے تو بھی ایسا ماحول بن چکا ہے کہ دینا ہی پڑتا ہے (خوشی سے) اور اگر نہ دے تو پھر دیکھیے کہ کون کتنا خوش ہوتا ہے۔

بولو یا نہ بولو، یہ تو طے ہے کہ کچھ نہ کچھ ملے گا اور دینا تو پڑے گا۔ ایک مزے کی بات یہ ہے کہ جو لوگ ڈیمانڈ نہیں کرتے وہ ڈیمانڈ کرنے والوں سے بھی خطرناک ہوتے ہیں۔ جی ہاں! ڈیمانڈ کرنے والے بالکل کلیر بتا دیتے ہیں کہ ہمیں اتنا چاہیے لیکن ڈیمانڈ نہ کرنے والے لڑکی والوں کو پریشانی میں ڈال دیتے ہیں اور وہ یہ کہ جب ڈیمانڈ نہ کی جائے تو لڑکی والوں کے دل و دماغ میں کئی طرح کی باتیں آ رہی ہوتی ہیں، مثلاً: لڑکے والوں نے ڈیمانڈ نہیں کیا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمیں کچھ نہیں دینا ہے بلکہ ہمیں اچھے سے سامان وغیرہ دینا ہوگا اور جب انھوں نے نقدی کی ڈیمانڈ نہیں کی ہے تو سامان ذرا بڑھا کر دینا چاہیے اور باراتیوں کے لیے کھانے پینے کا انتظام بھی اچھی طرح کرنا ہو گا ورنہ کہا جائے گا کہ ایک تو ہم نے ڈیمانڈ نہیں کی پھر بھی خاطر داری اچھی طرح نہیں ہوئی۔

اب ڈیمانڈ کرنے والے یا نہ کرنے والے دونوں ہی کسی نہ کسی طرح سے غلط ہیں لہذا ہونا یہ چاہیے کہ بالکل صراحت کے ساتھ انکار کیا جائے کہ ہم نہ تو نقدی لیں گے اور نہ جہیز اور اگر آپ نے کوئی قیمتی چیز جہیز میں دی تو وہ ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔ ڈیمانڈ نہ کرنا اور بالکل انکار کرنا یا منع کر دینا، ان میں فرق ہے۔ اس طرح بھی کیا جا سکتا ہے کہ لڑکی والوں سے اس بات کی ڈیمانڈ کی جائے کہ کسی بھی طرح کی کوئی لین دین نہیں ہونی چاہیے۔

ڈیمانڈ نہ کر کے اپنی خاموشی کو بولنے کا موقع نہ دیجیے بلکہ صراحتاً (تفصیل کے ساتھ) منع کر کے شبہات کو ختم کر دیجیے۔

عبد مصطفی
🌹 اِنتِقالِ پُر ملال 🌹
مفتی حبیب یار خان قادِری
اِنَّا لِـلّٰـهِ وَ اِنَّاۤ اِلَـیۡهِ رٰجِعُوۡنَ ﴿۱۵٦﴾ؕ
یومِ وِصال ²⁷ شوال المکرم ۰۴۴۱؁ھ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
پاسبانِ قوم و ملت مفتئ مالوہ حضرت علامہ مفتی محمد حبیب یار خان صاحب قِبلہ قادِری رَحۡمَةُ اللّٰهِ تَعَالیٰ عَلَیۡه کا آج ★ بتاریخ ²⁷ شوال المکرم ۰۴۴۱؁ھ ★ مطابق ¹ جُولائِی ۹۱۰۲؁ء ★ بروز پیر ★ صبح ساڑھے آٹھ (08:30am) بَجے اِنتقال پر ملال ہُو گیا ہَے - اِنَّا لِـلّٰـهِ وَ اِنَّاۤ اِلَـیۡهِ رٰجِعُوۡنَ 🌹
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
ْ نمازِ جنازہ :
حضرت مفتئ مالوہ علیہ الرحمہ کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عشاء حج ہاؤس صدر بازار اِندَور مدھیہ پردیش میں اَدا کی جائےگی - إِنۡ شَاءَ اللّٰه تَبَارَڪَ وَ تَعَالیٰ ﷻ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
مدفن : بڑوالی چوکی جامع مسجد
(صحن) میں سپردِ خاک کیا جائےگا
إِنۡ شَاءَ اللّٰه تَبَارَڪَ وَ تَعَالیٰ ﷻ 🌹
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
🌹 اِنتِقالِ پُر ملال 🌹
مفتی حبیب یار خان قادِری
اِنَّا لِـلّٰـهِ وَ اِنَّاۤ اِلَـیۡهِ رٰجِعُوۡنَ ﴿۱۵٦﴾ؕ
یومِ وِصال ²⁷ شوال المکرم ۰۴۴۱؁ھ
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
خانقاہِ عالیہ قادریہ برکاتیہ
مارہرہ شریف کا خط (پیغام)
مَوجُودہ پَردھان منتری کے نام
آپ لوگ اِسے ضرور شیئر کریں !!
❶ ख़ानक़ाहे आ़लिया क़ादिरिया
बरकातिया मारहरा शरीफ़ का ख़त़
(पैग़ाम) मौजूदह प्रधानमंत्री के नाम !
(आप ह़ज़़रात) इसे ज़रूर शेयर करें !!
خانقاہِ عالیہ قادریہ برکاتیہ
مارہرہ شریف کا خط (پیغام)
مَوجُودہ پَردھان منتری کے نام
آپ لوگ اِسے ضرور شیئر کریں !!
❷ ख़ानक़ाहे आ़लिया क़ादिरिया
बरकातिया मारहरा शरीफ़ का ख़त़
(पैग़ाम) मौजूदह प्रधानमंत्री के नाम !
(आप ह़ज़़रात) इसे ज़रूर शेयर करें !!
خانقاہِ عالیہ قادریہ برکاتیہ
مارہرہ شریف کا خط (پیغام)
مَوجُودہ پَردھان منتری کے نام
آپ لوگ اِسے ضرور شیئر کریں !!
❸ ख़ानक़ाहे आ़लिया क़ादिरिया
बरकातिया मारहरा शरीफ़ का ख़त़
(पैग़ाम) मौजूदह प्रधानमंत्री के नाम !
(आप ह़ज़़रात) इसे ज़रूर शेयर करें !!
ایمان ابوطالب

ابوطالب کے عدم ایمان کے قول کو بریلوی تحقیق کا نام دے کر اپنا اُلُّو سیدھا کرنے والے میر جعفروں کے لیے !!

اُن ائمہ دین و علمائے معتمدین کے اسمائے طیبہ جنہوں نے کفر ابی طالب کی تصریح و تصحیح فرمائی ہے :

" فمن الصحابۃ "

(۱) امیر المومنین صدیقِ اکبر
(۲) امیر المومنین فاروق اعظم
(۳) امیر المومنین علی مرتضٰی
(۴) حبر الامتہ سیدنا عبداﷲ بن عباس
(٥) حافظ الصحابہ سیدنا ابوہریرہ
(۶)صحابی ابن صحابی سیدنا مسیّب بن حزن قریشی مخزومی
(۷) حضرت سیدنا عباس عم رسول اﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم
(۸) سیدنا ابوسعید خدری
(۹) سیدنا جابر بن عبداﷲ انصاری
(۱۰) حضرت سیدنا عبداللہ بن عمر فاروق
(۱۱) سیدنا انس بن مالک خادم رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم
(۱۲)حضرت سیدتنا ام المومنین ام سلمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین

ومن التابعین :

(۱۳) آدم آل عبازین العابدین علی بن حسین بن علی مرتضٰی رضی اﷲ تعالٰی عنہم و کرم وجوھہم
(۱۴)امام عطابن ابی رباح استاذ سیّدنا الامام الاعظم رضی اللہ تعالٰی عنہما
(۱۵) امام محمد بن کعب قرظی کہ اجلّہ ائمہ محدثین و مفسرین تابعین سے ہیں۔
(۱۶) سعید بن محمد ابوالسفرتابعی ابن التابعی ابن الصحابی نبیرہ سیّدنا جبیرین مطعم رضی اللہ تعالٰی عنہ ۔
(۱۷) امام الائمہ سراج الاُمہ سیّدنا امام اعظم ابوحنیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

ومن تبع تابعین :

(۱۸) عالم المدینہ امام دارالہجرۃ سیّدنا امام مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ۔
(۱۹) محررالمذہب مرجع الدنیا فی الفقہ والعلم سیدنا امام محمد رضی اللہ تعالٰی عنہ
(۲۰)امام تفسیر مقاتل بلخی

(۲۱)سلطان اسلام خلیفۃ المسلمین امام ابوجعفر منصور نبیرزادہ ابن عم رسول اﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم

ومن اتباع التبع ومن یلیھم :

(۲۲) امام الدنیا فی الحفظ والحدیث ابوعبداﷲ محمد بن اسمعیل بخاری ۔
(۲۳) امام اجل ابوداؤد سلیمان بن اشعت سجستانی
(۲۴) امام عبدالرحمن احمد بن شعیب نسائی۔
(۲۵) امام ابو عبداﷲ بن یزید ابن ماجہ قزوینی۔
وممن بعد ھم من المفسرین :

(۲۶) امام محی السنہ ابومحمد حسین بن مسعود فّراء بغوی
(۲۷) امام ابواسحٰق زجاج ابراہیم بن السری۔
(۲۸) جار اﷲ محمود بن عمر خوار زمی زمخشری
(۲۹) ابوالحسن علی بن احمد واحدی نیشاپوری صاحبِ بسیط ووسیط و وجیز۔
(۳۰) امام اجل محمد بن عمر فخر الدین رازی۔
(۳۱) قاضی القضاۃ شہاب الدین بن خلیل خوبی دمشقی مکمل الکبیر۔
(۳۲) علامہ قطب الدین محمد بن مسعود بن محمود بن ابن ابی الفتح سیرافی شفار صاحبِ تقریب۔
(۳۳) امام ناصر الدین ابوسعید عبداﷲ بن عمر بیضاوی۔
(۳۴) امام علامۃ الوجود مفتی ممالک رومیہ ابوالسعود بن محمد عمادی۔
(۳۵) علامہ علاء الدین علی بن محمد بن ابراہیم بغدادی صوفی صاحبِ تفسیر لباب شہیربہ خازن ۔(۳۶) امام جلال الدین محمد بن احمد محلی۔
(۳۷) علامہ سلیمان جمل وغیرہم ممن یاتی

ومن المحدثین والشارحین

(۳۸) امام اجل احمد بن حسین بیہقی
(۳۹) حافظ الشام ابوالقاسم علی بن حسین بن ہبتہ اﷲ دمشقی شہیر بابن عساکر ۔
(۴۰) امام ابوالحسن علی بن خلف معروف بابن بطال مغربی شارح صحیح بخاری۔
(۴۱) امام ابوالقاسم عبدالرحمن بن احمد سہیلی۔
(۴۲) امام حافظ الحدیث علامۃ الفقہ ابوزکریا یحیٰی بن شرف نووی۔
(۴۳) امام ابوالعباس احمد بن عمر بن ابراہیم قرطبی شارح صحیح مسلم۔
(۴۴) امام ابوالسعادات مبارک بن محمد ابی الکرم معروف بابن اثیر جزری صاحبِ نہایہ وجامع الاصول ۔
(۴۵) امام جلیل محب الدین احمد بن عبداللہ الطبری۔
(۴۶) امام شرف الدین حسن بن محمد طیبی شارح مشکوۃ
(۴۷) امام شمس الدین محمد بن یوسف بن علی کرمانی شارح صحیح بخاری۔
(۴۸) علامہ مجد الدین محمد بن یعقوب فیروز آبادی صاحب القاموس۔
(۴۹) امام حافظ الشان ابوالفضل شہاب الدین احمد بن حجر عسقلانی۔
(۵۰) امام جلیل بدر الدین ابو محمد محمود بن احمد عینی ۔
(۵۱) امام شہاب الدین ابوالعباس احمد بن ادریس قرافی صاحبِ تنقیح الاصول۔
(۵۲) امام خاتم الحفاظ جلال الملتہ والدین ابوالفضل عبدالرحمن بن ابی بکر سیوطی۔
(۵۳) امام شہاب الدین ابوالعباس احمد بن خطیب قسطلانی شارح صحیح بخاری۔
(۵۴) علامہ عبدالرحمن بن علی شیبانی تلمیذ امام شمس الدین سخاوی۔
(۵۵) علامہ قاضی حسین بن محمد بن حسین دیار بکری مکی۔
(۵۶) مولانا الفاضل علی بن سلطان محمد قاری ہروی مکی۔
(۵۷) علامہ زین العابدین عبدالروف محمد شمس الدین مناوی۔
(۵۸) امام شہاب الدین احمد بن حجر مکی۔
(۵۹) شیخ تقی الدین احمد بن علی مقریزی اخباری۔
(۶۱) امام عارف باﷲ سیدی علاء الملۃ والدین علی بن حسام الدین متقی مکی۔
(۶۲) علامہ شہاب الدین احمد خفا جی شارح شفاء
(۶۳) علامہ علی بن احمد بن محمد بن ابراہیم عزیزی۔
(۶۴ ) علامہ محمد حفنی محشی افضل القرٰی
(۶۵) علامہ طاہر فتنی صاحبِ مجمع بحارالانوار
(۶۶) شیخ محقق مولانا عبدالحق بن سیف الدین بخاری
(۶۷) علامہ محمد بن عبدالباقی بن یوسف زرقانی مصری
(۶۸) فاضل محمد بن علی صبان مصری صاحبف اسعاف الراغبین وغیرہم ممن مضی و
یجیئ۔

ومن الفقہاء والاصُولیین :

(۶۹) امام اجل شیخ الاسلام والمسلمین علی بن ابی بکر برہان الدین فرغانی صاحبِ ہدایہ
(۷۰) امام ابوالبرکات عبداللہ بن احمد حافظ الدین نسفی صاحبِ کنز۔
(۷۱) امام محقق علی الاطلاق کمال الدین محمد بن الہمام۔
(۷۲) امام جلال الدین کرلالی صاحبِ کفایہ۔
(۷۳) امام محقق محمد بن محمد بن محمد ابن امیر الحاج حلبی۔
(۷۴) امام ابراہیم بن موسٰی طرابلسی مصری صاحبِ مواہب الرحمن۔
(۷۵) علامہ ابراہیم بن محمد حلبی شارح منیہ
(۷۶) علامہ سعد الدین مسعود بن عمر تفتازانی۔
(۷۷) علامہ محقق زین بن نجیم مصری صاحبِ بحر۔
(۷۸) ملک العلماء بحر العلوم عبدالعلی محمد لکھنوی۔
(۷۹) علامہ سید احمد مصری طحطاوی۔
(۸۰) علامہ سید محمد افندی ابن عابدین شامی وغیر ھم ممن تقدم رحم اﷲ تعالٰی علمائنا جمیعا من تاخر منھم ومن تقدم اٰمین

🖊 تحریر لقمان شاہد
➻═══════════➻
TTS AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛ Kɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
منقبت در شانِ حضور صدر الشریعہ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
🌹 فخر اہلِ حق رئیس الفقہاء سید
الاساتذہ، خلیفۂ سرکارِ اعلیٰ حضرت
حضور صدر الشریعہ🌹 بدر الطریقہ
حضرت‌علامَہ‌مُفتی‌ محمد امجد علی
اعظمی گھوسی مُصنفِ بہارِ شریعت
رَضِیَ الــلّٰــهُ تَـبَـارَڪَ وَ تَـعَـالیٰ عَــنۡــہۡ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یومِ ولادت ۰۰۳۱؁ ھ = مطابق ۲۸۸۱؁ ء
یومِ وصال ۲ ذیقعدہ ۷۶۳۱؁ھ ⁶دِسمبر
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
منقبت در شانِ حضور صدر الشریعہ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
🌹 فخر اہلِ حق رئیس الفقہاء سید
الاساتذہ، خلیفۂ سرکارِ اعلیٰ حضرت
حضور صدر الشریعہ🌹 بدر الطریقہ
حضرت‌علامَہ‌مُفتی‌ محمد امجد علی
اعظمی گھوسی مُصنفِ بہارِ شریعت
رَضِیَ الــلّٰــهُ تَـبَـارَڪَ وَ تَـعَـالیٰ عَــنۡــہۡ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یومِ ولادت ۰۰۳۱؁ ھ = مطابق ۲۸۸۱؁ ء
یومِ وصال ۲ ذیقعدہ ۷۶۳۱؁ھ ⁶دِسمبر
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
🌹 عرسِ حضور صدر الشریعہ 🌹
⁷³ تِہترواں عرسِ امجدی مُبارَڪ ہُو
تاریخ ¹-² ذیقعدہ ۰۴۴۱؁ھ ⁵-⁶جُولائی
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
فقیہِ اعظمِ ہِند , رئیس الفقہاء , سید
الاساتذہ، خلیفۂ سرکارِ اعلیٰ حضرت
حضور صدر الشریعہ🌹 بدر الطریقہ
حــضــرت عـلامَـہ مُفتی‌ الحاج الشاہ
ابُو العلاء حَــکِــیـم محمد امجد علی
اعظمی گھوسی مُصنفِ بہارِ شریعت
رَضِیَ الــلّٰــهُ تَـبَـارَڪَ وَ تَـعَـالیٰ عَــنۡــہۡ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
یومِ ولادت ۰۰۳۱؁ ھ = مطابق ۲۸۸۱؁ ء
یومِ وصال ۲ ذیقعدہ ۷۶۳۱؁ھ ⁶دِسمبر
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
🌹 پَہلا عُرس First Urs पहला उ़र्स
Urse Huzur TajushShareeah
Date ⁵/⁶ Zî Qa'adah ⁹/¹⁰ July
عرسِ حضور تاج الشریعہ عَلَیۡہِ‌الرَّحۡمَہۡ
بَـتارِیخ ⁶/⁵ ذِیقعدہ = ¹⁰/⁹ جُـولائی
उ़र्से ताजुश्शरीअ़ः ઉ઼ર્સે તાજુશ્શરીઅ઼ઃ
तारीख़ ⁵/⁶ ज़ीक़अ़्दह ⁹/¹⁰ जुलाई
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
کتب شان حضور تاج الشریعہ ↓
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❶ تجلیات تاج الشریعہ
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/3994
❷ کرامات تاج الشریعہ
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4001
❸ سوانح تاج الشریعہ
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4005
❹ مناقب تاج الشریعہ
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4009
❺ تذکرۂ تاج الشریعہ
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4012
❻ مصدقات تاج الشریعہ
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4015
❼ حیات تاج الشریعہ اُردو
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4018
❽ حیات تاج الشریعہ ہندی
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4021
❾ خلفائے تاج الشریعہ ہندی
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4024
❿ نوادرات تاج الشریعہ آثار و تبرکات
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4028
⑪ انوار تاج الشریعہ ملفوظات شریفہ
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4031
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
⑫ تاج الشریعہ علیہ الرحمہ
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4034
⑬ تاج الشریعہ کا سفر استنبول اُردو
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4079
⑭ تاج الشریعہ کا سفر استنبول انگلش
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4082
⑮ تاج الشریعہ کا لقب کس کا ؟
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4052
⑯ تاج الشریعہ کا وصال و فراق
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4043
⑰ تاج الشریعہ تنقیدات و تعاقبات
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4046
⑱ تاج الشریعہ ایک مختصر تعارف
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4049
⑲ تاج الشریعہ عرب و عجم کے داعی
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4060
⑳ تاج الشریعہ ماہ و سال کے آئینے میں
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4063
21 تاج الشریعہ کی منظوم سوانح حیات
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4066
22 تاج الشریعہ حیات و تصنیفی خدمات
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4069
23 تاج الشریعہ ایک مقناطیسی شخصیت
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4072
24 تاج الشریعہ کے بارے میں سوال جواب🅗
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4075
25 تاج الشریعہ پندرہویں صدی کے مجدد اعظم
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4088
26 تاج الشریعہ سے کیے گئے سوالات کے جوابات🅔
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4085
27 تاج الشریعہ کی جدید تحقیقات کے اصولی مباحث
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4091
28 تاج الشریعہ صلح کلیت کے خلاف حق کی آہنی دیوار
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4094
29 تاج الشریعہ اور بخاری شریف کی پہلی حدیث کا درس
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4097
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
30 ماہنامہ اعلیٰ حضرت تاج الشریعہ نمبر
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4100
31 ماہنامہ پیغام رضا تاج الشریعہ نمبر²⁰¹⁸
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4103
32 ماہنامہ پیغام شریعت تاج الشریعہ نـمـبـر
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4106
33 ²ماہی رضائے مدینہ تاج الشریعہ نمبر اُردو
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4109
34 ²ماہی رضائے مدینہ تاج الشریعہ نمبر ہِندی
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4112
35 سال نامہ خزائن العرفان تاج الشریعہ نمبر
https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/4117
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
فہرست کتب شان حضور تاج الشریعہ
🔍 #شان_حضور_تاج_الشریعہ
فہرست فھرست #فہرست
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
🅣🅣🅢 Aʜʟᴇ Sᴜɴɴᴀᴛ Bᴏᴏᴋs Lɪʙʀᴀʀʏ
Jᴏɪɴ & Sʜᴀʀᴇ @Aalaa_Hazrat_Library
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ہِندوستان کے مشہور شاعِر ڈاکٹر اِقبال
کے شِعر سے متعلق شرعی حکم !!
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
خودی کو کر بَلند اِتنا
کہ ہَر تقدیر سے پہلے
خُدا بندے سے خود پُوچھے
بَتا تیری رَضا کیا ہَے ؟
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
🎙 حضور #قاضی_القضاة_فی_الهند
#حضور_تاج_الشریعه حضرت عـلامـہ
#مفتی_محمد_اختر_رضا_خان_ازہری
رَضِیَ الــلّٰــهُ تَـبـَارَڪَ وَ تـَـعـَـالـیٰ عَــنــه
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
[16/07, 9:31 pm] Sahih Bukhari Hadees # 1060

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ عِلَاقَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ ، يَقُولُ : انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ يَوْمَ مَاتَ إِبْرَاهِيمُ ، فَقَالَ النَّاسُ : انْكَسَفَتِ لِمَوْتِ إِبْرَاهِيمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ لَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا فَادْعُوا اللَّهَ وَصَلُّوا حَتَّى يَنْجَلِيَ

جس دن ابراہیم رضی اللہ عنہ کی موت ہوئی سورج گرہن بھی اسی دن لگا۔ اس پر بعض لوگوں نے کہا کہ گرہن ابراہیم رضی اللہ عنہ ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے ) کی وفات کی وجہ سے لگا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشان ہیں۔ ان میں گرہن کسی کی موت و حیات کی وجہ سے نہیں لگتا۔ جب اسے دیکھو تو اللہ پاک سے دعا کرو اور نماز پڑھو تاآنکہ سورج صاف ہو جائے۔
Sahih Hadees
[ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں سورج کو گرہن لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اتنا لمبا قیام کیا کہ اتنی دیر میں سورۃ البقرہ پڑھی جا سکتی تھی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع لمبا کیا اور اس کے بعد کھڑے ہوئے تو اب کی مرتبہ بھی قیام بہت لمبا تھا لیکن پہلے سے کچھ کم پھر ایک دوسرا لمبا رکوع کیا جو پہلے رکوع سے کچھ کم تھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ میں گئے، سجدہ سے اٹھ کر پھر لمبا قیام کیا لیکن پہلے قیام کے مقابلے میں کم لمبا تھا پھر ایک لمبا رکوع کیا۔ یہ رکوع بھی پہلے رکوع کے مقابلہ میں کم تھا رکوع سے سر اٹھا نے کے بعد پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بہت دیر تک کھڑے رہے اور یہ قیام بھی پہلے سے مختصر تھا۔ پھر ( چوتھا ) رکوع کیا یہ بھی بہت لمبا تھا لیکن پہلے سے کچھ کم۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا اور نماز سے فارغ ہوئے تو سورج صاف ہو چکا تھا۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ میں فرمایا کہ سورج اور چاند دونوں اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں اور کسی کی موت و زندگی کی وجہ سے ان میں گرہن نہیں لگتا اس لیے جب تم کو معلوم ہو کہ گرہن لگ گیا ہے تو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا یا رسول اللہ! ہم نے دیکھا کہ ( نماز میں ) اپنی جگہ سے آپ کچھ آگے بڑھے اور پھر اس کے بعد پیچھے ہٹ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے جنت دیکھی اور اس کا یک خوشہ توڑنا چاہا تھا اگر میں اسے توڑ سکتا تو تم اسے رہتی دنیا تک کھاتے اور مجھے جہنم بھی دکھائی گئی میں نے اس سے زیادہ بھیانک اور خوفناک منظر کبھی نہیں دیکھا۔ میں نے دیکھا اس میں عورتیں زیادہ ہیں۔ کسی نے پوچھا یا رسول اللہ! اس کی کیا وجہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے کفر ( انکار ) کی وجہ سے، پوچھا گیا۔ کیا اللہ تعالیٰ کا کفر ( انکار ) کرتی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شوہر کا اور احسان کا کفر کرتی ہیں۔ زندگی بھر تم کسی عورت کے ساتھ حسن سلوک کرو لیکن کبھی اگر کوئی خلاف مزاج بات آ گئی تو فوراً یہی کہے گی کہ میں نے تم سے کبھی بھلائی نہیں دیکھی۔

اللہ عزوجل ہم سب کو آقائے نامدار دونوں عالم کے تاجدارہم غریبوں کے غمخوار احمد مجتبیٰ محمدۖ مصطفی ﷺ کی سنت پر عمل کرنے کی توفیق و رفیق عطا فرمائے آمین، یا رب العالمین بوسیلۃ نبیک سید المرسلین ﷺ
سوال نمبر 14
کیا سورج گرہن / چاند گرہن سے حاملہ عورت کو کوئی نقصان ہوتا ہے ؟

جواب :
بعض ضعیف الاعتقاد لوگوں میں یہ مشہور ہے کہ چاند گرہن سے حاملہ عورت کو چند صورتوں میں نقصان ہوسکتا ہے جیسے سبزی وغیرہ کاٹنا, چھری, چاقو, قینچی وغیرہ ہاتھ میں لینا, گھر سے باہر نکلنا, کمرے میں باہر کی روشنی آنا, کھلے آسمان کے نیچے رہنا, لیٹنے بیٹھنے میں سمٹنا سکڑنا وغیرہ وغیرہ .

یادرہے !
یہ تمام تَوَھُّمْ پرستی کی باتیں ہیں, اورلوگوں کےفاسدخیالات ہیں اور ان کی اپنی گھڑی ہوئی باتیں ہیں.
لہذاحاملہ عورت کوچاندگرہن سے ہرگز کوئی نقصان نہیں ہوتا اورنہ اس کے بَچّے پر بُرا اَثر پڑتاہے
کیونکہ اللہ عزوجل اور اس کے پیارے حبیب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاند گرہن کے سبب حاملہ عورت کیلیے ایسے کوئی بھی خطرات و نقصانات بیان نہیں فرمائے بلکہ یہ سب لوگوں کی خود ساختہ باتیں ہیں,
جیساکہ صحیح بخاری شریف کی حدیثِ مبارکہ ہے
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے خبر دیتے ہیں کہ:

" ِانّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لاَیَخْسِفَانِ لِمَوْتِ اَحَدٍ وَّلَالِحَیَاتِہ وَلٰکِنَّھُمَا آیَتَانِ مِنْ آیَاتِ اللّٰہِ فَاِذَا رَاَیْتُمُوْھَافَصَلُّوْا "

یعنی بے شک سورج اور چاند میں کسی کے مرنے یا پیدا ہونے کیوجہ سے گہن نہیں لگتا لیکن یہ دونوں اللہ عزوجل کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں (تاکہ لوگوں پر مخلوقات میں سے دو عظیم چیزوں کا اللہ عزوجل سے عاجز و لاچار ہونا ظاہر ہوجائے ) پس جب تم اسے (گہن کو ) دیکھو تو نماز پڑھو.

اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوا کہ مذکورہ توھمات میں پڑنے کے بجائے نماز میں مشغول ہونا چاہیے اس عقیدے کے ساتھ کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان برحق ہے اور لوگوں کے توھمات باطل ہیں
نوٹ : چاند گہن کی نماز مستحب ہے اس میں جماعت نہیں ہوتی بلکہ علیحدہ علیحدہ پڑھی جاتی ہے , اس کی دو رکعتیں ہوتی ہیں جو دیگر نمازوں کی طرح صرف ایک رکوع اور دو سجدوں سے پڑھی جاتی ہیں
بعض دیگر روایات میں یہ بھی آیا ہے کہ چاند گرہن کی نماز کے بعد توبہ واستغفار اور ذکر و دعا میں مشغول ہونا چاہیے.

واللہ تعالیٰ ﷻ اعلم و رسوله ﷺ اعلم

عبید رضا مدنی
مِنجانِب : رضوی نیٹ ورک
چاند_گرہن_سورج_گرہن_دارالافتاء_فیضان.pdf
199.9 KB
سورج گرہن 📖 چاند گرہن
🆔 @islaamic_Knowledge
📇 فیضان شریعت لاہور پاک