🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
28-03-1444 ᴴ | 25-10-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
28-03-1444 ᴴ | 25-10-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
سوال نمبر 14
کیا سورج گرہن / چاند گرہن سے حاملہ عورت کو کوئی نقصان ہوتا ہے ؟

جواب :
بعض ضعیف الاعتقاد لوگوں میں یہ مشہور ہے کہ چاند گرہن سے حاملہ عورت کو چند صورتوں میں نقصان ہوسکتا ہے جیسے سبزی وغیرہ کاٹنا, چھری, چاقو, قینچی وغیرہ ہاتھ میں لینا, گھر سے باہر نکلنا, کمرے میں باہر کی روشنی آنا, کھلے آسمان کے نیچے رہنا, لیٹنے بیٹھنے میں سمٹنا سکڑنا وغیرہ وغیرہ .

یادرہے !
یہ تمام تَوَھُّمْ پرستی کی باتیں ہیں, اورلوگوں کےفاسدخیالات ہیں اور ان کی اپنی گھڑی ہوئی باتیں ہیں.
لہذاحاملہ عورت کوچاندگرہن سے ہرگز کوئی نقصان نہیں ہوتا اورنہ اس کے بَچّے پر بُرا اَثر پڑتاہے
کیونکہ اللہ عزوجل اور اس کے پیارے حبیب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاند گرہن کے سبب حاملہ عورت کیلیے ایسے کوئی بھی خطرات و نقصانات بیان نہیں فرمائے بلکہ یہ سب لوگوں کی خود ساختہ باتیں ہیں,
جیساکہ صحیح بخاری شریف کی حدیثِ مبارکہ ہے
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے خبر دیتے ہیں کہ:

" ِانّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لاَیَخْسِفَانِ لِمَوْتِ اَحَدٍ وَّلَالِحَیَاتِہ وَلٰکِنَّھُمَا آیَتَانِ مِنْ آیَاتِ اللّٰہِ فَاِذَا رَاَیْتُمُوْھَافَصَلُّوْا "

یعنی بے شک سورج اور چاند میں کسی کے مرنے یا پیدا ہونے کیوجہ سے گہن نہیں لگتا لیکن یہ دونوں اللہ عزوجل کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں (تاکہ لوگوں پر مخلوقات میں سے دو عظیم چیزوں کا اللہ عزوجل سے عاجز و لاچار ہونا ظاہر ہوجائے ) پس جب تم اسے (گہن کو ) دیکھو تو نماز پڑھو.

اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوا کہ مذکورہ توھمات میں پڑنے کے بجائے نماز میں مشغول ہونا چاہیے اس عقیدے کے ساتھ کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان برحق ہے اور لوگوں کے توھمات باطل ہیں
نوٹ : چاند گہن کی نماز مستحب ہے اس میں جماعت نہیں ہوتی بلکہ علیحدہ علیحدہ پڑھی جاتی ہے , اس کی دو رکعتیں ہوتی ہیں جو دیگر نمازوں کی طرح صرف ایک رکوع اور دو سجدوں سے پڑھی جاتی ہیں
بعض دیگر روایات میں یہ بھی آیا ہے کہ چاند گرہن کی نماز کے بعد توبہ واستغفار اور ذکر و دعا میں مشغول ہونا چاہیے.

واللہ تعالیٰ ﷻ اعلم و رسوله ﷺ اعلم

عبید رضا مدنی
مِنجانِب : رضوی نیٹ ورک

https://t.me/islaamic_Knowledge/3975
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2
2