🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
22-03-1444 ᴴ | 19-10-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
22-03-1444 ᴴ | 19-10-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
Forwarded from ✰کریم اللہ رضوی استاذ دار العلوم مخدومیہ جوگیشوری ممبئی✰
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں اگر کسی شخص نے یہ قسم کھائی کہ میں فلاں کام نہیں کروں گا قرآن شریف کی قسم کھاتا ہوں اور پھر کچھ دنوں بعد وہ اس کام کو کر جاتا ہے تو اس کے لئے شریعت کا کیا حکم ہے ؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں عند اللہ ماجور ہوں ۔
المستفتی : محمد عاصم ایاز رامپور دوراہہ مرادآباد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
*جواب* اگر کسی شخص نے قرآن مجید کی قسم کھائی کہ میں قرآن کی قسم کھاتا ہوں کہ میں فلاں کام نہیں کروں گا پھر کچھ دنوں کے بعد وہ کام کرلیا تو اس کے کرنے سے اس کا قسم ٹوٹ گیا اب اس شخص کے لئے شریعت کا حکم یہ ہے کہ وہ قسم کا کفارہ ادا کرے یعنی ایک غلام آزاد کرے یا دس مسکینوں کو صبح شام دونوں وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلائے یا صبح و شام یعنی پورے ایک دن کے کھانے کی قیمت دینا ، یا دس مسکینوں کو کپڑوں پہنائے ، اگر وہ شخص ان تمام کفاروں سے عاجز ہے تو اس کو چاہئے کہ تین دن پے در پے روزہ رکھے جیسا کہ الله تعالی ارشاد فرماتا ہے کہ " فَکَفَّارَتُه اِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاکِیْنَ مِنْ اَوْسَطِ مَا تُطْعِمُوْنَ اَهلِیْکُمْ اَوْ کِسْوَتُهمْ اَوْ تَحْرِیْرُ رَقَبَةٍ فَمَنْ لَمْ یَجِدْ فَصِیَامُ ثَلَاثَة اياما " اھ یعنی تو ایسی قسم کا بدلہ دس مسکینوں کو کھانا دینا اپنے گھر والوں کو جو کھلاتے ہو اس کے اوسط میں سے یا انہیں کپڑے دینا یا ایک بردہ آزاد کرنا تو جو ان میں سے کچھ نہ پائے تو تین دن کے روزے یہ بدلہ ہے تمہاری قسموں کا " اھ ( پ 7 سورۃ المائدۃ آیت 89 ) اور رد المحتار علی الدر المختار میں ہے کہ " ( و کفارته تحریر رقبة او اطعام عشرۃ مساکین ) کما مر فی الظھار ( او کسوتھم بما ) یصلح للاوساط و ینتفع به فوق ثلاثة اشھر ( یستر عامة البدن و ان عجز عنھا ) کلھا ( وقت الاداء صام ثلاثة ایام ولاء و الشرط استمرار العجز الی الفراغ من الصوم فلو صام المعسر یومین ثم ) قبل فراغه و لو بساعة ( ایسر ) و لو بموت مورثه موسرا ( لا یجوز الصوم ) و یستانف بالمال " اھ ( رد المحتار علی الدر المختار ج 3 ص 26 : کتاب الایمان ) اور اسی میں ہے کہ " او قیمۃ ذٰلك و ان غداھم و عشاھم جاز " اھ ( رد المحتار علی الدر المختار ج 2 895 : باب الکفارۃ ) اور در مختار میں ہے کہ " و لا یخفی ان الحلف بالقرآن متعارف فیکون یمینا " اھ ( در مختار ج 3 ص 56 : دار الفکر بیروت ) اور امام اہلسنت سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خاں محدث بریلوی قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں کہ " قرآن مجید کی قسم شرعا قسم ہے فی الدر المختار " قال الکمال لا یخفی ان الحلف بالقرآن الآن متعارف فیکون یمینا انتھی " اھ اور اسی میں ہے کہ " الایمان مبنیة علی العرف فما تعورف الحلف به فیمین و مالا فلا انتھی " اھ ( فتاوی رضویہ قدیم ج 5 ص 333 : باب الایمان ، مطبوعہ دار العلوم امجدیہ مکتبہ رضویہ آرام باغ روڈ کراچی ) اور بہار شریعت میں ہے کہ " قرآن کی قسم کلام اللہ کی قسم ان الفاظ سے بھی قسم ہو جاتی ہے " اھ (بہار شریعت ج 2 ص 301 : قسم کا بیان )

واللہ اعلم بالصواب
کریم اللہ رضوی
خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 7666456313
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
22-03-1444 ᴴ | 19-10-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
23-03-1444 ᴴ | 20-10-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1