🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
ے مشرف ہوئے۔ آپ کے تذکرے میں ہے کہ سرورِ عالمﷺ نے حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللّٰه علیہ کو حکم فرمایا تھا کہ قطب الدین خدا کا دوست ہے، اس کو خرقہ پہناؤ۔
*(شمس العارفین نمبر:36)*

*سیرت و خصائص:* دلیل العارفین، سراج الکاملین، بدر الواصلین، قائد المحبین، قطب آسمانِ ولایت، غیاث الہند، نائبِ سلطان الہند، قطب الاقطاب، شیخ الاسلام حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللّٰه علیہ۔
آپ اپنے وقت کے ولیِ کامل، اور خاندانِ رسالت کے چشم و چراغ تھے۔ حضرت خواجہ غریبِ نواز کے خلیفۂ اعظم تھے۔ ہرشب سو رکعت کے علاوہ تین ہزار مرتبہ درود شریف پڑھتےتھے۔ تین دن خانگی مجبوری کی وجہ سے یہ تحفہ ارسال نہ کرسکے تو دربارِ مصطفیٰﷺ سے پیغام آیا کہ تمھارا ہدیہ تین راتوں سے نہیں پہنچا۔
*(سیر العارفین: 24)*

*خواجہ غریب نواز رحمۃ اللّٰه علیہ سے خرقۂ خلافت کا حصول:* ایک دن تمام مریدین مجلس میں جمع تھے۔ سوال و جواب کا سلسلہ جاری تھا۔

حضرت خواجہ غریب نواز فرمانے لگے:
عارف کی مثال چمکنے والے آفتاب کی طرح ہے جس کے نور سے پوری دنیا روشن ہے۔ پھر فرمایاکہ اے درویشو! ہمیں یہاں (ہندوستان) بھیجا گیا ہے۔ ہماری قبر بھی یہیں ہوگی اور چند روز کے اندر ہم سفر آخرت کریں گے۔ اس کے بعد شیخ علی سنجری سے فرمایا کہ ایک تحریر لکھو کہ قطب الدین دہلی روانہ ہوجائے۔ ہم نے خلافت و سجادہ قطب الدین کو دےدی اور ان کا مقام دہلی ہوگا۔ جب حکم نامہ مکمل ہوگیا تو اس فقیر (خواجہ قطب الدین) کو عنایت فرمایا۔ اس فقیر نے سرِ تسلیم جھکا دیا۔پھر فرمایا۔ ذرا قریب آجاؤ، میں قریب ہوا تو دستار و کلاہ میرے سر پر رکھ کر خواجہ عثمان ہارونی رحمۃ اللّٰه علیہ کا عصا عطا فرمایا، اور خرقہ پہنا کر قرآنِ کریم، جائے نماز اور نعلین عطا فرمائے اور فرمایا کہ رسولِ اکرم ﷺ کی یہ امانت مشائخِ چشت کے ذریعہ ہم تک پہنچی ہے تم بھی اسے جاری رکھنا تاکہ قیامت کے دن مشائخ کے سامنے شرمندگی نہ اٹھانا پڑے۔ اس فقیر نے سر جھکا دیا۔ پھر دو رکعت نماز ادا کی۔ اس کے بعد حضرت مرشد نے میرا ہاتھ پکڑا اور آسمان کی طرف منہ کرکے فرمایا۔ اب جاؤ تمہیں اللہ کے سپرد کیا ،اور اللہ تعالیٰ تمہیں منزل پر پہنچائے۔ پھر فرمایا کہ چار چیزیں نفس کا جوہر ہیں، اول درویشی میں تونگری کرنا، دُوم بھوک میں سیر نظر آنا، سوم غم میں مسرور معلوم ہونا، چہارُم دشمن سے بھی دوستی کا معاملہ کرنا، پھر فرمایا جہاں بھی جاؤ کسی کا دل نہ دُکھانا، اور جہاں بھی جاؤ مَردوں کی طرح رہنا۔
*(اخبار الاخیار: 75)*

*دہلی میں ورودِ مسعود:*
حضرت محبوب الہی رحمۃ اللّٰه علیہ سے منقول ہے کہ جب حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے دہلی میں سکونت کرلی تو وہاں کے تمام اکابر، امراء و رؤساء اور عوام آپ کی نیک صورت اور نیک سیرت پر شیدا ہوگئے۔ ایک دن حضرت اقدس نے اپنے پیر و مرشد حضرت خواجہ غریب نواز کی خدمت میں خط لکھا اگر اجازت ہو تو حاضر ہوکر شرفِ قدم بوسی حاصل کروں۔ حضرت خواجہ غریب نواز قدس سرہٗ نے جواب میں لکھا المرءُ مع من اَحَبّ (آدمی اسکے ساتھ ہوتا ہے جس سے اُسے محبت ہو) یعنی روحانی طور پر میں آپ کے ساتھ ہوں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ کچھ عرصہ بعد میں خود دہلی آؤں گا۔ یہ جواب سن کر آپ نے اجمیر شریف جانے کا ارادہ ترک کر دیا۔

*بادشاہ کی طرف سے منصبِ شیخ الاسلام کی پیشکش:* قیامِ دہلی کے کچھ عرصہ بعد شیخ الاسلام کے عہدے پر فائز شیخ جمال الدین محمد بسطامی علیہ الرحمہ کا وصال ہوگیا۔
چنانچہ سلطان شمس الدین التمش نے حضرت اقدس کی خدمت میں درخواست کی کہ آپ منصبِ شیخ الاسلام قبول فرمالیں۔ لیکن آپ نے اس کی طرف ذرہ بھر بھی توجہ نہ فرمائی۔ آپ کے انکار کے بعد بادشاہ نے شیخ نجم الدین صغراء کو شیخ الاسلام مقرر کر دیا۔ پھر بتقاضائے بشریت شیخ نجم الدین میں معاصرت کی منافرت پیدا ہوگئی۔ جب شیخ نے حضرت خواجہ غریب نواز سے یہ شکایت کی کہ قطب الاقطاب کے مقابلے میں میری’’ شیخ الاسلامی‘‘ کو کوئی نہیں پوچھتا۔ خواجہ صاحب نے تبسم کرتے ہوئے فرمایا کہ فکر مت ہو۔ میں اس مرتبہ قطب الدین کو اپنے ساتھ لے کر جا رہا ہوں۔ چند ایام کے بعد جب حضرت خواجہ غریب نواز دہلی سے اجمیر تشریف لے جانے لگے تو حضرت قطب الاقطاب کو بھی ساتھ لے جانے لگے۔ یہ دیکھ کر خَلقِ خدا میں شور برپا ہوگیا اور تمام خاص و عام بمع سلطان شمس الدین روتے ہوئے ان کے پیچھے پیچھے روانہ ہوئے۔ حضرت خواجہ قطب الدین جس جگہ قدم رکھتے تھے لوگ وہاں کی خاک اٹھا کر منہ پر ملتے تھے۔ جب حضرت خواجہ غریب نواز نے یہ ماجرا دیکھا تو فرمایا بابا قطب الدین تم اسی جگہ پر رہ جاؤ۔ تمہارے چلے جانے سے خَلق خدا پریشان اور بے حال ہے۔ مجھے یہ بات پسند نہیں کہ تمہاری جدائی میں اتنے دل جل کر کباب ہوجائیں۔ جاؤ۔ میں نے اس شہر کو ’’تمہاری پناہ میں دے دیا‘‘۔
حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللّٰه علیہ کا یہ ارشاد آج تک اپنی عظمت منوا رہا ہے۔ حکومتیں بدلیں، سرحدیں تبدیل ہوئیں،
1👍1
لوگ بٹ گئے، لیکن یہ محبت و عقیدت آج بھی جولانی پر ہے۔

*قطب الاقطاب کی وہابیوں سے نفرت:* سیف اللہ المسلول حضرت شاہ فضلِ رسول بدایونی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: ’’میں قطب العالم حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللّٰه علیہ کے مزار مبارک میں مراقبہ کر رہا تھا۔ حالتِ مراقبہ میں دیکھا کہ حضور خواجہ صاحب رونق افروز ہیں اور دونوں دستِ مبارک میں اس قدر کتب کا انبار ہے کہ آسمان کی طرف حدِ نظر تک کتاب پر کتاب نظر آتی ہے۔ میں نے عرض کیا کہ اس قدر تکلیف حضور نے کس لیے گوارا فرمائی ہے؟ ارشاد مبارک ہواکہ تم یہ بار اپنے ذمے لے کر ’’شیاطینِ وہابیہ‘‘ کا قلع قمع کردو۔ آپ نے مراقبہ سے سر اٹھایا اور اسی ہفتہ میں کتابِ مستطاب ’’بوارقِ محمدیہ‘‘ تالیف فرمائی‘‘۔
*( نور نور چہرے: 203)*

*تاریخِ وصال:* بروز پیر 14/ربیع الاول 635ھ مطابق30 نومبر 1237ء کو واصل باللہ ہوئے۔ آپ کا مزار دہلی میں مرجعِ خلائق ہے۔

*نماز جنازہ کی وصیت:* سیر الاقطاب میں ہے کہ جب جنازہ تیار ہوگیا تو خواجہ ابوسعید نے کھڑے ہوکر اعلان کیا کہ حضرت خواجہ قطب الاقطاب نے وصیت فرمائی تھی کہ میرا جنازہ وہ شخص پڑھائے، جس نے ساری عمر اپنے آپ کو زنا سے محفوظ رکھا ہو، بلوغت سے لے کر آج تک عصر کی سنتیں قضا نہ کی ہوں، فرائض نماز کی تکبیر اولیٰ سے محروم نہ ہوا ہو، یہ اعلان سنتے ہی تمام حاضرین دنگ رہ گئے اور ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے، آخر حضرت سلطان شمس الدین التمش آگے بڑھے اور فرمایا میں چاہتا تھا کہ میرا یہ راز کسی پر فاش نہ ہو۔ مگر آج میرے پیر و مرشد کی وصیت نے مجھے آشکارا کر دیا۔
*(سیر الاقطاب:183)*


*المرتب محـمد یـوسـف رضـا رضـوی امجـدی نائب مدیر "فیضـانِ دارالعـلوم امجـدیہ ناگپور گروپ" 9604397443*
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
فقہ مالکی کے عظیم المرتبت امام، تبع تابعی، بدر العاشقین، حضرت سیدنا ابو عبد اللہ امام مالک بن انس مدنی رضی اللہ عنہ کی ولادت 93ھ میں مدینۂ منورہ میں ہوئی۔ آپ مجتہد فی الشرع، عالم مدینہ، بلند مرتبہ فقیہ، عظیم محدث، معلم الفقہاء، اور مشہور عاشق رسول ﷺ ہیں۔ آپ نے 900 سے زیادہ مشائخ سے علم حاصل کیا، صرف 17 سال کی عمر سے ہی درس حدیث دینا شروع کر دیا، ہر رات دیدار سرور کائنات ﷺ کے دیدار سے مشرف ہوتے، روضۂ رسول ﷺ کی طرف منہ کر کے دعا مانگتے اور یہی فتوی دیتے، نبی کریم ﷺ کا ذکر شریف سنتے ہی بہت روتے اور تعظیماً خوب جھک جاتے، مدینہ منورہ کا حد درجہ احترام فرماتے، ہمیشہ ننگے پیر چلا کرتے، کبھی شہر اقدس میں کسی جانور یا سواری پر سوار نہ ہوئے، یہاں تک کہ ایام علالت کے سوا کبھی مدینہ طیبہ میں قضائے حاجت نہیں کی۔ آپ کی کتاب ”مؤطا امام مالک“ احادیث مبارکہ کے مقبول و معروف مجموعوں میں قدیم ترین ہے۔ 14 ربیع الاول 179ھ کو اپنی دلی خواہش کے مطابق مدینہ منورہ میں وصال فرمایا اور جنت البقیع میں آرام فرما ہوئے۔ (الشفاء، تذکرۃ الحفاظ، سیر اعلام النبلاء، بستان المحدثین)

The Great Imam of the Maliki School of Jurisprudence, Tabi’ Tabi’i, Shining Moon of the Prophetic Love, Sayyiduna Abu Abdullah Imam Maalik bin Anas (RadiyAllahu Anhu) was born in 93 AH in Madinah Munawwarah. He was a Mujtahid fi al-Shara’, the scholar of Madinah, exalted jurist, great hadith master, teacher of jurists, and famous devotee of the beloved Prophet ﷺ. He acquired knowledge from more than 900 teachers, started teaching hadith from the age of 17, was blessed with the vision of the beloved Prophet ﷺ every night, would supplicate facing the august court of Noble Prophet ﷺ so was his verdict; whenever the blessed name of the beloved Prophet ﷺ was mentioned, he would shed tears and bow down in reverence. He used to respect Madinah Munawwarah to the utmost, always walked barefoot, and never rode any animal or ride in the blessed city; so much so that apart from the days of illness, he never did any bowel movements within Madinah Tayyibah. His book ‘Muwatta Imam Maalik’ is one of the oldest and most famous collections of Ahadith. He passed away on 14th Rabi’ al-Awwal 179 AH in Madinah Munawwarah as per his heartiest desire and was laid to rest in Jannat al-Baqi’. [Al-Shifa, Tazkirat al-Huffaz, Siyar A’laam an-Nubula, Bustan al-Muhaddithin]

https://www.facebook.com/100050689590519/posts/pfbid0m47KEoHmEXgxrbZ8KNpmYyauBFacBniB1btnDeiwL1tQaKkbS1wqTpeJYSBWc5o9l/
👍21
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
13-03-1444 ᴴ | 10-10-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
14-03-1444 ᴴ | 11-10-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
14-03-1444 ᴴ | 11-10-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
14-03-1444 ᴴ | 11-10-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1