🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
08-03-1444 ᴴ | 05-10-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
08-03-1444 ᴴ | 05-10-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
08-03-1444 ᴴ | 05-10-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
08-03-1444 ᴴ | 05-10-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
3😢1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
*📚بے نمازی اور تارک جماعت شخص سے میلاد النبیﷺ پڑھوانا کیسا ہے؟📚*


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال. ایک گاؤں میں جو میلاد پڑھنے والے ہیں وہ نماز نہیں پڑھتے اور اگر پڑھتے ہونگے تو بغیر جماعت کبھی گھر پر پڑھ لیتے ہونگے تو کیا ایسے لوگوں کو منبر رسول پر بٹھا کر میلاد پڑھوانے میں کوئی حرج ہے یا نہیں؟ جلد جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں۔
*سائل : محمد بلال رضا سنبھل*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎*
*الجواب :* اگر واقع ایسا ہی ہے تو وہ لوگ اولا تارک نماز کے سبب سخت گناہ گار فاسق و فاجر ہوئے،

رسول ﷲ صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
*" من ترك الصلٰوۃ متعمدا فقد کفر جہارًا رواہ الطبرانی فی الاوسط عن انس رضی ﷲ تعالٰی عنہ بسند حسن۔*
جس کسی نے جان بوجھ کر نماز چھوڑدی تو وہ کھلم کھلا کافر ہو گیا۔(یعنی حد کفر تك پہنچ گیا کیونکہ مرتکب کبیرہ بغیر انکار کے کافر نہیں ہوتا جیساکہ اصول مقررہ ہے) امام طبرانی نے اس کو الاوسط میں حضرت انس رضی ﷲ تعالٰی عنہ کے حوالے سے سند حسن کے ساتھ روایت کیا ہے۔
*(📕 المعجم الکبیرالاوسط للبرانی حدیث (۳۳۷۲) مکتبۃ المعارف الریاض ج (۴) ص (۲۱۱)*

اور جیسا کہ امام اہلسنت فقیہ باکمال امام احمد رضا خان قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں:
اور نماز کبھی نہ پڑھنا یا بلاعذر شرعی ترك کر دینا احکام میں دونون یکساں ہیں جب تك توبہ نہ کریں دونوں سخت اشد فاسق مرتکب اخبث کبیرہ ہیں ہاں جتنی بار زیادہ ترك کریگا کبائر کا شمار اور گناہوں کا بار بڑھتا جائے گا۔ والعیاذ باللہ تعالٰی
*(📚فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد (۲۱) ص (۶۳۷) مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور )*

اور ایسے ہی جماعت واجب ہے بلا عذر شرعی ایک بار ترک پر گناہ گار اور عادت کرنے پر فاسق مستحق عذاب جبار
*(📙المرجع السابق جلد (۶) ص (۵۲۴) مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور )*

اب جب مذکورہ بالا تحریر سے یہ بات اظہر من الشمس ہوگئی کہ تارک صلات و جماعت فاسق ہے لہٰذا فاسق شخص کو بلا کر میلاد النبی پڑھوانا منبر رسول پر بٹھانا اسکی تعظیم کرنا کچھ بھی جائز نہیں،

جیسا کہ امام اہلسنت دوسرے مقام پر فرماتے ہیں:
افعال مذکورہ سخت کبائر ہیں اور ان کا مرتکب اشد فاسق وفاجر مستحق عذاب یزداں وغضب رحمن اور دنیا میں مستوجب ہزاراں ذلت ان کی خوش آوازی خواہ کسی علت نفسانی کے باعث اسے منبر و مسند پر کہ حقیقۃً مسند حضور پرنور سید عالم صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہے تعظیماً بٹھانا اس سے مجلس مبارک پڑھوانا حرام ہے،
*تبیین الحقائق وفتح ﷲ المعین وطحطاوی علی مراقیالفلاح وغیرہا میں ہے:*
*" فی تقدیم الفاسق تعظیمہ وقد وجب علیہم اھانتہ شرعا۔*
فاسق کو آگے کرنے میں اس کی تعظیم ہے حالانکہ بوجہ فسق لوگوں پر شرعاً اس کی توہین کرنا واجب اور ضروری ہے۔
*(📘المرجع السابق جلد (۲۳) ص (۷۳۴) مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور )*

*🔸واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم وعلمه جل مجدة أتم وأحكم 🔸*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی گرام ملک پور کٹیہار بہار۔*
*+918743811087*

* الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت علامہ مولانا مفتی محمد جابر القادری رضوی صاحب قبلہ جمشید پور۔*
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
Forwarded from Urdu Tahrir (غلام نبی انجم رضا عطاری)
کیا گورو نانک مسلمان تھا۔۔؟؟

اس تحریر کو ہر مسلمان فرد غور سے پڑھے اور بدمذہب موذی کے مختلف باطل نظریات سے بچیں

یہ ایسا سوال ہے جس کو میں کئی حضرات کی زبانی سن چکا ہوں اور اسلیے اب اسکا جواب عرض کرنے کی کوشش کرتا ہوں 👇

بابا گورونانک جو کہ سکھ مت کے بانی ہیں یہ ایک مشکوک شخصیت ہیں اسکے عقائد و نظریات کیا تھے صحیح طرح معلوم نہ ہو سکے کچھ اسکو مسلمان کہتے ہیں اور کچھ ہندو مگر تحقیق یہی ہے کہ یہ مسلمان نہ تھا وہ ایک صلح کلی شخص تھا 🌲
👈 جس نے اسلام اور ہندو دونوں مذاہب کو ملا کر ایک نئے مذہب کی بنیاد رکھی جسے سکھ مت کہا جاتا ہے
جسے وہ ادھورا چھوڑ گئے جسے بعد والے گرووں نے ہندووں کے عقائد کو لے کر پورا لرنے کی کوشش کی ہے۔۔
👈گورنانک کی تعلیمات سے ہر گز ثابت نہیں ہوتا کہ وہ خدا بزرگ وبرتر کو ویسا ہی سمجھتے تھے جیسا مسلمان سمجھتے تھے ۔۔۔
اور نہ حضور نبی کریم جان کائنات علیہ السلام کی رسالت کو مسلمانوں کی طرح حق مانتے تھے ۔۔اگرچہ اس نے اللہ وحدہ لاشریک اور نبی آخر الزماں علیہ السلام کی شان بیان کی ہے مگر اس سے یہ ہر گز ثابت نہیں ہوتا کہ وہ مسلمان تھا۔
کیونکہ
اگر ایک مسلمان سے خلاف شرع بات سرزد ہو جاے تو اسے ک اف ر کہنے میں احتیاط کی جائے گی مگر ایک ک اف ر کو اپنی قیاس آرائیوں سے مسلمان نہیں سمجھا جا سکتا 🌹

بابا نانک کی سیرت کا مطالعہ کرنے سے یہ ضرور ثابت ہوتا ہے کہ وہ مسلمان بزرگوں کی بستی میں پیدا ہونے اور انکے معرفانہ حلقوں میں شرکت کرنے کی وجہ سے اسلام سے متاثر ضرور تھا اگرچہ اس نے کئی اولیاء اللہ کے مزارات پر چلے کیے فیض پایا حتی کہ سکھ مذہب سے یہاں تک ثابت ہے کہ نانک حج بیت اللہ کو بھی گئے ۔:🌱

مگر اسلام پھر بھی ثابت نہیں کیونکہ مرتے وقت اسنے گرو سسٹم رائج کیا اور اپنے بیٹے کو اپنے مذہب کا جانشین مقرر کیا ۔۔
گرونانک نے واضح طور پر یہ کہا ہے کہ میں نہ ہندو ہوں نہ مسلمان ۔۔
اسکی زندگی کا اہم ترین موڑ وہ تھا جب وہ تین دن تک پانی میں رہا اور جب برآمد ہوا تو ایک دن پورا خاموش رہا اگلے دن خاموشی توڑی اور یوں کہا ۔؛

(کہنہ کوئی مسلمان ہے نہ ہی کوئی ہندو ہے تو پھر میں کس کے راستے پر چلوں ۔؟؟؟

میں تو بس اس خدا کے راستے پر چلوں گا جو نہ مسلمان ہے نہ ہندو ہے ..)
یہ واضح طور پر ایک نئے مذہب کی بنیاد تھی جس میں گرونانک خود کو مسلمان نہیں کہہ رہا🌻

سکھ مذہب میں گرونانک کی سیرت میں یہ بھی لکھا ہے کہ ان تین دنوں میں انہیں خدا کے دربار میں لے جایا گیا جہاں انہیں امرت سے بھرا پیالہ دیا گیا اور اسے کہا گیا کہ یہ خدا کی محبت کا جام ہے اسے پیواور میں(خدا) تمہارے ساتھ ہوں میں تم پر اپنی رحمت کروں گا اور تمہیں بالا دستی عطا کروں گا اور جو تمہارا ساتھ دے گا اسے بھی میری حمایت حاصل ہو گی اب جاو اور میرا نام لیتے رہو اور دوسروں کو بھی یہی کرنے کا کہتے رہو ۔:

👈 اس امرت کے جام کی اسلام میں کوئی سند نہیں۔
اس امرت سے اگر نبوت مراد لیا جائے تو وہ بھی اسلام کے نقطہ نظر سے باطل ہے کہ نبی کریم علیہ السلام کے بعد کوئی نبی نہیں اگر اس سے مراد ولایت لی جائے تو تو اس ولایت کا اثر کسی صوفی سلسلے میں ہونا چاہیے تھا جیسے قادری چشتی سہروردی وغیرہ ۔۔۔
اگر اسے مسلمان ہی تسلیم کیا جائے تو مندرجہ ذیل سوالات جنم لیتے ہیں جن کا جواب دینا ممکن نہیں ہے ۔۔۔
🌹۔اگر اسے مسلمان ہی تسلیم کر لیا جاے تو اسنے اپنا نام تبدیل کیوں نہ کیا ۔؟؟؟
حالانکہ بعد از قبول اسلام اول کام تبدیل اسم ہوتا ہے ۔
🌹۔اسنے اپنے بیٹوں کو کلمہ پڑھا کہ مسلمان کرنے کی کوشش کیوں نہ کی ۔؟؟؟
حالانکہ اسکے خلاف ثابت ہے کہ اسنے گرو سسٹم رائج کیا اور اپنے بیٹے کو جانشین مقرر کیا جو آج تک رائج ہے ۔

🌹۔اگر اسلام قبول کر لیا تھا تو اسلام کی ترویج کے لیے کوئی عمل کیوں نہ کیا بلکہ ایک نئے مذہب کی بنیاد رکھی اور اسی کا پرچار کیا۔

🌹۔اگر گرونانک مسلمان تھا تو اسکے چیلے ک ف ر کا پرچار کیوں کر رہے ہیں وہ اسلام کیوں نہیں قبول کرتے بلکہ تاریخ یہ بتاتی ہے کہ سکھ مذہب کے ظالموں سے مسلمانوں کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں۔جو اسلام دشمنی کی واضح دلیل ہے۔🌲
🌹اس ساری بحث سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ گرونانک مسلمان نہ تھا بلکہ وہ ایک صلح کلی تھا اسلام سے متاثر تھا اور نئے مذہب کا بانی تھا۔

اور اسکا اسلام کی شان بیان کرنا کوئی نئی بات نہیں بلکہ اس سے ہٹ کے بھی کثیر ک اف ر آج بھی اسلام کی شان بیان کرتے ہیں مگر انکو مسلمان نہیں کہہ سکتے ۔

۔💦سکھ جہاں یہ ثابت کرتے ہیں کہ گرونانک اسلام سے متاثر تھا اسی طرح یہ بھی حق مانتے ہیں کہ اس نے نئے مذہب کی بنیاد رکھی۔جو اس کے ابطال پر واضح دلیل ہے

خلاصہ فرام👈 *اسلام اور عصر حاضر کے مذاہب کا تعارف و تقابلی جائزہ*
*ص۔477*

اس کتاب کو بازار سے خرید کر مکمل مطالعہ کریں💕👆

*🖊.فرمان رضا رضوی*
1
Forwarded from Urdu Tahrir (غلام نبی انجم رضا عطاری)
2