🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
03-03-1444 ᴴ | 30-09-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
04-03-1444 ᴴ | 01-10-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
کچھ دنوں سے دیکھا جا رہا ہے کہ پاکستان کے کوفہ (قائدِ ملتِ اسلامیہ مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی رحمۃ اللہ علیہ راولپنڈی کو کوفہ کہا کرتے تھے) کے نیم رافضی ملاں اور ان کے دم چھلے رافضیوں کی ہمنوائی کرتے ہوئے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو مولود کعبہ ثابت کرنے کے لیے تحریف کر رہے ہیں اور ایک کتاب "سیرت مصطفےٰ جانِ رحمت" کا حوالہ دے کر "مولود کعبہ" کا عقیدہ اعلیٰ حضرت کے سر تھوپ رہے ہیں حالانکہ یہ سراسر غلط ہے ۔ نہ تو یہ کتاب اعلیٰ حضرت کی ہے اور نہ ہی اعلیٰ حضرت کی کسی کتاب میں ایسا عقیدہ موجود ہے ۔

(1) اس کتاب کے مرتب محمد عیسیٰ رضوی نامی عالم ہیں ۔ انھوں نے لکھا ہے اور کوئی حوالہ نقل نہیں کیا اور نہ ہی اعلیٰ حضرت کی کسی تصنیف میں ایسی عبارت موجود ہے ۔ لہٰذا اس کی ذمہ داری صرف اور صرف کتاب کے مرتب کرنے والے پر ہے ۔

(2) پاکستان میں اس کتاب کو ملک شبیر حسین (شبیر برادرز) نے چھاپا ہے اور پورا اردو بازار لاہور جانتا ہے کہ یہ شخص رافضی ہے ۔ کسی کو یقین نہ ہو تو نعیمی کتب خانہ پر جا کر راشد نعیمی سے اس کی تصدیق کر سکتا ہے ۔ یہ وہ شخص ہے جس نے حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کی شہرۂ آفاق وہابیت کش کتاب "جاء الحق" میں جا بجا تحریف کی ہے جس کا ثبوت نعیمی کتب خانہ پر جا کر دیکھا جا سکتا ہے ۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو ولادت کہاں ہوئی دو حوالے ملاحظہ کیجیے ۔

محمد بن أحمد بن علي، تقي الدين، أبو الطيب المكي الحسني الفاسي (المتوفى: 832ھ) لکھتے ہیں:
مولد علي بن أبي طالب رضي الله عنه قريبا من مولد النبي صلى الله عليه وسلم من أعلاه مما يلي الجبل، وهو مشهور عند أهل مكة بذلك لا اختلاف بينهم فيه………وعلى بابه مكتوب: هذا مولد أمير المؤمنين علي بن أبي طالب رضوان الله عليه . (شفاء الغرام بأخبار البلد الحرام 358:1 دار الكتب العلمية بيروت)
ترجمہ:حضرت علی کی ولادت گاہ نبی کریم ﷺ کی ولادت گاہ کے قریب ہے اور یہ اہلِ مکہ کے نزدیک بلا اختلاف مشہور ہے ۔ نیز اس کے دروازے پر لکھا ہے کہ یہ حضرت علی کی جائے ولادت ہے ۔

محمد بن أحمد بن الضياء محمد القرشي العمري المكي الحنفي، بهاء الدين أبو البقاء، المعروف بابن الضياء (المتوفى: 854ھ) لکھتے ہیں:
مولد علي بن أبي طالب رضي الله عنه وهذا الموضع مشهور عند الناس بقرب مولد النبي صلى الله عليه وسلم بأعلى الشعب الذي فيه المولد………وعلى بابه حجر مكتوب فيه هذا مولد أمير المؤمنين علي بن أبي طالب ۔ (تاريخ مكة المشرفة والمسجد الحرام والمدينة الشريفة والقبر الشريف، صفحہ 185 دار الكتب العلمية بيروت)

اعلیٰ حضرت کے خلیفہ صدر الشریعۃ علامہ امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
"مکان ولادت اقدس حضورِ انور ﷺ و مکان حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا و مکان ولادتِ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ و جبل ثور و غارِ حِرا و مسجدالجن و مسجد جبل ابی قبیس وغیرہا مکانات متبرکہ کی بھی زیارت سے مشرف ہو ۔" (بہارِ شریعت، حصہ 6 صفحہ 1150 مکتبۃ المدینہ کراچی)

اعلیٰ حضرت عظیم البرکت مجدد دین وملت "تحفہ اثناء عشری" کے حوالے سے لکھتے ہیں:
"جو کہا جاتاہے کہ فاطمہ بنت اسد کو وحی آئی کہ تو خانہ کعبہ میں جا اور وہاں بچے کی پیدائش کر، یہ سب جھوٹ اور بے پر بات ہے ۔" (فتاویٰ رضویہ 193:15 اور 248:15 رضا فاؤنڈیشن لاہور)

اگر کسی کے پاس اس سلسلے میں اعلیٰ حضرت کی کسی کتاب کا حوالہ موجود ہے تو وہ پیش کرے ورنہ اپنی خباثتوں کو اپنے گھر تک ہی محدود رکھیں ۔......

از علامہ یس اختر مصباحی صاحب مدظلہ العالی

https://t.me/FaizaneAlaHazrat/473880
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
03-03-1444 ᴴ | 30-09-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
04-03-1444 ᴴ | 01-10-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1