🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from ◆❍ نقوشِ حدیث ❍◆ (محمد ریحان رضا النوری)
٭ حضرت امام شمس الدین ذھبی رحمۃ الله علیہ نے " تاریخ اسلام " پچاس (50) جلدوں اور " سیر اعلام النبلاء " تئیس (23) جلدوں " تذکرۃ الحفاظ " چار ( 4 ) جلدوں میں لکھیں۔

٭ حافظ الحدیث امام سید محمد مرتضیٰ بلگرامی زبیدی رحمۃ اللہ علیہ نے 100 سے زائد کتب لکھیں ،جن میں مشہور و معروف تاج العروس ( 40 مجلد ) اور اتحاف سعادۃ المتقین شرحِ احیاء علوم الدین ہے۔
( حدائق الحنفیۃ ص 477 )

٭ معروف محدث فرات بغدادی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا وصال ہوا تو ان کے گھر سے #اٹھارہ ( 18 ) صندوق کتب سے بھرے ہوئے دستیاب ہوئے ان کتب میں اکثر ان کی خود نوشتہ تھیں۔(فضائل علم و علماء ص 196 )

٭ قطب شام حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمة اللّٰہ علیہ نے #ڈھائی_سو ( 250 )سے زائد کتب تحریر کیں ۔
( اصلاح اعمال مترجم ، مقدمہ ، ج 1 ص 70 )

٭ مفتی الثقلین ،امام اصول و فروع شمس الدین ابنِ کمال پاشا رومی رحمۃ اللّٰہ علیہ 300 سے زائد کتب لکھیں جن میں مشہور کتاب " مجموعہ رسائل ابن کمال پاشا " ہے ۔
( ماہ نامہ فیضان مدینہ ، اپنے بزرگوں کو یاد رکھئیے ، عرس ذیقعدہ )

٭ محدث شہیر حافظ ابو نعیم اصفہانی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے 50 کتب تحریر کیں جن میں مشہور معروف حلیۃ الاولیاء و طبقات الاصفیاء ہے۔
( حلیۃ الاولیاء مقدمہ ج 1 ص 15 )

٭ سلطان اولیاء حضرت شیخ عبد القادر الجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی کتب کی تعداد 72 ہے حالانکہ آپ مدرس بھی تھے اور تبلیغ بھی فرماتے تھے ۔

٭ امام اہلسنت امام احمدرضا خان رحمۃ الله علیہ نے مختلف عنوانات پر کم و بیش #ایک_ہزار (1000) کتابیں لکھی ہیں ۔
( تذکرہ امام احمد رضا ص 16 )

٭ یوں تو اعلیٰ حضرت رحمۃ الله علیہ نے 1286ھ سے 1340ھ تک لاکھوں فتوے دیئے ہوں گے لیکن افسوس کہ ! ! سب نقل نہ کئے جاسکے جو نقل کرلیے گئے تھے وہ “ العطایا النبویہ فی الفتوی الرضویہ “ کے نام سے موسوم ہیں۔ فتاوی رضویہ کی 30 ( تیس ) جلدیں ہیں جن کے کل صفحات 21656 ( اکیس ہزار چھ سو چھپن )،اس میں کل سوالات و جوابات 6847 ( چھ ہزار آٹھ سو سینتالیس ) جبکہ 206 رسائل بھی اس میں موجود ہیں ۔
( تذکرہ امام احمد رضا ص 16 )

٭ حضرت علامہ مولانا مفتی فیض احمد اویسی رحمۃ الله علیہ کی کتب ورسائل کی تعداد کم و بیش #تین_ہزار (3000) سے زائد ہے۔آپ کی کتب کی فہرست پر ایک مستقل رسالہ بنام " علم کے موتی " موجود ہے ۔

٭ قطب شام ڈاکٹر عبد العزیز الخطیب دامت برکاتہم العالیہ کی سات 7 موسوعات حدیث ،فقہ ، تصوف ، عقائد ، خطبات ، تاریخ السلامیہ ، دروس کے موضوعات پر ہیں ۔

موسوعة الحدیث الشریف ( 4 مجلد )

موسوعة الفقة الشافعی ( 20 مجلد )

موسوعة التصوف ( 9 مجلد )

موسوعة العقائد ( 5 مجلد )

موسوعة خطب المنبریه ( 12 مجلد )

موسوعة الشخصیات الاسلامیه ( 7 مجلد )

موسوعة الدورس البدریه ( 5 مجلد )

یوں یہ باسٹھ ( 62 ) جلدیں ہوگئیں ۔

ان کے علاوہ آپ کی کتب و رسائل کی تعداد پچپن ( 55 ) سے زائد ہے۔

٭ پیر و مرشد امیراہل سنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری اطال اللہ عمرہ کی کتب و رسائل کی تعداد تقریبا #ڈیڑھ_سو ( 150 ) ہے۔

یہ تو وہ کتب ہیں جن کا تذکرہ کہیں نہ کہیں ملتا ہے ۔ یہاں بغداد کا المناک سانحہ بھلایا نہیں جاسکتا کہ تاتاریوں نے جب بغداد میں عظیم طوفان برپا کیا ، علماء کا قتل عام کیا اور بغداد کی لائبریریاں جلاکر ان کی راکھ دریائے دجلہ کے سپرد کردی تو تین دن تک اس راکھ سے اس دریا کا پانی سیاہ ہوکر بہتا رہا۔ اسی فتنے میں کئی ہزار یا لاکھوں کتب جن کی تعداد کا علم آج تک نہ ہوسکا ، ضائع کردی گئیں۔

#مقصد_تحریر_اور_سابقہ_سطور_سے_حاصل_ہونے_والا_نتیجہ :

ان تمام سطور کو پڑھنے سے یہ بات بلکل سمجھی جا سکتی ہے کہ ہمارے اسلاف کا تحریر سے کتنا لگاؤ تھا جبکہ آج کل حالیہ دور میں دیکھا یہ گیا ہے کہ نام نہاد خطیبوں اور نعت خوانوں کی وجہ سے ہمارے طلباء کے ازھان خط و کتابت سے ہٹ گئے ہیں اور انہوں نے اپنا مقصد صرف تقریر و خطابت کو بنانا شروع کر دیا اور وہ بھی اپنی محنت اور عربی کتب کی مدد سے نہیں بلکہ محض کسی جوشیلے مقرر کی تقریر سن کر اور اردو میں بیانات پر لکھی جانے والی کتب سے پڑھ کر بنا تحقیق کے آگے بیان کر دینا ہی مقصد سمجھ بیٹھے اور اسی پر اپنی صلاحیوں کو محدود کرتے نظر آتے ہیں لہذا ایسے طلباء سے عرض ہے اپنے مقاصد میں تحریر و کتابت کو بھی شامل کریں اور اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلیں۔ ان خطیبوں اور مقررین کے پیچھے چل کر اپنی صلاحیتوں کو محدود مت کیجیے اور اگر بیان و تقریر کرنی پڑے تو اپنی تقریر خود عربی کتب سے تیار کیجیے یا کسی صحیح العقیدہ سنی محققین علماء کرام کی کتب سے تیار کیجیے۔ ساتھ ساتھ تحریر لکھنے کی طرف بھی قدم بڑھائیے ،چاہے کسی ایک کتاب پر یا کسی موضوع پر۔اس سے آپ کی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔
👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
Forwarded from ◆❍ نقوشِ حدیث ❍◆ (فیضان سرور مصباحی)
اعلی حضرت علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں:
سنیوں بھائیوں کو آپس میں ایک رہنا لازم ہے سنیوں پر دشمنانِ دین کے آلام کیا تھوڑے بندھ رہے ہیں کہ آپس میں بھی خانہ جنگی کریں اور نہ ہوسکے تو اتنا ضرور ہے کہ دنیوی رنجش جانے دیں *انما المؤمنون اخوۃ*۔؟ (بیشک تمام مومن بھائی بھائی ہیں) پر نظر فرما کر گلے مل لیں۔

(فتاوی رضویہ جلد 16 صفحہ 332)
👍1
شرف ملت حضرت علامہ مولانا عبد الحکیم شرف قادری رحمۃ الله علیہ اپنی کتاب " تذکرہ اکابر اہلسنت " میں لکھتے ہیں کہ محدث اعظم پاکستان حضرت مولانا سردار احمد قادری رحمۃ الله علیہ طلبہ سے مخاطب ہو کر فرمایا کرتے تھے :” مولانا ! درسی کتب پر حواشی لکھنے کی طرف توجہ ضرور دیجیے کچھ نہیں تو ہر روز ایک دو سطریں لکھ لیا کریں ان شاءاللہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ مکمل کتاب بن جائے گی ۔“ ( تذکرہ اکابرِ اہل سنت ص 78 )

#از_قلم:
احمد رضا مغل

#بتاریخ :
10 اپریل 2022
بمطابق 8 رمضان المبارک 1443بروز اتوار

شب روز ( دعوت اسلامی ) :
https://news.dawateislami.net/kaseer-kutub-likhny-waly-ulama
👍2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
19-02-1444 ᴴ | 17-09-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
20-02-1444 ᴴ | 18-09-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
👍21
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
20-02-1444 ᴴ | 18-09-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
20-02-1444 ᴴ | 18-09-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
3👍3