🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
18-02-1444 ᴴ | 16-09-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬ فتاویٰ تاج الشریعہ 10 جلدوں میں
18-02-1444 ᴴ | 16-09-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
7 = علمائے دین کا ادب
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
حضرت ابو الولید ہشام اول رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بن عبد الرحمٰن الداخل الاموی (خلیفۂ اسپین)

اسمِ گرامی:
آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی ہشام بن عبد الرحمن ۔ کنیت: ابو الولید تھی ۔

تاریخ و مقامِ ولادت:
ابو الولید ہشام بن عبد الرحمٰن رحمۃ اللہ علیہما کی ولادت 139 ء میں ، قرطبہ ، اسپین میں ہوئی ۔

سیرت و خصائص:
ہشام بن عبد الرحمن الداخل رحمۃ اللہ علیہ بہت بہادر، جواد، کریم اور عادل حاکم تھے۔ آپ کی ہر وقت یہی کوشش رہتی کہ کوئی مسلمان کافر کی قید میں نہ ہو چنانچہ اگر کوئی کافر کی قید میں ہوتا تو زرِ کثیر دے کر مسلمانوں کو چھڑواتے ۔ اور اگر کوئی سپاہی دورانِ جہاد شہید ہو جاتا تو اس شہید کے بچوں اور گھر والوں کی کفالت حکومت کے ذمہ لگاتے ۔

آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تا دمِ حیات حاکمِ اسپین رہے اور عدل و انصاف کی ایک نئی تاریخ رقم فرمائی حتیٰ کہ اہلِ اسپین آپ کو عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ کا مثل قرار دیتے ۔

آپ اپنے مسلح افواج کے ساتھ اپنی رعایا کے پاس خود جاتے اور مظلوموں کی فریاد رسی کرتے ۔ راتوں کو اپنے علاقے کی گلیوں میں گشت کرکے نادار اور مفلس مسلمانوں کے یہاں راشن فراہم کرنا اور ان کی ضرورتوں کو پورا کرنا آپ کی صفتِ فاروقی تھی ۔

آپ کے عدل و انصاف کی وجہ سے اہل اسپین آپ سے بے حد محبت کرتے تھے ۔

تاریخِ وصال:
حضرت کا وصال 19 صفر المظفر  180 ء کو اسپین میں ہوا ۔

ماخذ و مراجع: الاعلام للزرکلی

Read more at:
https://scholars.pk/ur/scholar/abul-waleed-hasham-awal
Copyright © Zia-e-Taiba
1👍1