🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
29-01-1444 ᴴ | 28-08-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
29-01-1444 ᴴ | 28-08-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
👍21
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍21
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
29-01-1444 ᴴ | 28-08-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
29-01-1444 ᴴ | 28-08-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
2👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2👍1
حضرت روز بہان بقلی شیرازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

آپ کا اسم گرامی:
ابو محمد بن ابی البقراء البقلی الشیرازی تھا ـ

تعارف:
آپ سلطان الفقراء برہان العلماء اور قدوۃ العشاق کے خطابات سے مشہور تھے آپ عراق شام حجاز کے سفر کیے شیخ ابو النجیب سہروردی کے سکندریہ کے دار العلوم میں بخاری شریف کے درس میں ہم سبق تھے آپ کو شیخ سراج الدین محمود بن خلیفہ بن عبد السّلام بن احمد بن سال سے خرقۂ خلافت ملا شیراز کے اطراف میں ریاضت کرتے رہے آپ ان ریاضات کے دوران صاحب شوق و وجد و سماع ہوئے ـ

تصنیفات:
آپ بہت سی تصانیف کے مالک ہیں تفسیر عرائس البیان آپ کی معروف اور مشہور تفسیر ہے شرح شطحیات ابن عربی کتاب الانوارنی شرح الاسرار بھی دنیائے تصوّف میں معروف کتابیں آپ کی تصنیف ہیں ـ

خدمات:
آپ نے شیراز کے جامع عتیق میں پچاس سال درس و وعظ کیا حضرت شیخ ابوالحسن فرماتے ہیں کہ ایک دن حضرت بقلی نے مشائخ کو دعوت دی، مَیں بھی اس دعوت میں شریک تھا میں آپ سے متعارف نہیں تھا مگر میرے دل میں یہ بات تھی کہ میں بہان بقلی سے علم و فضل میں بلند تر ہوں میرے پاس ہی ایک روشن ضمیر بزرگ تشریف فرماتے تھے وہ میرے قلبی خیالات کو تاڑ گئے اور فرمانے لگے ابو الحسن، یہ خیال دل سے نکال دو۔ اس زمانے میں بہان بقلی سے زیادہ عالم اور صاحب حال کوئی بھی نہیں ہے آپ تو یگانۂ زمانہ ہیں۔

شوقِ تلاوت قرآن:
شیخ ابوبکر طاہر حضرت شیخ بہان بقلی کے احباب میں سے تھے وہ فرماتے ہیں کہ میں اور روز بہان ہر سحری کو باری باری قرآن کریم پڑھا کرتے تھے آپ کا انتقال ہوا تو میرے لیے دنیا تنگ ہو گئی میں رات کے آخرین حصہ میں اٹھا نماز پڑھی اور حضرت روز بہان بقلی کے مزار پر چلا گیا ۔ قبر کے پاس بیٹھ کر میں نے قرآن پاک پڑھنا شروع کر دیا ۔ میں اپنے اس دوست کے فراق میں تلاوت قرآن کے دوران رونے لگا میرے دل میں بار بار خیال آتا کہ آج میں اس بھری دنیا میں تنہا رہ گیا ہوں میں نے دس سپارے پڑھے ہی تھے کہ قبر سے قرآن پڑھنے کی آواز آنے لگی۔ آپ نے حسبِ معمول دس پارے پڑھے اور میں سنتا گیا صبح ہوئی تو دوسرے احباب بھی آنے شروع ہوئے تو قبر سے یہ آواز خاموش ہوگئی۔

وصال:
آپ کی وفات ۶۰۶ھ میں ماہ محرم الحرام میں ہوئی۔ جناب روز بہان الشیخ ذیجاہ نوشتم پیر ہادی عارف پاک ۶۰۶ھ کہ بُد راغب بحق مرغوب شیراز بسال وصل آن مطلوب شیراز ۶۰۶ھ (خزینۃ الاصفیاء)

Read more at:
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-roz-bahan-baqli-sherazi
Copyright © Zia-e-Taiba
2👍2