🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
27-01-1444 ᴴ | 26-08-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
27-01-1444 ᴴ | 26-08-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤4👍2
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❤3👍2
Forwarded from 🌹 شرعی عدالت چینل 🌸 (✰شان محمدالمصباحی القادری✰)
باپ بیٹوں کو جائداد سے بے دخل نہیں کر سکتا
السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
سوال: زید کے تین لڑکے ہیں جن میں دو لڑکے بے ادب ہیں گالی دیتے ہیں بات نہیں کرتے خرچ کے لیے پیسہ نہیں دیتے تو زید انہیں اپنی پروپٹی سے بےدخل کر سکتا ہے شرعا پکڑ تو نہیں ہو گی؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
الجواب- جس طرح اولاد پر والد کے کچھ حقوق شریعت نے مقرر فرماے اسی طرح والد پر اولاد کے بھی کچھ حقوق مقرر فرماے جیسا کہ حدیث شریف میں آیا کہ ابن نجار نے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں"باپ کے ذمہ بھی اولاد کے حقوق ہیں جس طرح اولاد کے ذمہ باپ کے حقوق ہیں"(کنز العمال, کتاب النکاح,ج۱۶,ص۱۸۴ )
اب ان حقوق کی سلسلہ میں فرمان نبی صلی اللہ علیہ وسلم ملاحظہ فرمائیں
۱ طبرانی نے عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالی عنھما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "اپنی اولاد کو برابر دو اگر میں کسی کو فضیلت دیتا تو لڑکیوں کو فضیلت دیتا (المعجم الکبیر,ج۱۱,ص۲۸۰)
۲ طبرانی نے نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالی عنھما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "کہ عطیہ میں اپنی اولاد کے درمیان عدل کرو جس طرح تم خود یہ چاہتے ہو کہ وہ سب تمہارے ساتھ احسان ومہربانی میں عدل کریں"(کنز العمال,ج۱۶,ص۱۸۴)
۳ ابن نجار نے نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالی عنھما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا"اللہ تعالی اسکو پسند فرماتا ہے کہ تم اپنی اولاد کے درمیان عدل کرو یہاں تک کہ بوسہ لینے میں"(المرجع السابق)
اسی طرح ان حقوق کے سلسلہ میں اعلی حضرت علیہ الرحمہ نے ایک رسالہ بنام 'مشعلۃ الارشاد فی حقوق الاولاد' تحریر فرمایا جس میں صحیح احادیث سے ۸۰ حقوق ذکر فرماے
من جملہ "اپنے چند بچے ہوں تو انہیں کوئی چیز دے تو سب کو برابر دے ایک کو دوسرے پر بے فضیلت دینی ترجیح نہ دے"
"انہیں میراث سے محروم نہ کرے"
"اپنے بعد مرگ بھی انکی فکر رکھے یعنی دو تہائی ترکہ چھوڑ جاے ثلث سے زیادہ خیرات نہ کرے"
آخر میں فرماتے ہیں "ان میں اکثر تو مستحبات ہیں جن کے چھوڑنے پر اصلا مواخذہ نہیں اور بعض آخرت میں مطالبہ ہوں مگر دنیا میں بیٹے کے لے باپ پر جبر وگرفت نہیں نہ بیٹے کو جائز کہ باپ سے جدال ونزاع کرے سوا چند حقوق کے"(ج٢٤،ص٤٥٧)-
نیز اسی میں ہے"رہا باپ کا اولاد کو اپنی میراث سے محروم کرنا وہ اگر یوں ہو کہ زبان سے لاکھ بار کہے کہ میں نے اسے محروم الارث کر دیا یا میرے مال میں اس کا کچھ حق نہیں یا میرے ترکہ سے اسے کچھ حصہ نہ دیا جائے یا خیال جہال کا وہ لفظ بے اصل کہ میں نے اسے عاق کیا یا انہیں مضامین کی لاکھ تحریریں لکھے رجسٹریاں کرائے یا اپنا کل مال اپنے فلاں وارث یا کسی غیر کو ملنے کی وصیت کر جائے ایسی ہزار تدبیریں ہوں کچھ کارگر نہیں نہ ہرگز وہ ان وجوہ سے محروم الارث ہو سکے کہ میراث حق مقرر فرمودہ رب العزت جل وعلا ہے جو خود لینے والے کے اسقاط سے ساقط نہیں ہو سکتا بلکہ جبراً دلایا جائے گا اگرچہ وہ لاکھ کہتا رہے کہ مجھے اپنی وراثت منظور نہیں۔ میں حصہ کا مالک نہیں بنتا میں نے اپنا حق ساقط کیا پھر دوسرا کیوں کر ساقط کر سکتا ہے۔ قال اللّٰہ تعالٰی: یُوْصِیْکُمُ اللّٰہُ فِیْٓ اَوْلَادِکُمْق لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِج۔ اشباہ میں ہے: لوقال الوارث ترکت حقی لم یبطل حقہ غرض بالقصد محروم کرنے کی کوئی سبیل نہیں۔ ہاں! اگر حالت صحت میں اپنا مال اپنی ملک سے زائل کر دے تو وارث کچھ نہ پائے گا کہ جب ترکہ ہی نہیں تو میراث کا ہے کی جاری ہو مگر اس قصد ناپاک سے جو فعل کرے گا عنداللہ گنہگار و ماخوذ رہے گا حدیث شریف میں ہے حضور پرنور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: من فرمن میراث وارثہ قطع اللّٰہ میراثہ من الجنۃ یوم القیامۃ۔ جو اپنے وارث کو اپنا ترکہ پہنچانے سے بھاگے اللہ تعالیٰ روز قیامت اس کی میراث جنت سے قطع فرما دے گا۔ رواہ ابن ماجہ عن انس بن مالک رضی اللّٰہ عنہ۔ (فتاویٰ رضویہ جلد ہفتم ص ۳۲۵)
لہذا باپ کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے بیٹے کو میراث سے محروم کردے وہ بھی سزا کے طور پر کہ اس پر جنت سے محرومی کی وعید آئی ہے اور اگر کرے تو اس کے محروم کرنے سے محروم نہ ہوگا۔
البتہ باپ کی توہیں کرنے والے فاسق وفاجر عاق سخت عذاب وغضب الہی کے مستحق ہیں جب تک باپ کو راضی نہ کریں ان کا کوئی فرض,نفل اور نیک عمل اصلا قبول نہیں عذاب آخرت کے سوا دنیا ہی میں سخت بلا نازل ہوگی اور مرتے وقت معاذاللہ کلمہ نہ نصیب ہونے کا خوف ہے مگر اس کے سبب باپ کو جائز نہیں کہ گناہ کا کام کرے ایسا ہی اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں محقق مسائل جدیدہ مفتی نظام الدین صاحب رضوی نے فرمایا-
واللہ تعالی اعلم
شان محمد المصباحی القادری
٥ ستمبر ٢٠١٨

❤1👍1
Forwarded from 🌹 شرعی عدالت چینل 🌸 (✰شان محمدالمصباحی القادری✰)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مختار کل ہیں
نبی کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم کا مختار ہونا یا مختار کل ہونا کیا ثابت ہے؟
مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں۔
الجواب - بنی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم بعطاے الہی جملہ مخلوقات کے مختار کل ہیں تمام نعم الہیہ کے تقسیم فرمانے والے ہیں اور حدیث صحیح واللہ المعطی وانا القاسم اس پر دال ہے حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم جسے جو چاہیں عطا فرمائیں۔
حضور سید الانبیاء علیہ الصلاۃ والسلام کا مالک و مختار ہونا اور اس پر اعتقاد کثیر نصوص شرعیہ اور ادلہ قویہ سے ثابت و متحقق ہے۔
صحیح مسلم وغیرہ میں ہے "ﺣﺪﺛﻨﻲ ﺭﺑﻴﻌﺔ ﺑﻦ ﻛﻌﺐ اﻷﺳﻠﻤﻲ ﻗﺎﻝ: ﻛﻨﺖ ﺃﺑﻴﺖ ﻣﻊ ﺭﺳﻮﻝ اﻟﻠﻪ ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ ﻓﺄﺗﻴﺘﻪ ﺑﻮﺿﻮﺋﻪ ﻭﺣﺎﺟﺘﻪ ﻓﻘﺎﻝ ﻟﻲ: ﺳﻞ ﻓﻘﻠﺖ: ﺃﺳﺄﻟﻚ ﻣﺮاﻓﻘﺘﻚ ﻓﻲ اﻟﺠﻨﺔ ﻗﺎﻝ:ﺃﻭ ﻏﻴﺮ ﺫﻟﻚ ﻗﻠﺖ: ﻫﻮ ﺫاﻙ. ﻗﺎﻝ:ﻓﺄﻋﻨﻲ ﻋﻠﻰ ﻧﻔﺴﻚ ﺑﻜﺜﺮﺓ اﻟﺴﺠﻮﺩ"
(مسلم،ج١،ص٣٥٣،ش)
حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی قدس سرہ القوی شرح مشکوٰۃ شریف میں اس حدیث کے تحت فرماتے ہیں"از اطلاق سوال کہ فرمود سل بخواہ وتخصیص نکرد بمطلوبی خاص معلوم میشود کہ کارہمہ بدست ہمت و کرامت اوست صلی تعالٰی علیہ وسلم ہرچہ خواہد وہرکرا خواہد باذن پروردگار خود بدہد فان من جودک الدنیا وضرتہاومن علومک علم اللوح والقلم"(اشعۃ اللمعات،کتاب الصلٰوۃ باب السجود وفضلہ، فصل اول،مکتبہ نبویہ رضویہ سکھر،ج١،ص۳۹۶)
شیخ عبدالحق محدث دھلوی علیہ الرحمہ کی اس عبارت نے فیصلہ فرمادیا کہ
نبی مختار کل ہیں جسے جو چاہیں عطاکردیں ع-
مذکورہ حدیث پاک کی تشریح میں ملا علی قاری علیہ الرحمہ فرماتے ہیں "ﻭﻳﺆﺧﺬ ﻣﻦ ﺇﻃﻼﻗﻪ ﻋﻠﻴﻪ اﻟﺴﻼﻡ اﻷﻣﺮ ﺑﺎﻟﺴﺆاﻝ ﺃﻥ اﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﻰ ﻣﻜﻨﻪ ﻣﻦ ﺇﻋﻄﺎء ﻛﻞ ﻣﺎ ﺃﺭاﺩ ﻣﻦ ﺧﺰاﺋﻦ اﻟﺤﻖ، وﺫﻛﺮ اﺑﻦ ﺳﺒﻊ ﻓﻲ ﺧﺼﺎﺋﺼﻪ ﻭﻏﻴﺮﻩ ﺃﻥ اﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﻰ ﺃﻗﻄﻌﻪ ﺃﺭﺽ اﻟﺠﻨﺔ ﻳﻌﻄﻲ ﻣﻨﻬﺎ ﻣﺎ ﺷﺎء ﻟﻤﻦ ﻳﺸﺎء" ملتقطا(ج٢ص٧٢٣،ش)۔
اور سب کچھ عطا وہی کرسکتاہے جو مختار کل ہو۔
صحیح بخاری میں ایک لمبی حدیث کا آخری حصہ ہے "حضرت ابو بردہ( رضی اللہ عنہ )کھڑے ہوے اور یہ پہلے ہی ذبح کر چکے تھے عرض کی یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)میرے پاس بکری کا چھ ماہہ ایک بچہ ہے فرمایا تم اسے ذبح کر لو اور تمہارے سوا کسی کے لئے چھ ماہہ بچہ کفایت نہیں کرےگا"(کتاب الاضاحی ,ج۳,ص۵۷۱)
معلوم ہوا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم احکام تکوینیہ کے ساتھ احکام تشریعیہ کا بھی اختیار رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ کثیر واقعات و روایات کتب حدیث میں موجود ہیں جو اس بات پر واضح دال ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم مالک و مختار کل ہیں
ہمارے اکابرین کا بھی یہی عقیدہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم مختار ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے استمداد بھی کی مثلا امام مذھب حنفی حضرت امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ نے قصیدہ نعمان میں فرمایا-
یا اکرم الثقلین یا کنزالوری
جدلی بجودک ارضنی برضاک
انا طامع بالجود منک لم یکن
لابی حنیفۃ فی الانام سواک
(ترجمہ) اے موجودات سے اکرم اور نعمت الہی کے خزانے اپنی جود و سخا سے مجھے بھی عطا فرمائے اور اپنی رضا سے مجھے راضی فرمائے
میں آپکی سخاوت کا امیدوار ہوں آپکے سوا ابو حنیفہ کا جہاں میں کوئی نہیں-
امام اعظم کا یہی عقیدہ ہے کہ نبی مختار ہیں جسے جو چاہیں عطا فرما دیتے ہیں اسی وجہ سے آپ نے نبی کریم سے مدد مانگی
اب اگر کوئی کہے مدد مانگنے سے مختار ہونا کہاں ثابت ہوتا ہے تو پھر دنیا میں اس سے بڑھ کر احمق کون کیونکہ مانگا اسی سے جاتا ہے جو عطا کرسکے نہ کہ اس سے جو خود محتاج ہو
اب ہم 'الفضل ما شھدت بہ الاعداء' کے طور پر مخالفین کے چند اقوال ذکر کرتے ہیں
۱ قصائد قاسمی میں مولوی قاسم فرماتے ہیں:
مدد کر اے کرم احمدی کہ تیرے سوا
نہیں ہے قاسم بیکس کاکوئی حامی کار
اس میں مولوی قاسم نے بنی کریم کو مختار کل تسلیم کر کے آپ سے مدد طلب کی-
اسی طرح مولوی محمد حسن ادلہ کاملہ صفحہ ۱۴ پر لکھتے ہیں "آپ اصل میں بعد خدا مالک عالم ہیں جمادات ہوں یا حیوانات بنی آدم ہوں یا غیر بنی آدم القصہ آپ اصل میں مالک ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عدل ومہر آپ کے ذمہ واجب الادا نہ تھا"
اس کے علاوہ کثیر اقوال مخالفین اس بات پر دال ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مختار کل ہیں جسے جو چاہیں عطا فرمائیں
ان کے ہاتھ میں ہر کنجی ہے
مالک کل کہلاتے یہ ہیں۔
رب ہے معطی یہ ہیں قاسم
رزق اس کا ہے کھاتے یہ ہیں۔
مزید تفصیل کیلئے امام اہل سنت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ والرضوان کی کا رسالہ مبارکہ سلطنت مصطفی فی ملکوت کل الوری ملاحظہ فرمائیں۔
واللہ تعالی اعلم
شان محمد المصباحی القادری
خادم التدریس جامعہ مظہرالعلوم
گرسہاےگنج قنوج یوپی
٣ ستمبر ٢٠١٨

👍2❤1
خلیفۂ اعلیٰ حضرت، حضرت مولانا ضیاء الدین پیلی بھیتی رحمۃ اللہ علیہ
نام ونسب:
اسمِ گرامی: مولانا ضیاء الدین ۔ کنیت: ابو المساکین ۔
والد کا اسمِ گرامی:
مولانا حسین علی علیہ الرحمہ ۔
تاریخِ ولادت:
آپ 1290ھ میں تلہر ضلع شاہ جہاں پور میں پیدا ہوئے ۔
تحصیلِ علم:
ابتدائی تعلیم والدِ ماجد سے حاصل کی ۔ بعد میں حضرت محدث سورتی علیہ الرحمہ کی خدمت میں حاضر ہو کر اور دورۂ حدیث کی تکمیل پر دستارِ فضیلت حاصل کی ۔
بیعت و خلافت:
آپ امام اہلِ سنت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے مرید و خلیفہ تھے ۔
سیرت و خصائص:
ضیائے شریعت، خلیفۂ اعلیٰ حضرت ، حامیِ سنت، ماحیِ بدعت، شیخ الحدیث، حضرت علامہ مولانا ضیاء الدین پیلی بھیتی رحمۃ اللہ علیہ ۔
آپ علیہ الرحمہ حضرت محدث سورتی علیہ الرحمہ کے ہونہار شاگردوں میں سے تھے۔ آپ کے پیر و مرشد اور استادِ گرامی دونوں ہی آپ کی ذہانت و فطانت، اور تبحر علمی کی قدر فرماتے تھے۔
آپ عملی زندگی درس و تدریس کے علاوہ ہمیشہ تصنف وتالیف میں مصروف رہے۔ اہلِ سنت کو مفید کتب عطا کی ہیں۔ آپ نے " تحفہ حنفیہ " پٹنہ کے ماہانہ رسالے میں کئی سال تک ادارت کے فرائض انجام دیتے رہے۔
مولانا ضیاء الدین پیلی بھیتی علہ الرحمہ دین داری ، پابندیِ شرع، اور مذہبی رکھ رکھاؤ میں منفرد مقام رکھتے تھے۔ آپ کے وجود سے قرب و جوار میں آپ کا رعب قائم رہا۔ مسلمانوں میں بری بدعات اور برے رسم و رواج سے سختی سے منع فرماتے اور رسول اللہ ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر عمل کی تلقین کرتے تھے۔ اسی میں دارین کی سعاتیں پنہاں ہیں۔
تاریخِ وصال:
آپ کا وصال 28 محرم الحرام 1364ھ، بوقتِ فجر بحالتِ نماز روح قفسِ عنصری سے پرواز کر گئی ۔ مولانا حشمت علی لکھنوی علیہ الرحمہ نے نمازِ جنازہ پڑھائی ۔
ماخذ و مراجع:
خلفائے اعلیٰ حضرت ـ
Read more at:
https://scholars.pk/ur/scholar/abul-masakeen-hazrat-allama-ziauddin-qadri-pilibhiti
Copyright © Zia-e-Taiba

❤2👍2
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
خلیفۂ اعلیٰ حضرت، حضرت مولانا ضیاء الدین پیلی بھیتی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مولانا ضیاء الدین ۔ کنیت: ابو المساکین ۔ والد کا اسمِ گرامی: مولانا حسین علی علیہ الرحمہ ۔ تاریخِ ولادت: آپ 1290ھ میں تلہر ضلع شاہ جہاں پور میں پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ…
خلیفۂ اعلیٰ حضرت ، ابو المساکین ، حضرت علامہ ، مولانا ضیاء الدین پیلی بھیتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
https://t.me/islaamic_Knowledge/37417
https://t.me/islaamic_Knowledge/37417
❤2👍2
صحابئ رسول ﷺ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ ـ
یومِ وصال 28 محرم الحرام 54 ھ
خادِمِ رسول:
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ صحابی اور محدث تھے۔ ہجرت کے کچھ عرصے بعد ان کی والدہ نے انہیں بطورِ خادم حضور ﷺ کے سپرد کر دیا۔ اس وقت ان کی عمر دس برس کی تھی۔ حضور کے زندگی بھر خادم رہے۔
عبداللہ بن زبیر کی طرف سے بصرہ کے امام مقرر ہوئے۔ حجاج بن یوسف نے عبد اللہ بن اشعث کی بغاوت میں ان کی شرکت کو نا پسند کیا۔ لیکن بعد میں خلیفہ عبد الملک بن مروان نے اس کی تلافی کر دی۔ اوراُن سے نہ صرف معذرت کی بلکہ اظہار عقیدت بھی کیا۔
آخر میں بصرہ میں قیام فرمایا ۔ اور کافی لمبی عمر پا کر انتقال فرمایا۔ حضور ﷺ کی خدمت میں رہنے کی وجہ سے آپ سے بہت سی احادیث مروی ہیں۔
امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں زیادہ تر انہیں سے احادیث روایت کی ہیں۔ لیکن امام ابو حنیفہ ان کی بعض حدیثوں کو مستند قرار نہیں دیتے۔
آپ انس بن مالک ابن نضر انصاری خزرجی ہیں، حضور کے خادِمِ خاص کے طور پر دس سال صحبتِ پاک میں رہے،
آپ کی عمر اور وصال:
آپ نے سو برس سے زیادہ عمر پائی، عہد فاروقی میں بصرہ چلے گئے تھے، وہاں سے قریب ہی ایک مقام پر ۹۳ھ میں آپ کا انتقال ہوا، بصرہ میں آخری صحابی کی وفات آپ کی ہوئی، آپ کی قبر انور زیارت گاہ خاص و عام ہے ۔
Read more at:
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-anas-bin-malik

صحابئ رسول ﷺ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ ـ یومِ وصال 28 محرم الحرام 54 ھ خادِمِ رسول: حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ صحابی اور محدث تھے۔ ہجرت کے کچھ عرصے بعد ان کی والدہ نے انہیں بطورِ خادم حضور ﷺ کے سپرد کر دیا۔ اس وقت ان کی عمر دس برس کی…
صحابئ رسول ﷺ و خادم رسول ﷺ حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ ـ
https://t.me/islaamic_Knowledge/37420
یومِ وصال 28 محرم الحرام 54 ھ
https://t.me/islaamic_Knowledge/37420
یومِ وصال 28 محرم الحرام 54 ھ
👍2❤1
شیخ الشیوخ، معلم المعلمین، حضرت ابو مدین الغوث شعیب بن حسین اںصاری اندلسی مغربی تلمسانی مالکی رضی اللہ عنہ 509ھ میں قطنیانہ نزد اشبیلیہ، اندلس (اسپین)، یورپ میں پیدا ہوئے۔ آپ عالم دین، فیض یافتہ غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی، صاحب کرامات، ولی کامل، مصنف کتب، شاعر اسلام، بانی سلسلہ قادریہ مغربیہ اور مؤثر شخصیت کے مالک تھے۔ 28 محرم الحرام 594ھ کو الجزائر، براعظم افریقہ میں وصال فرمایا۔ مزار مبارک مدفن الاولیاء العباد، تلمسان، الجزائر میں مرجع خاص و عام ہے۔ (جمالیۃ الرمز الصوفی فی دیوان ابی مدین شعیب، وفیات الاخیار)
Shaykh al-Shuyukh, Mu’allim al-Mu’allimin, Sayyiduna Abu Madyan al-Ghous Shu’ayb bin Husayn Ansari Andalusi Maghribi Tilmisani Maliki (RadiyAllahu Anhu) was born in the year 509 AH in Cantillana near Seville, Spain (Andalusia). He was a scholar, accomplished saint, author, Islamic poet, had the blessings of Shaykh Abdul Qaadir al-Jilani, manifested saintly marvels, founder of the Qadiriyyah Maghribiyyah Sufi order, and was an influential figure. He passed away in Algeria (North Africa) on 28 Muharram 594 AH. His blessed mausoleum is amongst the burial place of other saints in Al-Ubbad, Tlemcen, Algeria, and is visited by people from all walks of life. [Jamaliyat ar-Ramz al-Sufi fi Diwan Abi Madyan Shu’ayb, Wafyaat al-Akhyar]
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid0qGpmS6umBA7GMeBy3bo1RSi44iNwgtn7q783pCzBFJSCNjCgyEGz5g7uLsCGju5dl&id=100050689590519

جلیل القدر صحابی، رازدان مصطفی، ﷺ، حضرت سیدنا ابو عبد اللہ حذیفہ بن یمان عبسی انصاری رضی اللہ عنہ وارضاہ مدینۂ منورہ میں پیدا ہوئے۔ آپ علامات نفاق و قیامت سے خوب واقف، تکلفات سے پاک سادہ طبیعت کے مالک، زہد و تقوی کے پیکر، بدر کے علاوہ تمام غزوات اور کئی مہمات میں شرکت کرنے والے، ہمدان، رے اور دینور کے فاتح، اور مدائن کے گورنر تھے۔ سیدنا عثمان غنی ذو النورین رضی اللہ عنہ کی شہادت کے چالیس روز بعد غالباً 28 محرم الحرام 36ھ کو وصال فرمایا۔ مزار شریف مدائن، سلمان پاک، عراق میں ہے۔ (تاریخ بغداد، الاصابہ، شرح الزرقانی علی المواھب، مرآۃ المناجیح)
نوٹ: 20 ذو الحجہ 1350ھ مطابق 27 اپریل 1932ء میں آپ اور سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما کے اجساد مبارکہ کو دریائے دجلہ کے کنارے سے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے قرب میں منتقل کیا گیا تو آپ کے اجسام مبارکہ بالکل صحیح سلامت، تر و تازہ، معطر و معنبر پائے گئے۔ وللہ الحمد!
"The Noble Companion and trusted confidant of the Prophet ﷺ, Sayyiduna Abu Abdullah Hudhayfah ibn al-Yaman Abasi Ansari (RadiyAllahu Anhu) was born in Madinah Munawwarah. He was well-versed with the signs of hypocrisy and Qiyamah; extremely simple; the epitome of asceticism and piety; participant in all battles and campaigns except Badr; conqueror of Hamdan, Rey, and Dinavar; and the governor of Mada’in. He passed away 40 days after the martyrdom of Sayyidna Usman Dhu al-Noorayn (RadiyAllahu Anhu) probably on the 28th of Muharram 36 AH. His blessed resting place is in Mada’in, Salman Pak, Iraq. [Tarikh Baghdad, Al-Isabah, Zurqani ala al-Mawahib, Mirat al-Manajih]
Note: On the 20th Dhu al-Hijjah 1350 AH i.e. 27 April 1932 CE, the blessed bodies of his excellency and Sayyiduna Jabir bin Abdullah were transferred from the banks of the river Tigris to the mausoleum of Sayyiduna Salman al-Farsi (RadiyAllahu Anhu), and they were seen completely preserved, intact, fresh, illuminated, and heavenly fragrant. And All praise and glory is to Allah Almighty!"
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid0Zs3nZUADQ3nRteYDxp1zo6vXmDnCCj6WxEdL6soL8fn728GeBxbYAaAEFuoWC1Rnl&id=100050689590519

حضرت مخدوم سید اشرف جہانگیر سمنانی رحمتہ اللہ علیہ نام و نسب: اسمِ گرامی: سید اشرف ۔ لقب: جہانگیر ، شاہِ سمنان ۔ آپ کے والد سلطان ابراہیم سمنان کے بادشاہ تھے۔ آپ کی والدہ ماجدہ کا نام خدیجہ بیگم تھا ۔ آپ سمنان کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے ۔ ولادت…
سلطان التارکین، غوث العالم، محبوب یزدانی، حضرت سلطان سید اوحد الدین مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی رضی اللہ عنہ کی ولادت 708ھ یا 712ھ میں سمنان، ایران میں ہوئی۔ صرف 15 سال کی عمر میں سمنان کے بادشاہ بنے۔ 10 سال نہایت عدل و انصاف کے ساتھ حکومت فرما کر تخت شاہی کو خیرباد کہا اور ارض الہی کی سیر و سیاحت، صحبت اولیاء، حصول علوم و معرفت، عبادت و ریاضت، اور تبلیغ دین میں مشغول ہو گئے۔ آپ حافظ قرآن مع سبعہ قراءت، علوم عقلیہ و نقلیہ میں ماہر، مصنف کتب اور تاجدار روحانیت ہیں۔ سینکڑوں صفحات پر مشتمل آپ کے ملفوظات کا مجموعہ ”لطائف اشرفی“ رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے۔ 28 محرم الحرام 801ھ، 808ھ یا 832ھ کو وصال فرمایا۔ آپ کا مزار مبارک کچھوچھہ شریف، ضلع امبیڈکر نگر، یو پی، ہندستان میں زیارت گاہ انام ہے۔ (حیات غوث العالم، خزیںۃ الاصفیاء)
Sultan al-Tarikeen, Ghous al-Alam, Mahboob-e-Yazdani, Sultan Sayyid Awhad al-Din Makhdoom Ashraf Jahangir Semnani (RadiyAllahu Anhu) was born in 708 or 712 AH in Semnan, Iran. He became the King of Semnan at the age of 15, ruled over Semnan with utmost justice for 10 years, and then relinquish his throne in pursuit of traveling, visiting the Awliya, searching for knowledge, meditation, asceticism, and preaching Islam. He was a Hafiz of the Quran with seven methods of its recitation, an expert in traditional and rational sciences, a prolific author, and a paramount figure in the world of spirituality. The collection of his sayings named, ‘‘Lataif-e-Ashrafi’’ is a source of guidance. He passed away on 28 Muharram 801, 808, or 832 AH. His blessed mausoleum in Kichhauchha Sharif, Ambedkarnagar, U.P., India is visited frequently by the masses. [Hayat-e Ghous al-Alam, Khazinat al-Asfiya]
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid02J8AEnunqtP27seDsmAxm81TDn93QhvQhKBUrW7V8Coki8KhhURLb7LVsgQTLoWVel&id=100050689590519