🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
22-01-1444 ᴴ | 21-08-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
22-01-1444 ᴴ | 21-08-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
👍21
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2👍1
*📚 « امجــــدی مضــــامین » 📚*
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
*🕯 دودھ کا پیالہ / دیانت دار بچی🕯*


📬 ایک دن ہمارے پیارے نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنے صحابہ کِرام کے ساتھ بیٹھے تھے۔ آپ کی سیدھی طرف آپ کے چچّا حضرت عباس کے چھوٹے بیٹے عبدُاللہ بیٹھے تھےجبکہ دوسری طرف بڑی عمر کے صحابہ تھے۔
اسی دوران ایک شخص آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے لئے دودھ کاپیالہ لےآیا ، آپ نے اس سے تھوڑا پیا باقی صحابہ میں تقسیم کرنا چاہا۔ اب رائٹ (دائیں)سائیڈ پرچھوٹا بچّہ اور لیفٹ (بائیں)سائیڈ پر بڑی عمر کے صحابہ تھے اور پیارے نبی پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی عادت تھی کہ کام سیدھی طرف سے شروع کیا کرتے تھے اس لئے عبدُ اللہ بن عباس سے فرمانے لگے : بچّے! اگر اجازت دو تو بڑوں کو دے دوں؟
عبدُاللہ بن عباس نے عرض کی : آپ کے بچّے ہوئے پر کسی کو ترجیح (Priority) نہیں دوں گا۔ پھر ہمارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے وہ آپ کو دے دیا۔
(بخاری ، 2/ 95 ، حدیث : 2351 ، 1/ 81 ، حدیث : 168 ، فتح الباری ، 6/ 27)

پیارے بچّو! حضرت عبدُ اللہ بن عباس کواِبْنِ عباس بھی کہتے ہیں ، آپ بہت سمجھ دار اور ذہین تھے ، آپ کا لقب حِبْر ُالاُمَّۃہے یعنی اُمّتِ اسلامیہ کے بڑے عالم۔ آپ کی ذہانت کی وجہ سے مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ اَمیرُ المُؤمنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ آپ کو اپنے ساتھ رکھتے اور اہم معاملات میں آپ سے مشورہ کرتے تھے۔

دیانت دار بچی:
یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی حکومت تھی۔ آپ لوگوں کے حالات کو معلوم کرنے کے لئے رات کے وقت مدینہ شریف کی گلیوں کا دورہ فرماتے تھے۔ ایک رات ہوا یوں کہ آپ چکر لگارہے تھے تو ایک گھر سے آواز سنائی دی : بیٹی! دودھ میں تھوڑا سا پانی ملادو۔
ماں کی بات سن کر لڑکی بولی : امی جان! کیا آپ کو معلوم نہیں کہ مسلمانوں کے خلیفہ نے حکم دیا ہے کہ کوئی بھی دودھ میں پانی نہ ملائے۔ ماں نے کہا : بیٹی! رات کا وقت ہے ، ہرطرف اندھیرا ہے اس وقت تو تمہیں خلیفہ نہیں دیکھ رہے انہیں کیا معلوم کہ تم نے دودھ میں پانی ملایا ہے! جاؤ اور دودھ میں پانی ملادو۔
ماں کی بات ختم ہونے پر لڑکی نے جواب دیتے ہوئے کہا : اس وقت اگرچہ خلیفہ نہیں دیکھ رہے لیکن میرا رب تو مجھےدیکھ رہا ہے ، میں ہرگز دودھ میں پانی نہیں ملاؤں گی۔

پیارے بچّو! یہ تو طے ہے کوئی دیکھے یا نہ دیکھے اللہ پاک تو اپنے بندوں کو ہر وقت دیکھ رہا ہے ، اسی خوف سے اس لڑکی نے دودھ میں پانی نہیں ملایا۔ آپ کو معلوم ہےکہ دنیا میں اس لڑکی کو اس کا کیا انعام ملا؟ مسلمانوں کےخلیفہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس دیانت دار لڑکی کی شادی اپنےبیٹے حضرت عاصم رضی اللہ عنہ سےکردی تھی ۔ (عیون الحکایات، ص29 ، 28ملخصاً)
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp

*از قلــم✍🏻 مولانا ابو طیب عطاری مدنی۔*

1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
22-01-1444 ᴴ | 21-08-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
23-01-1444 ᴴ | 22-08-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1