🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
18-01-1444 ᴴ | 17-08-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
19-01-1444 ᴴ | 18-08-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
19-01-1444 ᴴ | 18-08-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
19-01-1444 ᴴ | 18-08-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی
یوم پیدائش 20 محرم الحرام

علّامہ کوکب نورانی اوکاڑوی ایک مختصر تعارف : علامہ محمد کوکب نورانی اوکاڑوی علّامہ محمد شفیع اوکاڑوی

ولادت:
آپ ماہِ محرم الحرام ، 17اگست 1957ء بہ وقتِ فجرِ صبح صادق بمقام سلطان مینشن عقب بولٹن مارکیٹ کراچی میں پیدا ہوئے ،

آپ راسخ العقیدہ اور متصلّب سُنّی حنفی ہیں۔ آپ کا پیدائشی نام عقیقے کے موقع پر ’’ احمد ‘‘ رکھا گیا آپ نے پورے نام کا سجع یوں کہا ہے: کوکبِ نورانی را اَحمد ( ﷺ ) شفیع آپ یمنی شیوخ کے اس تاجر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو حضرت ابو بکر صدّیق کی بدولت مشرف بہ اسلام ہُوا، اِس خاندان کے افراد بغرضِ تجارت ہندوستان آئے اور کچھ وہاں آباد ہو گئے ، آپ کے خاندان کے بزرگ تاجر پیشہ اور صوفی منش تھے۔

بھائی اور بہن:
آپ گیارہ بہن بھائی تھے جن میں سے آپ سے دو بڑے بھائی کم سِنی میں وفات پا گئے، اب آپ سمیت تین بھائی اور چھ بہنیں بِفَضْلِہٖ تَعَالیٰ حیات ہیں۔

ابتدائی تعلیم:
آپ کا ابتدائی بچپن اوکاڑا ( پنجاب ) میں گزرا ، اشرف المدارس ہائی اسکول اور جامعہ حنفیہ اشرف المدارس ، جی ٹی روڈ ، اوکاڑا میں ابتدائی دِینی و دُنیوی تعلیم حاصل کی ۔

آپ نے گیارہ برس کی عمر میں مولانا قاری محمد عبد اللطیف امجد سعیدی سے قرآن پاک حِفظ کیا ، میٹرک کا امتحان آپ نے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 1 ، پی ۔ ای ۔ سی ۔ ایچ سوسائٹی کراچی سے 1971ء میں پاس کیا۔ آپ نے انٹر کا امتحان گورنمنٹ نیشنل کالج کراچی سے 1973ء میں پاس کیا، مزید تعلیم آپ نے پرائی ویٹ حاصل کی ، اور ڈاکٹریٹ ( پی ایچ ڈی ) کی ڈگری بیرونِ ملک سے حاصل کی ۔

دینی تعلیم:
آپ نے دِینی تعلیم دار العلوم حنفیّہ غوثیہ کراچی ، اشرف المدارس اوکاڑا ، اور پھر مدرسہ عربیہ اسلامی انوار العلوم ملتان میں مکمل کی ،

اساتذہ:
درسِ نظامی و دورۂ حدیث شریف و تفسیر آپ نے اپنے والدِ گرامی حضرت علامہ محمد شفیع اوکاڑوی ، حضرت شیخ الاسلام مولانا غلام علی اوکاڑوی، غزالی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی ، عالمِ حجاز علّامہ سیّد محمد علوی مالکی ، مفتیِ بغداد ملا عبدالکریم المدرس، فاضلِ جلیل علامہ زید ابو الحسن فاروقی مجددی دہلوی اور مولانا شیخ محمد علی حلبی مدنی جیسے مقتدر علمائے کرام سے مختلف اَدوار میں کیا،

بعد اَزاں آپ نے مدینہ منوّرہ، دمشق، بغداد، ترکی اور دہلی کے ممتاز علماء و مشائخ کرام سے بھی اسناد حدیث و تفسیر اور اجازات حاصل کریں۔

شعر واَدب اور خطّاطی سے لگاؤ:
اُردو اور فارسی شعر واَدب میں جن لوگوں نے آپ کی رہ نمائی فرمائی ان میں سیّد محمد قائم افسر الٰہ آبادی ، جناب اقتدار احمد اکبر حیدر آبادی ، جناب صوفی غلام مصطفیٰ تبسم ، جناب کرنل محمد خان اور جناب شکیل عادل زادہ شامل ہیں ۔

اسکول اور کالج کے زمانے میں متعدد مباحثوں اور قرأت و نعت کے مقابلوں میں شامل ہوتے رہے اور انعامات حاصل کیے اور اسی دَور سے شعر و اَدب سے گہرا لگاؤ رہا ، اسکول بزمِ اَدب کے صدر اور ادبی ماہ نامے کے مدیر بھی رہے ۔ فنِ خطّاطی میں آپ نے مولانا قاری محمد طفیل امرت سری اور خطّاطِ اسلام حافظ محمد یوسف سدیدی سے رہ نمائی حاصل کی ۔ علمی طلب کے ابتدائی دَور میں آپ نے ’’بزمِ شاہینِ پاکستان ‘‘ کے نام سے طلبہ و نوجوانوں کی تنظیم قائم کی جس کا مقصد فروغِ تعلیم ، نادار طلبہ کی امداد اور قرأت و نعت وتقاریر کے مقابلوں کا انعقاد کرنا اور اسلامی تیوہار منانا تھا ۔

بیعت و خلافت:
1964ء میں آپ غوثِ زماں حضرت گنجِ کرم پیر سیّد محمد اسمٰعیل شاہ بخاری المعروف حضرت کرماں والے کے ہاتھ پر نقش بندی سلسلۂ طریقت میں بیعت ہوئے ۔

بعد اَزاں غزالیِ زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی اور خان وادہِ غوثِ اعظم میں پِیر سید طاہر علاؤ الدین گِیلانی کے ہاتھ پر بیعتِ تبرک کی۔ آپ کو عرب و عجم کے 19 مشائخِ کرام سے تمام سلاسلِ طریقت میں خلافت و اجازت حاصل ہے۔ آپ کے مریدین دنیا بھر میں خاصی تعداد میں ہیں۔

آپ نے 1965ء اور 1971ء کی پاک و ہند جنگ کے موقع پر شہری دفاع اور اسکاؤٹس کے ساتھ تعاون کِیا ۔ ۱۹۷۴ء میں تحریکِ ختمِ نبوّت اور ۱۹۷۷ء میں تحریکِ نظامِ مصطفی ( ﷺ ) میں اپنے والدِ گرامی خطیبِ اعظم پاکستان کے شانہ بَہ شانہ نمایاں خدمات انجام دِیں ۔ آپ ۱۹۶۷ء سے ریڈیو پاکستان سے براڈکاسٹ اور 1969ء سے تاحال پاکستان ٹیلی وِژن اور دنیا بھر کے 50 ٹی وی چینلز سے ٹیلے کاسٹ کیے جارہے ہیں۔

مستقل خطابت:
آپ جامعہ میں معلّم و مدرّس بننے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن آپ کے والدِ یہ چاہتے تھے کہ آپ ان ہی کے طریق پر خطیب و ادیب بنیں چناں چہ پہلے جُزوی طَور پر اور پھر 1984ء سے خطیبِ اعظم پاکستان علامہ مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کی وفات کے بعد آپ نے باقاعدہ مستقل درس و خطابت کا سلسلہ شروع کِیا اور جامع مسجد گل زارِ حبیب ، گلستانِ اوکاڑوی (سولجر بازار ) کراچی میں جمعہ کی خطابت و امامت کا آغاز کِیا جو تاحال جاری ہے ، اس سے قبل آپ زیادہ تر تحریری
👍41
کام کرتے رہے ہیں ۔

آپ 1984ء سے تاحیات، گل زارِ حبیب ٹرسٹ کے چیئرمین ہیں، جس کے زیرِ اہتمام جامع مسجد گل زارِ حبیب، جامعہ اسلامیہ گل زارِ حبیب، مسجد نورِ حبیب اور نظیریہ مسجد زیرِ تعمیر ہیں۔ نمایاں کارگزاری: 27؍ اپریل 1984ء کو ’’مولانا اوکاڑوی اکادمی (العالمی )‘‘ قائم کی جس کے آپ بانی و سربراہ ہیں۔ سوادِ اعظم اہلِ سنت حقیقی اور انٹرنیشنل سُنّی موومنٹ کے نام سے بھی عالمی تنظیمیں قائم کیں، جن کے آپ سربراہ ہیں۔ یہ تنظیمیں غیر سیاسی خالص مسلکی علمی اور دِینی و فلاحی مقاصد کی تکمیل کے لئے آپ نے قائم کیں اور ان تینوں اداروں کی شاخیں بیرونِ ملک میں بھی کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہیں۔

صدقاتِ جاریَہ کے متعدد کام اس کے علاوہ ہیں۔ آپ نے گزشتہ 35 برس سے عید میلاد النبی (ﷺ ) کے موقع پر نہایت خوش نما عید کارڈ شائع کرکے تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جس میں ہر سال نیا مضمون ہوتا ہے اور اسے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اسلامی کتب کی طباعت کے دو ادارے ، کرماں والا پبلشرز اور نورانی کتب خانہ بھی آپ کی سرپرستی میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

بیرونِ ملک اَسفار:
1996ء میں آپ نے امریکا میں جماعتِ اہلِ سنّت قائم کی۔ کچھ ملکوں میں دِینی درس گاہیں پہلی مرتبہ آپ نے قائم کیں۔ آپ نے ملک میں متعدد سرکاری و غیر سرکاری اور بیرونِ ملک بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کی

اور پانچ بُرورِ اعظم میں پچاس سے زیادہ ممالک کے تبلیغی دَورے بھی کئے جن میں چیدہ چیدہ ممالک، حجازِ مقدس، شام اُردن، عراق، مصر، تُرکی، متحدہ عرب امارات، سلطنتِ عُمان، کینیا، زِم باب وے، ملاوِی، ری یونین، لی سو ٹو، جنوبی افریقہ، بوٹ سوانا، ببوتو سوانا، سوازی لینڈ، برطانیہ، ماریشس، فرانس، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، امریکہ اور آسٹریلیا وغیرہ ہیں

جہاں آپ متعدد بار گئے اور اب تک تین سو سے زائد غیر مسلموں کو حلقہ بگوشِ اسلام کِیا اور مسلکِ حق اہلِ سنت و جماعت کی ترویج و اشاعت اور اصلاحِ عقائد و اعمال کا فریضہ انجام دیا۔

آپ نے جزوی طَور پر تدریس کا فریضہ بھی انجام دیا لیکن آپ کا زیادہ رجحان تحقیق و تصنیف اور خطابت کی طرف مائل رہا اور اب تک ملک بھر اور بیرونِ ملک سات ہزار سے زائد خطابات کرچکے ہیں،

آپ کو متعدد زبانیں آتی ہیں جن میں اُردو ، پنجابی ، عربی ، فارسی اور انگریزی شامل ہیں اور ان زبانوں میں چالیس ہزار سے زائد کتابیں آپ کی ذاتی لائبریری میں موجود ہیں ۔ آپ قرآنِ پاک کا انگریزی میں ترجمہ بھی کر رہے ہیں۔

تصنیف و تالیف:
آپ نے اُردو اور انگریزی زبان میں کئی کتابیں بھی تصنیف کی ہیں ، آپ کی پہلی کتاب 1988ء میں شائع ہوئی۔ آپ کی تصانیف کے عنوانات مندرجہ ذیل ہیں: 1۔ اذان اور دُرود شریف 2۔ دیوبند سے بریلی (حقائق) 3۔ اسلام کی پہلی عید 4۔ عید میلاد النبی ﷺ 5۔ سفید و سیاہ 6۔ جو ہانس برگ سے بریلی کتابچوں کا جواب 7۔ مسئلہ امامت 8۔ پیر جی سرکارکرماں والے۔۔۔ حالات ، واقعات اور مشاہدات و تاثرات 9۔ ختم شریف حضرت داتا گنج بخش رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ 10۔ خمینی ، چند حقائق 12۔ ٹروتھ وِنز (حق کی فتح ) 13۔ شجرۂ طیبہ 14۔ حقائق (ایک غیر مقلد کے اعتراضات کے جواب میں) 15۔ اَورادِ مشائخ (وظائف اور دعاؤں کا مجموعہ) 16۔ مزارات و تبرکات اور ان کے فیوضات 17۔ خطیبِ پاکستان ، اپنے معاصرین کی نظر میں 18۔ والدینِ رسالت مآب * قبر کے احکام و آداب 19۔ بیادِ شیخ الاسلام(حضرت مولانا غلام علی اوکاڑوی کی وفات پر مرتّب کی گئی کتاب) 20۔ حقائق نامہ دارالعلوم دیو بند 21۔ نعت اور آدابِ نعت 22۔ کلام اعلی حضرت ترجمانِ حقیقت 23۔ دہشت گردی اور اسلام: تین تحریریں 24۔ ماں جی قبلہ کی یاد میں 25۔ کتابی سلسلہ ، الخطیب شمارہ ،1 (عالمی سُنّی ڈائریکٹری) 26۔ ہر سال اپنے والدِ گرامی کے عرس پر سالانہ یادگاری مجلہ بھی شائع کرتے ہیں ۔

زیرِ ترتیب کتب:
علامہ کوکب اوکاڑوی کے جو ناتمام مسوّدے کتابوں کے ابھی زیرترتیب ہیں ان کے نام یہ تجویز کیے ہیں : 1۔ میرا دِین (اسلامی بنیادی ضروری عقائد کی معلومات ) 2۔ مقالاتِ کوکب (مختلف موضوعات پر تحریروں کا مجموعہ) 3۔ بدعت کی حقیقت 4۔ اپنی ادا دیکھ(مخالفین کے قول و فعل کا تضاد اُن کی تحریروں اور تصویروں کے دستاویزی ثبوت کے ساتھ) 5۔ احکامِ نبوی (ﷺ) اور ہماری زندگی 6۔ بارہ مہینے کے نیک اعمال(مہینوں کے نام ، فضائل ، خاص ایام اور ان کے اعمال کی تفصیل) 7۔ قادیانی دجّال 8۔ اسماء الاطفال (بچوں کے نام کیسے رکھیں اور ناموں کی فہرست)۔

آپ کی ایک انقلابی کارکردگی ’’ آخر اختلاف کیوں ‘‘ کے عنوان سے وڈیو سی ڈی ہے جو دنیا بھر میں بہت مقبول ہوئی اور لاکھوں افراد کے لیے اصلاحِ عقائد میں بہت مفید ثابت ہوئی ۔ دیگر کار گزاریوں اور خدمات کی تفصیل اس کے سِوا ہے ۔

(آزاد دائرۃ المعارف وِکیپیڈیا)

Read more at:
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-allama-kokab-noorani-okarvi
Copyright © Zia-e-Taiba
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
امام احمد بن عبد اللہ محدث ابو نعیم
اصبہانی یوم وصال 20 محرم الحرام

حضرت امام احمد بن عبداللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ المعروف ابی نعیم اصبہانی محدث (مصنف حلیۃ اولیاء) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

یوم ولادت:
۳۳۶ھ / وفات ۴۳۰ھ

نام و نسب:
اسمِ گرامی: احمد ، کنیت: ابو نعیم

سلسلۂ نسب یہ ہے:
احمد بن عبداللہ بن احمد بن اسحاق بن موسیٰ بن وائل بن مہران۔

آپ کی ولادت رجب ۳۳۶ھ میں بمقام اصفہان ہوئی۔

ابو نعیم اگر چہ عجمی نژاد تھے مگر آپ کے جد اعلیٰ مہران کو خاندان نبوت سے شرف ولاء حاصل تھا جس کی برکت نے آپ کے خاندان میں علم و عمل کو فروغ دیا آپ کے والد عبد اللہ زبردست عالم تھے انہوں نے فرزند ارجمند کو کم عمری ہی سے تحصیل علم اور سماع حدیث کے مشغلہ سے وابستہ کر دیا تھا۔ شوق علم دیکھ کر مشائخ عمدہ نے بطریق تبرک آپ کو سند حدیث عنایت فرمائی۔

حافظ ذہبی لکھتے ہیں ’’اجازلہ مشائخ الدنیا سنۃ نیف واربعین وثلاث مائۃ ولہ ست سنین‘‘ ۳۴۰ھ کے بعد جب آپ کی عمر صرف چھ سال تھی دنیا کے سربر آوردہ اور عظیم مشائخ نے آپ کو اجازت سے نوازا‘‘۔ (تذکرہ ج ۳ ص۲۷۵) ـ

شاہ عبدالعزیز فرماتے ہیں:
(سند اجازت مرحمت فرمانے والوں میں) ابوالعباس اصم، خیثمہ بن سلیمان طرابلسی، جعفر خلدی اور شیخ عبداللہ بن عمر بن شوذب بھی ہیں۔ اور یہ (ابو نعیم) اس خصوصیت کے ساتھ منفرد ہیں۔ (بستان المحدثین ص ۷۳)

آپ نے شیخ ابو محمد بن فارس سے ۳۴۴ھ میں پڑھنا شروع کیا طلب علم کا شوق اتنا بڑھا ہوا تھا کہ اصفہان کے علاوہ کوفہ، بصرہ، بغداد، خراسان، شام، واسط، نیشاپور، مکہ، مدینہ کا سفر کیا اور وہاں کے اساطین حدیث سے اپنے دامن کو مالا مال کیاـ

ان کے مشہور اساتذہ و شیوخ حسب ذیل ہیں:
ابو محمد بن فارس، اس کے بعد ابو احمد عسال، احمد بن معبد سمسار، احمد بن بندار عشار، احمد بن محمد قصار، عبداللہ بن حسن بن بندار، ابو بکر بن ہیثم بندار، ابو بحر بن کوثر، ابو بکر بن خلاد نصیبی، حبیب قزاز، ابو بکر جعابی، ابو القاسم طبری، ابو بکر آجری، ابو علی بن صواف، ابراہیم بن عبداللہ بن ابی العزائم کوفی، عبداللہ بن جعفر جابری، احمد بن حسن مکی، فاروق خطابی، ابوالشیخ بن حبان خراسان اور عراق کے بہت سے ائمہ سے حدیث کا سماع کیا تھا۔ (تذکرہ ج ۳ ص ۲۷۵)

علم و فضل:
فطری مناسبت علم قوتِ حفظ و ضبط اور بیکراں ذوق و شوق نے امام ابو نعیم کو اپنے وقت کا جلیل القدر محدث بنا دیا تھا لوگوں نے آپ کو الحافظ المشھود، الحافظ الکبیر من اکابر الحافاظ الثقات کے القاب سے نوازا ہے۔ وقت کے ائمہ فن نے آپ کی جلالت شان فی الحدیث کاول کھول کر اعتراف کیا ہے ـ

حافظ ذہبی:
’’الحافظ الکبیر محدث العصر الصوفی‘‘ آپ صوفی باصفا، بہت بڑے حافظ حدیث اور اپنے زمانہ کے محدث اعظم ہیں۔ (تذکرۃ الحفاظ ج ۳ ص۲۷۵)

خطیب بغدادی:
’’لم ار احداً اطلق علیہ اسم الحفظ غیر ابی نعیم وابی حازم العدوی‘‘ میں نے حافظ ابو نعیم اصفہانی اور ابو حازم عدوی کے سوا کوئی ایسا آدمی نہیں دیکھا جس پر بجا طور پر حافظ کا اطلاق کیا جائے۔ (ایضاّص ۲۷۶)

ابن مردوبہ:
’’کان ابو نعیم فی وقتہ مرحولا علیہِ لم یکن فی افق من الآفاق احد احفظ منہ ولا اسند منہ‘‘ حافظ ابو نعیم کی طرف استفادہ کرنے والوں کا تانتا بندھا رہتا تھا۔ دنیا کے کسی حصہ میں اس وقت ان سے بڑا حافظ حدیث کو ئی نہیں تھا اور نہ ان سے زیادہ عالی سند کوئی آدمی موجود تھا۔ (ایضاّص ۲۷۶)

حمزہ بن عباس علوی:
’’کان اصحاب الحدیث یقولون بقی الحافظ اربع عشرۃ بلا نظیر لا یوجد شرقا ولا غربا اعلیٰ اسناداًمنہ ولا احفظ منہ‘‘ محدثین کہا کرتے تھے کہ حافظ ابو نعیم کا چودہ سال تک کوئی نظیر نہیں تھا۔ مشرق و مغرب میں نہ ان سے بڑا کوئی حافظ حدیث تھا اور نہ کسی کے پاس ان سے اعلیٰ سند تھی۔ (ایضاّص ۲۷۶)

ابن نجار:
’’وہ محدثین کے سرتاج اور اعلام دین میں تھے حدیث کی جمع ورادیت کی طرح اس کی معرفت و درایت میں بھی شہرت و امتیاز رکھتے تھے‘‘۔

ابن سکھی:
’’وہ حفظ و ضبط میں مرتبۂ کمال پر فائز تھے‘‘۔ (طبقات الشافعیہ ج ۳ ص ۸) حلقۂ درس:

امام ابو نعیم کے علمی کمالات اور غیر معمولی تجرفن نے ان کی ذات کو مرجع خلائق بنا دیا تھا دور دور سے تشنگان علم نبوت کھنچ کھنچ کر ان کے حلقۂ درس میں شامل ہوا کرتے تھے ان کے گرد طلبہ کا ہجوم ہر وقت رہتا۔ اصاغر واکابر سبھی ان کی بارگاہ سے فیض باب ہوتے تھے۔ ابن مردویہ کا بیان ہے: ’’کان ابو نعیم فی وقتہ مرحولا الیہ…… کان حافظ الدنیا قد اجتمعوا عندہ وکل یوم نوبۃ واحد منھم یقرأ مایریدہ الی قریب الظھر فاذا قام الی دارہ ربما کان یقرأ علیہ فی الطریق جزء لم یکن لہ غذا سوی التسمیع والتصنیف‘‘ حافظ ابو نعیم کی طرف استفادہ کے لیے آنے والوں کا تانتا بندا رہتا تھا۔ دنیا کے حافظ حدیث آپ کے پاس جمع رہتے تھے ان میں سے رہ روز ایک ایک آدمی کی پڑھنے کی باری ہوتی تھی۔ وہ ظہر سے تھوڑی دیر پہلے تک جو چاہتا پڑھتا۔ بعض اوقات گھر کو جاتے ہوئے راستہ میں طالب علم ان سے پڑھتے
👍1