🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
13-01-1444 ᴴ | 12-08-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
14-01-1444 ᴴ | 13-08-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❤1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
14-01-1444 ᴴ | 13-08-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
14-01-1444 ᴴ | 13-08-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❤3👍1
Forwarded from فیضـان دارالعــلوم امجـدیہ ناگپور
*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚فاتحہ کرتے وقت جو نذرانہ رکھا جاتا جسے لوگ چراغی کہتے ہیں اس کا لینا کیسا؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع مسئلہ ذیل میں کہ فاتحہ کے وقت جو نذر رکھا جاتا جس کو لوگ چراغی کہتے ہیں اس کا لینا کیسا ہے درست ہے یا نہیں ؟ قرآن و حدیث کے روشنی میں حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں فقط و السلام
*المستفتی :* غلام محی الدین جیلانی خادم التدریس الجامعۃ السبحانیۃ علاء الدین پور گلرہوا
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
*جواب:* فاتحہ کرتے وقت جو نذرانہ رکھا جاتا جسے لوگ چراغی کہتے ہیں اس کا لینا جائز ہے جب کہ صاحب خانہ بطور ہدیہ دے مگر مانگ کر لینا جائز نہیں جیسا کہ صاحب فتاوی بحر العلوم حضرت علامہ مفتی عبد المنان اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ " ایصال ثواب ایک کار خیر ہے اس پر اجرت طلب کرنا ناجائز ہے " اھ
( فتاوی بحر العلوم ج 5 ص 258 )
اور امام اہلسنت سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں کہ " اصل یہ ہے کہ طاعت و عبادات پر اجرت لینا دینا ( سوائے تعلیم قرآن عظیم و علوم دین و اذان و امامت وغیرہا معدودے چند اشیاء کہ جن پر اجارہ کرنا متاخرین نے بناچاری و مجبوری بنظر حال زمانہ جائز رکھا ) مطلقاً حرام ہے اور تلاوتِ قرآن عظیم بغرض ایصال ثواب ۔۔۔ ضرور منجملہ عبادات و طاعت ہیں تو ان پر اجارہ بھی ضرور حرام و محذور اور اجارہ جس طرح صریح عقد زبان سے ہوتا ہے ، عرفاً شرط معروف و معہود سے بھی ہو جاتا ہے ۔ مثلاً پڑھنے پڑھوانے والوں نے زبان سے کچھ نہ کہا مگر جانتے ہیں کہ دینا ہوگا وہ سمجھ رہے ہیں کہ کچھ ملے گا انہوں نے اس طور پر پڑھا ، انہوں نے اس نیت سے پڑھوایا اجارہ ہوگیا اور اب دو وجہ سے حرام ہوا : ایک تو طاعت پر اجارہ یہ خود حرام دوسرے اجرت اگر عرفاً معین نہیں ، تو اس کی جہالت سے اجارہ فاسد ، یہ دوسرا حرام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پس اگر قرار داد کچھ نہ ہو ،نہ وہاں لین دین معہود ہوتا ہو تو بعد کو بطور صلہ و حسن سلوک کچھ دے دینا جائز بلکہ حسن ہوتا ، مگر جبکہ اس طریقہ کا وہاں عام رواج ہے،تو صورت ثانیہ میں داخل ہوکر حرام محض ہے ملخصاً " اھ
( فتاوی رضویہ ج 19 ص 486/ 487 : رضا فاؤنڈیشن لاھور )
اور فتاوی اجملیہ میں ہے کہ " اھ تلاوتِ قرآن کریم پر اجرت لینا اور دینا بالکل ناجائز ہے ۔ اسی طرح جس مقام کے عرف میں اس پر لیا دیا جاتا ہے تو حسبِ دستور تلاوت پر لینا اور دینا بھی ناجائز ہے ، ہاں جہاں نہ ایسا عرف و رواج ہو نہ دینے والا اور نہ لینے والا بہ نیتِ اجرت لیتے دیتے ہوں تو وہاں صدقہ و صلہ ہے اس کے جواز میں کوئی شبہ نہیں " اھ
(فتاوی اجملیہ ج 2 ص 620 : مطبوعہ شبیر برادرز لاھور )
مذکورہ باتوں سے واضح ہوا کہ اگر صاحب خانہ اپنی خوشی سے بطور نذرانہ دیتا ہے تو لینے میں کوئی حرج نہیں مگر مانگ کر لینا جائز نہیں ۔
واللہ اعلم بالصواب
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــه:*
*کریم اللہ رضوی، خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 7666456313*
*✅الجواب صحیح والمجیب مصیب واللہ اعلم بالصواب : محمد اختر رضا خان مصباحی مجددی خادم التدریس والافتاء دارالعلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ویسٹ ممبئی 400102 موبائل نمبر 9773497935*
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp

Telegram
فیضـان دارالعــلوم امجـدیہ ناگپور
اہلسنت و جماعت مسلک اعلیٰ حضرت کا ترجمان، وسط ہند کی عظیم درسگاہ " دارالعلوم امجدیہ ناگپور مہاراشٹرا" کے نام سے منسوب گروپ
❤2👍1