🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
کتب شان حضور مفتئ اعظم ہند ↓ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬ ❶حیات مفتئ اعظم ہند کے تابندہ نقوش مولانا شاکر علی نوری صاحب https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/3944 ❷ مفتئ اعظم ہند کی کرامات 📖 شاعر اسلام جناب راز الہ آبادی https://t.me/Aalaa_Hazrat_Library/3947 ❸ آفتاب و…
شہزادۂ اعلیٰ حضرت، حضور مفتیِ اعظم ہند، حضرت علامہ مصطفیٰ رضا خان نوری میاں رضی اللہ تعالیٰ عنہ

نام و نسب:
اسمِ گرامی: حضرت مفتی اعظم قدس سرہ کا پیدائشی اور اصلی نام محمد ہے ۔ والد ماجد نے عرفی نام مصطفیٰ رضا رکھا ۔ فنِ شاعری میں آپ اپنا تخلص " نوری " فرماتے تھے ۔ لقب: مفتیِ اعظم ہند ہے ۔

آپ امامِ اہلسنت، مجدد دین و ملت، شیخ الاسلام، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چھوٹے صاحبزادے ہیں ۔

تاریخِ ولادت:
حضور مفتی اعظم ہند قدس سرہ 22 ذی الحجہ 1310ھ 7 جولائی 1893ء بروز جمعہ بوقتِ صبح صادق دنیا میں تشریف لائے ۔ آپ کی جائے ولادت محلہ رضا نگر ، سودا گران شہر بریلی شریف ، یوپی انڈیا ہے ۔

تحصیلِ علم:
حضور مفتئ اعظم ہند قدس سرہٗ نے اصل تربیت تو اپنے والد ماجد اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قدس سرہٗ سے پائی ۔ علوم دینیہ کی تکمیل بھی اپنے والد ماجد اعلیٰ حضرت قدس سرہٗ سے کی ۔

فراغت:
حضور مفتی اعظم ہند قدس سرہٗ ۱۳۲۸ھ / ۱۹۱۰ء میں بہ عمر اٹھارہ سال خدا داد ذہانت ، ذوقِ مطالعہ، لگن اور محنت اساتذہ کرام کی شفقت ورافت ، اعلیٰ حضرت امام اہل سنت قدس سرہٗ کی توجہ کامل اور شیخ مکرم سید المشائخ قدس سرہٗ کی عنایات کے نتیجے میں جملہ علوم و فنون منقولات و معقولات پر عبور حاصل کر کے مرکزِ اہل سنت دار العلوم منظر اسلام بریلی شریف سے تکمیل و فراغت پائی ۔

بیعت و خلافت:
25 جمادی الثانی 1311ھ چھ ماہ تین یوم کی عمر شریف میں سید المشائخ حضرت شاہ ابو الحسین نوری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے داخلِ سلسلہ فرمایا اور تمام سلاسل کی اجازت و خلافت سے سرفراز فرمایا ۔

مرشد کامل کی بشارت:
سید المشائخ نے حضرت مفتیِ اعظم کو بیعت کرتے وقت ارشاد فرمایا: " یہ بچہ دین و ملت کی بڑی خدمت کرے گا ۔ اور مخلوق خدا کو اس کی ذات سے بہت فیض پہنچے گا ۔ یہ بچہ ولی ہے ۔ اس کی نگاہوں سے لاکھوں گمراہ انسان دین حق پر قائم ہوں گے ۔ یہ فیض کا دریا بہائےگا " ۔

سیرتِ مبارکہ:
اسلام کا وہ بطل جلیل اور استقامت کا جبل عظیم جس کے جہاد بالقلم نے دینِ مصطفٰی ﷺ کی آبیاری فرمائی ۔ جس کی نگاہ کیمیاء اثر نے لاکھوں گم گشتگان راہ کو جادۂ حق سے ہم کنار کیا ۔ جس کے در کی جبیں سائی وقت کے بڑے بڑے مسند نشینوں نے کی ۔ جس کے ناخنِ ادراک میں لا ینحل مسائل کا حل تھا ۔

جو بیک وقت علم ظاہر و باطن کا ایسا سنگم تھا جہاں ہر تشنہ لب کو سیرابی و آسودگی کی دولتِ گراں مایہ ملتی تھی ۔ جو رسول پاک ﷺ کا سچا نائب ، تصدیق حق میں صدیقِ اکبر کا پرتو ، باطل کو چھانٹنے میں فاروق اعظم کا مظہر، رحم و کرم میں ذوالنورین کی تصویر، باطل شکنی میں حیدری شمشیر ۔ جس میں امام اعظم ابو حنیفہ کی فکر ، امام رازی کی حکمت ، امام غزالی کا تصوف اور مولائے روم کا سوزو گداز تھا ۔

جو علم و فضل میں شہرۂ آفاق، معقولات میں بحر ذخار، منقولات میں دریاے ناپیدار کنار، فقہ روایت میں امیر المومنین اور سلطنت قرآن و حدیث کا مسلم الثبوت وزیر المجتہدین، اعلم العلما عند العلماء، افقہ الفقہا عند الفقہا، قطب عالم علی لسان الاولیاء، فانی فی اللہ ، باقی باللہ عاشقِ کاملِ رسول اللہ ﷺ مولانا الشاہ الحاج محمد ابو البرکات محی الدین جیلانی محمد مصطفی رضا قادری قدس سرہ جسے دنیا تاجدار اہل سنت حضور مفتئ اعظم ہند کے نام نامی اسمِ گرامی سے یاد کرتی ہے ۔

وصال:
اکانوے 91 سال اکیس دن کی عمر میں مختصر علالت کے بعد 14 محرم الحرام 1402ھ ، بمطابق 12 نومبر 1981ء کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے ۔

ماخذ و مراجع: جہانِ مفتیِ اعظم ۔

https://scholars.pk/ur/scholar/mufti-azam-hind-muhammad-mustafa-raza-khan-noori
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
شہزادۂ اعلی حضرت، تاجدار اہلسنت، مفتی اعظم، قطب عالم، غوث الوقت، حضرت علامہ ابو البرکات مفتی محمد مصطفی رضا خان نوری قادری برکاتی رضوی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ولادت 22 ذو الحجہ 1310ھ محلہ سوداگران بریلی شریف میں ہوئی۔ آپ مادر زاد ولی اللہ، کشتۂ عشق رسول ﷺ، مرید و خلیفۂ شاہ ابو الحسین احمد نوری، فاضل دار العلوم منظر اسلام، جملہ علوم و فنون کے ماہر، جید عالم دین، فقید المثال فقیہ، مصنف کتب، مفتی و شاعر اسلام، متقیٔ زمانہ، شہرۂ آفاق شیخ طریقت، مرجع علماء و مشائخ و عوام اہل سنت تھے۔ 35 سے زائد تصانیف و تالیفات میں سامان بخشش اور فتاوی مصطفویہ مشہور و معروف ہیں۔ 14 محرم الحرام 1402ھ کو وصال فرمایا اور بریلی شریف میں والد گرامی اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے پہلو میں آرام فرما ہوئے۔ آپ کی دینی خدمات اور تجدیدی کارناموں کے پیش نظر بر صغیر ہند و پاک کے سینکڑوں علماء نے متفقہ طور پر آپ کو 15ویں صدی کا مجدد قرار دیا۔ (جہان مفتی اعظم، پندرہویں صدی کا مجدد)

The blessed son of AlaHazrat, Pride of Ahl as-Sunnah, Grand Mufti, Ghous of Era, Allamah Abu al-Barakaat Mufti Muhammad Mustafa Rida Khan Noori Qadiri Barakati Ridawi (Alayhir Rahmah) was born on 22nd Dhu al-Hijjah 1310 AH in Bareilly Sharif. He was a Wali of Allah by birth, ardent devotee of the beloved Prophet ﷺ, disciple and caliph of Shah Abu al-Husayn Noori, graduate of Dar al-Uloom Manzar-e-Islam, an expert in traditional and rational sciences, prominent scholar, paramount jurist, author of numerous books, Mufti and Poet of Islam, extremely pious, celebrated spiritual guide, and focal personality of scholars and people of Ahl as-Sunnah. Among his 35 books and compilations, Saman-e-Bakhshish and Fatawa Mustafawiyah are quite popular. He passed away on 14th Muharram 1402 AH and was laid to rest next to his revered father, AlaHazrat Imam Ahmad Raza Khan (Alayhir Rahmah). Acknowledging his religious services, hundreds of scholars from the Indo-Pak subcontinent unanimously declared him the Mujaddid (revivalist) of the 15th Century. [Jahan-e-Mufti-e-Azam, 15ween Sadi ka Mujaddid]

https://www.facebook.com/100050689590519/posts/pfbid02ktZMbvhabFmRhQoJFFKwPT3XyUR17q5VNDhEHsq4zPT417KRs4EdEkmPDjbD23nl/
👍21
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
13-01-1444 ᴴ | 12-08-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
14-01-1444 ᴴ | 13-08-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
14-01-1444 ᴴ | 13-08-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
14-01-1444 ᴴ | 13-08-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1