🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
04-01-1444 ᴴ | 03-08-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
04-01-1444 ᴴ | 03-08-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
👍21
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
04-01-1444 ᴴ | 03-08-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
04-01-1444 ᴴ | 03-08-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍21
حضرت خواجہ فریدالدین مسعود گنج شکر
یوم وصال 05 محرم الحرام 0664
یوم پیدائش 01 رمضان المبارک 0574

قطب العالم حضرت فریدالدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ

نام و نسب:
اسمِ گرامی: مسعود ۔ لقب: فرید ، گنج شکر ، قطب العالم ، زہدالانبیاء ۔

والد کااسمِ گرامی: شیخ جمال الدین سلیمان ہے۔

آپ کاسلسلہ نسب کئی واسطوں سے حضرت فاروقِ اعظم﷜ سے جاکر ملتا ہے۔ " سیرالمصنفین " کے مطابق آپ کے والدِ گرامی سلطان محمود غزنوی کے بھانجے تھے ۔ (بہارِ چشت:87)

تاریخِ ولادت:
آپ کی والادت باسعادت 574ھ ، بمطابق 1179ء کو موضع کوتوال (موجودہ نام کوٹھے والا) ضلع ملتان میں ہوئی۔

تحصیلِ علم:
آپ نے تمام علوم میں کمال حاصل کیا۔ جب زمانۂ طالب علمی میں حضرت قطب الدین بختیار کاکی علیہ الرحمہ سے ملاقات ہوئی، اورعبادت وریاضت کی خواہش ظاہر کی تو حضرت نے فرمایا! "علم میں کمال حاصل کرو، بےعلم عابد مسخرہ ٔشیطان ہوتاہے" (اکابرینِ چشت:83)

بیعت و خلافت:
آپ حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی ﷫ کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے، اور سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز ﷫ کے حکم سے خلافت سے سرفراز کیے گئے۔ اس کے علاوہ آپ حضرت سلطان الہند اور حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی کے فیوض سے بھی مستفید ہوئے۔

سیرتِ مبارکہ:
آپ ریاضت، عبادت، معاہدہ، فقر اور ترک و تجرید میں بے نظیر تھے۔ شہرت پسند نہ فرماتے تھے، آپ کو استغراق بہت  پسند تھا، تحمل، بردباری، قناعت، توکل، تقویٰ، ورع، عشق، ذوق و شوق کا مجسمہ تھے۔ آپ ہمیشہ حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی کی کتاب "عوارف المعارف" کا درس دیا کرتے تھے ۔

طبیعت میں لطافت و پاکیزگی کا عنصر غالب تھا۔ رزق حلال کی پابندی پر ہمیشہ زور دیتے۔ بلکہ رزق حلال کر اسلام کا چھٹا رکن گردانتے تھے۔ عشق رسول ﷺ اور اتباع سنت رسول پاک علیہ الصلوۃو السلام میں مکمل طور پر مستغرق رہتے۔ ہمیشہ صوم و صلوۃ کے پابند رہتے اور مریدین کو اس کی تلقین کرتے اور فرماتے کہ شریعت مطہرہ کی اقتداٗ کے بغیر روحانی منازل طے نہیں ہو سکتیں ـ

جب کبھی رسالت مآب آقائے نا مدار سرور دو عالم ﷺ کا ذکر مبارک آتا تو زار و قطار روتے۔ ایک مرتبہ حضور پاک ﷺ کے وصال مبارک کا ذکر سناہی تھا کہ ایسی آہ بھری کے بے ہوشی کا عالم طاری ہو گیا۔ بڑی دیر کے بعد ہوش آیا کہ جب فخرِ انسانیت نبی بحر و بر ﷺ اس دارِ فانی سے تشریف لے گئے ہیں تو ہماری کیا حیثیت ہے؟ کہ زندگی کی خواہش بھی کریں۔ ہمیں غفلت کے پردے کو اٹھا دینا چاہیے۔ اور زادِ راہ کی فکر کرنی چاہیے۔

مولانا بدرالدین اسحاق فرماتے ہیں: میں حضرت کا خادمِ خاص تھا، جو بات کہنا ہوتی مجھ سے  فرماتے تھے۔ میں نے ساری زندگی حضرت  کی خدمت میں گزاری، لیکن خلوت وجلوت ،ظاہر و باطن میں کوئی فرق نہیں دیکھا۔ (سیر الاولیاء:65)

وصال:
آپ کا وصال بروز منگل 5 محرم الحرام 664ھ، بمطابق اکتوبر 1265ء کو ہوا۔ آپ کا مزار پاکپتن میں مرجعِ خلائق ہے۔

ماخذ و مراجع:
اکابرینِ چشت ۔ بہارِ چشت ۔ سیر العارفین ۔

Read more at:
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-baba-fareeduddin-ganj-shakar-history
Copyright © Zia-e-Taiba
1👍1