🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
حجت قاہرہ بن کر چمکنے والے سارے ماہ و نجوم کا تعلق شہزادۂ حجۃ الاسلام حضرت مفسر اعظم ہند علامہ محمد ابراہیم رضا خاں جیلانی میاں﷫ کی ذات والا تبار سے ہے۔  موجودہ دور میں سرکار اعلیٰ حضرت کی جو نسل مبارک پائی جاتی ہے وہ حضور مفسر اعظم ہند کی اولاد ہی کی صورت میں ہمارے سامنے ہیں۔ سرکار مفسر اعظم ہند﷫ کی سب سے عظیم کرامت اور سب سے بڑی خاصیّت یہی ہے کہ آپ نے اپنی اولاد اور اپنے تمام فرزندان کی علمی و روحانی ایسی مثالی تربیت فرمائی کہ ان کا ہر فرزند سرکار اعلیٰ حضرت کے مشن ’’مشن تحفظِ ناموس رسالت‘‘  اور سرکار اعلیٰ حضرت کی تحریک ’’تحریک تحفظ عظمت اولیاء‘‘  کا عظیم علم بردار اور بہادر نڈر جرنیل بن کر مذہب اہلسنّت اور مسلک اعلیٰ حضرت کا محافظ و پاسبان بن کر ’’حامد منی انا من حامد‘‘  کی عملی تفسیر بن گیا۔ چنانچہ کسی نے اسلام اہلسنّت کا مسحور کن ’’ریحان ‘‘ بن کر جماعت اہلسنت کے مشام جاں کو معطر کیا تو کوئی ’’اختر‘‘  بن کر آج اہلسنّت کے ہر عام و خاص پر اپنی علمی و روحانی چمک دمک کے ساتھ سایہ فگن ہے، کسی نے افق رضویت کا درخشاں ’’قمر‘‘  بن کر ضلالت و گمراہی کی گھٹاٹوپ تاریکیوں میں ’’مصباح راہب‘‘ اور مینارۂ نور کی صورت میں رشد و ہدایت کا عظیم کارنامہ انجام دیا تو کوئی ’’منان‘‘  بن کر بریلی و دہلی میں علوم و فنون کی قندیلوں کو روشن کر رہا ہے۔ سرکار اعلیٰ حضرت کے اسی مشن تحفظ ناموس رسالت کے ایک عظیم قائد کا نام تھا شہزادہ مفسر اعظم ہند حضرت مولانا محمد قمر رضا خاں جو جماعت اہلسنّت کو روتا، بلکتا چھوڑ کر مورخہ ۵ شعبان المعظم ۱۴۳۳ھ مطابق ۲۶ جون ۲۰۱۲ء بروز منگل بوقت تقریباً ۵ بجے صبح اپنے مالک حقیقی سے جاملے ۔
اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ ۱

آپ حضور مفسر اعظم جیلانی میاں کی اولاد نرینہ میں چوتھے نمبر کے فرزندہیں، حضور مفسراعظم جیلانی میاں﷫ کے فرزند اکبر ریحان ملت حضرت محمد ریحان رضا خاں﷫ (المعروف رحمانی میاں) منجھلے فرزند حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خاں (المعروف ازہری میاں مدظلہ العالی ) تیسرے نمبر پر حضور قمر ملت ڈاکٹر محمد قمر رضا خاں چوتھے نمبر پر مولانا منان رضا خاں (المعروف منانی میاں)۔  آپ حضور تاج الشریعہ سے عمر میں چھ برس چھوٹے تھے،آپ تاج الشریعہ کی طرح نجیب الطرفین  (یعنی باپ اور ماں دونوں کی طرف سے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا سے نسب ) ہیں۔۱۲ ۲

آپ کی ولادت 10ربیع الآخر 1325ھ /1907ء میں رضا نگر محلہ سوداگراں بریلی شریف میں ہوئی، حضرت حجۃ الاسلام کے گھر میں یہ پہلی ولادت ہوئی ،اس لیے خاندان کے ہر فرد کو بےحد خوشی ہوئی، ابتدائی تعلیم کا آغاز دارلعلوم منظر اسلام کی آغوش میں کیا، آپ کو بیعت و خلافت اعلیٰ حضرت سے حاصل ہے۔

آپ کا وصال بعمر 60 سال صبح 11 صفر المظفر 1385ھ/12جون 1965ء کو ہوا۔ ۳  حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا 1292ھ/ 1892ء بریلی میں پیدا ہوئے،

آپ نے جملہ علوم و فنون اپنے والد اعلیٰ حضرت﷜ سے حاصل کیے۔ 1323ھ/ 1905ء میں اپنے والد ماجد کے ہمراہ زیارت حرمین شریفین اور حج کی سعادت سے مشرف ہوئے اور شیخ محمد سعید بالبصیل اور شیخ محمد برزنجی کے حلقہ درس میں شریک ہوئے اور اسناد سے نوازے گئے۔ حضرت علامہ خلیل خربوطی نے سند فقہ حنفی عطا فرمائی جو علامہ سید طحطاوی سے انھیں صرف دو واسطوں سے حاصل تھی۔

 دارالعلوم منظر اسلام بریلی شریف میں صدرالمدرسین اور شیخ الحدیث کا منصب سنبھالا۔ بیعت و خلافت حضرت سیّدنا ابوالحسین احمد نوری قدس سرہٗ سے حاصل ہے۔ درجنوں کتابیں آپ کی یادگار ہیں۔ 17 جمادی الاولیٰ1362ھ/ 1943ء دوران نماز آپ کا وصال ہوا۔ روضۂ اعلیٰ حضرت﷜ کے مغربی جانب گنبد رضا میں مدفون ہوئے۔

معروف محقق
عبدالحق انصاری لکھتے ہیں:  

اعلیٰ حضرت﷜ ہندوستان کے شہر  بریلی میں  1272ھ/ 1856ء میں پیدا ہوئے۔ اور 1340ھ/ 1921ء کو وہیں وفات پائی۔ فقیہ حنفی، مسند، نعت گو شاعر، قادری مرشد، کثیر التصانیف تھے۔

آپ کے پانچ
اوصاف و خدمات قابل ذکر ہیں :

پہلی :
قرآن مجید کا اردو ترجمہ کیا جسے مقبولیت ملی اور کسی حکومت کی مالی معاونت و سرپرستی کے بغیر وسیع اشاعت ہوئی۔

دوسری :
اپنے دور کی اسلامی دنیا میں عالی الاسناد شخصیت تھے۔

تیسری :
اردو کی نعتیہ شاعری میں گراں قدر اور بے مثل اضافہ کیا۔

چوتھی :
فقہ حنفی کی مشہور کتاب درمختار کے محشی دمشق کے علامہ سیّد محمد امین بن عمر ابن عابدین﷫ (وفات1252ھ/ 1836ء) کے بعد آج تک کی اسلامی دنیا میں ان کے درجہ کا کوئی فقیہ حنفی ہمارے علم میں نہیں۔

پانچویں :
بارہویں صدی ہجری میں جنم لینے والی وہابی تحریک کے تعاقب میں فعال پوری اسلامی دنیا کی اہم و نمایاں شخصیت میں سے تھے۔   آپ کے حالات اردو وغیرہ زبانوں میں بآسانی دستیاب ہیں، علاوہ ازیں فتاویٰ رضویہ 33ضخیم مجلدات میں فقہ حنفی کا انسائیکلوپیڈیا بھی آپ کا عظیم کارنامہ ہے۔

رئیس المتکلمین علامہ نقی علی خان کی ولادت مسلح جمادی الآخر یا غرہ رجب 1246ھ
دونوں کے پھوپھی زاد بھائیوں یعنی محترم شہید اللہ خان صاحب۱ طول اللہ عمرہ  اور سعید اللہ خان صاحب دام برکاتہم سے ملاقات کے لیے ملیر اور شاہ فیصل کالونی تشریف لے جاتے تھے۔  علاوہ ازیں دارالعلوم امجدیہ، میمن مسجد کھوڑی گارڈن، دارالعلوم نعیمیہ، شمس العلوم جامعہ رضویہ کے علاوہ دیگر اداروں میں علماء و عوام سے ملاقات کے لیے تشریف لے جاتے رہے ہیں۔ بعض مقامات پر بڑے بڑے جلسۂ عام سے خطاب فرمایا۔

مخدوم اہلسنّت حضرت علامہ سیّد شاہ تراب الحق قادری مدفیوضہم وبرکاتہم کی درخواست پر میمن مسجد مصلح الدین گارڈن  میں بھی خطاب فرمایا۔  برادر طریقت محترم ڈاکٹر معین نوری﷫ کے یہاں شاہراہ فیصل پر بہت بڑا جلسۂ عام منعقد ہوا تھا، اس سے حضرت قمر رضا﷫ نے والہانہ خطاب فرمایا تھا۔ علاوہ ازیں میمن مسجد بولٹن مارکیٹ، جامع مسجد گلزار حبیب سولجر بازار(حضرت مولانا کوکب نورانی اوکاڑوی صاحب) کے یہاں بھی حضرت اجتماع جمعہ میں تشریف لے گئے تھے۔ خطیب پاکستان حضرت علامہ محمد شفیع صاحب اوکاڑوی﷫ کے مزار پر انوار کی حاضری اور جمعۃ المبارک کے اجتماع میں تقریر دلپذیر فرمائی۔ نیز نماز جمعہ کی امامت بھی آپ نے فرمائی، مگر لاؤڈ اسپیکر استعمال نہیں فرمایا۔ فراغت نماز اور صلوٰۃو سلام کے بعد رخصت ہوتے وقت مولانا کی خدمت میں نذرانہ پیش کرنا چاہا، تو حضرت علامہ قمر رضا خان﷫ نے قبول نہیں فرمایا۔ کراچی میں چند مزارات اولیاء اللہ مثلاً حضرت عبداللہ شاہ غازی بابا، حضرت سیّد یوسف المعروف قطب عالم شاہ بخاری﷫  کے دربار میں حاضری کا شرف حاصل کیا۔  دارالعلوم قادریہ سبحانیہ شاہ فیصل کالونی میں ایک بہت بڑا جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں طلباء کی دستار بندی کی تقریب بھی ترتیب دی گئی تھی۔ دارالعلوم کے مہتمم شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ مفتی عبدالسبحان قادری﷫ اور نائب مہتمم حضرت علامہ مفتی عبدالعلیم قادری صاحب مدظلہ العالی نے حضرت علامہ قمر رضا صاحب کا زبردست خیر مقدم کیا اور حضرت صاحب﷫ نے عشق رسول ﷺ اور اعلیٰ حضرت قدس السرہ پر نہایت جذباتی تقریر فرمائی۔  درالعلوم میں بھی اکثر طلباء حلقۂ ارادتمندی میں داخل ہوئے، جبکہ بعض اساتذہ کرام، آپ سے طالب ہوئے۔ بعض علماء آپ کے ذریعے اعلیٰ حضرت قدس السرہ سے نسبت استوار کرنے کے لیے حصول خلافت کے لیے خواستگار ہوئے تو آپ نے منع نہیں فرمایا لیکن جسے اہل سمجھا اسے خلافت عطا کی۔ مفتی عبدالسبحان قادری﷫ نے چند ملبوسات تیار کروارکر نذر کیے۔ ایک بڑی کمپنی جو کمبل بناتی تھی، اس کے مالک نے بھی آپ سے بیعت کی۔

آپ﷫ سے خاصی بڑی تعداد تقریباً ڈیڑھ ہزار کے لگ بھگ پاکستان میں مرید ہوئے۔ یہ وقت رشد وہدایت کے آغاز کا تھا کیونکہ 1984ء میں تحسین العلماء استاذ الاساتذہ شیخ الحدیث والتفسیر حضرت تحسین رضا خان﷫۱ نے سلسلہ رضویہ برکاتیہ کے فروغ کے لیے اسی انداز میں خلافت و اجازت سے سرفراز فرمایا، جیسا کہ خانوادہ اعلیٰ حضرت قدس السرہ کی روایت رہی ہے۔

حضرت قمررضا﷫ نے علامہ تحسین رضا قدس السرہ العزیز سے نقش مربع و مثلث لکھنے و بھرنے کے طریقے سیکھے علاوہ ازیں خانوادۂ اعلیٰ حضرت﷫ میں مروّجہ و مجرب نقوش و تعویزات لکھنے کی خصوصی تعلیم حاصل کی۔  قیام پاکستان کے دوران آپ کی سادگی اور بھولپن کا عالم یہ تھا، کہ ہمشیرہ۱ محترمہ یعنی اپنے برادر نسبتی حضرت شوکت حسن خان کے دولت خانہ واقع فیڈرل بی ایریا بلاک ۱۲ میں قیام فرما تھے۔ گھر میں مہمانوں کی آمد و رفت، آپ ہی کی وجہ سے بڑھی ہوئی تھی، چائے وغیرہ کی تیاری میں دودھ جلد ہی ختم ہو جاتا تھا آپ اپنے برادر نسبتی کو دودھ لانے کی زحمت نہ دیتے بلکہ آپ خود بھینس  کے باڑے پر جاکر دودھ لے آیا کرتے تھے۔  آپ اپنی پرمزاح گفتگو اور بذلہ سنجی کے حوالہ سے بھی معروف تھے۔ یوں آپ کی شخصیت کے گوناگوں پہلو  پر اُسے قلم اُٹھانا چاہیے جو قیام میں اور سفر میں آپ کے ساتھ رہا ہو۔ کیا ہی اچھا ہو ؟ کہ حضرت مولانا محمد عمر رضا صاحب سلمہٗ و زید مجدہٗ، اپنے والد گرامی مرحوم پر جامع انداز میں سوانح عمری ترتیب دیں۔ فقیر راقم الحروف نے اپنی کم علمی اور بے بضاعتی کے باوصف  جو لکھا ہے، اسے پذیرائی حاصل ہو تو، فقیر کے  لیے صلۂ عظیم ہوگا۔ شہر خموشاں کے مسافر وہ چمکتا دمکتا رضا کا قمر یعنی حضرت ریحان ملت اور حضرت تاج الشریعہ کے برادر صغیر حضور صاحب سجادہ کے عم محترم افق رضویت کے قمر منیر ، شہزادۂ مفسر اعظم ہند
از : حضرت مفتی
محمد سلیم بریلوی مدظلہ العالی۱

استاذ جامعہ رضویہ منظر اسلام بریلی شریف  مجدد اعظم ، امام اہلسنّت، سیدی سرکار اعلیٰ حضرت قدس سرہٗ جیسے عاشق صادق اور صاحب کشف و کرامت بزرگ نے نہ جانے کون سی مقبولیّت کی گھڑی میں فرمایا تھا کہ ،

حامد منی انا من حامد
حمد سے ہمد کماتے یہ ہیں

کیونکہ اس شعر کے ہر ہر لفظ کی معنویت و واقعیت کو آج ہم خانوادۂ رضویہ اور نسل حجۃ الاسلام کے ہر ہر فرد کے اند رمحسوس پیکر میں دیکھ رہے ہیں اس وقت افق رضویت پر اسلام و سنّیت کے
مطابق 1830ء کو بریلی کے محلہ ذخیرہ میں ہوئی،

آپ نے جملہ علوم و فنون کی تعلیم اپنے والد ماجد امام العلماء مولانا رضا علی خان سے حاصل کی ، آپ ایام طفلی سے ہی پرہیزگار ، متقی اور علم وعمل کے بحر ذخار تھے ، آپ کی ذات مرجع خلائق وعلماء تھی، کثیر علوم میں تصانیف مطبوعہ وغیر مطبوعہ آپ کے علم و فضل کی شاہد ہیں،آپ نے سیّدنا شاہ آلِ رسول قادری برکاتی مارہروی سے شرف بیعت و خلافت حاصل کی۔

آپ نے 1297ھ تک فتویٰ نویسی کا گراں قدر فریضہ انجام دیا،آپ کا خونی اسہال کے عارضہ میں ذیقعدہ 1297ھ /1880ء کو وصال ہواجسے علماء نے شہادت سے تعبیر کیا۔ امام العلماء مولانا رضا علی خان 1224ھ میں بریلی میں پیدا ہوئے ، آپ نے جملہ علوم و فنون کی تکمیل 1347ھ میں مولانا خلیل الرحمٰن رامپوری سے حاصل کی ،آپ مولانا فضل الرحمٰن گنج مرآبادی سے بیعت تھے اور اجازت و خلافت مولانا خلیل الرحمن ولایتی رامپوری سے تھی ،  فقہہ میں آپ کو دسترس خاص حاصل تھا ، 

1816ءمیں آپ نے مسند افتاء کو رونق بخشی اور 1246ھ/ 1831ءمیں سرزمین بریلی پر مسند افتاء کی بنیاد رکھی اور چونتیس سال تک فتویٰ نویسی کا کام بحسن خوبی انجام دیا، آپ نہایت منکسر المزاج تھے، آپ کی تقریر انتہائی موثر ہوتی ، بڑے تقویٰ شعار،زہد وقناعت اور تجرید جیسے اوصاف حمیدہ میں بھی آپ ممتاز تھے، آپ کا وصال بعمر باسٹھ سال 6 جمادی الاول 1286ھ میں ہوا ، اوربریلی میں قبرستان بہاری پور سول لائن آپ کی آخری آرامگاہ ہے۔ حضرت قمر رضا صاحب﷫ کے متعلق ڈاکٹریٹ اور PHD کی ڈگری منسوب کی گئی ہے جو غلط فہمی کی وجہ سے شہرت پاگئی۔

لہٰذا یہاں اس غلط فہمی کا ازالہ کیا گیا ہے۔ مفتی اعظم ہند علامہ مفتی محمد مصطفے رضا خان بریلوی 22ذی الحجہ 1310ھ/7 جولائی 1893ء میں بریلی شریف میں پیدا ہوئے، 25 جمادی الثانی 1311ھ چھ 6ماہ تین یوم کی عمر میں حضرت شاہ سید ابوالحسن نوری قدس سرہٗ نے داخل سلسلہ فرمایا اور تمام سلاسل کی اجازت و خلافت سے سرفراز فرمایا،

آپ نے 1328ھ/1910ء میں بعمر 18 سال جملہ علوم و فنون منقولات و معقولات پر عبور حاصل کر کے دارالعلوم منظر اسلام سے تکمیل و فراغت پائی ، اور فتویٰ نویسی کی مسند کو رونق بخشی، آپ 92سال کی عمر میں 14 محرم 1402/12نومبر 1981ء رات 1بجکر 40منٹ پر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

صدرالعلماء علامہ تحسین رضاخان بریلوی 4شعبان 1930ء میں پیدا ہوئے،آپ اعلیٰ حضرت کے برادر اصغر مولانا حسن رضا خان متوفی 1326ھ/1908ء کے پوتے ہیں، آپ شعبان 1375ھ میں جامعہ رضویہ مظہر اسلام فیصل آباد سے سند فراغت حاصل کر کے بریلی شریف واپس آئے۔ 1949ء میں مولوی ، 1950ء میں عالم ، 1951ءمیں منشی ، 1952ء میں فاضل ادب1954ء  میں کامل کے امتحانات دیئے،آپ 1943ء میں حضور مفتی اعظم کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے اور 1980ھ میں حضور مفتی اعظم نے اجازت و خلافت سے نوازا،آپ کا وصال 1427ھ/ 2007ءمیں ہوا۔  ملازمت:  ابتداء سوداگران سے متصل ایک پرائمری اسکول میں بحیثیت اردو ٹیچر تقرر عمل میں آیا، اس کے بعد بھیم تال نینی تال میں تعلیم دی،پھر اہلسنّت کی کتابوں کو طبع کرنے کیلئے آفسیٹ پریس لگائی۔

بحوالہ :
ماہنامہ اعلیٰ حضرت، شمارہ 8، جلد 52، اگست2012ء،  رمضان  1433ھ، صفحہ 58۔ ۱۲منہ

رہائش :
آپ کی رہائش حضور مفسر اعظم جیلانی میاں کی رہائش گاہ میں محلہ خواجہ قطب میں رہی اور یہیں پر پہلے حضور تاج الشریعہ بھی رہے، یہ محلہ سوداگران محلہ سے قریب ہی تقریباً ایک کلو میٹر(دس منٹ) کی مسافت پر ہے۔۱۲

آپ نے اپنی زندگی میں تین حج ادا فرمائے اور متعدد مرتبہ عمرہ کی بھی سعادت حاصل کی، بلکہ اس سال  (1433ھ) ماہ رمضان میں بھی جانے والے تھے۔  سب سے پہلی مرتبہ 1990ء میں عمرہ کے لئے حاضر ہوئے، عمرہ کی دائیگی کے بعد عراق کا سفر کیا جس میں بغداد شریف اور دیگر مقامات مقدسہ کی زیارت کا شرف ملا، پہلا حج 1993ء میں ادا کیا، دوسرا حج 2001ء اور تیسرا حج 2002ء میں ادا کیا۔بروایت مولانا عمر رضا: ہندوستان کا کوئی ایسا صوبہ نہیں جہاں ابّا جی قبلہ نے تبلیغی سفر نہ کیا ہو۔۱۲

حضور قمر ملت نے متعدد بار جمعہ مبارک و عیدین ’’رضا مسجد‘‘  بریلی شریف میں پڑھایا۔۱۲ اعلیٰ حضرت نے اپنے شہزدۂ اکبر حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خاں کی پیدائش پر نام حامد رضا زبر بینہ کے تحت 1362ھ نکالا اور یہی آپ کا سن وصال ٹھہرا۔۱۲

بروایت جانشین و شہزادہ ٔ اکبر حضور قمر ملت ، مولاناعمر رضا خاں صاحب مدظلہٗ: وصال سے چند ہی ماہ قبل کرناٹک میں حافظ قلندر صاحب گلشن رضوی رائے پور کی دعوت پر حضرت تشریف لائے ، میزبان کو اللہ عزوجل نے اولاد نرینہ عطا فرمائی سو حضرت کی علم الاعداد اور تاریخ گوئی کے فن پر مہارت کو مد نظر رکھتے ہوئے میزبان نے بچے کا نام تجویز کرنے کی درخواست کی جس پر حضرت نے مختصر غور کے برجستہ فرمایا کہ میرا ہی نام محمد قمر رضا 1433ھ سال پر ہے۔ سبحان اللہ۔۱۲

بروایت جانش
👍1
ین و شہزادۂ اکبر حضور قمر ملت ، مولاناعمر رضا خاں صاحب مدظلہٗ:  ایک بار ’’بلیا‘‘گاؤں مظفر پور ضلع بہار سے حضرت کا گزر ہوا جہاں سے ایک دریا گزرتا تھا جس کا رخ مسلمانوں کے علاقے کی طرف تھا ، حضرت نے اپنی چھڑی مبارکہ سے اس دریا کی طرف اشارہ کیا اور زیر لب کچھ پڑھا جس پر دریا کا رخ تبدیل ہو کر غیر مسلموں کے علاقے کی طرف ہوگیا جو کہ اب تک اسی طرح موجود ہے، حضرت کی اس زندہ کرامت کو دیکھ کر بے شمار غیر مسلم حلقہ بگوش اسلام ہو گئے۔۱۲

قریب تین سال سے سینے میں پانی بھی بھر گیا تھا ،ان تمام بیماریوں کے باوجود زندگی کا اکثر حصہ سفر فرمایااور وصال سے قبل بھی سفر ہی میں تھے کہ طبیعت خراب ہوئی اور بریلی شریف تشریف لے آئے۔۱۲ لہٰذا جس ڈاکٹر کے آپ زیر علاج تھے اس کے مطب میں لے جاکر دکھایا گیا۔۱۲

حضور تاج الشریعہ کی عادت مبارک کہ موبائل فون رات میں بند رکھتے اور بعد فجر بھی مگر اس دن فجر کے فوری بعد اپنا فون آن کرلیا اور فرمانے لگے کہ طبیعت کچھ بے چین سی ہورہی ہے اتنے میں فون پر اطلاع موصول ہوئی ۔۱۲  ۱

سجادہ نشین درگاہ اعلیٰ حضرت علامہ مفتی سبحان رضا خان سبحانی میاں۔ ماہنامہ اعلیٰ حضرت، شمارہ 8، جلد 52، اگست2012 ، رمضان  1433ھ، صفحہ ۶۰۔  نماز جنازہ میں اجتماع کثیر تھا ، ایسا معلوم ہوتا جیسا کہ عرس اعلیٰ حضرت پر لوگوں کا ہجوم ہو ، دُور دَراز سے لوگ جنازے میں شریک ہوئے یہاں تک کہ بہار سے بریلی تک ٹرین کا سفر 18 گھنٹے ہے، لوگ موٹر سائیکل پر چلے آئے۔۱۲ جنازہ کے بعد تاج الشریعہ بڑے افسردہ تھے اور لیٹ گئے اور اپنے بھائی کی جدائی کا گہرا اثر آپ پر ہوا، حضور قمرِ ملّت ، حضور تاج الشریعہ کا خوب ادب فرماتے یہاں تک کہ اپنی اولاد کو بھی خوب تاکید فرماتے۔۱۲ آپ کے شہزادگان کی گزارش پر حضور صاحب سجادہ نے آپ کی تدفین کے لئے جس جگہ کا انتخاب فرمایا وہ یقیناً ایک فرزند کیلئے بے حد خوش نصیبی اور خوش بختی کی بات ہے کہ آپ کی آرام گاہ والد اور والدہ کے بالکل درمیان اور وسط میں ہے، داہنی اور مغربی جانب حضور مفسر اعظم ہند کی تُربت ہے اور بائیں اور مشرقی جانب آپ کی والدہ کی تُربت ہے۔ ۱۲  بحوالہ : ماہنامہ اعلیٰ حضرت، شمارہ 8، جلد 52، اگست 2012ء ، رمضان  1433، صفحہ ۵۹۔  [1]۔ ماہنامہ رضائے مصطفی ، گوجرانوالہ، شوال المکرم1433ھ، اگست 2012ء  ۱

حیات مفسر اعظم ہند:۱۳، مفتی عبدالواجد قادری بحوالہ: حضرت مولانا محمد ابراہم خوشتر صدیقی﷫، تذکرۂ جمیل صفحہ ۲۰۶۔ المرجع السابق۔ ۱  ڈاکٹر عبدالقدیر خان، (ایٹمی سائنسدان) ’’سحر ہونے تک‘‘ روزنامہ ’’جنگ‘‘ کراچی میں شائع ہونے والے کالم کا حوالہ۔  ۱  شمائل الرسول صفحہ۱۴۴، بحوالہ ضیاء النبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم جلد:۵، صفحہ ۷۱۰۔ پارہ:۲۷، القمر: ۱ تا ۳۔ کنزالایمان۔

رانا محمد سرور خاں، سیرت سرور کونین، جلد:۱۰، صفحہ:۴۹۳۔ امام ابن جریر الطبری، تفسیر جامع البیان فی تاویل القرآن، جلد یاز دھم:۵۴۴ تا ۵۴۸ مطبوعہ دارالکتب العلمیہ، بیروت 1426ھ/ 2005ء۔ تفسیر روح البیان، جلد۹: ۳۱۳، مطبوعہ دار احیاء التراث بیروت۔ مسلم شریف جلد دوم:۳۷۳، ترمذی، دوم: ۶۳۶۔ علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی﷫، نزہۃ القاری شرح صحیح البخاری، جلد ہفتم، صفحہ۷۷۔ تفسیر روح المعانی، ۲۷: ۷۵۔  ۱    ابی محمدحسین الفرأ البغوی﷫ (متوفی516ھ/ 1122ء) تفسیر معالم التنزیل، جلد:۶، صفحہ: ۲۲۶۔  حضرت صوفی علاء الدین علی بن محمد بغدادی المعروف خازن﷫ (متوفی 725ھ/ 1325ء) تفسیر لباب التأویل فی معانی التنزیل جلد:۶، صفحہ ۲۲۶۔ حضرت شاہ رؤف احمد رافت مجددی﷫ آل مجدد الف ثانی (متوفی 1249ھ/ 1833ء)  تفسیر رؤفی جلد دوم صفحہ ۳۱۹۔  ۲  تفسیر رؤفی جلد دوم صفحہ ۳۱۹ میں ہے کہ ایک یہودی مسلمان ہوگیا تھا۔ نیز ایک عبارت میں علمی نکتہ یہ ہے کہ ’’جب خوب سب نے دیکھ لیا تو پھر سرکار علیہ السلام نے جب تک دوبارہ انگشت شہادت کا اشارہ نہیں دیا، اس وقت تک شگافتہ قمر کامل نہیں ہوا‘‘۔  ۱       

حضرت علامہ علی بن برہان الدین الحلبی شافعی﷫ (متوفی 1044ھ/ 1634ء) انسان العیون فی سیرۃ الامین المامون، اول: ۳۰۷۔ اس کتاب کو ’’سیرۃ حلبی‘‘ بھی کہتے ہیں۔ اسی کتاب میں ہے کہ، بابا رتن الھندی کے لیے بعض علماء کہتے ہیں: ’’یہ شخص طویل العمر یعنی 600 سال کے تھے۔ انھوں نے دعویٰ کیا تھا، کہ میں نے رسول اکرم علیہ الصلوٰۃ والسلام کی زیارت بھی کی تھی اور آپﷺ کے دست حق پرست پر مشرف بہ اسلام بھی ہوا تھا‘‘۔ اگرچہ امام ذھبی، امام عسقلانی نے اپنی کتب اسماء الرجال بالترتیب، ’’میزان الاعتدال‘‘، ’’لسان المیزان‘‘ میں متذکرہ شخص کے لیے کذاب کا قول بیان کیا ہے۔  ۲  

راجہ بھوجپال یا بھوج پانڈے اپنے محل کی چھت پر تھا، جب اُس نے چودھویں شب میں ’’معجزہ شق القمر‘‘ دیکھا تھا، یہ راجہ مشرف بہ اسلام ہوا۔ اس نے اپنے بیٹے کو عرب بھیجا تھا،

جس نے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت میں اپنے باپ کی جانب سے تحائف پیش کیے۔ اس کا اسلامی نام حضور اقدس ع
لیہ الصلوٰۃ والسلام نے محی الدین یا کمال الدین رکھا اور بطور معلم حضرت عبداللہ  کو بھیجا تھا۔ ان سب کے مزارات دھار /دحار میں ہے، جو مراٹھی راجاؤں  (Marhathia Princely State) کا دارالخلافہ تھا اور دریائے چنبل کے کنارے آباد تھا۔ یہیں حضرت عبداللہ چنگال﷜ اور شیخ کمال الدین مالوی﷫ کے مزارات ہیں۔ حوالہ کے لیے: ’’تاریخ فرشتہ‘‘ بک ٹاک، چہارم:۱۳۹۔ وکی پیڈیا عنوان راجہ بھوج۔ دحار۔ صفحہ ۳، ۴۔ نواب شاہجہاں بیگم شیریں: تاج الاقبال، تاریخ ریاست بھوپال بحوالہ: اردو دائرۃ المعارف اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی لاہور، جلد:۵، صفحہ ۳۴۴۔ یہ حوالہ محض بیگم بھوپال کی لکھی ہوئی کتاب کے لیے لکھا گیا ہے جس کی نشاندہی  ڈاکٹر عبدالقدیر نے اپنے مضمون شائع شدہ جنگ کراچی  میں کی تھی۔   سوانح الحرمین کے حوالہ سے ’’سیرت سرور کونین‘‘ جلد دہم صفحہ۴۹۶ اور ’’سوانح الحرمین‘‘ ہی کے حوالہ سے حضرت علامہ عبدالحلیم حنفی لکھنوی﷫ (متوفی1285ھ/ 1868ء) نے ’’نظم الدرر فی سلک شق القمر‘‘ کے صفحہ ۶۹  پر مدھیہ پردیش یعنی وسط ہندوستان میں مالوہ کی ریاست (بھوپال) کے راجہ کے اسلام لانےا ور اسلامی نام عبداللہ رکھنے  کا ذکر کیا ہے۔ جنوبی ہند کی ریاست  پلاوا (مالا بار) کے راجہ چیرومان پیرومل نے چودھویں شب 617ء بمطابق 8 نبوی، ’’معجزہ شق القمر‘‘ اپنے محل کے اندر  تالاب میں نہاتے ہوئے تالاب کے پانی میں دیکھا کہ چاند کے دو ٹکڑے ہوگئے۔ ہندو مت اور بدھ مت میں چودھویں شب (بدر کامل کی رات) ’’پویاڈے‘‘ مناتے ہیں۔ یہ فقیر نسیم صدیقی کی تحقیق اور مشاہدہ بھی ہے۔ اس ضمن میں کولمبو، کیرالہ اور مدراس کے اہل علم نے راہنمائی کی۔  کیرالہ کے حضرت علامہ محمد فاضل قادری مدظلہ العالی نے خصوصاً راہنمائی فرمائی۔ راجہ چیرومان پیرومل کا اسلامی نام رسول اکرمﷺ نے عبدالرحمٰن رکھا تھا۔ انھوں نے کرناٹکہ کے صدر مقام منگلور کے قریب ’’کڈنگلور‘‘ اور ’’کاسرگوڈ‘‘ پر (بیرون عرب) دنیا کی پہلی مسجد 629ء/ 8ھجری میں قائم کی۔ پھر اس کے بعد اسی مقام کے قریب ہند کی دوسری مسجد ’’مالک بن دینار‘‘ قائم ہوئی۔  یہ راجہ چیرومان پہلے مسلمان ہوگئے تھے۔

پھر نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کی بارگاہ عظمت پناہ میں حاضر ہوئے تھے، صحابیت کا شرف حاصل ہوا۔ اپنی ریاست واپسی کے لیے آقائے دو جہاں علیہ الصلوٰۃ والسلام کے حکم سے ہندوستان آ رہے تھے کہ اثنائے راہ ’’یمن‘‘ کی بندرگاہ (اب ’’عمّان‘‘ کی بندرگاہ) ’’ظفار یا ضفار‘‘ کے مقام پر وصال بہ کمال فرمایا اور یہیں تدفین عمل میں آئی، اب بھی راجہ عبدالرحمان کا مزار پر انوار ’’ظفار/ ضفار‘‘ میں موجود اور مرجع خلائق بھی ہے۔ مالابار (جنوبی ہند کے پلاوا شاہی خاندان) کے تمام حکمران اپنے راجہ (چیرومان) کے مسلمان ہونے کے بعد اس کے انتظار میں ’’راجہ عبدالرحمٰن‘‘ کے  نائب السلطنت کے منصب کا حلف 1947ء تقسیم ہند تک اُٹھاتے رہے ہیں۔ اور یہ اقرار لازمی کرتے تھے کہ ہم راجہ عبدالرحمٰن کے نائب ہیں، راجہ صاحب کے عرب سے واپس آتے ہی ہم حکمرانی ان کے سپرد کردیں گے۔ رانا سرور خاں صاحب نے ’’مذاہب عالم‘‘ کے حوالہ سے ’’سیرت سرور کونین‘‘ کی جلد دہم صفحہ ۴۹۳ پر لکھا ہے۔ مزید ’’کیرالہ میگزین 1948ء‘‘ اور ’’تاریخ ازبکستان‘‘ مؤلف سیّد کمال الدین احمد سے بھی رجوع کیا جاسکتا ہے۔ ۲  محمد قاسم فرشتہ مؤرخ، تاریخ فرشتہ مترجم عبدالحئی خواجہ، ڈاکٹر عبدالرحمٰن دوست ایسوسی ایٹس پبلشرز فقیر راقم الحروف کے زیر استعمال ’’ضیائی ریسرچ لائبریری‘‘ میں ’’تاریخ فرشتہ‘‘  کے دو نسخے موجود ہیں، ایک نسخہ دو جلدوں میں شیخ غلام علی اینڈ سنز کا شائع کردہ ہے جبکہ دوسرا نسخہ بک ٹاک لاہور نے چار جلدوں میں شائع کیا ہوا ہے۔ دونوں نسخوں میں اجمالاً واقعہ کا ذکر ہے۔ قیاس ہے کہ جدید نسخوں میں تحریف کی گئی ہے۔

ہم نے جو تفصیل رقم کی ہے وہ محترم فاضل جلیل حضرت حامد علی علیمی زید مجدہٗ نے اپنے تحقیقی و علمی مواد میں پیش کی ہے، یہ تفصیل، علامہ عبدالحلیم بن امین اللہ لکھنوی﷫ کی تصنیف ’’نظم الدرر فی سلک شق القمر‘‘ کے ترجمہ و تخریج و حواشی کے تحت درج کی ہے۔ البتہ تاریخ فرشتہ جلد چہارم (بک ٹاک) کے صفحہ ۵۶۲ پر راجہ سراندیپ کے مشرف بہ اسلام ہونے کا ذکر ہے۔  ۱  واضح رہے کہ ہم کسی شخصیت کو نامزد کرکے تکفیر نہیں کر رہے بلکہ اجماع اُمت بیان کر رہے ہیں کہ نص قرآنی کا انکار کرنے والا ’’ کافر‘‘ ہوتا ہے۔  ۱        امام شیخ محمد طاہر بن عاشور (المتوفی1393ھ/ 1973ء)، تفسیر التحریر والتنویر، جز۲۷: ۱۶۸/ ۱۷۰، مطبوعہ تیونس۔  ۲  المرجع السابق۔ نابغۂ فلسطین علامہ محمد یوسف بن اسمٰعیل نبہانی﷫، حجۃ اللہ علی العالمین فی معجزات سیّد المرسلین ص۶۵۵۔  ۱ سلیمان ندوی، خطبات مدراس۔ سیّد محمد قاسم محمود، اسلامی انسائیکلوپیڈیا جلد دوم صفحہ۱۰۶۸، مطبوعہ لاہور۔ خالد عرفان، نعتیہ مجموعہ ’’الہام‘‘۔ جس میں ’’نیل آرمسٹرانگ‘‘ بھی شامل تھا۔ جو قاہرہ، مصر میں مسلمان ہوگیا تھا، کہ اُس نے چاند پر ایک آواز سنی تھی ’’ا
َشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدً الرَّسُوْلَ اللہِ‘‘... اور ’’اَللہُ اَکْبَر‘‘ اور جب یہی آواز قاہرہ میں مسجد سے ہونے والی اذان میں سنی، تو وہ مسلمان ہوگیا۔

حضرت سیّدنامحمد شریف المدنی﷫ مدینۃ المنورہ کے مشائخ میں تھے، ۴۰۰ سال قبل رسول اکرمﷺ نے خواب میں حکم فرمایا کہ جنوبی ہند جاؤ، حضرت سیّدنا محمد شریف المدنی﷫ سمندر کے قریب آئے اور اپنا ’’مصلی‘‘ پانی میں ڈال کر بیٹھ گئے، اور پھر منگلور انڈیا پہنچ گئے۔ حضرت کے فیوضات و کرامات کا چرچا زبان زدِ عام ہے۔ آپ کے عرس میں دس لاکھ افراد شریک ہوتے ہیں، اجمیر شریف کے بعد ہندوستان کا سب سے بڑا عرس کا اجتماع ہوتا ہے۔ منگلور کے قریب ’’اُللّال شریف‘‘ (Ullal)، میں حضرت شریف المدنی﷫ کا مزار پُر انوار ہے۔ بحر عرب کے کنارے جنوبی ہند کے مشرقی گھاٹ (Eastern Ghots) مزار شریف سے متصل پانی کا کنواں ہے، جس کا پانی شفاف اور میٹھا ہے، بلکہ مختلف امراض میں باعث شفا بھی ہے، گونگے اور بہرے آتے ہیں شفایاب ہوکر واپس لوٹتے ہیں۔ دور دراز سے معتقدین بکریاں (دیگر حلال مویشی) لنگر شریف کے لیے کسی محافظ و راہبر کے بغیر بھیجتے ہیں، اور چوری اور نقصان سے محفوظ رہتے ہوئے بکرے، بکریاں، مزار شریف پہنچ جاتے ہیں۔ راقم الحروف کے کرم فرما دوست فاضل جلیل حضرت علامہ محمد فاضل اختری مدظلہ العالی (جو کیرالہ میں مقیم ہیں) نے فرمایا، کہ حضرت محمد قمر رضا﷫ یہاں عرس کے اجتماع میں حاضر ہوئے اور خطاب بھی فرمایا تھا۔ حضرت محمد شریف المدنی﷫ کا عرس مبارک پانچ سال میں ایک مرتبہ منعقد ہوتا ہے۔  ۱ یہ بزرگ، اعلیٰ حضرت قدس سرہٗ   کی خواہر نسبتی کے نبیرہ ہیں۔ محترم شہید اللہ خان صاحب مدظلہ العالی، برادر طریقت حضرت نعیم اللہ نوری مدظلہ العالی کے والد محترم ہیں۔ شہید اللہ صاحب اور سعید اللہ صاحب دونوں برادران، ڈاکٹر قمر رضا﷫ کے چچا (والد کی جانب سے) اور ماموں (والدہ کی جانب سے) ہوتے ہیں۔ حضرت تحسین رضا﷫ بن حضرت مولاناحسنین رضا بن استاذ زمن مولانا حسن رضا بن مولانا نقی علی خاں (والد گرامی اعلیٰ حضرت) جامعہ نوریہ رضویہ باقر گنج بریلی شریف میں محدث کے منصب پر فائز تھے۔

علامہ تحسین رضا﷫ کی ولادت 14 شعبان 1349ھ/ 5 جنوری 1930ء یکشنبہ ہوئی، وصال بعمر 78سال 1427ھ/ 2007ء میں ہوا۔ آپ علمی حلقوں میں سیّد الاتقیا اور صدر العلماء سے معروف تھے۔ عفت مآب، نہایت صالحہ، زاہدہ و عابدہ خاتون تھی۔ امام المجاہدین و امیر المہاجرین سیّد السادات، منبع البرکات حضرت سیّدنا عبداللہ شاہ غازی بابا  (جن کی شہادت 89ھ میں ہوئی) کے مزار پر انوار کے سایۂ بابرکت و احاطہ رحمت میں زوجہ حضرت شوکت حسن خان ابدی نیند آرام فرما رہی ہیں۔

۱  بشکریہ :ماہنامہ اعلیٰ حضرت، شمارہ 8، جلد 52، اگست 2012ء ، رمضان  1433ھ، صفحہ ۵۷۔
[ تجلیاتِ قمر ، انجمن ضیاء طیبہ ]

Read more at :
http://www.ziaetaiba.com/ur/scholar/hazrat-allama-doctor-qamar-raza-barelvi
Copyright © Zia-e-Taiba
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
یومِ ولادت 14 شعبان المعظم
علامہ قمر رَضا خان بریلوی
رَضِیَ اللهُ تَبَارَڪَ وَ تَعَالیٰ عَـنۡـہ
http://www.ziaetaiba.com/
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
علامہ قمر رَضا خان بریلوی
رَضِیَ اللهُ تَبَارَڪَ وَ تَعَالیٰ عَنۡہ کے

دنیا سے رخصت پر تعزیت نامہ
یومِ ولادت 14 شعبان المعظم
یومِ وصال 5 شعبان المعظم
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
دنیا سے رخصت پر تعزیت نامہ
یومِ ولادت 14 شعبان المعظم
یومِ وصال 5 شعبان المعظم

علامہ قمر رَضا خان بریلوی
رَضِیَ اللهُ تَبَارَڪَ وَ تَعَالیٰ عَنۡہ

امیر جماعت اہلسنّت پاکستان،
کراچی | بسم اللہ الرحمن الرحیم

نبیرۂِ اعلیٰ حضرت مولانا محمد قمر رضا خان صاحب بن مفسر اعظم ہند حضرت علامہ محمد ابراہیم رضا خان صاحب المعروف جیلانی میاں﷫ کے وصال کی خبر نے یہاں کراچی میں سُنّی رضوی حضرات خانوادۂ اعلیٰ حضرت سے محبت رکھنے والے اور حضور تاج الشریعہ محمد اختر رضا خان صاحب قبلہ مد ظلہٗ کے مریدین کو انتہائی غمزدہ کردیا۔

حضرت مولانا محمد قمر رضا خان صاحب، حضور تاج الشریعہ مدظلہٗ العالی کے برادر اصغر تھے ۱۹۴۶ء میں بریلی شریف میں آپ کی ولادت ہوئی،

دینی تعلیم آپ نے اپنے والد ماجد مفسر اعظم ہند﷫ اور جامعہ رضویہ منظر اسلام سے حاصل کی

جبکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے آپ نے دنیاوی تعلیم حاصل کی۔ عربی، فارسی، اردو، ہندی اور انگریزی زبان پر دسترس تھی

نیز ریاضی، علم الاعداد اور
تاریخ گوئی پر مہارت رکھتے تھے۔

ملک اور بیرون ملک کئی تبلیغی دَورے فرمائے  او ر ایک خاص تعداد میں لوگ آپ کے دَستِ حق پَرست پر بیعت ہوئے۔

حضرت کے وصال سے جو خلاء
پیدا ہوا ہے اس کا پُر ہونا مشکل ہے،

میری دعا ہے کہ اللہ تبارک تعالیٰ اپنے پیارے حبیب ﷺ کے صدقے و طفیل حضرت کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، آپ کے صاحبزادگان، جملہ اہل خانہ اور مریدین و متوسلین کو جزاء جمیل عطا فرمائے، صبر جمیل پر اجر عظیم عطا فرمائے۔

🌹 آمین بجاہ النبی الکریم 🌹
علیہ وعلی اٰلہ افضل الصلوٰۃ والتسلیم

فقیر سیّد شاہ تراب الحق قادری
امیر جماعت اہلسنّت پاکستان، کراچی
۱۱ ذوالقعدہ ۱۴۳۳؁ھ/ ۲۸ ستمبر ۲۰۱۲؁ء
[ تجلیات قمر،انجمن ضیاءِ طیبہ ]

Read more at :
http://www.ziaetaiba.com/ur/articles/hazrat-allama-syed-shah-turab-ul-haq-qadri
Copyright © Zia-e-Taiba
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
مشرقی جانِب تربت والدۂِ ...
علامہ قمر رَضا خان بَـریلوی
رَضِیَ اللهُ تَبَارَڪَ وَ تَعَالیٰ عَنۡہُما
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
مشرقی جانِب تربت والدۂِ ...
علامہ قمر رَضا خان بَـریلوی
رَضِیَ اللهُ تَبَارَڪَ وَ تَعَالیٰ عَنۡہُما
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
🌹🌹 مرقد مبارک 🌹🌹

علامہ قمر رَضا خان بریلوی
رَضِیَ اللهُ تَبَارَڪَ وَ تَعَالیٰ عَنۡہ

یومِ ولادت 14 شعبان المعظم
یومِ وصال 5 شعبان المعظم
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
علامہ قمر رَضا خان بریلوی
رَضِیَ اللهُ تَبَارَڪَ وَ تَعَالیٰ عَنۡہ

کی استعمال شدہ اشیاء ⬆️

یومِ ولادت 14 شعبان المعظم
یومِ وصال 5 شعبان المعظم
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
मुबारक रातों में नवाफ़िल की जगह
कज़़ा नमाज़ अदा करें 🌹 🌹 🌹
✍🏻आमिर हुसैन मिस्बाही रसूल गंज
उ़र्फ़ कोयली - नानपुर सीतामढ़ी बिहार
●●●●●●●●●●●●●●
जिन हज़रात के जि़म्मे में फर्ज़ व वाजिब नमाज़ें क़ज़ा हैं, और वह शबे क़दर, शबे बरात की मुबारक रातों में नफि़ल नमाज़ पढ़ते हैं, उनके लिए बेहतर यह है कि वह इन नवाफ़िल की जगह क़ज़ा नमाजों को ही अदा करें ... क्योंकि उनका नफि़ल नमाज़ पढ़ना मरदूद हो जाता है -

जैसा कि अअ़्ला ह़ज़़रत इमाम अह़मद रज़़ा ख़ान रह़मतुल्लाहि तआ़ला अलैह फ़तावा रज़़विया शरीफ़ में फ़रमाते हैं "जो फ़र्ज़़ छोड़कर नफ़्ल में मशग़ूल हुआ उसकी सख़्त बुराई आई है, और उसका वह नेक काम मरदूद क़रार पाया -

इसी त़रह़ अलमलफ़ूज़ ह़िस़्स़ा अव्वल स़फ़्ह़ः 62 में है जब तक फ़र्ज़़ ज़िम्मा में बाक़ी रहता है कोई नफ़िल क़ुबूल नहीं किया जाता-

हां अगर आप नफि़ल नमाज़ पढ़ने की जगह क़ज़़ा नमाज़ों को अदा करेंगे तो अल्लाह रब्बुल इ़ज़्ज़त के फ़ज़्ल व करम से उम्मीद है कि वह नफि़ल नमाज़ों के पढ़ने का भी सवाब अ़त़ा फ़रमाएगा-

जैसा कि ख़लीले मिल्लत हज़रत अल्लामा मुफ़्ती मुह़म्मद ख़लील ख़ान क़ादिरी बरकाती रह़मतुल्लाहि तआ़ला अ़लैह फ़रमाते हैं "जो शख़्स़ नफि़ल नमाज़ और नफि़ल रोज़े की जगह क़ज़ाए उ़मरी फ़र्ज़़ व वाजिब अदा करे वह लव लगाए रखें कि मौला तआ़ला अपने करमे ख़ास से क़ज़़ा नमाज़ों के ज़िम्न में उन नवाफि़ल का सवाब भी अपने ख़ज़ानए ग़ैब से अ़त़ा फ़रमा दे - जिनके अवक़ात में यह क़ज़़ा नमाज़ें पढ़ी गईं - वल्लाहु ज़ुल फज़लिल अज़ीम

📖 सुन्नी बहिश्ती ज़ेवर 📖
नफ़्ल नमाज़ों का बयान, स़ ²⁴⁰

क़ज़़ा नमाज़ अदा करने का मअ़्मूल
जो नमाज़ें क़ज़ा हैं उनकी स़िर्फ़ फ़र्ज़़ और वाजिब नमाज़ अदा करनी है, इस त़रह़ कि फजर की क़ज़़ा इ़शा के आख़िरी दो रकात नफ़्ल की जगह पढ़ लें, ज़ुहर की क़ज़़ा चार रकअ़्त ज़ुहर के बाद में पढ़ी जाने वाली आख़िरी दो रकात नफ़्ल की जगह पढ़ लें, इसी तरह अ़स़र की क़ज़़ा अ़स़र की चार रकअ़्त सुन्नते ग़ैर मुअक्किदह की जगह पढ़ लें, मग़रिब की क़ज़़ा मग़रिब की दो रकात नफ़्ल की जगह पढ़ लें, और इ़शा की क़ज़़ा इ़शा की चार रकात पहले पढ़ी जाने वाली सुन्नते ग़ैर मुअक्किदह की जगह और वित्र की क़ज़़ा वित्र के पहले पढ़े जाने वाली नफ़्ल की जगह पढ़ लें,

इस त़रह़ का मअ़्मूल बना लेने से आसानी से रोज़ाना पांच फ़र्ज़़ नमाज़ों के साथ पांच क़ज़़ा नमाज़ें भी अदा हो जाया करेंगी -

क़ज़़ा नमाज़ अदा करने का आसान त़रीक़ा
निय्यत इस तरह करें : निय्यत की मैं ने दो रकअ़्त फ़जर की फ़र्ज़़ सबसे पहली क़ज़़ा नमाज़ अदा करने की जो मेरे ज़िम्मे थी वास्ते अल्लाह तआ़ला के मुँह मेरा कअ़्बः शरीफ़ की त़रफ़ अल्लाहु अकबर

इसी त़रह़ फ़र्ज़़ नमाज़ की जगह पर फ़र्ज़़ वाजिब की जगह वाजिब और दो रकात हो तो दो रकअ़्त चार रकअ़्त हो तो चार रकात कह कर निय्यत करें ...

पहली तख़फ़ीफ़ (आसानी)
जिस पर बकसरत नमाज़ें क़ज़़ा हैं वह आसानी के लिए यूं भी अदा करें तो जाइज़ है कि हर रुकूअ़् और सजदः में तीन-तीन बार सुब हा़ न रब्बि यल अ़ज़ीम और सुब ह़ा न रब्बि यल अअ़्ला की जगह स़िर्फ़ एक एक बार कहें, मगर यह हमेशा याद रखना चाहिए कि जब रुकूअ़् में पहुंच जाएँ उस वक़्त सुब ह़ा न का "सीन" शुरूअ़् करें और जब अज़ीम का "मीम" कह चुके उस वक़्त रुकूअ़् से सर उठाए इसी त़रह़ सजदा में भी करें ...

दूसरी तख़फ़ीफ़ (आसानी)
यह है कि फ़र्ज़़ों की तीसरी और चौथी रकअ़्त में अल ह़म्दु की जगह फ़क़त़ सुब्ह़ा नल्लाह कह कर रुकूअ़् कर लें, मगर वित्र की तीनों रकअ़्तों में अलह़म्दु शरीफ़ और सूरत ज़़रूर पढ़ें ...

तीसरी तख़फ़ीफ़ (आसानी)
यह है कि क़अ़्दए अख़ीरा में तशह्हुद यअ़्नी अ त्त ह़िय्यातु पढ़ने के बाद दुरूदे इब्राहीमी और दुआ़ ए मासूरा की जगह स़िर्फ़ अल्ला हु म्म स़ल्लि अ़ला मुह़म्मदिंव व आलिह कह कर सलाम फेर दें ...

चौथी तख़फ़ीफ़ (आसानी)
यह है कि वित्र की तीसरी रकअ़्त में दुआ़ ए क़ुनूत की जगह अल्ला हु अकबर कह कर फक़त एक बार या तीन बार रब्बिग़ फ़िरली कहें ...

[ अह़कामे शरीअ़त जि.² स़.¹⁴⁰
फ़तावा रज़़विया स़फ़्ह़ः 157
]

यह क़ज़़ा नमाज़ों के अदा करने
का निहायत आसान त़रीक़ा है
...
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
📝 बख़्शिश की रात | शबे बरअत 📖
मुफ़्ती अ़ब्दुर्रह़मान मिस़्बाह़ी स़ाह़ब
उस्ताज़ जामिअ़ः अशरफ़ियः मस्ऊ़दुल
उ़लूम छोटी तकिया बहराइच शरीफ़UP
📇 तअ़्लीमाते रज़़ा फ़उन्डेशन T.R.F.
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
📝 بخشِش کی رات | شبِ برأت 📖
مفتی عبدالرحمٰن قادِری رَضوی
مِصباحی اُستاذ جامعہ اشرفیہ مسعود
العلوم چھوٹی تکیہ بہرائِچ شریف UP
وَ صدر تعلیماتِ رَضا فاؤنڈیشن.T.R.F
📇اراکینِ تعلیماتِ رَضا فاؤنڈیشن 📇
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
⬆️ شبِ بَرأت کی نفل نمازیں
شبِ بَرات کی نفل نمازیں ⬆️
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
शबे बराअत रह़मत मग़फ़िरत की रात
सय्यिद शाह तुराबुल ह़क़ क़ादिरी
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
🌹 سال بھر جادو سے حفاظت 🌹
حضور حکیم الامت مفسر شہیر حضرت علامہ مفتی احمد یار خان نعیمی رَضِیَ اللّٰهُ تَبَارَڪَ وَ تَعَالیٰ عَنۡه کی تالیف اِسلامی زِندگی صفحہ ¹³⁴ پَر ہَے ...
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
اگر اس رات ( یعنی شبِ برأت ) سات پَتّے بَیری ( یعنی بَیر کے درخت ) کے پانی میں جوش دے کر ( جب پانی نہانے کے قابِل ہو جائے تو ) إِنۡ شَاءَ الله تَبَارَڪَ وَ تَعَالیٰ عَزَّوَجَلَّ غُسل کرے تمام سال جادو کے اثر سے محفوظ رہےگا ...
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
وہ ¹⁰⁷ شعبے جن میں دعوتِ اسلامی
کا مدنی کام عملی طور پَر جاری ہے !
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
نماز کی پابندی نہیں تو کُچھ بهی نہیں
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻