🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
27-12-1443 ᴴ | 27-07-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
27-12-1443 ᴴ | 27-07-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍21
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
27-12-1443 ᴴ | 27-07-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
27-12-1443 ᴴ | 27-07-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2👍2
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
سوانح حیات:
امام المحدثین حافظ ابنِ حجر عسقلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

نام و نسب:
احمد بن علی بن محمد بن محمد بن علی بن محمود بن احمد بن احمد بن کنانی، عسقلانی، مصری، شافعی۔ (رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم)

تاریخ و مقامِ ولادت:
22 شعبان المعظّم 773ھ کو مصر میں پیدا ہوئے ۔

تحصیلِ علم:
پانچ سال کی عمر میں مدرسے میں داخل ہوئے اور نو سال کی عمر میں حفظِ قرآن کی دولت سے مالا مال ہوئے۔ شیخ عفیف الدین عبداللہ بن محمد نشاوری ، شیخ جمال الدین بن ظھیرہ، علامہ امام زین الدین عراقی اور دیگر تقریباً 730 اساتذہ مختلف فنون کا علم حاصل کیا۔ نیز آپاسکندریہ، قاہرہ، یمن، تعز، زبید، عدن ،مکۂ مکرمہ، مدینۂ منورہ، شام، غزہ، نابلس، رملہ، دمشق اور حلب ہجرت کرکے علومِ دینیہ کی تحصیل فرماتے رہے۔

سیرت و خصائص:
امیر المؤمنین فی الحدیث، حافظ الحدیث، شیخ الاسلام، امام المحدثین، حافظ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ بڑے بلند پایہ عالمِ ربانی تھے آپ کی صورت و سیرت ہی ایسی تھی  اس میں احادیث کے مختلف رنگ ظاہر ہوتے۔ آپ کے زمانے کے سب علماء کا اس بات پر اتفاق تھا علم میں، احادیث کی یاد داشت میں، دیگر علوم و فنون کی مہارت میں آپ سے بڑھ کر  کوئی نہیں ہے۔ علامہ حافظ ابنِ حجر عسقلانی جس اخلاص اور انہماک سے علوم دینیہ حاصل فرماتے رہے وہ قابلِ تقلید ہے اور اس سبب سے وہ علم و فضل کے بحرِ ذخّار ٹھہرے ۔ اپنے معاصرین پر سبقت لے گئے بلکہ علمِ حدیث میں ان کا یہ مقام ٹھہرا کہ ان کے پائے کا محدّث چند صدیوں تک پیدا نہ ہو سکا ۔ آپ کے قوتِ حافظہ کا یہ عالم تھا کہ اکثر کتب آپ کو حفظ ہو گئیں تھی، پڑھنے میں اتنی تیز رفتاری تھی کہ صرف چار چار مجلس میں سنن ابن ماجہ اور صحیح مسلم کو ختم کر دیتے تھے، معجم صغیر طبرانی کو صرف ظہر اور عصر کے درمیان ختم کر لیتے،  کتابت بھی اسی سرعت سے فرماتے۔علامہ حافظ ابنِ حجر رضی اللہ عنہ اپنے دور کے مرجع العلماء تھے آپ کے بحرِ علمی کا چرچا  ہر سو پھیل چکا تھا اسی وجہ سے طلباء جوق در جوق آپ کی خدمت میں حاضری دیتے اور علم کی دولت سے مالا مال ہوتے۔ آپ نے اپنے زمانے میں کئی علمی مراکز میں دروسِ حدیث دِیـے، خانقاہ بیرسیہ میں آپ نے بیس سال درس دیا۔ اس کے علاوہ شیخونیہ، بدریہ، صاتحیہ، فخریہ، نجمیہ، جامع ابن طولان، حسینیہ، جمالیہ میں منصبِ تدریس پر فائز رہے۔

وفات:
آپ کا وصال 79 سال کی عمر میں ذوالحجہ 852 ھ قاھرہ میں ہوا ۔ جب جنازہ تیار ہوچکا تو اس وقت شدید بارش ہوئی اور نمازِ جنازہ میں اتنی بھیڑ تھی کہ لوگوں نے اس سے پہلے نہ دیکھی تھی۔ امام شافعی اور شیخ مسلم سلمی کے مزار کے درمیان مقام قرافہ صفری میں آپ کی تدفین ہوئی۔ اللہ تعالیٰ آپ کے مزارِ پرانوار پر رحمتوں کی بارش نازل فرمائے اور ان کے صدقے ہماری مغفرت فرمائے۔

ماخذ و مراجع:
الجواہر والدرر، لخط الالحاظ، شذرات الذھب، ذیل طبقات الحفاظ

Read more at: https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-sheikh-allama-hafiz-ibn-e-hajar-asqalani
Copyright © Zia-e-Taiba
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
صاحب فتح الباری، شیخ الاسلام، عمدۃ المحدثین، حافظ الشان، امام ابو الفضل شہاب الدین احمد بن علی المعروف علامہ ابن حجر عسقلانی شافعی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ولادت 22 شعبان 773ھ کو قاہرہ مصر میں ہوئی۔ آپ حافظ قرآن، محدث جلیل، استاذ المحدثین، قاضیٔ مصر، مؤرخ، شاعر، اور 150 سے زائد کتب کے مصنف ہیں۔ آپ کی تصنیف ”فتح الباری شرح صحیح البخاری“ کو عالمگیر شہرت حاصل ہے۔ طلب علم کے سلسلے میں متعدد بار مصر، شام، حجاز اور یمن کا سفر کیا۔ 28 ذوالحجہ 852ھ ہفتہ کی شب بعد نماز عشاء وصال فرمایا۔ مزار شریف قرافہ صغری، قاہرہ، مصر میں ہے۔ (طبقات الحفاظ، تاج العروس، بستان المحدثین، الاعلام للزركلي)

Author of Fath al-Bari, Shaykh al-Islam, Leader of Hadith Masters, Imam Abu al-Fadl Haafiz Shahabuddin Ahmad bin Ali alias Allamah Ibn Hajar Asqalani Shafi’i (Alayhir Rahmah) was born 22nd Sha’ban 773 AH in Cairo, Egypt. He was a memorizer of the Quran, glorious hadith master, teacher of hadith experts, Islamic chief justice of Egypt, historian, poet, and author of more than 150 books. His book ‘‘Fath al-Baari Sharh Sahih Bukhari’’ is globally renowned. He traveled to Egypt, Syria, Hijaz, and Yemen a number of times to quench his thirst for sacred knowledge. He passed away on Saturday night, 28th Dhu al-Hijjah 852 AH after Isha prayer. His blessed resting place is located in Qarrafah Sughra, Cairo, Egypt. [Tabaqat al-Huffaz, Taaj al-Uroos, Bustan al-Muhaddithin, Al-A’laam li az-Zirikli]

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid02PiAobjHUQr33dCngNTzciGnRVPHR1JBf58ffM26DsPfgi2mCkP3MBh7wgyAxqTf4l&id=100050689590519
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
27-12-1443 ᴴ | 27-07-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
28-12-1443 ᴴ | 28-07-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1