🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
22-12-1443 ᴴ | 22-07-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
22-12-1443 ᴴ | 22-07-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
22-12-1443 ᴴ | 22-07-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
22-12-1443 ᴴ | 22-07-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
حضرت علامہ مولانا شاہ محمد عبد العلیم صدّیقی میرٹھی مدنی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ

نام و نسب:
آپ کا نام محمد عبد العلیم اور والد کا نام محمد عبد الحکیم ہے ۔

سلسلۂ نسب:
آپ علیہ الرحمہ کا سلسلۂ نسب خلیفۂ اوّل حضرت سیّدنا صدّیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ملتا ہے۔

تاریخ و مقامِ و لادت:
حضرت مولانا شاہ محمد عبد العلیم صدّیقی قادری 15؍ رمضان المبارک 1310ھ کو محلہ مشائخاں میرٹھ میں تولّد ہوئے۔

تحصیلِ علم :
ابتدائی تعلیم گھر ہی میں حاصل کی ،چار سال دس ماہ کی عمر میں قرآن ِ پاک ختم کیا۔ اردو ، فارسی اور عربی کی ابتدائی تعلیم والدِ گرامی ہی سے حاصل کی، بعد ازاں جامعہ قومیہ میرٹھ میں داخل ہوئے اور سولہ سال کی عمر میں درسِ نظامی کی سند حاصل کی۔

آپ نے علومِ عربیہ کی تکمیل کے بعد علومِ جدیدہ کی تحصیل کا ارادہ کیا۔ اولاً اٹاوہ ہائی اسکول اور بعد میں میرٹھ کالج کے اندر انگریزی علوم کی تحصیل فرمائی۔ آپ اُردو، عربی، فارسی، انگریزی وغیرہ کئی زبانوں پر دسترس رکھتے تھے۔

بیعت و خلافت:
آپ اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِ سنّت مولانا شاہ احمد رضا خاں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے اور خلافت و اجازت سے سرفراز ہوئے۔

سیرت و خصائص:
مولانا عبد العلیم صدّیقی میرٹھی نے مذہبی اور سیاسی سطح پر بڑے بڑے کارہائے نما انجام دیے۔ آپ نے کئی ممالک کا دورہ کیا اور ہزاروں غیر مسلموں کو مشرف بہ اسلام کیا۔ آپ اردو، عربی، فارسی کے علاوہ انگریزی زبان پر بھی حیرت انگیز عبور رکھتے تھے۔

مختلف ممالک میں سینکڑوں تعلیمی، دینی اور رفاہی ادارے قائم کیے، مدارس و مساجد بنوائیں، کتب خانے قائم کیے، اخبارات و رسائل اور مجلات جاری کرائے۔ آپ نے سیاست میں بھی حصّہ لیا۔

تحریکِ خلافت، تحریکِ مولات اور تحریکِ ختمِ نبوّت کے سلسلے میں کئی ماہ قید و مشقت بھی اٹھائی۔ 1940ء میں قرار دادِ پاکستان ہونے کے بعد پاکستان کے لیے جدّ و جہدکی ۔ 1946ء  کی آل انڈیا سنّی کانفرنس میں شریک ہوئے۔ 1948ء میں پاکستان کے لیے مسوّدۂ آئین کی تیاری کے سلسلے میں سعی فرمائی۔

آپ شعلہ بیان خطیب، بلند پایہ ادیب، اور عظیم مفکرِ اسلام تھے۔ جب آپ نغمہ ریز آواز میں دلائل و براہین سےاسلام کی حقانیت بیان کرتے تو حاضرین پر سکوت چھا جاتا اور بڑے بڑے سائنسدان، فلاسفر اور دہریہ قسم کے لوگ آپ کے دستِ اقدس پر حلقہ بگوشِ اسلام ہو جاتے۔

آپ تقریباً دنیا کی ہر زبان میں اس روانی سے تقریر کرتے تھے کہ اہلِ لسان ورطۂ حیرت میں رہ جاتے۔ آپ نے پوری قوت اور بے باکی سے دینِ فطرت اسلام کا پیغام دنیا کے گوشے گوشے میں پہنچایا، جس کے نتیجے میں پچاس ہزار سے زائد غیر مسلم مشرف بہ اسلام ہوئے۔

وصال:
چالیس سال تک دنیا بھر میں تبلیغِ اسلام کا فریضہ انجام دے کر 22؍ ذو الحجہ (23ویں شب، بعدِ مغرب)  1373ھ مطابق 22؍ اگست 1954ء کو مدینۂ منوّرہ میں اپنےخالقِ حقیقی سے جا مِلے اور تعلیماتِ اسلامیہ کی تبلیغ و اشاعت کے انعام کے طور پر جنّت البقیع میں تدفین کے لیے جگہ ملی۔

ماخذ و مراجع:
تذکرہ اکابرِ اہلِ سنّت ؛ روشن دریچے۔

Read more at:
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-allama-shah-muhammad-abdul-aleem-siddiqui
Copyright © Zia-e-Taiba
1👍1