🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
۔حدیث میں قمیص سے کنایۃً خلافت ِالٰہیہ مراد لی گئی ہے

حضرت عثمان کے دس خصائل:
ابن عساکر نے ابن ثور الضمی کے حوالہ سے بیان کیا ہے کہ میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس اس وقت گیا جب کہ آپ محصور تھے اس وقت اپ نے مجھ سے فرمایا کہ میری دس خصلیتیں اللہ تعالی کے پاس محفوظ ہیں (۱)میں اسلام قبول کرنے والا چوتھا شخص ہوں(۲)رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے یکے بعد دیگرے اپنی دو صاحبزادیوں کو میرے عقد میں دیا (۳)میں کبھی گانے بجانے میں شریک نہیں ہوا(۴)میں کبھی لہو و لعب میں مشغول نہیں ہوا(۵)میں نے کبھی کسی برائی اور بدی کی تمنا نہیں کی(۶)رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کرنے کے بعد اپنا سیدھا ہاتھ اپنی شرم گاہ کو نہیں لگایا (۷)اسلام لانے کے بعد میں نے ہر جمعہ کو اللہ کیلئے ایک غلام ازاد کیا اگر اس وقت ممکن نہ ہوا تو بعد میں آزاد کیا (۸)زمانہ جاہلیت یا عہد اسلام میں کبھی زنا کا مرتکب نہیں ہوا(۹)عہد جاہلیت اور زمانہ اسلام میں کبھی چوری نہیں کی(۱۰)رسول خدا صلی اللہ عنہ کے زمانہ کے مطابق میں نے قرآن کو جمع کیا۔

حضرت عثمان غنی کی خلافت:
حضرت عمر ،فاروق رضی اللہ عنہ نے اپنی وفات سے پہلے ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں چھ صحابیشامل تھے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ،حضرت علی حضرت طلحہ ،حضرت زبیر ، حضرت سعد بن ابی وقاص اور حضرت عبدالرحمان بن عوف رضوان اللہ علیہم اجمعین اس کمیٹی میں شامل تھے۔ اس کمیٹی نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو خلیفہ نامزد کیا۔ یکم محرم 24ھ کو مسندِ خلافت پر بیٹھے اور مدتِ خلافت بارہ سال بارہ دن تھی۔ آپ کے دور خلافت میںایراناور شمالی افریقہکا کافی علاقہ اسلامی سلطنت میں شامل ہوا۔

حضرت علی کی حضرت عثمان سے محبت:
(1)نزال بن سبرہ سے روایت ہے: کہ میں نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں دریافت کیاتوآپ نے فرمایا:عثمان تو ملاء اعلیٰ میں "ذوالنورین "کے نام سے پکارے جاتے ہیں۔آپ رسول اللہ ﷺ کے داماد تھے۔آپ کی زوجیت میں رسول اللہ ﷺ کی دوصاحبزادیاں آئیں۔رسول اللہ ﷺنے آپ کو جنت کی ضمانت عطاء فرمائی۔(الموافقۃ بین اہل البیت والصحابہ) (2)حضرت عبدالرحمن بن عوف کے بعد حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی بیعت کرنے والے سب سے پہلے حضرت علی رضی اللہ عنہ تھے۔(بخاری،باب فضائل الصحابہ) (3) حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم حضرت عثمانِ غنی کی امامت وخلافت کے معترف اور آپ کے معاونِ خاص تھے۔ابنِ ابی شیبہ نے اپنی سند سے حضرت محمد بن حنفیہ کے واسطے سے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا:"اگرعثمان غنی مجھے وادیِ ضرار جانے کا حکم دیں تومیں آپ کی اطاعت کروں گا"۔(الموافقۃ بین اہل البیت والصحابہ) (4) حضرت محمد بن حنفیہ سے روایت ہے :کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خبر ملی کہ ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا قاتلین عثمان پر لعنت بھیج رہی ہیں تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھالیے اور کہا:میں قاتلین عثمان پر لعنت بھیجتا ہوں۔اے اللہ! ان پر پہاڑی ومیدانی علاقوں میں (جہاں جہاں قاتلین عثمان ہیں)ان پر لعنت نازل فرما۔آپ نے یہ بات تین مرتبہ دہرائی۔(فضائل الصحابہ ۔حدیث:733) اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے : "رحماء بینھم"صحابہ آپس میں شیر وشکرہیں۔(سورت الفتح:29)

تاریخِ شہادت:
شہادت سے ایک رات پہلے سرکار دو عالمﷺ آپ کو خواب میں ملے اور فرمایا:عثمان!" اِنْ شِئْتَ نُصرتَ عَلَیْہِمْ وَاِنْ شِئْتَ اَفْطَرْتَ عِنْدَنَا" یعنی اگر تمہا ری خو اہش ہو تو ان لوگوں کے مقابلے میں تمہا ری امداد کروں اور اگر تم چاہو تو ہما رے پا س آکر روزہ افطارکر و۔آپ نےعرض کی: یا رسولَ اللہﷺ! آپ کے دربارِ پرانوار میں حا ضر ہوکرروزہ افطارکر نا مجھے زیا دہ عزیز ہے ۔

مفسر شہیر محدثِ کبیر حضرت امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: یہ واقعہ خواب میں نہیں بلکہ بیداری کی حالت میں پیش آیا۔(الحاوی للفتاوی للسیوطی ج۲ص۳۱۵) جب بلوائی قتل کرنے کیلئے امیرالمومنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے گھر داخل ہوئے تو اس وقت آپ رضی اللہ عنہ قرآن ِمجید کی تلاوت فرما رہے تھے ۔جیسے ہی انہوں نے حملہ کیا تو آپکا خون سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر ، 137 " فَسَیَکْفِیۡکَہُمُ اللہُۚ وَہُوَ السَّمِیۡعُ الْعَلِیۡمُ"پر گرا تو بروزِ قیامت حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت کی گواہی قرآن ِمجید دیگا۔ یہ واقعہ فاجعہ بروز جمعہ 18ذی الحجہ 35ھ کو مدینہ منورہ میں رونما ہوا ۔ وقتِ شہادت آپ کی عمر 88 سال تھی۔ آپ کی قبرِ انور جنت البقیع میں ہے۔

ماخذ و مراجع:
تاریخ الخلفاء ۔ الصواعق المحرقہ ۔ سنن البیہقی ۔ الحاوی للفتاویٰ۔

Read more at:
https://scholars.pk/ur/scholar/3rd-caliph-of-islam-hazrat-syedna-usman-ghani
Copyright © Zia-e-Taiba
2👍2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
17-12-1443 ᴴ | 17-07-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
18-12-1443 ᴴ | 18-07-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
18-12-1443 ᴴ | 18-07-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
18-12-1443 ᴴ | 18-07-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1