🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.82K subscribers
69.7K photos
228 videos
257 files
8.85K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
ذکر اسماعیل علیہ السلام
باغِ خلیل کےشجرِجلیل حضرت سیدنا اسماعیل علٰی نبینا علیهم الصلٰوۃوالتسلیم کی بارگاه میں خراجِ عقیدت

جوہرِ ایثار ہے تابِنده اسماعیل کا
جذبۂ صبرو رضاہے زندہ اسماعیل کا

راہِ حق میں انکی قربانی ہے ایسی بے مثال
اب بھی عالَم ہے،قدم بوسِندہ، إسماعيل کا

اُنکی سیرت ہے مُعلِّم ، مکتبِ ایثار کی
جلوۂ کردار ہے پائِنده اسماعیل کا

نکلے ہیں آغوشِ ابراہیم سے ان کے سحاب
دوجہاں پر فیض ہے بارِنده اسماعیل کا

جلوه آرائی ہے یہ سب مصطفٰی کے نور کی
اِس لئے خورشید ہے رَخشِنده اسماعیل کا

آجتک تازہ ہیں سب منظر ہزاروں سال سے
ذکر ہوگا تا ابد ، آئندہ اسماعیل کا

اُنکا صدقہ کها رہے ہیں اہل ایماں آج بهی
نام ہے لطف و کرم بخشِنده، اسماعیل کا

تاابد درسِ وفالیتےرہیں گے اہل حق
قصہ ہے تاریخِ نو سازِنده اسماعیل کا

اُس پہ چل سکتےنہیں شیطان کےمکروفریب
ہوگیا جو بهی کرم یابِنده اسماعیل کا

وقت کےظالم سےکہہ دو،آزمانا چھوڑ دے
ہو نہیں سکتا گدا لغزِندہ اسماعیل کا

رجم کرتا ہی رہوں گا، ہر لعینِ وقت کو
میرا دستِ عشق ہے کارِنده اسماعیل کا

انکےعاشق ہرجگہ پائیں گے عزت کا مقام
ہرجگہ ہوگا عدو شرمنده، اسماعیل کا

مٹ نہیں سکتےکبھی اُنکی عقیدت کے نقوش
ہےزمانہ آج بھی، جوئِندہ اسماعیل کا

اے فریدی ! یہ سعادت توشۂ دارین ہے
فضل رب سے ہوں ثنا گوئنده اسماعیل کا
°°°°°
بوسِندہ .. چومنےوالا
پائندہ .. باقی رہنے والا
بارِندہ .. برسنے والا
رخشِندہ .. چمکنے والا
سازِندہ .. بنانے والا
یابِندہ .. پانے والا
لغزِندہ .. پھسلنے والا
کارِندہ .. کارکُن
جوئِندہ .. ڈھونڈنے والا
گوئِندہ .. کہنے والا
https://www.facebook.com/100037074020905/posts/pfbid03xmGuFtjGuvf3JzDXs4kDBaNDxnSkmJ6DBngmXGAzG6P2aEtsVC8uXy6nUCSJbPcl/
🌙
https://www.fareedimisbahi.com/
✍🏼 از فریدی صدیقی مصباحی، بارہ بنکوی ، مسقط عمان 0096899633908
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
علامۃ الدہر، سلطان الفضلاء، صاحب علم لدنی، حضرت علامہ حافظ ابو عبد الرحمن عبد العزیز پرہاروی چشتی نظامی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ولادت 1206ھ میں بستی پرہاراں، مضافات کوٹ ادو، ضلع مظفر گڑھ، پنجاب، پاکستان میں ہوئی۔ آپ 270 سے زائد علوم عقلیہ و نقلیہ میں ماہر تھے جن میں قرآن و اصول قرآن کے 80، فقہ و حدیث کے 90، علم و ادب کے 20، حکمت و طبیعات کے 40، ریاضی کے 30، الٰہیات کے 10 اور حکمتِ عملیہ کے 3 علوم پر آپ کو مہارت تامہ حاصل تھی۔ آپ نے بہت سے ایسے علوم جو ناپید ہو چکے تھے انہیں دوبارہ زندہ فرمایا اور ان میں مزید اضافہ بھی فرمایا۔ تقریباً 33 سال کی مختصر عمر پانے کے باوجود 90 علوم پر مشتمل 200 سے زائد کتب تصنیف فرمائیں جن میں درس نظامی میں رائج علم الکلام کی مشہور کتاب شرح عقائد نسفیہ کی بہترین اور ضخیم عربی شرح ’’النبراس‘‘ مشہور ہے۔ 1239ھ میں وصال فرمایا، عرس شریف 8 اور 9 ذوالحجہ کو منایا جاتا ہے۔ مزار شریف بستی پرہاراں، مضافات کوٹ ادو، ضلع مظفر گڑھ، پنجاب، پاکستان میں منبع انوار ہے۔ (تذکرہ اکابر اہلسنت، احوال و آثار علامہ عبد العزیز پرہاروی)

Scholar of Era, Leader of Gnostics, Possessor of Ilm Ladunni, Allamah Hafiz Abu Abdur Rahman Abdul Aziz Pirharwi Chishti Nizami (Alayhir Rahmah) was born in 1206 Hijri in Basti Pirharan, near Kot Addu, Muzaffargarh, Punjab, Pakistan. He was well versed and had comprehensive skills in more than 270 branches of knowledge which includes 80 branches of Quran and Principles of Quran, 90 of Jurisprudence and Hadith, 20 of art and sciences, 40 of medicine and physics, 30 of Mathematics, 10 of theology and 3 branches of strategy. He revived many branches of knowledge that had been extinct and further expanded them. Despite his short life span of almost 33 years, he authored more than 200 books in 90 sciences among which ‘‘Al-Nibras’’, an excellent and comprehensive Arabic commentary on the famous book of Dars Nizami, ‘‘Sharh Aqaid al-Nasfiyah’’, is quite popular. He passed away in 1239 AH, his ‘Urs is celebrated on 8 and 9 Dhu al-Hijjah. His luminous resting place is located at Basti Pirharan, near Kot Addu, Muzaffargarh, Punjab, Pakistan. [Tazkirah Akabir Ahl-e-Sunnat, Ahwaal wa Aasaar Allamah Abdul Aziz Pirharwi]

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid034xRaeaxJkdMozwe1pAcN1GssQidX1dbnVETWbmLRRsxY8UaNHPUhJWZuZSzLiRHEl&id=100050689590519
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
07-12-1443 ᴴ | 07-07-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
08-12-1443 ᴴ | 08-07-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
08-12-1443 ᴴ | 08-07-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
08-12-1443 ᴴ | 08-07-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1