🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.82K subscribers
69.7K photos
228 videos
257 files
8.85K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
سید المرسلین ﷺ کا سلام بھیجنا:
حضرت امام باقر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک دن میں حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان کو سلام کیا۔ اس وقت وہ نابینا ہو چکے تھے۔ انہوں نے دریافت کیا کہ آپ کون ہیں۔ میں نےکہا محمد بن علی بن حسین ہوں۔ یہ سنتے ہی فرمایا: اے میرے بیٹے آگے آؤ! جب میں آگے ہوا تو آپ نے میرے ہاتھ پر بوسہ دیا ،اس کے بعد میرے پاؤں پر بوسہ دینا چاہا کہ میں دور ہو گیا۔ آپ نے کہا :"رسول اللہ ﷺ نے آپ کو سلام بھیجا ہے"۔میں نے جواب دیا: اللہ کے حبیب ﷺ پر بھی صلوۃ و سلام ہو اور اللہ تعالیٰ کی ان پر رحمتیں اور برکتیں ہوں۔ میں نے پوچھا کہ حضرت یہ واقعہ کس طرح ہے؟

آپ نے ارشاد فرمایا :
کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا تھا کہ اے جابر! شاید تم میرے ایک فرزند کے آنے تک زندہ رہوگے۔ اور اس سے ملاقات کروگے۔ اس کا نام محمد بن علی بن حسین ہوگا۔ خدا تعالیٰ ان کو نور و حکمت عطا کرے گا میرا اس کو سلام پہنچا دینا۔ (بارہ امام : مولانا جامی)

وصال:
آپ کا وصال 7 / ذوالحجہ 114ھ، بمطابق جنوری/ 733ء کو 57 سال کی عمر میں ہوا ۔ آپ کی قبرِ انور امام حسن مجتبیٰ اور حضرت زین العابدین رضی اللہ عنہما کے ساتھ (جنت البقیع، مدینۃ المنورہ) میں ہے۔

ماخذ و مراجع:
خزینۃ الاصفیا ۔ الصواعق المحرقہ ۔ اقتباس الانوار ۔ بارہ امام ۔

Read more at:
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-imam-baqir-bin-zain-ul-abideen
Copyright © Zia-e-Taiba
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
وارث ولایت مرتضوی، استاذ التابعین، فقیہ مدینہ منورہ، حضرت سیدنا امام ابو جعفر محمد الھادی الشاکر الباقر رضی اللہ تعالی عنہ کی ولادت صفر یا رجب 56ھ یا 57ھ میں مدینۂ منورہ میں ہوئی۔ آپ حضرت سیدنا امام حسن کے نواسے، امام حسین کے پوتے، اور امام زین العابدین کے شہزادے ہیں۔ آپ جلیل القدر تابعی، باکمال فقیہ، عظیم محدث اور سلسلہ قادریہ برکاتیہ رضویہ کے پانچویں امام و شیخ طریقت ہیں۔ جس قدر علم دینِ متین، علم قرآن و سنت، تاریخ و سیرت اور فنونِ ادب وغیرہ آپ سے ظاہر ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی۔ امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے بھی آپ سے استفادہ فرمایا ہے۔ مشہور قول کے مطابق آپ نے 7 ذو الحجہ 114ھ بروز پیر شریف وصال فرمایا اور جنت البقیع شریف میں اپنے والد ماجد اور نانا جان کے پہلو میں آرام فرما ہوئے۔ (تاریخ دمشق، شذرات الذھب، مرآۃ الاسرار، مناقب امام اعظم ابوحنیفہ للکردری)

Heir of Ali al-Murtada’s Sainthood, Teacher of Tabi’un, Jurist of Madinah, Sayyiduna Imam Muhammad al-Hadi al-Shakir al-Baqir (RadiyAllahu Anhu) was born in Safar or Rajab 56 or 57 AH in Madinah Munawwarah. He is the maternal grandson of Imam Hasan, paternal grandson of Imam Husayn, and the son of Imam Zayn al-Abideen. He is a great Tabi’i, perfect jurist, paramount muhaddith, and the 5th Imam and Shaykh of the Qadiriyah Barakatiyah Ridawiyah Sufi order. His extraordinary understanding of religion, knowledge of the Quran and Sunnah, history, biography, literature, etc., was beyond compare. Imam al-A’zam Abu Hanifah (Alayhir Rahmah) also benefited from him. According to a popular narration, he passed away on Monday 7th Dhu al-Hijjah 114 AH and was laid to rest beside his exalted father and maternal grandfather in the blessed Al-Baqi Cemetery. [Tarikh Dimashq, Shadhrat al-Dhahab, Mirat al-Asrar, Manaqib Imam al-Azam li al-Kurdi]

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid02axoD4Hfpqm1Sm7fyDg8ikhmy96LGTMUJ799beVtHY8mgRsNZ4Q2nmPkZVd3STQmsl&id=100050689590519
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
میڈیا پر خبر چل رہی ہے کہ مناسک حج کا آغاز آج سے ہو گا اس میں ترمیم کی حاجت ہے۔اس کو یوں کہنا مناسب ہے کہ حجاج آج سے منی پہنچنا شروع ہوں گے۔
مناسک حج کا آغاز 8 ذو الحجہ سے ہوتا ہے جو عرب شریف میں کل بروز جمعرات کو ہے 8 ذو الحجہ کو فجر کے بعد حجاج منی پہنچتے ہیں اور ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر کی نماز منی میں ادا کرتے ہیں ۔پھر حج کا فرض اعظم وقوف عرفات ادا کرنے کے لئے عرفات جاتے ہیں
فی زمانہ حجاج اگرچہ کہ 7 ذوالحجہ سے منی جانا شروع ہو جاتے ہیں لیکن مناسک کی ادائیگی کا آغاز 7 ذو الحجہ نہیں بلکہ 8 ذو الحجہ کو ہوتا ہے 8 ذوالحجہ کو یوم ترویہ بھی کہا جاتا ہے۔منی کا یہ قیام سنت موکدہ ہے
ایک اورغلطی بھی رفتہ رفتہ بڑھتی جا رہی کہ کچھ حاجیوں کو مزدلفہ میں خیمے ملتے ہیں تو ٹریول والے یا کاروان والے کہتے ہیں کہ آپ کا خیمہ نیو منی میں ہے ۔یہاں کوئی لیاقت آباد یا گولیمار یا لاہور کراچی کے محلے کی بات تو ہے نہیں کہ جو مرضی نام رکھ لیا جائے ۔مزدلفہ میں حج کا ایک واجب اور ایک سنت موکدہ کی ادائیگی ہوتی ہے قرآن پاک نے مزدلفہ میں واقع مبارک مقام مشعر الحرام کا ذکر کیا ہے
جو مزدلفہ ہے آپ اس کو نیو منی کا نام کیسے دے سکتے ہیں ؟
منی کے اپنے احکام ہیں اور مزدلفہ کے اپنے۔یہ مبارک مقامات مشاعر مقدسہ ہیں ۔گاہک مزدلفہ کا نام سن کر گھبرا جائے گا اس لئے آپ نیو منی کہہ دیں ایسا نہیں کر سکتے۔احتیاط کی حاجت ہے۔

✍️ مفتی علی اصغر
6 جولائی 2022

https://www.facebook.com/100064918620807/posts/pfbid027diq2mStV3U3RNY1RWsj5rhbzdrKgEcEs7gsghyNh29aKGNMJHkbdAqZHLQAqr9Jl/
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
06-12-1443 ᴴ | 06-07-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
07-12-1443 ᴴ | 07-07-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
07-12-1443 ᴴ | 07-07-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
07-12-1443 ᴴ | 07-07-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1