🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
ضیائے رجب المرجب 🌹

ماہِ رجب میں روزہ رکھنا :
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے خلوص اور اخلاص کے ساتھ [ لا الہ الا اللہ ] کہا وہ جنت میں داخل ہو گیا اور جس نے رجب میں ایک دن کا روزہ رکھا صرف رب ذوالجلال کی رضا حاصل کرنے کے لیے وہ جنت میں داخل ہو گیا (درۃ الناصحین)
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
ضیائے رجب المرجب 🌹

روزے کم ثواب زیادہ :
ابو خلال محمد نے رجب شریف کے فضائل کے بارے میں ایک روایت حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے نقل کی ــ

آپ نے فرمایا :
رجب کے ❶ پہلے دن کا روزہ ³ سالوں کا کفارہ ہے ❷ دوسرے دن کا روزہ ² سالوں کا کفارہ جبکہ ❸ تیسرے دن کا روزہ ¹ سال کا کفارہ ہے ـــ پھر ہر دن کا روزہ ایک مہینہ کا کفارہ ہے ـــ جس طرح کی جامع صغیر میں ہے ...
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
ضیائے رجب المرجب 🌹

سو برس کے روزے اور شب بیداری :
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ : رجب میں ایک دن اور رات ہے ـــ

جو اس دن کا روزہ رکھے ـــ اور وہ رات نوافل میں گزارے ـــ

سَو برس کے روزوں اور سَو برس کی شب بیداری کے برابر ہو ـــ اور وہ 27 رجب ہے ـــ

اسی تاریخ اللہ تبارک وتعالیٰ نے محمد ﷺ کو مبعوث فرمایا ـــ

الفردوس بماثور الخطاب حدیث⁴³⁸¹
دارالکتب العلمیہ بیروت ج ² ص ¹⁴²
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
1
ضیائے رجب المرجب 🌹

دس برس کے گناہوں کا کفارہ :
27 رجب کو مجھے نبوت عطا ہوئی جو اس دن کا روزہ رکھے اور افطار کے وقت کے دعا کرے دس برس کے گناہوں کا کفارہ ہو ـــ
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
ضیائے رجب المرجب 🌹

رجب سے رمضان کی یاد :
نبئ کریم ﷺ ہمیشہ یہ اہتمام فرماتے کہ ماہ رجب المرجب شروع ہوتے ہی اللہ تبارک و تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کرتے : اے ہمارے رب رجب اور شعبان میں برکتیں فرما اور رمضان میں بھی برکتیں عطا فرما ـــ
امام ابو شیبانی (241ھ)
مسند امام احمد جلد¹ صفحہ⁴²⁸
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
ضیائے رجب المرجب 🌹

ماہ رجب میں خیرات :
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا حضور ﷺ ارشاد فرماتے ہیں :

جس نے رجب میں کچھ بھی خیرات کی اس نے گویا ہزار دینار خیرات کی اللہ تعالیٰ اس کے بدن کے ہر بال کے برابر نیکی لکھے گا ـ اور ہزار درجہ بلند فرما کر ہزار گناہ مٹا دےگا
[ غنیۃ الطالبین صفحہ 355 ]
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
1
ضیائے رجب المرجب 🌹

رجب المرجب میں درود شریف :
آپ ﷺ نے فرمایا کہ میں نے معراج کی رات پانی کی ایک نہر دیکھی جس کا پانی شہد سے زیادہ میٹھا برف سے زیادہ ٹھنڈا کستوری سے زیادہ خوشبو والا تھا ــ

میں نے جبرائیل علیہ السلام سے پوچھا ــ اے جبرائیل یہ نہر کس کے لیے ہے ؟

عرض کیا : یہ اس خوش نصیب کے لئے ہے جو رجب کے مہینے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر درود شریف پڑھتا ہے ـــ
[ درۃ الناصحین ]
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
ضیائے رجب المرجب 🌹

رجب کی ²⁷ ستائیسویں
شب کی خصوصی عبادات :

حافظ ابن حجر مکی علیہ الرحمہ کہتے ہیں ہمیں حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے مرفوعاً حدیث پہنچی،

رجب میں ایک رات ہے، جس میں عمل کرنے والے کے لیے سو برس کی نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور یہ رجب کی ²⁷ویں شب ہے،

اس میں بارہ رکعت دو دو کرکے ادا کریں پھر آخر میں [ سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ] ¹⁰⁰ مرتبہ ــ استغفار ¹⁰⁰مرتبہ ـــ پھر درود شریف سَو مرتبہ پڑھ کر اپنے امور کی دعا مانگے اور صبح کو روزہ رکھے تو اللہ تبارک وتعالیٰ اس کی تمام دعائیں قبول فرمائے گا ـــ دوسری روایت میں ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ 60 سال کی گناہ مٹادے گا ـــ
[ ما ثبت من السنۃ صفحہ ¹⁸⁴ ]
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
ضیائے رجب المرجب 🌹

اعلیٰ حضرت امام اہلسنت مجدد اعظم امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے شہرۂ آفاق قصیدہ معراجیہ میں لکھتے ہیں :

وہ سرور کشور رسالت
جو عرش پر جلوہ گر ہوئے

نئے نرالے طرب کے ساماں
عرب کے مہمان کے لیے تھے

[ نعتیہ دیوان : حدائق بخشش ]
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
ضیائے رجب المرجب 🌹

اعلیٰ حضرت امام اہلسنت مجدد اعظم امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے شہرۂ آفاق قصیدہ معراجیہ میں لکھتے ہیں :

وہی لامکاں کے مکیں ہوئے
سر عرش تخت نشیں ہوئے

وہ نبی ہے جس کے ہیں یہ مکاں
وہ خدا ہے جس کا مکاں نہیں ...

[ نعتیہ دیوان : حدائق بخشش ]
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
ضیائے رجب المرجب 🌹

رجب میں کار خیر کی فضیلت :
حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے انھوں نے فرمایا : جس نے اپنے مسلمان بھائی سے رجب کے مہینے میں (جو اللہ کا ماہِ اصم ہے) غم دور کیا تو اللہ تبارک و تعالیٰ اس کو فردوس میں نگاہ کی رسائی کی مقدار (حد نظر تک) وسیع محل مرحمت فرمائے گا،

خوب سُن لُو❗️تم ماہ رجب کی عزت کرو گے، اللہ تبارک وتعالیٰ ہزار درجہ بزرگی عطا فرمائے گا ـــ
[ غنیۃ الطالبین صفحہ 356 ]
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
ضیائے رجب المرجب 🌹

نیکیوں میں زیادتی :
رجب المرجب میں ¹نیکی کے بدلے⁷⁰
شعبان میں ¹نیکی کے بدلے سَات سَو
رمضان میں ایک نیکی کے بدلے ہَزار

اور یہ نیکیوں کا زیادہ ہونا خاص طور پر اس امت مصطفیٰ ﷺ کے لیے ہے
[ حوالہ : درۃ الناصحین ]
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
حضرت سیدنا امام جعفر صادق¹

نام و نسب :
آپ کا نام : حضرت جعفرِ طیار رضی اللہ عنہ کی نسبت سے" جعفر "رکھا گیا۔

کنیت :
ابو عبداللہ - ابو اسماعیل اور ابو موسیٰ ہے۔

لقب (القاب) :
صادق ، فاضل ، طاہر ، اور کامل ہے۔

سلسلہ نسب اسطرح ہے :
امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین )۔

آپکی والدہ  محترمہ کا اسمِ گرامی
امِ فروہ بنت قاسم بن محمد بن ابی بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہم ہے۔

یعنی آپ والدہ کی طرف سے "صدیقی" اور والد کی طرف سے" علوی فاطمی سید" ہیں۔

آپ کے نانا :
سیدنا قاسم بن محمد مدینہ منورہ کے سات فقہا میں سے تھے۔

آپ کی والدہ محترمہ سیدہ ام فروہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی پڑپوتی بھی تھیں اور پڑنواسی بھی۔

اس لیے آپ فرمایا کرتے تھے "ولدنی ابوبکر مرتین" یعنی  مجھے  حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے دوہری ولادت ہونے کا شرف حاصل ہے۔

تاریخِ ولادت :
بروز جمعۃ المبارک،17/ربیع الاول،80 ھ، بمطابق،24/اپریل،702ء۔

مدینۃ الرّسول ﷺ کی
پُر نور فضا میں ولادت ہوئی۔

تحصیلِ علم :
آپ نے خاندانی روایات کی مطابق ظاہر و باطنی علوم کی تحصیل و تکمیل اپنے والدِ گرامی سیدنا  امام محمد باقر رضی اللہ عنہ اور اپنے دادا گرامی سیدنا امام زین العابدین رضی اللہ عنہ اور اپنے نانا جان فقیہِ اعظم مدینۃ المنورہ سیدنا  امام قاسم بن محمد سے حاصل کی۔ ان کے علاوہ صحابیِ رسول ﷺ حضرت سہل بن  سعدد رضی اللہ عنہ اور حضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے بھی تحصیلِ علم کیا۔

بیعت وخلافت :
اپنے والدِ گرامی سے روحانی تربیت حاصل  کی۔ ان کے علاوہ اپنے نانا جان  فقیہ ِ اعظم مدینۃ المنورہ ،سیدنا امام قاسم بن محمد سے بھی اکتساب فیض کیا ۔امام قاسم کو حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے فیض ملا ہے اور حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کو آپﷺ کے فیضِ صحبت کے علاوہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے  بھی فیض  حاصل ہوا۔

سیرت و خصائص :
ملتِ نبوی کے سلطان، دینِ مصطفیٰ ﷺ کے پاسبان ،علومِ  نبویہ کے مظہر و وارثِ کامل  ،اہل ِ حق کے امام، اہلِ ذوق کے پیشرو، صاحبانِ عشق و محبت کے پیشوا، عابدوں کے مقدّم، زاہدوں کے مکرم ،خاندانِ نبوت کے چشم وچراغ  حضرت سید نا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ ۔

آپ کے کمالات اس قدر ہیں کہ دائرہ تحریر سے باہر ہیں۔ اس سے بڑھ کر اور کیا کمال ہوسکتا ہے کہ سراج الامہ امام  اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ آپ کے پاس دو سال رہ کر درجٔہ کمال  تک پہنچ گئے اور نعرہ لگایا "لولا السنتان  لھلک النعمان" (اگر مجھے امام موصوف کی صحبت کے دو سال نہ ملتے تو میں ہلاک ہوجاتا)۔
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
حضرت سیدنا امام جعفر صادق²

عبید بن رافع فرماتے ہیں :
کہ میں نے حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی زیارت کی ہے ۔آپ  درمیانہ قد ،خوبصورت جسم، اور چہرہ ایسا حسین کہ جیسے سورج آپ کے چہرہ انور میں گردش کر رہا ہو۔ کالی سیاہ زلفیں ،اور ان زلفوں میں چہرہ ایسے نظر آرہا تھا جیسے اندھیری میں  رات میں چودہویں کاچاند نظر آتا ہے۔

عمرو بن مقدام فرماتے ہیں :
کہ جب میں امام جعفر صادِق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھتا تھا، تو آپکے چہرہ انور کی زیارت کرتے ہی یہ خیال آتا کہ اس نورانی شخصیت کا تعلق انبیاء کے پاک گھرانے سے ہے۔

سراج الامہ امام اعظم ابو حنیفہ
رضی الـلّٰـه تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :

کہ میں نے اہل بیت میں امام جعفر بن محمد سے بڑھ کر کسی کو فقیہ نہیں دیکھا۔ مشہور محدث حضرت سفیان ثوری فرماتے ہیں : کہ میں نے آپ جیسا عالم، زاہد، حسین ،اور سخی نہیں دیکھا

حضرت سیدنا امام مالک
رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :

کہ میں حضرت امام جعفر صادق کی خدمت میں حاضر ہوا کرتا تھا۔ آ پ کی ذات اخلاق و عاداتِ مصطفیٰ ﷺ اور حسنِ مصطفیٰ ﷺ کا حسین امتزاج تھی ۔اور تمام علوم میں درجہ کمال حاصل تھا۔ تمام نسبتوں اور فضیلتوں کے باوجود آپ سب سے زیادہ خوفِ خدا کے مالک تھے۔

ایک مرتبہ حضرت داؤد طائی ﷫نے  حضرت امام جعفر صادق ﷫ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا :
اے فرزند رسولﷺ! مجھے نصیحت فرمائیں کیونکہ میرا دل سیاہ ہوگیا ہےـ

فرمایا : یا ابا سلیمان !
آپ  تو  زاہدِ زمانہ ہیں۔ آپ کو میری نصیحت کی کیا ضرورت ہے۔

داؤد نے عرض کیا :
اے فرزند رسولﷺ ! آپ کو سب پر فضیلت حاصل ہے۔ اس لیے آپ پر واجب ہے کہ سب کو نصیحت کریں۔

فرمایا : یا ابا سلیمان!
مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں قیامت کے دن میرے جد بزرگوار انبیاء کے سردار ﷺ  میرا دامن پکڑیں اور یوں فرمادیں کہ میرا حق متابعت کیوں نہ ادا کیا :

کیونکہ یہ کام نسب کی شرافت پر موقوف نہیں۔ بلکہ درگاہِ رب العزت میں عمل کی پسندیدگی معتبر ہے۔

یہ سن کر داؤد بہت روئے۔
اور بارگاہ الٰہی میں عرض کی:
کہ اے پروردگار! جس شخص کی سرشت نبوت کے آب و گل سے ہے، اور جس کی طبیعت کی ترکیب آثارِ رسالت ﷺ سے ہوئی ہے، اور جس کے جدِ بزرگوار رسول کریم ﷺ ہیں، اور ماں حضرت فاطمہ بتول ہیں۔ جب وہ ایسی حیرانی میں ہے تو داؤد کس شمار میں ہے ۔

وصال :
آپ کاوصال 15/رجب 148ھ ،بمطابق 765ء  مدینۃ المنورہ میں ہوئی ،اور جنت البقیع میں قبہ اہلبیت میں مدفون ہوئے۔ مزید
Read More At :
http://www.ziaetaiba.com/ur/scholar/hazrat-imam-jafar-sadiq-bin-imam-baqir
Copyright © Zia-e-Taiba
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
حضرت سیدنا امام جعفر صادق
بن امام باقر رضی اللہ تعالی عنہما

یومِ ولادت :
17 ربیع الاول سنہ 80 ہجری

یوم وصال :
15 رجب المرجب 148 ہجری
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
حضرت عباس بن عبدالمطلب¹

نام ونسب :
اسم گرامی : عباس بن عبدالمطلب

کنیت : ابوالفضل

لقب :
خاتم المہاجرین، عم رسول اللہﷺ

سلسلہ نسب اسطرح ہے :
حضرت عباس بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ۔الی آخرہ۔(الاصابہ )

تاریخِ ولادت :
آپ کی ولادت باسعادت  566ءمیں واقعہ فیل سےتین سال قبل مکۃ المکرمہ میں ہوئی۔حضرت عباس  پانچ سال کی عمرمیں اتفاقیہ طورپرکہیں گم ہوگئے۔ان کی والدہ محترمہ کو بڑی فکر ہوئی،انہوں نے اسی وقت نذرمانی کہ اگر عباس مجھ کو مل گئے تو میں بیت اللہ پر حریر و دیباج کا، جو نہایت بیش قیمت کپڑا ہوتا ہے، غلاف چڑھاؤں گی۔نذر ماننے کے بعد ہی حضرت عباس مل گئے، ان کی والدہ نے نذر پوری کی۔حضرت عباس  کی والدہ ہی وہ اول عرب خاتون ہیں جنہوں نے بیش بہا کپڑے کا غلاف بیت اللہ کو پہنایا۔

تحصیلِ علم :
زمانۂ جاہلیت میں حضرت عباس رضی اللہ عنہ ان افرادمیں سےتھےجولکھناپڑھناجانتےتھے۔چنانچہ حضرت عباس جب سن تمیز کو پہنچے تو علم الانسا ب،علم التاریخ،علم الادیان میں مہارت حاصل کی،چوں کہ عرب میں یہ علوم عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے،

خصوصاً علم الانساب، کیوں کہ حضرت ابراہیم و اسماعیل علیہماالسلام ہی کے زمانے سے برابر یہ خبر چلی آرہی تھی کہ عرب میں نسل اسماعیل ہی سے نبی آخرالزامان پیدا ہوں گے، اس وجہ سے علم الانساب کا بہت خیال رکھاجاتاتھا۔رسول اللہ کی بعثت کےبعدتورسول اللہ ﷺکاہرصحابی وحی کاامین اورعلومِ مصطفیٰ ﷺکاوارث بنا۔

سیرت وخصائص :
کچھ شخصیات زمانہ جاہلیت واسلام دونوں میں عزت کی نگاہ سےدیکھی جاتیں تھیں،اوران کی رائےکوتسلیم کیاجاتاتھا،ان میں سےایک ذات حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی بھی ہے۔آپ قبل از قبول اسلام اوربعد از قبول اسلام ہمیشہ عزت وتکریم کی نگاہ سے دیکھے گئے۔ اس گھرانےکےطبع سلیم  رکھنےوالےبزرگ قبل ازاعلان نبوت ملت خلیل پرعمل پیراتھے،جیسےحضرت عبدالمطلب،چنانچہ ان کی پرہیزگاری عرب میں مشہورتھی۔اس لئے بیت اللہ اوردیگراہم قومی امورکی نگرانی انہیں کےذمہ تھی۔حضرت عبدالمطلب کےبعد قریش نے حضرت عباس میں علم، شجاعت، سخاوت، سیادت، خاندانی نجابت، صلہ رحمی دیکھ کر انہیں کو بیت اللہ کا محافظ منتخب کیا۔(الاستیعاب فی معرفۃالاصحاب) چناں چہ حضرت عباس ہمیشہ بیت اللہ کی حفاظت میں اپنے وقت کو صرف کیا کرتے تھے اور آپ نے اس قدر اچھا انتظام کیا کہ کسی کومجال نہ تھی کہ کوئی شخص بیت اللہ میں بیٹھ کر کسی کی ہجویا غیبت کر سکے،اگر کوئی ایسا کرتا تو حضرت عباس فوراً اس کو تنبیہ فرمادیا کرتے تھے اور ان کے حکم کے آگے سب کی گردنیں خم ہو جاتی تھیں۔ (کامل ابن اثیر،ج:1،ص:9)

تعمیر کعبہ :
حضرت عباس کی عمر جب سولہ سال کی ہوئی تو خانہ کعبہ میں اتفاقیہ طور پر آگ لگ گئی،جس کی وجہ سے عمارت مسمار ہوگئی، قریش نے جمع ہوئےاور اس کو بنانا شروع کیا تو ہر شخص کار ثواب سمجھ کراس کی تعمیر میں حصہ لینے لگا،حضرت عباس نےسب سے زیادہ اس میں حصہ لیا۔ حضرت عباس  کا نکاح:حضرت عباس کا نکاح حضرت لبابۃ الکبریٰ سے ہوا، جو ام المومنین حضرت میمونہ کی حقیقی بہن تھیں ،ابن سعد نے لکھا ہے کہ حضرت لبابۃ الکبریٰ جن کی کنیت ام الفضل ہے ،یہ وہ پہلی خاتون ہیں جو حضرت خدیجہ کے بعد مسلمان ہوئیں اور بہت سی حدیثیں ان سے مروی ہیں ۔یہ رسول اللہ کی چچی محترمہ تھیں اورآپ ﷺکابہت خیال رکھتیں تھیں ـ
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
حضرت عباس بن عبدالمطلب

قبولِ اسلام :
جب آپ ﷺنےاعلان  نبوت فرمایاتو اس وقت  حضرت عباس کی عمر تینتالیس سال تھی۔آپ نےغزوۂ بدرکےبعدہی اسلام ظاہرکیا،اس کی وجہ یہ ہےکہ آپ کا ایک عرصہ تک مکہ میں مقیم رہنا اورعلانیہ دائرہ اسلام میں داخل نہ ہونا درحقیقت ایک مصلحت پر مبنی تھا،وہ کفارمکہ کی نقل وحرکت اوران کے رازہائے سربستہ کی اطلاع  رسول اللہ ﷺ کو دیتے تھے، نیز اس سرزمین کفر میں جو ضعفائے اسلام رہ گئے تھے ان کے لیے تنہا ماویٰ وملجا تھے،یہی وجہ ہے کہ حضرت  عباس نے جب کبھی رسالت پناہ ﷺ سے ہجرت کی اجازت طلب کی تو آپ نے منع کردیااورفرمایا :کہ "آپ کا مکہ میں مقیم رہنا بہتر ہے،خدانے جس طرح مجھ پر نبوت ختم کی ہے ،اسی طرح آپ پر ہجرت ختم کرے گا۔یہی وجہ ہےکہ جنگ بدر میں لڑائی سے پہلے حضوراکرمﷺ نے فرمادیا تھا: کہ تم لوگ حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو قتل مت کرنا کیونکہ وہ مسلمان ہوگئے ہیں،اورکفار مکہ ان پر دباؤ ڈال کر انہیں جنگ میں لائے ہیں ۔ (سیرتِ مصطفیٰﷺ:151

فضائل ومناقب :
آپ کےبہت فضائل ہیں۔ سب سے بڑی فضیلت رسول اللہﷺ کی قرابت ہے۔رسول اللہﷺ کےعم محترم ہیں۔حضورﷺانہیں والدکہ کر بُلاتےتھے۔جب پوری قوم نےآپ ﷺکاساتھ چھوڑدیا، اور دشمنی پہ اترآئے،اورمعاشی،معاشرتی ہرقسم کابائیکاٹ کردیا،اورخاندان بنی ہاشم نے"شعب ابی طالب"میں تین سال انتہائی کسمپرسی میں بسرکیےیہاں تک کہ نوبت درختوں کےپتےکھانے، اورسوکھاچمڑاچبانے،اورپیٹ پرپتھرباندھنےتک جاپہنچی ۔ان مشکل حالات میں حضرت عباس اورحضرت عبدالمطلب نےرسول اللہ ﷺکاساتھ نہ چھوڑا۔
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
ہجرتِ حضرت عباس رضی اللہ عنہ:
حضرت سہل بن سعد رضی اﷲ تعالی عنہ سے مروی ہے حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اﷲ تعالٰی عنہما نے حضور اقدسﷺ کی بارگاہ میں(مکہ معظمہ سے) خط تحریرکیا کہ مجھے اذن عطا ہو تو ہجرت کر کے (مدینہ طیبہ) حاضر ہوجاؤں۔ اس کے جواب میں حضور پر نورﷺ نے یہ فرمایا:یا عم اقم مکانک الذی انت فیہ، فان اﷲ یختم بک الھجرۃ کما ختم بی النبوۃ۔ اے چچا!اطمینان سے رہو کہ تم ہجرت میں خاتم المہاجرین ہونے والے ہو، جس طرح میں نبوت میں خاتم النبیین ہوں ﷺ ۔( تہذیب تاریخ دمشق الکبیر، ذکر من اسمہ عباس، داراحیاء التراث العربی، بیروت، 7/235)

جب رسول اللہ ﷺ نےکفارمکہ کےظلم وستم کی وجہ سےابتداءً مدینۃ المنورہ کی طرف ہجرت کاارادہ کیاتوآپﷺ نےحضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےمشورہ فرمایا کہ میراارادہ یہاں سےہجرت کاہےآپ کی کیارائےہے،اس وقت مدینۃ المنورہ کےبارہ افراداسلام قبول کرچکےتھے۔توحضرت عباس نےاس وقت منع کردیا،اورعرض کی اتنی قلیل لوگوں کےساتھ آپ تشریف نہ لےجائیں، بلکہ آپ اپنانائب بھیج کروہاں تبلیغ کریں۔

آپ ﷺکو یہ رائےبہت پسند آئی، اور حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کومدینۃ المنورہ تبلیغ کی غرض سےبھیج دیا۔

اور ان کی کوششوں سےحضرت سعد بن معاذمشرف بااسلام ہوگئے، اور ان کی تبلیغ پران کاپوراقبیلہ مسلمان ہوگیا

دوسرےسال اسی(80) مسلمان حج کےلئےمکۃ المکرمہ آئے۔تواس وقت ان سےبات چیت اوررسول اللہ ﷺکی ہر حال میں حفاظت واطاعت کا عہد کرنےوالے حضرت عباس رضی اللہ عنہ تھے۔ ان لوگوں نے پورا عہد کیا اور کہا:

اے عباس!ہم نے خدا کے لیے یہ عہدکیاہے، کہ ہم ان پر اپنی جانیں قربان کردیں گےاوران کاساتھ نہ چھوڑیں گے،جب تک جسم میں جان باقی ہےہم ان تک  کسی دشمن کو نہیں پہنچنےدیں گے،ہم اپنی جان ،اولادسب کچھ ان پرقربان کردیں گے۔

لیکن! ایک عرض ہماری بھی ہے کہ، اگر آں حضرت ﷺ اپنے دشمنوں پر غالب آجائیں اور کسی کا خوف و اندیشہ نہ رہے تو ایسا نہ ہوکہ آپ ہمیں چھوڑ کر مکہ چلے آئیں۔

آپ ﷺنے یہ سن کرارشاد فرمایا:
کہ ایسانہ ہوگا، میری قبر تمہاری قبروں میں ہوگی اور میرا گھر تمہارے گھروں میں ہوگا ۔جن کے ساتھ تم  لڑوگے میں بھی لڑوں گا،جن سے تم صلح کرو گے میں بھی صلح کروں گا۔

یہ فرما کر آپ ﷺکھڑے ہوئے اور تقریر کی۔ چند ایام گزرنے کے بعد آپ ﷺباذن خداوندی حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کو ہم راہ لے کر مدینہ کی طرف ہجرت فرماگئے۔ سبحان اللہ!

انصارنےکیسا ساتھ نبھایا،اورمصطفیٰ کریم ﷺنےکیساکرم فرمایا۔منقول ہے کہ حضرت عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا مکان مسجد نبوی سے متصل  تھا اوربارش میں  اس مکان کاپرنالے کاپانی گلی میں گرتاتھا،جس کی وجہ سےگلی میں پانی بھرجاتاتھا،

امیرالمؤمنین حضرت فاروق اعظم رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے اس پرنالہ کو اکھاڑ دیا ۔حضرت عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ آپ کے پاس آئے اور کہا کہ خدا کی قسم!اس پرنالہ کو رسول ﷲﷺنے میری گردن پر سوار ہو کر اپنے مقدس ہاتھوں سے لگایا تھا۔ یہ سن کر امیر المؤمنین نے فرمایا کہ اے عباس! مجھے اسکا علم نہ تھا اب میں آپ کو حکم دیتا ہوں کہ آپ میری گردن پر سوار ہو کر اس پر نالہ کو پھر اسی جگہ لگا دیجئے ،جہاں رسول اللہ ﷺنےلگایاتھاچنانچہ ایسا ہی کیا گیا۔(وفاء الوفا جلد1 ص348)۔

( یہ صحابی تھے، وہابی نہیں تھے، وہ رسول اللہ کی نسبت والی چیزوں کاخیال اوران کوبحال رکھتے تھے، اوریہ گرانےاور مٹانے پہ تلے ہوئے ہیں )

آپ کےتوسل سےبارش کانزول :
امیر المؤمنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دورخلافت میں جب شدید قحط پڑگیا اور خشک سالی کی مصیبت سے دنیا ئے عرب بدحالی میں مبتلا ہوگئی تو امیر المؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نماز استسقاء کے لیے مدینہ منورہ سے باہر میدان میں تشریف لے گئے اور اس موقع پر ہزاروں صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کا اجتماع ہوا ۔ اس بھرے مجمع میں دعا کے وقت حضرت امیرالمؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بازو تھام کرانہیں اٹھایا اور انکو اپنے آگے کھڑا کر کے اس طرح دعا مانگی:''یا اللہ ! پہلے جب ہم لوگ قحط میں مبتلا ہوتے تھے تو تیرے نبی کو وسیلہ بناکر بارش کی دعائیں مانگتے تھے اورتو ہم کو بارش عطافرماتا تھا مگر آج ہم تیرے نبیﷺکے چچا کو وسیلہ بناکر دعا مانگتے ہیں لہٰذا تو ہمیں بارش عطافرمادے''۔(صحیح البخاری:3710)

پھر جب حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی بارش کے ليے دعامانگی تو ناگہاں اسی وقت اس قدر بارش ہوئی کہ لوگ گھٹنوں  تک پانی میں چلتے ہوئے اپنے گھروں میں واپس آئے اورلوگ جو ش مسرت اورجذبہ عقیدت سے آپ کی چادر مبارک کو چومنے لگے اورکچھ لوگ آپ کے جسم مبارک پر اپنا ہاتھ پھیرنے لگے۔

وفات :
آپ کاوصال 12/رجب المرجب 32ھ،مطابق 18فروری 653ء،بروزجمعۃ المبارک88سال کی عمرمیں ہوا۔

جنت البقیع میں مدفون ہوئے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم نےقبرمیں اتارا

ماخذومراجع :
صحیح البخاری ۔ وفاء الوفاء ۔ سیرت
مصطفیٰﷺ ۔ الاصابہ ۔ کامل ابن کثیر
ابوالفضل حضرت عباس
رضی اللہ عنہ عم رسول اللہ ﷺ

یومِ وِصال :
۱۲ رجب المرجب ۳۲ ہِجری
➻═══════════➻
Read More At : ↓
www.ziaetaiba.com/ur/scholar/hazrat-abul-fazl-al-abbas-ibn-abdul-muttalib
Copyright © Zia-e-Taiba
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
🌹 اہلسنت کو مُبارک ہُو 🌹
اَلۡحَمۡدُ لِـلّٰـه 16ᵀᴴ فِقہی سیمینار میں

جانشینِ حضور تاج الشریعہ حضرت
علامہ مفتی محمد عسجد رَضا خان
قادِری بریلوی دامَت برکاتہم العَالِـیَہ

کو حضور مُحَدِّثِ کبِیر اور دیگر
مفتیانِ کرام کی مَوجُودگی میں

قاضی القضاۃ کے منصب سے
نوازا گیا ..... سُبحَانَ اللہ ﷻ .....

جماعت رَضائے مُصطَفیٰ مُمبَئِی
➻═══════════➻
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
اِختلاف کِیجِۓ ہمیں کوئی شِکایت نہیں
لیکن بَد تمیزی نا قابلِ بَرداشت ۔۔۔۔۔ـ۔۔

31 مارچ 2019 کو جامعۃ الرضا ،بریلی شریف میں منعقدہ 16ویں فِقہی سیمینار میں حضور محدث کبیر و دیگر مفتیانِ کرام کی جماعت کے ذریعے متفقہ طور پر جانشین تاج الشریعہ ، قائِدِ اہلسُنت حضرت علامہ مفتی محمد عسجد رَضا خان صاحب قبلہ کو قاضی القضاۃ فی الہِند منتخب کیا گیا ، دوسرے دن سے ہی سُوشل میڈیا پر اختلافی پُوسٹ کا دور شروع ہو گیا،

اختلاف کرنے والے حضرات میں دو طرح کے افراد ہیں ، ایک سنجیدہ قسم کے افراد دوسرے غیر سنجیدہ افراد ...

سنجیدہ حضرات سے مَیں یہ عرض کروں گا کہ آپ اختلاف شوق سے کریں ، یہ اختلاف حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کے معاملے میں بھی ہوا تھا ،ہم قطعاً آپ سے اتفاق کرنے کے لئے نہیں کہیں گے، اگر آپ حضرات کوئی دوسرا قاضی القضاۃ منتخب کر لیں تو بھی ہم اعتراض نہیں کریں گے ۔

غیر سنجیدہ افراد سے عرض ہے کہ آپ حضرات جانشینِ تاج الشریعہ کا عِلم ناپنے کی کوشِش نا کریں کیوں کہ ہم نے ماہر قلم کار ، چرب زبان مُقرِّر اور مناظر کہلانے والوں کی زبانوں پر جانشینِ تاج الشریعہ کے سامنے تالے لگتے ہوۓ دیکھا ہے ، اگر آپ حضرات کی زبانیں کنٹرول میں نہ رہیں تو مجبوراً غلامانِ تاج الشریعہ کو بہت سے آپریشن کرنے پڑیں گے جن کی موجودہ حالات اجازت نہیں دیتے۔

لِہٰذا اُمِّید ہے کہ آپ حضرات میری گذارِش کو قبول فرما کر اُمَّتِ مسلمہ کو مزید دشواریوں میں نہیں ڈالیں گے ۔

سگ بارگاہ تاج الشریعہ
قمر غنی عثمانی قادری چشتی
نائب سجادہ نشین : درگاہ سرکار بندگی، امیٹھی شریف، لکھنؤ - بانی و صدر تحریک فروغ اسلام
➻═══════════➻
🅣🅣🅢 AʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛ Kɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ 🆔 @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻