🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
24-11-1443 ᴴ | 25-06-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
24-11-1443 ᴴ | 25-06-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
حضرت ابوالفضل سید محمد بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ

نام و نسب:
اسمِ گرامی: سید محمد ۔کنیت: ابو الفضل ۔ لقب: الجیلانی ۔

سلسلہ نسب اس طرح ہے:
حضرت ابو الفضل سید محمد بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ بن سید ابو صالح موسیٰ جنگی دوست بن ابو عبد اللہ ۔ الیٰ آخرہ ۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین)

مقامِ ولادت:
آپ رحمۃ اللہ علیہ بغدادِ معلیٰ (عراق) میں حضرت غوث الاعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کے گھر پیدا ہوئے۔

تحصیلِ علم:
ابتدائی تعلیم ، اور تمام علوم نقلیہ و عقلیہ کی تحصیل و تکمیل اپنے والدِ گرامی حضرت محبوبِ سبحانی سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ اور شیخ سعید بن البنار ،شیخ  ابوالوقت اور دیگر شیوخ (علیہم الرحمہ) سے ہوئی۔ حدیث تفسیر  تصوف اور فقہ میں اپنے والدِ گرامی سے خصوصی درس لیے اور مہارتِ تامہ حاصل کی۔آپ کا شمار اپنے وقت کے جید علماء واولیاء میں ہوتا تھا۔

بیعت وخلافت:
اپنے والدِ گرامی سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ سے بیعت و خلافت حاصل تھی۔ سیرت وخصائص: آپ رحمۃ اللہ علیہ علم و عمل، زہد و تقویٰ میں بے مثال تھے۔ اس وقت کے عوام و خواص آپ کی ذات کی طرف متوجہ ہوتے تھے، اور اپنی مرادیں پاتے تھے۔ ہر وقت وعظ و نصیحت اور درس و تدریس میں مصروف رہتے تھے۔

آپ کی تربیت اور فیض سے بہت سے حضرات واصل باللہ اور کامل و اکمل ہوئے۔

وصال:
25 / ذوالقعدہ 600ھ، بمطابق  جولائی /1204ء کو آپ کا وصال ہوا۔ آپ مقبرہ حلبیہ بغداد میں مدفون ہوئے۔

ماخذ و مراجع:
شریف التواریخ

Read more at: https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-syed-abul-fazal-muhammad-bin-ghous-e-azam
Copyright © Zia-e-Taiba
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
حضرت سید ابو اسحاق ابراہیم بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ

نام و نسب:
اسمِ گرامی: سید محمد ابراہیم ۔کنیت: ابو اسحاق ۔ لقب: جیلانی۔

سلسلہ نسب اسطرح ہے:
حضرت سید ابو اسحاق ابراہیم بن غوث الاعظم بن سید ابو صالح موسیٰ جنگی دوست بن ابو عبد اللہ ۔الیٰ آخرہ ۔ (رحمۃ اللہ علیہم اجمعین)

تاریخِ ولادت:
آپ کی ولادت باسعادت 527ھ، بمطابق 1132ء کو ہوئی۔

تحصیلِ علم:
ابتدائی تعلیم ، اور تمام علوم نقلیہ و عقلیہ کی تحصیل و تکمیل اپنے والدِ گرامی حضرت محبوبِ سبحانی سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ اور دیگر شیوخ سے ہوئی۔ حدیث تفسیر  تصوف اور فقہ میں اپنے والدِ گرامی سے خصوصی درس لیے اور مہارتِ تامہ حاصل کی۔ آپ کا شمار اپنے وقت کے جید علماء و مشائخ میں ہوتا تھا ۔

بیعت و خلافت:
اپنے والدِ گرامی سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ سے بیعت و خلافت حاصل تھی۔

سیرت وخصائص:
سلطان الکاملین، برہان العارفین، حجۃ الواصلین امام الاصفیاء حضرت سید ابو اسحاق ابراہیم بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ۔

آپ علم و عمل کے اعتبار سے حضرت غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کا پر تو تھے۔ اپنے زمانے کے اولیاء و اتقیاء کے سردار تھے۔ زہد و تقویٰ میں درجۂ بلند رکھتے تھے۔صاحبِ اذواق و مواجید اور اہل سرّو ولولہ تھے۔

رات کا وقت توبہ و استغفار و گریہ و زاری میں گذارتے۔ شریعت کے علاوہ اور کوئی کلام آپ سے کبھی نہ سنا گیا۔ شرم و حیا ءکی وجہ سے تیس سال تک سر اوپر نہ کیا۔ بہت سے حضرات آپ کے ذریعے مرتبہ ولایت کو پہنچے۔ آخری عمر "واسط" تشریف لے گئے تھے، اور وہیں پر آپ کا وصال ہوا۔

وصال:
آپ کا وصال 25 / ذیقعدہ 592ھ ، بمطابق اکتوبر / 1196ء کو ہوا۔ "شریف التواریخ " کی تحقیق کے مطابق آپ کا مزار "واسط" (یہ بصرہ اور بغداد کے درمیان واقع ہے) میں ہے۔

ماخذ و مراجع:
شریف التواریخ ۔ خزینۃ الاصفیاء۔

Read more at: https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-syed-abu-ishaq-ibrahim-bin-ghous-e-azam
Copyright © Zia-e-Taiba
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
شہید باخمری، برادر نفس الزکیہ، حضرت سید ابو الحسن ابراہیم بن عبداللہ محض حسنی رضی اللہ عنہ کی ولادت 97ھ میں ہوئی۔ آپ عالم دین، راوی حدیث، شاعر اسلام، عابد و زاہد، شجاع و بہادر اور خاندان سادات کے جلیل القدر فرزند تھے۔ آپ کے معتقدین و معاونین میں امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ بھی شامل ہیں۔ 25 ذو القعدہ 145ھ بروز پیر شریف کوفہ اور واسط کے درمیانی علاقے باخمری میں شہید ہوئے اور یہیں آپ مزار شریف مرکز انوار و تجلیات ہے۔ (مقاتل الطالبین، الكامل فی التاریخ، الاعلام للزركلی)

Martyr of Bakhamra, Brother of Nafs al-Zakiyyah, Sayyid Abu al-Hasan Ibrahim bin Abdullah Mahd Hasani (RadiyAllahu Anhu) was born in 97 AH. He was a religious scholar, narrator of Hadith, poet of Islam, pious ascetic, devout worshiper, brave, gallant, and the glorious prince of Ahl Bayt. His followers and supporters include Imam-e-Azam Abu Hanifah (RadiyAllahu Anhu). He was martyred on Monday, 25th Dhu al-Qa’dah 145 AH in the Bakhmara area between Kufa and Wasit and this is where his blessed mausoleum is the center of divine blessings and spiritual upliftment. [Maqatil al-Talibin, Al-Kamil fi al-Tarikh, Al-A’laam li az-Zirikli]

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=574535094246139&id=100050689590519
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍21
خلیفۂ مفتی اعظم و تاج الشریعہ، مبلغ اسلام، شہباز دکن، حضرت علامہ مفتی قاری محمد مجیب علی قادری رضوی نوری رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ولادت 22 رجب 1374ھ مطابق 16 مارچ 1955ء بروز بدھ حیدرآباد دکن میں ہوئی۔ آپ اعلی حضرت امام اہل سنت کے سچے شیدائی، سنتوں کے پابند، عالم باعمل، عقائد و اعمال میں خوب متصلب، مسلک اعلی حضرت کے داعی، اور اہل سنت وجماعت کے عظیم خطیب تھے۔ تاحیات اسلام و سنت کی اشاعت کے لیے کوشاں رہے۔ حیدرآباد میں مرکز اہل سنت کا قیام، دارالعلوم فیض رضا، رضا جامع مسجد، مدرسۃ البنات فاطمہ وغیرہ آپ کی بے لوث خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 25 ذو القعدہ 1442ھ مطابق 7 جولائی 2021 ء بروز بدھ وقت فجر وصال فرمایا۔ مزار شریف حیدآباد، دکن، ہندستان میں مرکز انوار و تجلیات ہے-

Khalifah of Mufti-e-Azam and Taaj al-Shari’ah, Preacher of Islam, Shahbaz-e-Deccan, Allamah Mufti Qari Muhammad Mujeeb Ali Qadiri Ridawi Noori (Alayhir Rahmah) was born on Wednesday, 22 Rajab 1374 AH (16 March 1955 CE) in Hyderabad Deccan. He was an ardent devotee of AlaHazrat, follower of the Sunnah, pious practicing scholar, steadfast upon Islamic beliefs and practices, representative of Maslak-e-AlaHazrat, and a great orator of Ahl as-Sunnah wa al-Jama’ah. He strived for the propagation of Islam and Sunnah all his life. The establishment of the Center of Ahl as-Sunnah in Hyderabad, Dar al-Uloom Faiz-e-Raza, Raza Jami’ Masjid, Madrasah al-Banaat Fatima, etc. is a testament to his selfless services. He passed away on Wednesday, 25 Dhu al-Qa’dah 1442 AH (7 July 2021 CE) at Fajr time. His blessed resting place in Hyderabad, Deccan, India is the center of spiritual blessings and upliftment.

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=575818777451104&id=100050689590519
1👍1