🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
24-11-1443 ᴴ | 25-06-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
24-11-1443 ᴴ | 25-06-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM

حضرت ابوالفضل سید محمد بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ
نام و نسب:
اسمِ گرامی: سید محمد ۔کنیت: ابو الفضل ۔ لقب: الجیلانی ۔
سلسلہ نسب اس طرح ہے:
حضرت ابو الفضل سید محمد بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ بن سید ابو صالح موسیٰ جنگی دوست بن ابو عبد اللہ ۔ الیٰ آخرہ ۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین)
مقامِ ولادت:
آپ رحمۃ اللہ علیہ بغدادِ معلیٰ (عراق) میں حضرت غوث الاعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کے گھر پیدا ہوئے۔
تحصیلِ علم:
ابتدائی تعلیم ، اور تمام علوم نقلیہ و عقلیہ کی تحصیل و تکمیل اپنے والدِ گرامی حضرت محبوبِ سبحانی سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ اور شیخ سعید بن البنار ،شیخ ابوالوقت اور دیگر شیوخ (علیہم الرحمہ) سے ہوئی۔ حدیث تفسیر تصوف اور فقہ میں اپنے والدِ گرامی سے خصوصی درس لیے اور مہارتِ تامہ حاصل کی۔آپ کا شمار اپنے وقت کے جید علماء واولیاء میں ہوتا تھا۔
بیعت وخلافت:
اپنے والدِ گرامی سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ سے بیعت و خلافت حاصل تھی۔ سیرت وخصائص: آپ رحمۃ اللہ علیہ علم و عمل، زہد و تقویٰ میں بے مثال تھے۔ اس وقت کے عوام و خواص آپ کی ذات کی طرف متوجہ ہوتے تھے، اور اپنی مرادیں پاتے تھے۔ ہر وقت وعظ و نصیحت اور درس و تدریس میں مصروف رہتے تھے۔
آپ کی تربیت اور فیض سے بہت سے حضرات واصل باللہ اور کامل و اکمل ہوئے۔
وصال:
25 / ذوالقعدہ 600ھ، بمطابق جولائی /1204ء کو آپ کا وصال ہوا۔ آپ مقبرہ حلبیہ بغداد میں مدفون ہوئے۔
ماخذ و مراجع:
شریف التواریخ
Read more at: https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-syed-abul-fazal-muhammad-bin-ghous-e-azam
Copyright © Zia-e-Taiba

حضرت سید ابو اسحاق ابراہیم بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ
نام و نسب:
اسمِ گرامی: سید محمد ابراہیم ۔کنیت: ابو اسحاق ۔ لقب: جیلانی۔
سلسلہ نسب اسطرح ہے:
حضرت سید ابو اسحاق ابراہیم بن غوث الاعظم بن سید ابو صالح موسیٰ جنگی دوست بن ابو عبد اللہ ۔الیٰ آخرہ ۔ (رحمۃ اللہ علیہم اجمعین)
تاریخِ ولادت:
آپ کی ولادت باسعادت 527ھ، بمطابق 1132ء کو ہوئی۔
تحصیلِ علم:
ابتدائی تعلیم ، اور تمام علوم نقلیہ و عقلیہ کی تحصیل و تکمیل اپنے والدِ گرامی حضرت محبوبِ سبحانی سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ اور دیگر شیوخ سے ہوئی۔ حدیث تفسیر تصوف اور فقہ میں اپنے والدِ گرامی سے خصوصی درس لیے اور مہارتِ تامہ حاصل کی۔ آپ کا شمار اپنے وقت کے جید علماء و مشائخ میں ہوتا تھا ۔
بیعت و خلافت:
اپنے والدِ گرامی سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ سے بیعت و خلافت حاصل تھی۔
سیرت وخصائص:
سلطان الکاملین، برہان العارفین، حجۃ الواصلین امام الاصفیاء حضرت سید ابو اسحاق ابراہیم بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ۔
آپ علم و عمل کے اعتبار سے حضرت غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کا پر تو تھے۔ اپنے زمانے کے اولیاء و اتقیاء کے سردار تھے۔ زہد و تقویٰ میں درجۂ بلند رکھتے تھے۔صاحبِ اذواق و مواجید اور اہل سرّو ولولہ تھے۔
رات کا وقت توبہ و استغفار و گریہ و زاری میں گذارتے۔ شریعت کے علاوہ اور کوئی کلام آپ سے کبھی نہ سنا گیا۔ شرم و حیا ءکی وجہ سے تیس سال تک سر اوپر نہ کیا۔ بہت سے حضرات آپ کے ذریعے مرتبہ ولایت کو پہنچے۔ آخری عمر "واسط" تشریف لے گئے تھے، اور وہیں پر آپ کا وصال ہوا۔
وصال:
آپ کا وصال 25 / ذیقعدہ 592ھ ، بمطابق اکتوبر / 1196ء کو ہوا۔ "شریف التواریخ " کی تحقیق کے مطابق آپ کا مزار "واسط" (یہ بصرہ اور بغداد کے درمیان واقع ہے) میں ہے۔
ماخذ و مراجع:
شریف التواریخ ۔ خزینۃ الاصفیاء۔
Read more at: https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-syed-abu-ishaq-ibrahim-bin-ghous-e-azam