🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
17-11-1443 ᴴ | 18-06-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
18-11-1443 ᴴ | 19-06-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
18-11-1443 ᴴ | 19-06-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
18-11-1443 ᴴ | 19-06-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
👍21
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2👍1
*📚 « مختصــر ســوانح حیــات » 📚*
-----------------------------------------------------------
*🕯 حضرت مفتی محمد یوسف فرنگی محلی رحمۃ اللّٰه علیہ🕯*


*نام و نسب:*
*اسمِ گرامی:* مفتی محمد یوسف۔
*لقب:* فرنگی محلی، سہالوی۔
*سلسلہ نسب اسطرح ہے:* مفتی محمد یوسف، بن مفتی محمد اصغر، بن مفتی ابی الرحیم، بن مولانا محمد یعقوب، بن مولانا عبد العزیز، بن مولانا سعید، بن مولانا قطب الدین الشہید السہالوی۔ آپ علیہ الرحمہ کے آباؤ اجداد اپنے وقت کے جید علماء کرام اور اجلہ مشائخ تھے۔ (رحمۃ اللہ علیہم اجمعین)

*تاریخِ ولادت:* آپ کی ولادت باسعادت 1223ھ/بمطابق 1808ء کو ہوئی۔

*تحصیلِ علم:* ابتدائی تعلیم سے لیکر آخر تک اکثر کتب اپنے والدِ گرامی مفتی محمد اصغر علیہ الرحمہ سے پڑھیں۔ کچھ کتب مولانا مفتی محمد ظہور اللہ، مولانا احمد انوار الحق، اور اپنے بھائی مولانا نوراللہ سے پڑھیں، اور اس وقت کے کاملین میں شمار ہوئے۔

*بیعت و خلافت:* مولانا احمد انوارالحق رحمہ اللّٰه کے ہاتھ پر بیعت ہوئے۔

*سیرت و خصائص:* مولانا فقیر محمد جہلمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: اپنے زمانہ کے جمال و کمال میں یوسف اور جامع فروع واصول اور حاوی معقول و منقول، متعبد، متہجد، صاحب ریاضت و مجاہدت و مکاشفہ تھے۔ والد کی وفات کے بعد لکھنؤ کی عدالت و افتاء کا کام آپ کے سپرد ہوا جس کو آپ نے بڑی دیانت کے ساتھ زمانۂ غدر ہند تک سر انجام دیا ۔ علوم و فنون میں امامت کا منصب رکھتے تھے، اکثر علمائے فرنگی محل کا سلسلۂ تلمذ آپ سے وابستہ ہے۔ بعدہ مدرسہ الحاج امام بخش مرحوم جونپور میں مدرس ہوئے۔ دن رات طلباء کی تعلیم میں مشغول رہتے تھے ہیں۔تدریس کے ساتھ تصنیف بھی فرماتے تھے۔ بہت سی کتب پر حواشی تحریر فرمائے۔آپ کی تصنیفات سے تعلیقات صحیح بخاری، تعلیقات تفسیر بیضاوی، حواشی شرح مسلم ملا حسن، حواشی شرح سلم قاضی مبارک، حواشی شرح شمس بازغہ، تکملہ حواشی شمس بازغہ ملا حسن، حواشی شرح وقایہ نا مکمل وغیرہ مشہور و معروف ہیں۔

*وصال:* آپ کا وصال 19/ذیقعد 1286ھ، بمطابق فروری 1870ء کو مدینۃ المنورہ میں ہوا، اور حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کے مزار کے قریب مدفون ہوئے۔

*ماخذ و مراجع:* تذکرہ علماء اہلِ سنت۔ حدائق الحنفیہ۔
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp

*المرتب محـمد یـوسـف رضـا رضـوی امجـدی نائب مدیر "فیضـانِ دارالعـلوم امجـدیہ ناگپور گروپ" 9604397443*
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
*📚 « امجــــدی مضــــامین » 📚*
-----------------------------------------------------------
*🕯 ولیوں کے مرتبے 🕯*


📬 وِلایت ایک قُربِ خاص ہے کہ مولیٰ عَزَّوَجَلَّ اپنے بَرْگُزیدہ([1]) بندوں کو محض اپنے فضل و کرم سے عطا فرماتا ہے۔وِلایت وَہْبی شے([2])ہے، نہ یہ کہ اَعمالِ شاقّہ([3])سے آدمی خود حاصل کرلے، البتّہ غالباً([4]) اعمالِ حَسَنہ اِس عطیّۂ الٰہی کے لئے ذریعہ ہوتے ہیں اور بعضوں کو ابتداءً مل جاتی ہے۔(بہارِ شریعت، 1/264 ملخصاً)

اولیاءُاللہ کی اقسام اولیاءُاللہ دو قسم کے ہیں: (1)تَشْریعی ولی اور (2)تَکْوِیْنی ولی۔

(1)تَشْریعی ولی یعنی ”اللہ سے قُرب رکھنے والے اولیاء“ حضور کی اُمّت میں بے شُمار ہیں جہاں چالیس صالح مسلمان جمع ہوں وہاں ایک دو ولی ضَرور ہوتے ہیں۔ (2)تَکْوِیْنی ولی وہ کہ جنہیں عالَم میں تَصرُّف کا اختیار دیا گیا ہو، ان کی مخصوص جماعت ہے جیسے غوث، قُطْب، اَبْدال وغیرہ ان کی مختلف اقسام ہیں اور یہ تمام قِیامت کے ڈَر اور رَنج سے یا دنیا کے مُضِر خوف و غم سے محفوظ ہیں۔(مراٰۃ المناجیح،8/517، نور العرفان ،پ11،یونس:تحت الایۃ :62 ملخصاً)

عُلَمائے کرام نے تکوینی اولیائے کرام کی مختلف اقسام و تعداد بیان کی ہے۔ حصولِ برکت کے لئے ان میں سے آٹھ کا مختصر ذِکر ملاحَظہ فرمائیے:

قُطْب: اس سے مراد وہ عظیم انسان ہے جو زمانہ بھر میں صرف ایک ہی ہو، اسی کو ”غوث“ بھی کہتے ہیں۔ ” قطْب“ اللہ پاک کا نہایت مُقرّب اور اپنے زمانے کے تمام اولیا کا آقا ہوتا ہے۔

اَئِمّہ: یہ ہر دور میں صرف دو ہوتے ہیں۔ ایک کا صفاتی نام ”عبدُالرّب“ اور دوسرے کا صفاتی نام ”عبدالمِلک“ ہوتا ہے۔ یہ دونوں قُطْب کے وزیر ہوتے ہیں اور یہی اس کے انتقال کے بعد اس کے خلیفہ ہوتے ہیں۔

اَوْتاد: یہ ہر دَور میں صرف چار حضرات ہوتے ہیں۔ ان کے ذریعے اللہ پاک مشرق، مغرب، شمال اور جنوب کی حفاظت فرماتا ہے۔ ان میں سے ہر ایک کی ولایت ایک جہت([5]) میں ہوتی ہے۔ ان کے صفاتی نام یہ ہیں: عبدالحیّ، عبدالعلیم، عبدالقادر اور عبدالمرید۔

اَبْدال: یہ سات سے کم و بیش نہیں ہوتے۔([6]) اللہ پاک نے انہیں اَقالیمِ سبعہ([7]) کی حفاظت کی ذمّہ داری عطا فرمائی ہے۔ ہر بُدَل([8]) کی ایک اِقْلِیم([9]) ہوتی ہے جہاں اس کی وِلایت کا سِکّہ چلتا ہے۔

نُقَبَا: ہر دور میں 12نقیب ہوتے ہیں۔ ان میں سے ہر نقیب آسمان کے 12 بُرجوں میں سے ایک ایک بُرج کی خاصیتوں کا عالم ہوتاہے۔ شیطان اور اس کے ان پوشیدہ مُعامَلات کو بھی جانتے ہیں جن کو شیطان خود نہیں جانتا۔ اللہ پاک نے انہیں یہ شان عطا فرمائی ہے کہ کسی شخص کے زمین پر لگے پاؤں کے نشان ہی کو دیکھ کر انہیں اس کےبد بخت اور خوش بخت ہونے کا علم ہوجاتا ہے۔

نُجَبَا: ہر دور میں آٹھ سے کم یا زیادہ نہیں ہوتے۔ ان حضرات کے احوال سے ہی قبولیت کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ حال کا ان پر غلبہ ہوتا ہے اور اس غلبہ کو صرف وہ اولیاءِ عُظّام پہچان سکتے ہیں جو مرتبہ میں ان سے اوپر ہوتے ہیں۔

رِجالُ الغیب: یہ حضرات 10سے کم و بیش(یعنی کم اور زیادہ) نہیں ہوتے۔ ہمیشہ ان کے احوال پَر انوارِ الٰہی کا نُزول رہتا ہے لہٰذا یہ اہلِ خشوع ہوتے ہیں اور سرگوشی میں بات کرتے ہیں۔ یہ مَسْتُوْر (یعنی نظروں سے اوجھل) رہتے ہیں۔ اَہْلُ اللہ جب بھی لفظ رجالُ الغیب استعمال فرماتے ہیں تو ان کا مطلب یہی حضرات ہوتے ہیں۔ کبھی اس لفظ سے نگاہوں سے اوجھل انسان اور کبھی مومن جنّ بھی مراد لئے جاتے ہیں نیز کبھی اُن لوگوں کو بھی رجالُ الغیب کہہ دیا جاتا ہے جنہیں علم اور رزق خزانۂ غیب سے عطا ہوتا ہے۔

رَجَبِی: یہ ہر دور میں 40 ہوتے ہیں۔ انہیں رجبی اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس مقام کا حال صرف ماہِ رجب کی پہلی تاریخ سے آخری تاریخ تک طاری ہوتا ہے۔ البتّہ! بعضوں پر اس کیفیت کا کچھ اثر پورے سال رہتا ہے۔(جامع کرامات اولیا،1/69تا74ملخصاً)

[1] یعنی پسندیدہ
[2] یعنی اللہ پاک کی طرف سے عطا کردہ اِنعام
[3] سخت مشکل اعمال
[4] اکثر اوقات
[5] یعنی زمین کی ایک سَمْت
[6] ابدال سے مراد” بُدَلَاء“ ہیں کیونکہ عام ابدال کی تعداد 40 بلکہ 70 بھی بیان ہوئی ہے۔(فتاویٰ رضویۃ،30/87)
[7] یعنی پوری آباد دنیا
[8] بُدَلاء کی واحد
[9] یعنی آباد زمین کا ساتواں حصّہ۔
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp

*از قلــم✍🏻 آصــف جہــانزیبـــــ عطــاری مــدنی۔*
👍21