🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
16-11-1443 ᴴ | 17-06-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
17-11-1443 ᴴ | 18-06-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❤1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
17-11-1443 ᴴ | 18-06-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬

حضرت سید عبد الرزاق جیلانی بن شیخ عبد القادری جیلانی المعروف غوث الاعظم بڑے پیر دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہما
نام ونسب:
اسم گرامی: سید عبد الرزاق۔ کنیت: عبد الرحمٰن، ابو الفرح۔ لقب: تاج الدین۔
سلسلہ نسب:
قطب ربانی شہباز لامکانی قندیل نورانی حضرت سیدنا محی الدین شیخ عبدالقادر جیلانی کے فرزند ارجمند ہیں۔
تاریخِ ولادت:
آپ کی ولادت باسعادت 18 / ذیقعد 528ھ مطابق 9 /ستمبر 1134ء کو بغداد میں ہوئی۔
تحصیل علم:
اپنے والد بزرگوار سے تفقہ حاصل کیا، اور حدیث سنی، اس کے علاوہ ابو الحسن محمد بن الصّائغ ، قاضی ابو الفضل محمد الاموی، ابو القاسم سعید بن البَنّا، حافظ ابو الفضل محمد بن ناصر ، ابو بکر محمد بن الزّاغوانی، ابو المظفر محمد الہاشمی، ابو المعانی احمد بن علی السّمین ، ابو الفتح محمد بن البطر رحمۃ اللہ علیہم وغیرہ شیوخ سے بھی حدیث سنی۔
صاحب روض الزّاھر کا بیان ہے کہ حافظ ذہبی رحمۃ اللہ علیہ و ابن النجار رحمۃ اللہ علیہ و عبد الطیف رحمۃ اللہ علیہ و تقی البلدانی رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ بہت سے مشاہیر نے ان سے روایت کی ہے۔ اور شیخ شمس الدین عبد الرحمٰن رحمۃ اللہ علیہ اور شیخ کمال عبد الرحیم رحمۃ اللہ علیہ اور احمد شیبان رحمۃ اللہ علیہ اور خدیجہ بنت شہاب رحمۃ اللہ علیہ اور اسمٰعیل عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ کو انہوں نے اجازتِ حدیث دی ہے۔ وقت کےبہت بڑے محدث اور نامور مدرس تھے۔
بیعت و خلافت:
اپنے والد گرامی غوث صمدانی حضرت سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی علیہ الرحمہ کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے، اور سلسلہ عالیہ قادریہ میں خلافت سے مشرف ہوئے۔
سیرت و خصائص:
محدث، مفسر، متکلم، فقیہ، جامع شریعت و طریقت، جامع علوم عقلیہ و نقلیہ حضرت تاج الدین عبد الرزاق جیلانی بن سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی علیہما الرحمہ۔
آپ علیہ الرحمہ مفتیِ عراق ، اور جامع علوم عقلیہ و نقلیہ تھے۔ تمام عمر درس و تدریس وعظ و نصیحت میں مصروف رہے۔ ثقاہت و صداقت، تواضع و انکساری میں مشہور تھے۔ صبر و شکر و اخلاق حسنہ و عفت شعاری میں معروف تھے۔ زہد و خاموشی اِن کا شیوہ تھا، عموماً لوگوں سے کنارہ کش رہتے، سوائے ضرورت دینی کے گھر سے نہ نکلتے۔
کتاب جلاء الخواطر ملفوظات حضرت غوث الاعظم انہوں نے ترتیب دی ہے۔ ایک مرتبہ آپ اپنے والد گرامی حضرت غوث الاعظم کی محفل میں شریک تھے۔اچانک آپ نے اوپر کی طرف نگاہ اٹھائی تو ڈر گئے حضرت غوث الاعظم نے فرمایا ڈرو مت یہ رجال الغیب ہیں، اور تم بھی انہیں میں سے ہو۔
آپ فرماتے ہیں:
ایک مرتبہ میں اپنے والد گرامی حضرت غوث الاعظم کے ساتھ نماز جمعہ پڑھ کر آ رہے تھے، اور میرے دو بھائی بھی ساتھ تھے۔ خلیفۂ بغداد کے لئے شراب کے مٹکے اس کے سپاہی لے کر جا رہے تھے۔ آپ نے انہیں روکا وہ نہیں رکے بلکہ سواری اور تیز کر دی آپ نے سواری سے فرمایا رک جا وہ رک گئی۔ ملازمین درد قولنج میں تڑپنے لگے، جب انھوں نے معافی طلب کی تو آپ نے معاف فرما دیا اور شراب کے مٹکوں کو سر کے میں تبدیل کر دیا۔ پھر آپ مسجد کی طرف تشریف لے گئے۔ جب خلیفہ تک یہ با ت پہنچی تو آپ کی خدمت حاضر ہو کر تائب ہوا ۔
تاریخِ وصال:
آپ کاوصال بروز ہفتہ، 6 / شوال المکرم 603ھ مطابق 5 / 1207ء کو ہوا ۔ بغداد باب الحرب میں مدفون ہوئے۔
ماخذ و مراجع: شریف التواریخ
Read more at:
https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-syed-abu-bakr-tajuddin-abdul-razzaq-bin-ghous-e-azam
Copyright © Zia-e-Taiba

18-11-1443 ᴴ | 19-06-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1👍1