🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
*📚 « مختصــر ســوانح حیــات » 📚*
-----------------------------------------------------------
*🕯حضرت میر سید فضل اللّٰه کالپوی رحمۃ اللّٰه علیہ🕯*


*نام و نسب:*
*اسمِ گرامی:* میر سید فضل اللّٰه۔
کالپی شریف کی نسبت سے "کالپوی" کہلاتے ہیں۔
*سلسلہ نسب اسطرح ہے:* میر سید فضل اللّٰه کالپوی، بن میر سید احمد کالپوی، بن میر سید محمد کالپوی، بن سید شیخ ابو سعید۔ (رحمۃ اللہ علیہم اجمعین)
آپ کا تعلق "ترمذی سادات" سے ہے۔ سب سے پہلے آپ کے جد امجد میر سید محمد کالپوی رحمۃ اللہ علیہ نے کالپی شریف میں فیض عام کیا۔

*مقامِ ولادت:* آپ رحمۃ اللہ علیہ "کالپی شریف" ضلع جلاؤں، صوبہ اترپردیش (ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔

*تحصیلِ علم:* آپ رحمۃ اللہ علیہ نے تمام علوم عقلیہ و نقلیہ کی تحصیل و تکمیل اپنے والدِ گرامی سے حاصل کی۔ آپ کا شمار اپنے وقت کے جید علمائے کرام میں ہوتا تھا۔

*بیعت و خلافت:* آپ رحمۃ اللہ علیہ اپنے والدِ گرامی شیخ الوقت، ولی کامل، عارف باللہ حضرت میر سید احمد رحمۃ اللہ علیہ سے بیعت ہوئے، اور انہیں سے خرقہ خلافت حاصل کر کے صاحب ارشاد ہو ئے۔

*سیرت و خصائص:* عارف باللہ، واصل الی اللہ، نور العارفین حضرت میر سید فضل اللہ کالپوی رحمۃ اللہ علیہ۔
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ زہد و تقویٰ، عبادت و ریاضت، علم و عمل، رشد و ہدایت، وعظ و نصیحت میں ممتاز اور مشائخِ عصر میں معزز و مقبول تھے۔اس وقت کے خاص و عام آپ کی ذات کی طرف متوجہ ہوتے تھے، اور اپنے مسائل کا حل پاتے تھے۔
یہی وجہ ہے: کہ جب سلطان العاشقین صاحب البرکات حضرت شاہ برکت اللہ مارہروی رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت سیدنا شاہ فضل اللہ کالپوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے علم و حکمت و سلوک و معرفت کا شہرہ سنا تو کالپی شریف جانے کا رختِ سفر باندھا۔ کالپی شریف اس وقت علم و حکمت تہذیب و تمدنِ اسلامی کا قبلہ تھا۔ آپ سفر کی صعوبتیں اٹھا کر نور العارفین حضرت سید شاہ فضل اللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی بارگا عالی وقار میں پہنچے تو انہوں نے تین بار فرمایا: "دریا بدریا پیوست" یعنی دریا دریا میں مل گیا۔
صرف اسی کلمے ہی سے حضرت سید میر شاہ فضل اللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے سید شاہ برکت اللہ مارہروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو سلوک و تصوف اور دیگر بہت سے مقامات کی سیر کرادی۔ حالانکہ حضرت صاحب البرکات علیہ الرحمہ سلاسلِ خمسہ میں مجاز، اور اپنے والدِ گرامی کے تربیت یافتہ تھے۔ اس واقعہ سے حضرت شاہ فضل اللہ علیہ الرحمہ کے فضل و شان کا اندازاہ لگایا جا سکتا ہے۔

*وصال:* آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا وصال مبارک، بروز جمعرات شام کے وقت 14/ذوالقعدہ 1111ھ، بمطابق 2/مئی 1700ء، میں ہوا۔ مزار مبارک کالپی شہر میں زیارت گاہِ خلائق ہے۔

*ماخذ و مراجع:* شرح شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ۔
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp

*المرتب محـمد یـوسـف رضـا رضـوی امجـدی نائب مدیر "فیضـانِ دارالعـلوم امجـدیہ ناگپور گروپ" 9604397443*
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
مرشد علامہ شامی، ذو الجناحین، غوث وقت، حضرت سیدنا شیخ أبو البهاء ضياء الدين خالد کردی شہزوری نقشبندی رحمۃ اللہ تعالی علیہ 1193ھ میں قصبہ قرع داغ (شہرزور، صوبہ سلیمانیہ) شمال مشرقی عراق میں پیدا ہوئے۔ آپ عظیم عالم دین، مصنف و شارح کتب اور شیخ المشائخ ہیں۔ دہلی میں حاضر ہو کر مجدد وقت حضرت مولانا شاہ غلام علی دہلوی مجددی سے بیعت و خلافت حاصل کرنے کا شرف پایا۔ عرب دنیا میں سلسلۂ نقشبندیہ مجددیہ کی ترویج میں آپ کا نام سر فہرست ہے۔ 14 ذی القعدہ 1242ھ بروز جمعہ مبارکہ مرض طاعون میں شہید ہوئے۔ مزار مبارک جبل قاسیون، دمشق، شام میں مرجع خلائق ہے۔ (حلیۃ البشر، الشیخ خالد النقشبندی العالم المجدد حیاتہ و اھم مؤلفاتہ، فتاوی رضویہ)

Murshid of Allamah Shami, Dhu al-Janaheen, Ghaus al-Waqt, Sayyiduna Shaykh Abu al-Baha Ziauddin Khalid Kurdi Shahzori Naqshbandi (Alayhir Rahmah) was born in 1193 AH in Qara’ Dagh, Shahrzor, Sulaymaniyah Province, Northeastern Iraq. He was a great religious scholar, author, exegetist, and shaykh of shaykhs. He traveled to Delhi and had the privilege of allegiance and caliphate from Shah Ghulam Ali Dehlavi Mujaddidi. He was the top-most promoter of the Naqshbandi Mujaddidi Sufi order in the Arab world. He was martyred in the plague on Friday, the 14th of Dhu al-Qa'dah 1242 AH. His blessed mausoleum in Mount Qasioun, Damascus, Syria is visited frequently by the devotees. [Hilyat al-Bashar, Shayk Khalid al-Naqshbandi, Fatawa Ridawiyyah]

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid02EAtQWcLUSPK5TBFzEm3XQXBX1bV4cPCBBaEhwzEENUqk6U3PCoy7HXBzyVSdJA6hl&id=100050689590519
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
13-11-1443 ᴴ | 14-06-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
14-11-1443 ᴴ | 15-06-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
14-11-1443 ᴴ | 15-06-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
14-11-1443 ᴴ | 15-06-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1