پاک وہند والوں کی آج عید ہے کیوں کہ انھوں نے رات کو چاند دیکھا ، جب کہ مدینہ طیبہ والوں کی ہر روز عید ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔ اِن پر جب سے ماہِ مدینہ نے تجلی فرمائی ہے ان کی عید ہی عید ہے ۔
شہر مدینہ تیرے بھی کیا کہنے ، تیری فضاؤں میں رسول پاک کی سانسوں کی خوشبو رچی بسی ہے ؛ تیرے ہاں آکر بندہ زیادہ عبادت و ریاضت نہ بھی کرسکے صرف سانس لیتا رہے تو یہ بھی کسی شرف سے کم نہیں ۔
خاک راہِ حجاز
✍️ لقمان شاہد
3-5-2022 ء
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid0274wZMKoNZ9DUVDYEcTGA8akb7dfkhT4FgsQXoLhK8Fq1X8DaUj6AwyHoF7SkMPELl&id=100008105947430

❤1👍1
رسولِ پاک ﷺ کے شہر سے نکلنا کوئی آسان کام نہیں ، یہاں سے نکلتے وقتجان نکلتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اللہ کریم نے جہاں جہاں رہنا لکھا ہے انسان وہی رہے گا ۔
رُفِعَت الْاَقْلَام وَ جَفَّت الصُّحُفُ ۔
مدینہ پاک سے واپسی پر دل اداس تھا ، ایئر پورٹ پر ایک کتاب پہ نظر پڑی ، خرید کر جب مطالعہ شروع کیا تو دل کو سکون ملنا شروع ہوگیا ۔
یہ کتاب سید عالم ، نور مجسم ، فخر بنی آدم ، منبع علم و حکم ، مخزن جود و کرم ﷺ کے اوصافِ حمیدہ پر لکھی گئی ہے ۔۔۔۔۔ اور جس انداز سے لکھی گئی ہے میرا نہیں گمان اس سے پہلے اس جیسی کوئی کتاب لکھی گئی ہو ۔
یہ کتاب صرف پڑھنے کے لائق ہی نہیں ، اس کا انداز تحریر بھی اپنانے کے لائق ہے !
ہر نئے دور کے نئے تقاضے ہوتے ہیں ، کیا ہی اچھا ہو ہم تحریر میں بھی اِن سے ہم آہنگ ہونا سیکھ لیں ۔
خاک راہِ حجاز
✍️ لقمان شاہد
4-5-2022 ء
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid02c1ifpjawT7QTs8hVDyi8V7NgHjgjdeJVDBGhjKBVBSLkk8LoV13WjkCk1BcZiwBZl&id=100008105947430

سیدہ طیبہ طاہرہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا فرماتی تھیں:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جتنے عمرے ادا کیے ہیں سارے ماہِ ذِی القَعدَہ میں کیے ہیں ۔ ( ابن ماجہ ، ر2997 )
بلکہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما نے کہا تھا کہ رسول اللہﷺ نے رجب شریف میں عمرہ کیا ہے تو اس پر سیدہ پاک نے فرمایا:
ابو عبدالرحمان ( عبداللہ بن عمر ) کو اللہ بخشے ، ان سے بھول ہوگئی ہے ، رسول اللہ ﷺ نے ماہِ رجب میں کوئی عمرہ نہیں کیا ۔ ( مسند احمد ، ر4122 )
شوال کاپہلا عشرہ گزر رہا ہے ، ماہِ ذِی القعدہ آنے والا ہے ، جنھیں اللہ توفیق دے وہ اتباعِ رسول میں اس ماہِ مبارک میں ضرور عمرہ ادا کریں ۔
ویسے بھی بار بار حج و عمرہ غربت اور گناہ ختم ہونے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔
آقا کریم ﷺ کافرمان ہے:
حج اور عمرہ بار بار کیا کرو ، یقیناً یہ غربت اور گناہوں کو اس طرح ختم کردیتے ہیں جیسے بھٹی ۔۔۔۔۔۔۔ لوہے ، سونے اور چاندی کا زنگ اتار دیتی ہے ۔ (سنن نسائی ، ر 2632 )
✍️ لقمان شاہد
4-5-2022 ء
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid0dwLGX5pmgBzfA6dLw1DcMorji1NhVnRaiLr6zozprW4F3JyzoLE4JNsrARjmWdfVl&id=100008105947430

❤2👍1
بعض معاملات صرف گناہ ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ توہین ، بدعقیدگی اور کفر نہیں ہوتے ؛ جیسے:
کچھ دنوں پہلے مسجد نبوی شریف میں بعض لوگوں نے جو کیا وہ کسی صورت جائز نہیں تھا ، لیکن اس پر توہینِ رسالت کا اطلاق کرنا اور مرتکبین کو گستاخ رسول قرار دے دینا بھی کسی صورت درست نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اِس جرم کے مرتکب حد درجہ گناہ گار ہوئے ، اللہ انھیں سچی توبہ کی توفیق بخشے !
ہر جرم کی ایک نوعیت ہوتی ہے جس کے مطابق شرعی سزا کا اطلاق ہوتا ہے ، اس سے کم یا زیادہ نہیں ۔
اگر مجرم کو جرم سے زیادہ سزا دی جائے تو وہ سنورنے کے بجائے بگڑجاتاہے ، اور بعض دفعہ ایسا بگڑتا ہے کہ معاشرے کے لیے ناسور بن جاتا ہے ۔
اللہ کریمانصاف کا دامن تھامے رہنے کی توفیق بخشے ، بات بات پر لوگوں کو اسلام اور اہل سنت سے خارج کرنے والی ریت انتہائی خطرناک ہے ، اللہ نہ کرے ہمیں اس کا بھیانک نتیجہ بھگتنا پڑے ۔
شیخ الاسلام امام احمد رضا رحمہاللہ نے کتنی پیاری بات ارشاد فرمائی تھی کہ:
جو شخص اپنے دین میں محتاط ہے وہ تکفیر پر جسارت نہیں کرتا ، جب تک سورج کی مثل بلکہ اس سے بھی زیادہ روشن دلائل موجود نہ ہوں۔
یہاں تک کہ اگر کسی مسئلہ میں ایک جہت اسلام کی اور ننانویں جہتیں کفر کی نکلتی ہوں تو مفتی پر لازم ہے کہ وہ پہلی جہت کی طرف میلان کرے ، کیوں کہ " اسلام غالب ہوتا ہے ، مغلوب نہیں ہوتا " ۔
✍️ لقمان شاہد
7-5-2022 ء
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid02FyivnMCubbNrcYkyECAiHZaTFVoWQ7vmZfz3C1HjXDfFGpPMvGdJf27Furg8JkhGl&id=100008105947430

جس شخص کادل مدینۃ النبی کے ساتھ مُعلق ہو ، اس کا مدینہ طیبہ سے جدا ہونا کسی صدمہ جانکاہ سے کم نہیں ہوتا ۔
لوگ مدینہ شریف سے آنے پر جب گلے میں پھولوں کے ہار ڈالتے ہیں تو بظاہر ہم مسکرا کر ان کا شکریہ ادا کردیتے ہیں ، لیکن مدینہ چھوٹنےپر دل پہ کیا بِیت رہی ہوتی ہے یہ کسی کو معلوم نہیں ہوتا ۔
رات کو عاشقِ مدینہ حضرت مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دام ظلہ سے ملاقات ہوئی تو آپ نےکہا:
" میں آپ سے تعزیت کرتا ہوں " ، کہ آپ سے مدینہ چھوٹ گیا ۔ 😥
اللہ حضرت کو جزا دے ، یہ تعزیت صرف آپ نے ہی کی ۔۔۔۔۔۔۔ !
حضرت حاتم اصم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے:
میری جماعت چھوٹ گئی تو ایک ابو اسحاق بخاری تھے جنھوں نے مجھ سے تعزیت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر میرا بیٹا فوت ہوگیاہوتا تو دس ہزار سے زیادہ لوگ تعزیت کرنے پہنچ جاتے ؛ لوگوں کے نزدیک دُنیا کی آفت دین کی آفت سے آسان ہوگئی !
( مکاشفۃ القلوب ، الباب الثانی والثمانون ، فی فضل صلاۃ الجماعۃ ، ص 354 )
جمالِ نور کی محفل سے پروانہ نہ جائے گا
مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا
مِرے سرکار آ کر نقش کر دو اب کفِ پا کو
دلِ بیمار کا رہ رہ کے گھبرانا نہ جائے گا
✍️ لقمان شاہد
10-5-2022ء
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid02HTzxdh5xrExt6CM1PrssiLwDW3tr8qxrChfaUvHVwY4uc7xDm7SjRMqDMNCgVS8dl&id=100008105947430

ایک فقیر مسجد نبوی شریف میں جب حاضر ہوتا تو خاص مواجَہ شریف کے پاس سلام عرض کرنے نہ جاتا ۔
ایک دن اس کے خواب میں سرور کونین ﷺ تشریف لائے اور فرمایا:
تُو میرے پاس سے گزر جاتا ہے مجھے سلام کرنے نہیں آتا !!
خدا آپ کو مدینہ شریف ، مدینہ پاک ، مدینہ طیبہ ، مدینۃ النبی لے جائے ۔۔۔۔۔۔۔ آپ جب حاضر بارگاہ ہوں تو جس قدر ہوسکے مواجہ شریف کے سامنے سلام پیش کیا کریں ، سیدعالم ﷺ کافرمان مبارک بھی ہے کہ:
جو میری قبر کے پاس مجھ پر درود پڑھتا ہے میں اس کا درود خود سنتا ہوں ، اور دور سے پڑھنے والے کا مجھ تک پہنچایا جاتا ہے ۔
( انظر: مجموعۃ رسائل العلامۃ الملا علی القاری ، الدرۃ المضیۃ فی الزیارۃ المصطفویۃ الرضیۃ ، ص 28 ۔
ملاعلی قاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس حدیث کی سند جید ہے ۔ )
جب آپ باب السلام سے سلام کے لیے حاضر ہو رہے ہوں گے تو آپ کی نظر ان الفاظ پر پڑے گی:
" ھنا السلام علی رسول اللہ "
تو آپ خاص اس جگہ سلام ضرور پیش کریں ، یہی وہ مقام ہے جس کی مثال کائنات ارض و سما میں کہیں نہیں ۔
✍️ لقمان شاہد
11-5-2022 ء
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid0CyCxXi3DVmQNBVoeqj9JTHzncGqiAR5tSRExqwKWLiwroMiN2q51B1wm6pPX3EDul&id=100008105947430

🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
04-11-1443 ᴴ | 05-06-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
05-11-1443 ᴴ | 06-06-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1👍1