🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
سفرنامہ لقمان سے 🚝

آج مکہ مکرمہ سے مدینہ طیبہ کی طرف روانگی ہے ۔
سیدعالم ﷺ جب سفر سے مدینہ پاک کی طرف لوٹتے تو " دَابَّۃًحَرَّکَھَا مِنْ حُبِّھَا " مدینہ پاک سے محبت کی وجہ سے سواری کو تیز کردیا کرتے تھے ۔ ( بخاری شریف ، ر 1802 )
ہم‌ مکہ سے مدینہ اگر پیدل جائیں تو تقریباً تین چار دن لگتے ہیں ، اور گاڑی پر تین چار گھنٹے ۔
اب ایک حرمین ٹرین چلی ہے جو تقریباً دوگھنٹے میں مکہ مکرمہ سے ، مدینہ طیبہ پہنچا دیتی ہے ؛ اور اِس وقت تک مدینہ منورہ جانے والی یہی سب سے تیز رفتار‌سواری ہے ۔

میں نے تیزی سے مدینہ پاک پہنچنے کے لیے اِس کی ٹکٹ لی ہے ، اور عازم مدینہ ہونے لگا ہوں ؛ ان شاءاللہ جلدی درِ حبیب تک پہنچ جاؤں گا ؎

مجھ سے ناشاد کو پہنچا دے دَرِ احمد تک
میرے خالق ، میرے بچھڑوں کے ملانے والے ! 😥

دورانِ سفر " مصارع العشاق " کتاب زیرِ مطالعہ رہے گی جو کہ اپنے زمانے کے فقیہ ، محدث ، لغوی اور قاری ابو محمد جعفر بن احمد السراج بغدادی م 500 ھ کی ہے ، اور رات کو ہی بازارِ مکہ سے خریدی ہے ۔

بعض لوگ تو اس کتاب کو خطرناک کہتے ہیں ، لیکن میری نظر میں یہ مکتبِ عشق کی ایک نصابی کتاب ہے ۔

سالک جب اِسے پڑھے گا تو اُسے راہِ عشق پر چلنے کا شعور آجائے گا ۔۔۔۔۔۔۔ اور اُس کا عشقِ الہی اور عشقِ رسول محض دعووں کی‌حد تک نہیں رہے گا ۔

اے عشق تِرے صَدقے ، جلنے سے چُھٹے سَستے
جو آگ بجھا دے گی ، وہ آگ لگائی ہے

خاکِ راہِ حجاز
✍️ لقمان شاہد
28-4-2022 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid02CrDWZWqUeWtip5cZtVdwki1ujz2NFiC8aBVLHanK3cPvdTWReeCgj8bYGVLjwVutl&id=100008105947430
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
مسجد میں آنے والا ہر شخص امن میں ہوتا ہے چاہے وہ پرلے درجے کاگناہ گار ہی کیوں نہ ہو ؛ یہاں کسی کوعار دلانا ، گالی دینا ، یاکسی سے جھگڑا کرنا جائز نہیں ۔

سیدعالم ﷺ کافرمان ہے:

خُصُومَاتكُمْ ، ‌‌‌‌‌‏ورَفعَ أَصوَاتكُمْ ، ‌‌‌‌‌‏وَإِقَامَة حدُودكُمْ
مسجدوں کو جھگڑوں ، اونچی آوازوں اور حدود قائم کرنے سے محفوظ رکھو ۔

( سنن ابن ماجہ ، ر750 )

یہ تو ہر اس مسجد کے متعلق ہے جو رسول اللہ ﷺ کے نام پر بنی ۔
رہی وہ مسجد جو رسول اللہ ﷺ نے خود بنائی ، اور قیامت تک جس کے پہلو میں تشریف فرمارہیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں تو اونچا سانس لینے میں بھی احتیاط چاہیے !!

اللہ کریم دانستہ و نادانستہ غلطیاں معاف فرمائے ، اورسچی توبہ کی توفیق بخشے !

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid0ZTjubLpUwVktr6oqKDvoWAvrhNVMnsuMjoVqne8CGLiwb1erNvpABRwmchto6GTnl&id=100008105947430
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
قاری ابوالعباس احمد بن نفیس رحمہ اللہ کہتے ہیں:

میں حجاز مقدس سے مغرب کی طرف جارہا تھا تو مصر میں مجھےسیدعالم ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی اور آپ فرمانےلگے:

ابوالعباس ! تو نے مجھے بے چین کردیا ہے ۔ ( کہ میرا شہر چھوڑ کر چلاگیا ہے )

اور حضور کا یہ فرمانا اس لیے تھا کہ میں مدینہ پاک میں قبرِ انور کےپاس کثرت سے تلاوت کرتاتھا ۔

آپ رحمہ‌اللہ کے شاگرد نے پوچھا:

استاد صاحب ! آپ نے قبرِ انور کے پاس کتنے قرآن پاک ختم کیے؟

تو فرمانےلگے: ایک ہزار قرآن پڑھے ۔

( مصباح الظلام فی المستغیثین بخیر الانام‌ علیہ الصلاۃ والسلام فی الیقظۃ والمنام ، ص104 ، دارالکتب العلمیۃ بیروت )

اللہ‌اللہ ایک‌وہ لوگ تھے جو بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوکر ہزار ہزار قرآن پاک پڑھ دیتے تھے اور ایک ہم غافل ہیں ۔ 😥

اللہ و رسول کو قرآن پاک پڑھنے والے بہت پسند ہیں ۔
قرآن پڑھنے والوں سے رسول اللہ ﷺ بہت محبت فرماتے ہیں اور اللہ پاک‌ بھی انھیں بے مانگے عطافرماتا ہے ۔

رب تعالی ہمیشہ خلوص نیت ، محبت اور شوق سے قرآن پڑھتے رہنے کی توفیق بخشے ، اور اس کے طفیل ہمیں بھی رخ زیبا کی دید نصیب فرمائے !

✍️ لقمان شاہد
29-4-2022 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid01UG5k1sZwZxQfFDoNAhQp1Rn2RHN53HvSSGWuWcBhSpdnZiEBf2NUzRpYuWFN3hdl&id=100008105947430
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
مغرب سے پہلے حرمِ نبوی میں حاضر تھا ، میرے ساتھ بیٹھے دو عراقی مجھ سے بار بار دلائل الخیرات شریف کا تقاضا کرنے لگے ، لیکن میرے پاس موجود نہیں تھی میں نے انھیں کہا:
ابھی تو نہیں ہے ، انشاءاللہ جب عراق آیا تو آپ کے لیے لیتا آؤں گا ۔
اُن کی حسرت اور تقاضا دیکھ کر میرے دل میں خیال بھی آرہا تھا کہ کاش میرے پاس ابھی ہوتی تو انھیں تحفہ دے دیتا ۔

مغرب کے بعد میں حرم شریف سے نکلا ہوں تو ایک اللہ کے بندے سے ملاقات ہوئی ہے ، انھوں نے میرے تقاضہ کیے بغیر ہی مجھے دلائل الخیرات دی ہے اور کہا ہے:
ابھی میرے پاس آپ کے لیے یہی تحفہ ہے ، اسے قبول کریں ۔

حضور کی بارگاہ کے کیا کہنے ، یہاں سوال سے پہلے ۔۔۔۔۔۔ خیال پر بھی عطاہوجاتاہے ؎

منگتا کا ہاتھ اُٹھتے ہی داتا کی دَین تھی
دُوری قبول و عرض میں بس ہاتھ بھر کی ہے

خاکِ راہِ حجاز
✍️ لقمان شاہد
30-4-2022 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid0yphcKTacBid5EPfQguYTDHLP6W7aFjURyBKEjZEzV5mn8uDGRaYofgMjLpL6cPGZl&id=100008105947430
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ بڑے ہنس مکھ تھے ، مسکراتے رہتے تھے ۔۔۔۔۔۔ لیکن جب ان کے سامنے رسول اللہ ﷺ کا ذکر پاک کیا جاتا تو ( ہیبت و محبت رسول کی وجہ سے ) آپ کا رنگ زرد ہوجاتا ؛ اور ( ادب کا یہ عالم تھا کہ ) بغیر وضو حضور کا ذکر پاک نہیں کیا کرتے تھے ۔ 😥

( انظر: مصباح الظلام فی المستغیثین بخیر الانام‌ علیہ الصلاۃ والسلام فی الیقظۃ والمنام ، ص 236 ، دارالکتب العلمیۃ بیروت )

اللہ پاک ہمیں بھی ایسا کردے !!

✍️ لقمان شاہد
1-5-2022 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid0AwUhsESAiJ7ESfbozZKwaV4EsMnSvo6tuQxXufXjEv4amEYrRmSDyvXbhwgoUxWel&id=100008105947430
2👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2👍1
صبح میری زندگی کی پہلی عید ہوگی جسے میں عید کہ سکوں گا ، حضرت امیر خسرو نے کہا تھا ؎

عید گاہِ ما غریباں کوئے تو
انبساط عید دیدن روئے تو

صد ہزاراں عید قربانت کنم
اے ہلالِ ما خمِ ابروئے تو

( مفہوم: میرے محبوب ! میری عیدگاہ تیرا کوچہ ہے ، اور میری عید کی خوشیاں تیری زیارت میں ہیں ۔
اے میرے چاند مانا کہ عید کی رات کا چاند خم دار ہوتا ہے اور اس کا خم بڑا حسین ہوتا ہے ، لیکن اس کے خم کا تیرے خمِ ابرو سے کیا مقابلہ ۔۔۔۔۔۔۔ میں سو ہزار عیدیں تیرے اَبرو کے خم پر قربان نہ کر دوں ! )

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid02XicR5gg7gHkugh6FgNLdFEK3CdKJHTdVDAihUPgmbAUT7rxGTxPZ1fYdudBTtNaJl&id=100008105947430
2👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
حضرت ابن ابو زرعہ صوفی رحمہ اللہ کہتےہیں:

میں نے اپنے والد گرامی کے ساتھ مکہ مکرمہ کی طرف سفر کیا ، ہمیں شدید فاقے نے آگھیرا تھا ، جب ہم رسول اللہ کے شہر مدینہ شریف میں داخل ہوئے تو بھوکے پیٹ رات گزارنی پڑی ۔
میں بار بار اپنے والد صاحب کے پاس آتا اور کہتا مجھے بھوک لگی ہے ۔

میرے والد حضور کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور عرض کرنے لگے:

یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم میں آج کی رات آپ کا مہمان ہوں !
پھر مراقبے میں بیٹھ گئے ، اور جب کچھ دیر بعد سر اٹھایا تو کبھی روتے تو کبھی ہنستے ۔
ہم‌نے سبب پوچھا تو کہنے لگے:

مجھے رسول اللہ ﷺ کی زیارت ہوئی ہے ، اور آپ نے میرے ہاتھ میں درہم‌ دیے ہیں ۔
والد محترم نے جب ہاتھ کھولا تو اس میں واقعی درہم موجود تھے ۔
اللہ پاک نے ان درہموں میں ایسی برکت ڈالی کہ ہم شیراز تک انھیں خرچ کرتے رہے ( لیکن وہ ختم نہ ہوئے ) ۔

( مصباح الظلام فی المستغیثین بخیر الانام‌ علیہ الصلاۃ والسلام فی الیقظۃ والمنام ، ص 63 ، دارالکتب العلمیۃ بیروت )

آج مدینہ پاک میں بعض فقیر رسول‌اللہ ﷺ سے عیدی مانگیں گے اور حضور ان کو عطافرمائیں گے !

ترے دَر کے ہیں بھکاری ، ملے خیر دَم قدم کی
تِرا نام سن کے داتا ہم اُمیدوار آئے ۔۔۔۔۔۔۔ !!

✍️ لقمان شاہد
2-5-2022ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid032P7i5fNAQkjd6pWtDTfPENfRreyMRLnbQEPUy56V47ujDJmaLwnu3Fmyi6NR9azLl&id=100008105947430
2👍2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
رسول‌اللہ ﷺ کے روضہ انور کے پاس دعا قبول نہیں ہوگی تو کس جگہ ہوگی !! ؟؟

( امام محمد بن محمد جزری رحمہ‌اللہ )

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid01PM3WtuiAdqS2RJmSfmS9VtwLYeGC6EVFSfaKNHAjSCa4SLuFT3vt1TgcByGbhCbl&id=100008105947430
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
پاک وہند والوں کی آج عید ہے کیوں کہ انھوں نے رات کو چاند دیکھا ، جب کہ مدینہ طیبہ والوں کی ہر روز عید ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔ اِن پر جب سے ماہِ مدینہ نے تجلی فرمائی ہے ان کی عید ہی عید ہے ۔

شہر مدینہ تیرے بھی کیا کہنے ، تیری فضاؤں میں رسول پاک کی سانسوں کی خوشبو رچی بسی ہے ؛ تیرے ہاں آکر بندہ زیادہ عبادت و ریاضت نہ بھی کرسکے صرف سانس لیتا رہے تو یہ بھی کسی شرف سے کم نہیں ۔

خاک راہِ حجاز
✍️ لقمان شاہد
3-5-2022 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid0274wZMKoNZ9DUVDYEcTGA8akb7dfkhT4FgsQXoLhK8Fq1X8DaUj6AwyHoF7SkMPELl&id=100008105947430
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
رسولِ پاک ﷺ کے شہر سے نکلنا کوئی آسان کام نہیں ، یہاں سے نکلتے وقت‌جان نکلتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اللہ کریم نے جہاں جہاں رہنا لکھا ہے انسان وہی رہے گا ۔

رُفِعَت الْاَقْلَام وَ جَفَّت الصُّحُفُ ۔

مدینہ پاک سے واپسی پر دل اداس تھا ، ایئر پورٹ پر ایک کتاب پہ نظر پڑی ، خرید کر جب مطالعہ شروع کیا تو دل کو سکون ملنا شروع ہوگیا ۔

یہ کتاب سید عالم ، نور مجسم ، فخر بنی آدم ، منبع علم و حکم ، مخزن جود و کرم ﷺ کے اوصافِ حمیدہ پر لکھی گئی ہے ۔۔۔۔۔ اور جس انداز سے لکھی گئی ہے میرا نہیں گمان اس سے پہلے اس جیسی کوئی کتاب لکھی گئی ہو ۔

یہ کتاب صرف پڑھنے کے لائق ہی نہیں ، اس کا انداز تحریر بھی اپنانے کے لائق ہے !

ہر نئے دور کے نئے تقاضے ہوتے ہیں ، کیا ہی اچھا ہو ہم تحریر میں بھی اِن سے ہم آہنگ ہونا سیکھ لیں ۔

خاک راہِ حجاز
✍️ لقمان شاہد
4-5-2022 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid02c1ifpjawT7QTs8hVDyi8V7NgHjgjdeJVDBGhjKBVBSLkk8LoV13WjkCk1BcZiwBZl&id=100008105947430
1👍1