🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Ghaus E Aazam Part 05 ⤵️

شکر کیا ہے ؟
سیدنا شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے شکر کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ارشاد فرمایا کہ ’’شکر کی حقیقت یہ ہے کہ عاجزی کرتے ہوئے نعمت دینے والے کی نعمت کا اقرار ہو اوراسی طرح عاجزی کرتے ہوئے اللہ عزوجل کے احسان کو مانے اور یہ سمجھ لے کہ وہ شکر ادا کرنے سے عاجز ہے۔‘‘

(بہجة الاسرار، ذکرشي من اجوبته
ممايدل علي قدم راسخ ، ص۲۳۴ )
➻════════════➻
صبر کی حقیقت :
حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی قطب ربانی غوث صمدانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے صبر کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ ’’صبر یہ ہے کہ بلا و مصیبت کے وقت اللہ عزوجل کے ساتھ حسن ادب رکھے اور اُس کے فیصلوں کے آگے سر تسلیم خم کر دے۔‘‘

(بهجة الاسرار، ذکرشي من اجوبته
ممايدل علي قدم راسخ، ص۲۳۴ )
➻════════════➻
صدق کیا ہے ؟ :
حضرت سیدنا شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی قطب ربانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے صدق کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ

(۱)…اقوال میں صدق تو یہ ہے کہ دل کی موافقت قول کے ساتھ اپنے وقت میں ہو۔

(۲)…اعمال میں صدق یہ ہے کہ اعمال اس تصور کے ساتھ بجالائے کہ اللہ عزوجل اس کو دیکھ رہاہے اور خود کو بھول جائے ۔

( المرجع السابق صفحہ ۲۳۵ )
( تفريح الخاطر صفحہ ۱۸ )
➻════════════➻
وفا کیا ہے ؟ :
حضرت شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی قدس سرہ النورانی سے دریافت کیا گیا کہ وفا کیا ہے تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ارشاد فرمایا: ’’وفا یہ ہے کہ اللہ عزوجل کی حرام کردہ چیزوں میں اللہ عزوجل کے حقوق کی رعایت کرتے ہوئے نہ تو دل میں اِن کے وسوسوں پر دھیان دے اور نہ ہی ان پر نظر ڈالے اور اللہ عزوجل کی حدود کی اپنے قول اور فعل سے حفاظت کرے، اُس کی رضا والے کاموں کی طرف ظاہر و باطن سے پورے طور پر جلدی کی جائے۔‘‘

( بہجۃ الاسرار، ذکرشي من اجوبته
مما يدل علي قدم راسخ، ص۲۳۵ )
➻════════════➻
فرمانِ غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ ؛
میرے ہاتھ پر پانچ سَو سے زائد یہودیوں اور عیسائیوں نے اسلام قبول کیا اور ایک لاکھ سے زیادہ ڈاکو، چور، فساق و فجار، فسادی اور بدعتی لوگوں نے توبہ کی۔

( بہجةالاسرار شریف ص ۱۸٤ )
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
Join Channel : @SirfUrduTahrir
➻════════════➻
🅣🅣🅢Aʜʟᴇ Sᴜɴɴᴀᴛ Kɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ 🆔 @islaamic_Knowledge
➻════════════➻
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

خوشخبری خوشخبری خوشخبری

آپ سب کے دلعزيز گروپ فیضان اعلی حضرت لائبریری کا بُوٹ تعمیر ہوچکا ہے

آپ اس سے ضرور استفادہ کریں ؛
@faizanealahazrat_bot

آپ اس بُوٹ سے کتب کی فرمائش، گروپ کے متعلق اصلاحی پیغام، مشورہ، شامل کرنے کے لیے کتب اور گروپ سے عزیز و أقارب کو جوڑنے کے لیے پیغام یا کتب سے متعلق ضروری سوالات بھیج سکتے ہیں جو ان شاء اللهﷻ ایڈمن تک پہنچ جائیں گے.
https://t.me/faizanealahazrat_bot
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 pinned «🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 خوشخبری خوشخبری خوشخبری آپ سب کے دلعزيز گروپ فیضان اعلی حضرت لائبریری کا بُوٹ تعمیر ہوچکا ہے آپ اس سے ضرور استفادہ کریں ؛ @faizanealahazrat_bot آپ اس بُوٹ سے کتب کی فرمائش، گروپ کے متعلق اصلاحی پیغام، مشورہ، شامل کرنے کے لیے کتب اور گروپ سے…»
میرا مرید جنت میں ‼️

حضرت سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنے مریدین کے لیے جو بشارتیں ارشاد فرمائی ہیں کہ میرا مرید بغیر توبہ کئے نہ مرے گا اور میں اس کے لیے جنت کا ضامن ہوں وغیرہ، اِن کو بیان کرتے ہوئے اعتدال کو ملحوظ رکھنا بہت ضروری ہے- ہمارے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ عوام الناس کے سامنے یہ یا اس طرح کی باتوں کو اس انداز میں پیش نہ کیا جائے جس سے وہ میدان عمل میں ہتھیار ڈال دیں اور اسی امید پر نیک کاموں کو ترک کر دیں کہ ہمارے لیے تو جنت کی بشارت رکھی ہوئی ہے- اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ ان بشارتوں کو چھپایا جائے اور صرف خوف پیدا کرنے کے لیے ایسا طرز اپنایا جائے کہ ایک عام آدمی یہ سمجھ بیٹھے کہ اب تو ہمارا کچھ ہو ہی نہیں سکتا اور جہنّم ہمارے لیے تیار ہے- مختصر یہ کہ خوف و امید کے درمیان رہا جائے-

امام فقیہ ابواللیث نصر سمرقندی حنفی علیہ الرحمہ اسی امر کی بابت لکھتے ہیں کہ واعظ (مقرر) خوف اور امید دونوں کو اپنا موضوع سخن بنائے- صرف خوف یا صرف امید کے موضوع پر بیان نہ کرے؛ کیوں کہ ایسا کرنا ممنوع ہے-

(انظر: بستان العارفین للسمرقندی، ص58)
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
@AbdeMustafa عبد مصطفی
Channel @AbdeMustafaOfficial
➻════════════➻
🅣🅣🅢Aʜʟᴇ Sᴜɴɴᴀᴛ Kɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ 🆔 @islaamic_Knowledge
➻════════════➻
جا تجھے سات بیٹے ہُوں گے ‼️

حضرت سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی کرامت بتا کر یہ روایت بیان کی جاتی ہے کہ ایک عورت آپ رضی اللہ تعالی عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور کہا : یا حضرت مجھے بیٹا دو! آپ نے فرمایا کہ لوح محفوظ میں تیری قسمت میں بیٹا نہیں ہے-

عورت نے کہا : اگر لوح محفوظ میں ہوتا تو آپ کے پاس کیوں آتی ؟
آپ نے اللہ تعالی سے عرض کیا کہ یا خدا تو اس عورت کو ایک بیٹا دے دے، جواب آیا کہ لوح محفوظ میں نہیں- عرض کیا کہ دو بیٹے دے، حکم ہوا کہ جب ایک نہیں تو دو کہاں سے دُوں؟
عرض کیا کہ تین بیٹے دے، ارشاد ہوا کہ ایک بھی نہیں تو تین کہاں سے دوں، اس کی تقدیر میں بالکل نہیں!

جب وہ عورت نا امید ہو گئی تو غوث اعظم نے غصّے میں آکر اپنے دروازے کی خاک سے تعویذ بنا کر دے دی اور کہا کہ جا! تیرے سات لڑکے ہوں گے- وہ عورت خوش ہو کر چلی گئی اور اس کے سات لڑکے ہوئے-

اس روایت کے متعلق حضرت علامہ مفتی شاہ محمد اجمل قادری رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ یہ واقعہ کسی معتبر و مستند کتاب میں نظر سے نہ گزرا اور بہ ظاہر بے اصل اور لغو معلوم ہوتا ہے، ان سے احتراز کرنا چاہیے اور "بہجۃ الاسرار" سے حضرت کی کرامات بیان کرنی چاہِئِیں-

(ملخصاً: فتاویٰ اجملیہ، کتاب الخطر والاباحۃ، ج4، ص9، ط شبیر برادرز لاہور، س2005ء)
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
@AbdeMustafa عبد مصطفی
Channel @AbdeMustafaOfficial
➻════════════➻
🅣🅣🅢Aʜʟᴇ Sᴜɴɴᴀᴛ Kɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ 🆔 @islaamic_Knowledge
➻════════════➻
غوث پاک کے ارشادات پر عمل کریں:

حضور پُر نور سیّد نا غوث اعظم مولائے اکرم حضرت شیخ محی الملّۃ والدّین ابو محمد عبد القادر جیلانی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے اپنی کتاب مستطاب فتوح الغیب شریف میں کیا کیا جگر شگاف مثالیں ایسے شخص کے لیے ارشاد فرمائی ہیں

جو فرض چھوڑ کر نفل بجالائے۔
فرماتے ہیں : اس کی کہاوت ایسی ہے جیسے کسی شخص کو بادشاہ اپنی خدمت کے لیے بلائے ، یہ وہاں تو حاضر نہ ہُوا اور اس کے غلام کی خِدمَتگاری میں موجود رہے۔

پھر حضرت امیر المومنین مولی المسلمین سید نا مولیٰ علی مرتضیٰ کرم ﷲ تعالیٰ وجہہ سے اس کی مثال نقل فرمائی کہ جناب ارشاد فرماتے ہیں :

ایسے شخص کا حال اس عورت کی طرح ہے جسے حمل رہا جب بچّہ ہونے کے دن قریب آئے اسقاط ہوگیا اب وہ نہ حاملہ ہے نہ بچّہ والی۔ یعنی جب پُورے دنوں پر اگر اسقاط ہو تو محنت تو پُوری اٹھائی اور نتیجہ خاک نہیں کہ اگر بچہ ہوتا تو ثمرہ خود موجود تھا حمل باقی رہتا تو آگے امید لگی تھی ، اب نہ حمل نہ بچّہ، نہ اُمید نہ ثمرہ اور تکلیف وہی جھیلی جو بچّہ والی کو ہوتی ہے۔

ایسے ہی اس نفل خیرات دینے والے کے پاس روپیہ تو اٹھا مگر جبکہ فرض چھوڑا یہ نفل بھی قبول نہ ہُوا تو خرچ کا خرچ ہوا اور حاصل کچھ نہیں۔

اسی کتاب مبارک میں حضور مولیٰ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ:
فان اشتغل بالسنن والنوافل قبل الفرائض لم یقبل منہ واھین۔ ۱؎

یعنی فرض چھوڑ کر سنّت و نفل میں مشغول ہوگا- یہ قبول نہ ہوں گے اور خوار کیا جائے گا۔ (۱؎ فتوح الغیب مع شرح عبدالحق الدہلوی المقالۃ الثامنۃوالا ربعون منشی نولکشور لکھنؤ ص ۲۷۳)

[ فتاوٰی رضویہ شریف جلد ١۰ ]
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
Join Channel : @SirfUrduTahrir
➻════════════➻
🅣🅣🅢Aʜʟᴇ Sᴜɴɴᴀᴛ Kɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ 🆔 @islaamic_Knowledge
➻════════════➻
ﺻﻠﻮٰۃ ﺍﻟﻐﻮﺛﯿﮧ ( نماز غوثیہ ) ﮐﺎ
ﻃﺮﯾﻘﮧ❗️ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﺮﮐﺘﯿﮟ ‼️
➻═══════════➻
ﺣﻀﺮﺕِ ﺷﯿﺦ ﺍﺑﻮﺍﻟﻘﺎﺳﻢ ﻋﻤﺮ ﺍﻟﺒﺰﺍﺭ ﺭَحْمَۃُ ﺍﻟﻠﮧِ ﺗَﻌَﺎﻟٰﯽ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺣﻀﻮﺭ ﺳﯿﺪﻧﺎ ﺷﯿﺦ ﻋﺒﺪ ﺍﻟﻘﺎﺩﺭﺟﯿﻼﻧﯽ ﺭَحْمَۃُ ﺍﻟﻠﮧِ ﺗَﻌَﺎﻟٰﯽ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ

’’ﺟﻮ ﺷﺨﺺ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﻣﺼﯿﺒﺖ ﻣﯿﮟ ﭘﮑﺎﺭﮮ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻭﮦ ﻣﺼﯿﺒﺖ ﺟﺎﺗﯽ ﺭﮨﮯ ﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﺟﺲ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﻣﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ ﭘﮑﺎﺭﮮ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻭﮦ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﺟﺎﺗﯽ ﺭﮨﮯ ﮔﯽ۔ ‘‘

ﭘﮭﺮ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ
’’ﺟﻮ ﺷﺨﺺ ﺩﻭ ﺭﮐﻌﺖ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﺮ ﺭﮐﻌﺖ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺭﮦٔ ﻓﺎﺗﺤﮧ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺳﻮﺭﮦٔ ﺍﺧﻼﺹ ﮔﯿﺎﺭﮦ ﺑﺎﺭ ﭘﮍﮬﮯ ﭘﮭﺮ ﺳﻼﻡ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺳﺮﻭﺭِ ﮐﻮﻥ ﻭﻣﮑﺎﻥ ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠﮧُ ﺗَﻌَﺎﻟٰﯽ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻭَﺍٰﻟِﮧٖ ﻭَﺳَﻠَّﻢَ ﭘﺮ ﺩُﺭُﻭﺩ ﭘﺎﮎ ﭘﮍﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﯾﺎﺩ ﮐﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﻋﺮﺍﻕ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﮔﯿﺎﺭﮦ ﻗﺪﻡ ﭼﻠﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﺍ ﻧﺎﻡ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺣﺎﺟﺖ ﻃﻠﺐ ﮐﺮﮮ ﺗﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﻋَﺰَّﻭَﺟَﻞَّ ﮐﮯ ﺣﮑﻢ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺣﺎﺟﺖ ﭘﻮﺭﯼ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ !
➻═══════════➻
حوالہ : بہجۃ الاسرار شریف ، ﺫﮐﺮ
ﻓﻀﻞ ﺍﺻﺤﺎﺑﮧ ﻭ بشراہم صفحہ۱۹۷
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
سَال بھر تک آفتُوں سے حفاظت !
إِنۡ شَاءَ الله تَبَارَڪَ وَ تَعَالیٰ عَزَّوَجَلَّ

ماہ ربیع الآخر کی گیارہویں شب (یعنی بڑی رات) سرکارِ غوث اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالیٰ عَنۡہۡ کے ¹¹گیارہ نام (اول آخر ¹¹ بار درود شریف) پڑھ کر گیارہ کھجوروں پر دم کر کے اسی رات کھا لیجیے إِنۡ شَاءَ الله تَبَارَڪَ وَ تَعَالیٰ عَزَّوَجَلَّ سارا سال مصیبتوں سے حفاظت ہوگی‼️

‼️ وہ گیارہ نام یہ ہیں ‼️
① سید محی الدین سلطان
② سید محی الدین قطب
③ محی الدین خواجہ
④ محی الدین مخدوم
⑤ محی الدین ولی
⑥ محی الدین بادشاہ
⑦ محی الدین شیخ
⑧ محی الدین مولانا
⑨ محی الدین غوث
⑩ محی الدین خلیل
محی الدین
[حوالہ : جنات کا باشاہ صَ¹⁸]
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
حضور غوث الاعظم کی شان 🌹

روزانہ رات کو حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا دسترخوان بچھایا جاتا تھا جس پر آپ اپنے مہمانوں کے ہمراہ کھانا تناول فرماتے

کمزوروں کی مجلس میں تشریف فرما ہوتے بیماروں کی عیادت فرماتے

اور طلب علم دین میں آنے والی تکالیف پر صبر کرتے [ بہجۃ الاسرار ص²⁰⁰ ]
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
1
ہماری لاج کِس‌کے ہاتھ ہے بغداد والےکے
مصیبت ٹال‌دینا کام کس‌کا غوث اعظم کا

زہے قسمت کہ یہ بڑی گیارہویں شریف عقیدت کی حلاوت میں ڈوب کر ذکر اللہ ، نوافل اور دیگر نیک کاموں کی حلاوت میں گزرے ! امین

اللہ ہم سب کو یہ بڑی گیارہویں شریف نیکیوں میں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے ! آمین
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
🌹 جیلانی نسخہ 🌹
آسان عمل اور سال بھر تک
پیٹ کی تمام بیماریوں سے حفاظت

ربیع الغوث کی گیارہویں رات 3 کھجوریں لے کر ایک بار سورۃ الفاتحہ ایک مرتبہ سورۃ الاخلاص پھر گیارہ بار یا شیخ عبدالقادر جیلانی شیئا للہ المدد {اوّل آخِر ایک بار درود شریف} پڑھ کر ایک کھجور پر دم کیجیے

اس کے بعد اسی طرح دوسری اور تیسری کھجور پر بھی پڑھ پڑھ کر دم کر دیجئے یہ کھجوریں راتوں رات کھانا ضروری نہیں - جو چاہے جب چاہے جس دن چاہے کھا سکتا ھے - انشاء اللہ عزوجل پیٹ کی ہر طرح کی بیماری (مثلاً پیٹ کا درد قبض گیس پیچس کا پیٹ کے السَر وغیرہ) کے لئے مفید ہے

{حوالہ جنات کا بادشاہ صفحہ 20}
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
میرے نزدیک بھوکوں کو کھانا کھلانا اور حسن اخلاق کا عمل زیادہ فضیلت والے اعمال ہیں

پھر ارشاد فرمایا :
میرے ہاتھ میں پیسہ نہیں ٹھہرتا اگر صبح کو میرے پاس ہزار دینار آئیں تو شام تک ان میں سے ایک پیسہ بھی نہ بچے

(کہ غریبوں اور محتاجوں میں تقسیم کر دوں اور بھوکے لوگوں کو کھانا کھلا دوں !)

(حوالہ : قلائد الجواہر صفحہ 7
غوث پاک کے حالات صفحہ 56)

اللہ پاک ہمیں بھی غوث پاک کی
سخاوت کا صدقہ عطا فرمائے آمین
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
چالیس سال تک بیان فرمایا :
حضور سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ نے 521 ہجری سے 561ہجری تک چالیس سال مخلوق کو وعظ و نصیحت فرمائی

(حوالہ : بہجۃ الاسرار صفحہ 82)

واہ کیا بات ہے میرے
حضور غوث الاعظم کی !
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
قادریوں کے لیے خوشخبری 🌹

حضرت سیدنا شیخ محی الدین عبد القادر جیلانی غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے مریدین کے لیے قیامت تک اس بات کے ضامن ہیں کہ ان میں سے کوئی بغیر توبہ کے نہ مرے گا !

اور ان کو یہ فضیلت دی گئی ہے کہ ان کے مرید اور سات پشت تک ان کے مریدوں کے مرید جنت میں داخل ہوں گے !

(حوالہ : بہجۃ الاسرار صفحہ 191)
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
غوثِ پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کے مریدوں کے لیے خوشخبری 🌹

حضور غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے مریدوں کے لیے قیامت تک اس بات کے ضامن ہیں کہ ان میں سے کوئی بھی توبہ کئے بغیر نہیں مرےگا !

(حوالہ : بہجۃ الاسرار صفحہ 191)
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
🌹 بزرگوں کے مزارات کی
زیارت کے مقصد سے سفر کرنا

فرمان امام غزالی علیہ الرحمہ🌹

ہر وہ شخص کہ جس سے اس کی زندگی میں دیکھ کر برکت حاصل کی جا سکتی ہے بعدِ وصال بھی اس کے مزار پرانوار کی زیارت کرکے برکت حاصل کی جا سکتی ہے اور اس مقصد کے لئے سفر کرنا بھی جائز ہے

(حوالہ : احیاء علوم الدین ج² ص³⁰⁸)
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
Ghuniyatut Talibeen के बारे में
ग़ुनि य तुत़् त़ालिबीन↑غنیۃ الطالبین
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
TTSAʜʟᴇSᴜɴɴᴀᴛKɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ @islaamic_Knowledge
➻═══════════➻
سرکار غوث اعظم اور حق گوئی🌹

علامہ ابن کثیر اپنی تاریخ میں لکھتے ہیں کہ حضرت سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ خلفا، وزرا، سلاطین اور عوام و خواص سب کو نیکی کا حکم دیتے اور برائیوں سے منع فرماتے اور بڑی صاف گوئی اور جرأت کے ساتھ ان کو بھرے مجمع میں اور بر سر ممبر علی الاعلان ٹوک دیتے تھے اور اللہ تعالی کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی آپ کو پروا نہ ہوتی تھی، انتہائی بے باک، حق گو تھے-

( انظر : قلائد الجواہر، ص8، طبع بمطبعۃ عبد الحمید احمد حنفی بمصر )
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
@AbdeMustafa عبد مصطفی
Channel @AbdeMustafaOfficial
➻════════════➻
🅣🅣🅢Aʜʟᴇ Sᴜɴɴᴀᴛ Kɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ 🆔 @islaamic_Knowledge
➻════════════➻
حضور غوث پاک کا خواب 🌹

امام اہل سنت، سرکارِ اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالی عنہ سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ روایت صحیح ہے ؟ کہ حضور غوث پاک رضی اللہ تعالی عنہ نے خواب دیکھا کہ حضرت امام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میرا مذہب ضعیف ہوا جاتا ہے لہذا (اے عبد القادر) تم میرے مذہب میں آ جاؤ، میرے مذہب میں آنے سے میرے مذہب کو تقویت ہو جائے گی، اس لیے حضرت غوث پاک حنفی سے حنبلی ہو گئے ؟

سرکارِ اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ نے جواب میں فرمایا کہ یہ روایت صحیح نہیں- حضور غوث پاک ہمیشہ سے حنبلی تھے اور بعد کو جب عین الشریعۃ الکبری تک پہنچ کر منصب اجتہادِ مطلق حاصِل ہوا تو مذہب حنبلی کو کمزور ہوتا ہوا دیکھ اس کے مطابق فتویٰ دیا کہ حضور محی الدین اور دین متین کے یہ چاروں ستون ہیں، لوگوں کی طرف سے جس ستون میں ضعف آتا دیکھا اس کی تقویت فرمائی-

( فتاویٰ رضویہ، ج26، ص433، رضا فاؤنڈیشن لاہور، س1425ھ)
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
@AbdeMustafa عبد مصطفی
Channel @AbdeMustafaOfficial
➻════════════➻
🅣🅣🅢Aʜʟᴇ Sᴜɴɴᴀᴛ Kɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ 🆔 @islaamic_Knowledge
➻════════════➻
کُتے کی تخلیق پر ایک بے اصل روایت

ایک روایت بیان کی جاتی ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کے پُتلے پر ابلیس نے تھوک دیا تو اللہ تعالی نے وہاں سے مٹی نکال کر کُتا بنا دیا- (ملخصاً)

میں ( عبد مصطفیٰ ) نے بعض لوگوں کو یہ بھی کہتے ہوئے سُنا کہ "چوں کہ حضرت آدم علیہ السلام کی مٹی سے کتے کو پیدا کیا گیا اسی لیے یہ جانور وفادار ہوتا ہے اور ناپاک اس لیے کہ ابلیس کا تھوک شامل ہے" اس روایت میں اتنے باریک نکتوں کو دیکھ پانا ہمارے بَس کی بات نہیں البتہ جو ہماری آنکھوں نے دیکھا اسے بیان کرتے ہیں-

اس روایت کے متعلق حضرت علامہ مفتی محمد وقار الدین قادری رضوی رحمة اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ یہ روایت بے بنیاد اور لغو (بَکوَاس) ہے- صحیح روایت میں اس کا کوئی تذکرہ نہیں ملتا-

( حوالہ : وقار الفتاویٰ ، ج1، ص344)
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
@AbdeMustafa عبد مصطفی
Channel @AbdeMustafaOfficial
➻════════════➻
🅣🅣🅢Aʜʟᴇ Sᴜɴɴᴀᴛ Kɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ 🆔 @islaamic_Knowledge
➻════════════➻
دیوبندیوں وہابیوں کے
⚡️ ٹیلی گرام یا واٹس ایپ گروپس
⚡️ میں شریک ہونا

(سئل) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں زید جو کہ سنی ہے. وہابیوں دیوبندیوں کے ٹیلی گرام گروپس میں شرکت کرتا ہے. منع کرنے پر کہتا ہے کہ میرا عقیدہ مستحکم ہے بدلنے والا نہیں. اور گروپ میں کفریات دیابنہ اور مسائل باطلہ کا رد بھی نہیں کرنا. زید پر شرع کا کیا حکم ہے؟


(فأجاب) وہابی گروپوں میں شریک ہونا محض ان کی تعداد بڑھانے کے لیے بدعت سیئہ حرام، اور اچھا جان کر ان میں شمولیت اختیار کرنا کفر ہے. اور اگر علم والا آدمی، اصلاح، نظر بینی یا مناظرے کے خاطر داخل ہوا تو اس غرض سے رہ سکتا.
عالم مؤمن کا ایسے گروپوں میں جہاں کفریات اور غلط مسائل بیان ہوتے ہیں یا کفار کی قصیدے پڑھے جاتے ہیں، شامل ہوکر ان کا رد نہ کرنا، محض سکوت کرنا ناجائز ہے. یا ایسے گروپوں میں جہاں وہ اصلاح یا رد پر قادر ہی نہ ہو یہی حکم ہے کہ کفریات اور اغلاط دیکھ کر ان پر سکوت کرنا مؤمن کی توہین ہے. اور بے علم انسان کا ایسے گروپوں میں شامل ہونا حرام ہے.

فرمایا سرکار عالم ﷺ نے:
من  سود مع قوم فهو منهم. (السنۃ لابن أبی عاصم، م: ١٤٦٤؛ تاریخ بغداد، ٤٣/١٠)
جو شخص جس قوم میں شامل ہوا وہ انہیں میں سے ہے.
فرمایا نبی کریم ﷺ نے:
برئت الذمة ممن أقام مع المشركين في ديارهم. (معجم الکبیر، م: ٢٢٦١، ٢٢٦٢؛ السنن الکبری للبیہقی، م: ١٧٧٥٠؛ الآحاد والمثانی، م: ٢٥٢٦؛ رجالہ ثقات)
اس کی ذمہ داری (مجھ پر سے) ختم ہوگئی (یعنی شفاعت) جو مشرکین کے علاقوں میں ان کے بیچ رہا.
فرمایا ﷺ نے:
أنا بريء من كل مسلم مقيم بين أظهر المشركين. (سنن أبی داود، م: ٢٦٤٥؛ سنن الترمذی، م: ١٦٠٤؛ السنن الکبری للبیہقی، م: ١٦٤٧١، ١٨٤١٩؛ معجم الکبیر، م: ٣٨٣٦: صحيح)
میں ہر اس مسلمان سے بری الذمہ ہوں جو مشرکین کے بیچ قیام کرتا ہے.
امام اہل سنت رحمہ الله فرماتے ہیں:
کافروں کے میلے میں جانے سے آدمی کافر نہیں ہوتا کہ عورت نکاح سے نکل جائے... البتہ اس میں شریک ہونا مسلمان کو منع ہے. حدیث میں ہے: من كثر  سواد  قوم  فهو منهم (ومن رضي عمل  قوم كان شريكا في عملهم: جس شخص نے کسی قوم کی جماعتی تعداد میں اضافہ کیا تو وہ انہی میں سے ہے اور جو شخص کسی قوم کے عمل سے راضی ہوا وہ اس کے عمل میں شریک ہے: إتحاف الخیرۃ المہرۃ، ١٣٤/٤، راوہ أبی یعلی عن ابن مسعود؛ المطالب العالیہ، م: ١٦٦٠؛ رجالہ ثقات؛ وراوہ الدیلمی)
دوسری حدیث میں ہے: من جامع المشرك وسكن معه فإنه مثله. (جو کوئی کسی مشرک کے ساتھ جمع ہوا اور اس کے ساتھ ٹھہرا تو بیشک وہ اسی مشرک کی طرح ہے: سنن أبی داود، م: ٢٧٨٧؛ المعجم الکبیر، م: ٧٠٢٣)
علماء فرماتے ہیں مسلمان کو چاہئے کہ مجمع کفار پر ہو کر نہ گزرے کہ ان پر لعنت اترتی ہے اور پر ظاہر کہ ان کا میلہ صدہا کفر کے شعار اور شرک کی باتوں پر مشتمل ہوگا اور یہ ممانعت وازالہ منکر پر قادر نہ ہوگا تو خواہی نخواہی گونگا، شیطان اور کافر کا تابعدار ہو کر مجمع کفار میں رہنا اور ان کے کفریات کو دیکھنا سننا مسلمان کی ذلت ہے اور کافر کی نوکری مسلمان کے لئے وہی جائز ہے جس میں اسلام ومسلم کی ذلت نہ ہو. (فتاوی رضویہ، ١٢٠/٢١)


کتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی

شائع کردہ : ایف ایم FM فاؤنڈیشن
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
@Fmfoundation 🆔 @WahabiExposed
🆔 @RaddeWahabiyat 🆔 @Jawabat
@SharayiAdalatChannelFMfoundation
➻════════════➻
🅣🅣🅢Aʜʟᴇ Sᴜɴɴᴀᴛ Kɴᴏᴡʟᴇᴅɢᴇ
Jᴏɪɴ 🆔 @islaamic_Knowledge
➻════════════➻