🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
💥 برتھ ڈے / یوم پیدائش / جنم دن منانا اور اس میں کیک کاٹنا کیسا ہے؟ 💥
⚡️ ⚡️⚡️ ⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک سوال ہے مفتیان کرام کی باہ گاہ میں بچوں کی پیدائش کے ٹیھک ایک سال یعنی جنم دن پر کچھ لوگ کیک وغیرہ استعمال کرتے ہیں کیا کیک کاٹنا چاہئے یا نہیں؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں اور اس ناچیز کو شکریہ کا موقع فراہم کریں۔ فقط والسلام
⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️⚡️
الجواب: اسلامی اقدار و روایات مباحات و مستحبات کو بروئے کار لاتے ہوئے یوم پیدائش منانا، مثلاً: دعوتِ طعام کا اہتمام ، مٹھائی یاکیک پر فاتحہ پڑھ کر یا ایسے ہی تقسیم کرنا، متعلقین کا تحائف دینا اور ان تحائف کو قبول کرنا، رشتہ دار و احباب کا بچے کی فلاح و بہبودی کے لیے دُعا کرنا اور مبارک بادی پیش کرنا۔ وغیرہ وغیرہ جائز ہیں، ان کے کرنے میں کوئی قباحت نہیں۔

💧مگرمروجہ برتھ ڈے جو عموماً جزئی طور کئی خرافات پر مشتمل ہوتے ہیں، جو محض ایک رسم ہیں، اہل سنت کا ان سے کوئی تعلق نہیں، مثلاً: کیک کاٹنا، موم بتی جلا کر بجھانا، ہیپپی برتھ ڈے گانا، تالی بجانا، مرد و عورت کا اختلاط اور بعض جگہوں پر رقص و سرور غیر شرعی وغیرہ وغیرہ افعالِ قبیحہ شنیعہ و رذیلہ ہیں ـ

لہٰذاسال گرہ کا پروگرام اگر ایسے افعال پر مشتمل ہو تو اس کے ناجائز و قبیح ہونے میں کوئی کلام نہیں۔

نیز منجملہ بالا قبیح چیزوں سے بھر پور برتھ ڈے کا جشن کلی طور پر مغربی تہذیب بد کی دین ہے، تو ان سے تشابہ صاف ظاہر ہے۔ اور حدیث پاک میں فرمایا: "من تشبہ بقوم فہو منہم" لہٰذا اس طور پر بھی برتھ ڈے منانے سے احتراز لازم و ضروری ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔

✍️ کتبہ: عدیل احمد قادری رضوی
۱۰ من ذی القعدة ۱۴۳۹ ھ

https://t.me/SharayiAdalatChannelFMfoundation/174
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
سوال:
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ میں کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کیک پر فاتحہ دیا جا سکتا ہے؟ برائے مہربانی اس کا جواب عنایت فرمائیں ؟
المستفتی: سیف خان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب:
صورتِ مسئولہ میں عرض ہے کہ ہر حلال و مباح چیز پر فاتحہ کرانا جائز و درست ہے اور حرام چیز پر جائز نہیں ـ

جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ " جو چیز حرام لعینہ ہو اس پر فاتحہ پڑھنا اور اسکا ثواب پہونچانا جائز نہیں ہے ـ حدیث شریف میں ہے کہ " لا یقبل الله الا الطیب " اھ یعنی حرام چیز کو اللہ تعالیٰ قبول نہیں فرماتا " اھ اور اگر حرام لعینہ نہ ہو تو فاتحہ پڑھنے اور ایصالِ ثواب کرنے میں کوئی گناہ نہیں ـ ملخصا " اھ ( فتاوی امجدیہ ج 1 ص 364 )

مذکورہ بیان سے معلوم ہوا کہ عید میلاد النبی ﷺ اور اس کے علاوہ مواقع پر کیک پر فاتحہ کرانا جائز و درست ہے کیونکہ یہ حلال و مباح چیز ہے اور ہر حلال و مباح چیز پر فاتحہ کرانا جائز ہے ۔
https://t.me/fmfoundation/92796
واللہ اعلم باالصواب
✍️ کریم اللہ رضوی
خادم التدریس دار مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 7666456313
2👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
سوال:
کیا برتھ ڈے Birth Day منانا درست ہے؟ اور اس موقع پر جو کیک کاٹا جاتا ہے اس کا کھانا کیسا ہے ؟
المستفتی : ابو صالح
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب:
حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے ماہِ میلاد مبارک میں یا آپ کی ولادت کی ساعتِ سعید کے موقع پر خوشیاں منانا عمدہ سے عمدہ کھانے مسلمانوں کو کھلانا صدیوں سے خوش عقیدہ مسلمانانِ عالم میں رائج و معمول اور بارگاہ رسالت میں مقبول ہے ۔

اور ظاہر ہے کہ کیک کاٹ کر بنیتِ حسن کھلانا بھی کارِ ثواب اور بارگاہِ رسالت میں اس کا ہدیہ کرنا یقیناً محل قبول میں ہے ـ

مگر کیک کاٹنے کو جو طریقہ مسلمانوں میں نصاریٰ کی تقلید میں رائج ہو چکا ہے کہ محرم غیر محرم بلا امتیاز اس موقع سے شریک ہوتے ہیں؛ کیک میں نام لکھا جاتا ہے پھر خاص اس نام پر چھری چلائی جاتی ہے؛ چاروں طرف سے تالیوں کے شور و شرابا ہوتے ہیں مخصوص طرز کے ساتھ نغمہ محرم و غیر محرم سب مل کر دھڑلے سےگاتے ہیں یہ طریقہ البتہ ناجائز و گناہ اور تقلید یہود و نصاریٰ ہے جس سے احتراز لازم ہے ـ تو مولد النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے موقع سے یہ بدرجۂ اولیٰ ممنوع و ناجائز ہوگا ـ

خلاصہ یہ کہ کیک کاٹ کر مسلمانوں کو کھلانا اپنی حد ذات میں جائز اور بنیتِ حسن محمود و بنیتِ ایصالِ ثواب علی حسب المدارج مستحب و متبرک ہو جاتا ہے ـ اور طریقۂ معہودہ کے ساتھ ہو تو ممنوع و ناجائز ہے ۔
https://t.me/fmfoundation/92798
واللہ اعلم بالصواب
✍️ کریم اللہ رضوی
خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 7666456313
1👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
25-10-1443 ᴴ | 27-05-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
26-10-1443 ᴴ | 28-05-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
26-10-1443 ᴴ | 28-05-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
26-10-1443 ᴴ | 28-05-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1