Forwarded from فیضـان دارالعــلوم امجـدیہ ناگپور
(1)مشہور ہے کہ گفتگو لوگوں کی ذہنی سطح کے مطابق کرنی چاہئے۔ اس کے مطابق نصیحت کرنے کے لئے سامنے والے کی نفسیات کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کہ یہ دل و دماغ میں جلد اثر انداز ہوتی ہے ، ایک فرضی حکایت ملاحظہ کیجئے : ایک بزرگ چند شاگردوں کے ساتھ دریا کے کنارے کنارے جا رہے تھے ایک مقام پر کھڑے ہوگئے ، کافی دیر گزرنے کے بعد شاگردوں نے پوچھا : ہم یہاں کیوں کھڑے ہیں؟ بزرگ نے کہا : اس انتظار میں کہ سارا دریا بہہ جائے تو دوسری طرف جائیں ، یہ سُن کر شاگردوں نے کہا : یہ کیسے ممکن ہے! نہ تو سارا دریا بہے گا اور نہ ہم کبھی اُس پار جاسکیں گے؟ تو بزرگ نے نصیحت بھرے انداز میں کہا : بیٹا! یہی بات میں آپ لوگوں کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ ہم لوگ ہمیشہ یہ کہتے رہتے ہیں کہ ایک بار گھر کی ذمّہ داریاں پوری ہوجائیں تو پھر نماز پڑھیں گے ، حج کریں گے ، فلاں نیک کام کریں گے اور فلاں نیک کام کریں گے۔ یاد رکھو! جیسے دریا پار کرنے کے لئے پانی ختم ہونے کا انتظار نہیں کرنا چاہئے ایسے ہی نیکیاں کرنے کیلئے دنیا کی ذمہ داریاں ختم ہونے کا بھی انتظار نہیں کرنا چاہئے۔ شاگردوں کے چہرے بتارہے تھے کہ بزرگ کی یہ نصیحت اُن کے دل و دماغ میں اُتر چکی ہے (2)نصیحت کرتے ہوئے لوگوں کی طبعی کیفیات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ مالی نقصان کی وجہ سے پریشان ہونے والے کو تسلی دینے کے بجائے اسی کی غلطیاں بتانے لگ جانا ، یونہی بیمار کو دعائیں دینے کے بجائے اسی کی بدپرہیزیاں بتانے لگ جانا درست نہیں کہ اس طرح لوگ آپ سے بد ظن ہوسکتے ہیں یا پھر نوبت لڑائی جھگڑے تک بھی پہنچ سکتی ہے (3)نصیحت غلطی کا احساس دِلانے اور آئندہ اس سے بچنے کے لئے کی جاتی ہے لہٰذا اِس میں الفاظ اور لہجے کی نرمی کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ اللہ پاک نے حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون علیہما السّلام کو فرعون کی جانب جانے کا حکم فرمایا تو ساتھ ہی اس سے نرم بات کہنے کا حکم بھی فرمایا۔ [3] جب منکرِخدا کو نرمی سے نصیحت کرنے کی تاکید ہے تو اللہ پاک پر ایمان لانے والے نرمی کے زیادہ حق دار ہیں ، لہٰذا نصیحت کرتے ہوئے نرمی نرمی اور نرمی کیجئے کہ آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : جو نرمی سے محروم ہوا وہ خیر سے محروم ہوا۔ [4] ایک موقع پر یہ بھی ارشاد فرمایا : نرمی کو لازم کرلو اور سختی و فحش سے بچو ، جس چیز میں نرمی ہوتی ہے ، اس کو زینت دیتی ہے اور جس چیز سے جدا کرلی جاتی ہے ، اُسے عیب دارکردیتی ہے۔ [5] دُرست موقع پر نصیحت کیلئے خراب اور سخت لب و لہجہ اختیار کرنے کے اُلٹے نتائج نکلتے ہیں جیسا کہ ایک مرتبہ مسجد میں جماعت کے دوران ایک نوجوان کا فون بجنے لگا ، نماز ختم ہوئی تو لوگوں نے پیار و محبت سے نصیحت کرنے کے بجائے اسے بے عزت کرنا شروع کردیا جس پر اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اب مسجد نہیں آئے گا (4)نصیحت کرنے کیلئے موقع اور جگہ کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کہ ہر جگہ نصیحتیں کرتے رہنے سے لوگ آپ سے بیزار ہوجائیں گے اور اگرچہ سامنے کچھ نہ کہیں مگر دِل میں تکلیف محسوس کریں گے (5)سب کے سامنے نصیحت کرنے کے بجائے اکیلے میں کرنا زیادہ بہتر ہے کہ حضرت اُمِّ دَرداء رضی اللہُ عنہا فرماتی ہیں : جس نے اپنے بھائی کو سب کے سامنے نصیحت کی اس نے اس کو ذلیل کردیا اور جس نے تنہائی میں نصیحت کی اس نے اس کو مُزَیَّن (آراستہ) کردیا۔ [6]
دورِ حاضر میں امیرِاہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کااندازِ نصیحت اپنے بہترین نتائج اور دور رَس اثرات کے ساتھ ہمارےسامنے ہے ، لہٰذا اگر ہم اسلامی تعلیمات کے مطابق اصولِ نصیحت کو عملی طور پر سیکھنا چاہتے ہیں تو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہیں اور امیرِ اہلِ سنّت کے مدنی مذاکرے دیکھنے کا معمول بنائیں ایسا کرنے سے اپنی اور ساری دنیا کی اصلاح کی کوشش کرنے کاجذبہ ملے گا اور یہی جذبہ نصیحت کو کار آمد بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔
[1] پ14 ، النحل : 125
[2] مسلم ، ص919 ، حدیث : 5651
[3] پ16 ، طٰہٰ : 44
[4] مسلم ، ص1073 ، حدیث : 6602
[5] بخاری ، 4 / 108 ، حدیث : 6030
[6] شعب الایمان ، 6 / 112 ، حدیث : 7641۔
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*از قلــم✍🏻 مولانا سيــد نعمــان عطــاری مــدنی۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
دورِ حاضر میں امیرِاہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کااندازِ نصیحت اپنے بہترین نتائج اور دور رَس اثرات کے ساتھ ہمارےسامنے ہے ، لہٰذا اگر ہم اسلامی تعلیمات کے مطابق اصولِ نصیحت کو عملی طور پر سیکھنا چاہتے ہیں تو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہیں اور امیرِ اہلِ سنّت کے مدنی مذاکرے دیکھنے کا معمول بنائیں ایسا کرنے سے اپنی اور ساری دنیا کی اصلاح کی کوشش کرنے کاجذبہ ملے گا اور یہی جذبہ نصیحت کو کار آمد بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔
[1] پ14 ، النحل : 125
[2] مسلم ، ص919 ، حدیث : 5651
[3] پ16 ، طٰہٰ : 44
[4] مسلم ، ص1073 ، حدیث : 6602
[5] بخاری ، 4 / 108 ، حدیث : 6030
[6] شعب الایمان ، 6 / 112 ، حدیث : 7641۔
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*از قلــم✍🏻 مولانا سيــد نعمــان عطــاری مــدنی۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
Telegram
فیضـان دارالعــلوم امجـدیہ ناگپور
اہلسنت و جماعت مسلک اعلیٰ حضرت کا ترجمان، وسط ہند کی عظیم درسگاہ " دارالعلوم امجدیہ ناگپور مہاراشٹرا" کے نام سے منسوب گروپ
❤1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
20-10-1443 ᴴ | 22-05-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
21-10-1443 ᴴ | 23-05-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤2👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❤1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
21-10-1443 ᴴ | 23-05-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
21-10-1443 ᴴ | 23-05-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤3👍1