Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❤1👍1
Forwarded from ✰کریم اللہ رضوی استاذ دار العلوم مخدومیہ جوگیشوری ممبئی✰
*السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ*
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ صوفی کسے کہتے ہیں کیا غیر عالم کو صوفی کہہ سکتے ہیں ؟ برائے کرم تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی ۔
*سائل :* محمد شمیم احمد اسمٰعیلی *پتہ :* بنارس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
*جواب* صوفی کسے کہتے ہیں اس کے بارے میں حضرت سیدنا ابو الحسن قناد علیہ رحمۃ اللہ سے جب صوفی کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے ارشاد فرمایا : صوفی وہ ہوتا ہے جو اللہ عز وجل کے حقوق کی ادائیگی کے لئے ہر وقت کمر بستہ رہتا ہے ۔ اور شیخ ابو نصر سراج طوسی علیہ رحمۃ اللہ مزید ایک قول نقل فرماتے ہیں کہ " صوفی وہ لوگ ہیں جو اللہ عز و جل کو خوب پہچانتے ہیں ، اس کے احکام کا علم رکھتے ہیں ، جو کچھ اللہ عز و جل کے علم میں ہوتا ہے اس پر عمل کرتے ہیں ، اللہ عز و جل ان سے جو کام لینا چاہتا ہے یہ اس کو پورا کرنے کے لئے ثابت قدمی دکھاتے ہیں ، پختہ عمل کی بدولت وہ اللہ سے کچھ پا لیتے ہیں اور جو کچھ ملتا ہے اس کی وجہ سے فنا ہو جاتے ہیں اور ایسا ہوتا ہی رہتا ہے کہ ہر پا لینے والا آخر کار فنا ہو جایا کرتا ہے جیسا کہ اللمع فی التصوف میں ہے کہ " و سئل ابو الحسن القناد رحمة الله عن معنى الصوفى فقال : مأخوذ من الصفاء و هو القيام لله عز و جل فى كل وقت بشرط الوفاء . قال الشيخ رحمة الله : فاذا قيل لك : الصوفية من هم فى الحقيقة ؟ صفهم لنا فقل : هم العلماء بالله و باحكام الله ، العاملون بما علمهم الله تعالى ، المتحققون بما استعملهم الله عز و جل ، الواجدون بما تحققوا ، القانون بما وجدوا ، لان كل واجد قد فنى بما وجد . و سئل آخر عن معنى الصوفى فقال : معناه ان العبد إذا تحقق بالعبودية وصافاه الحق حتى صفا من كدر البشرية نزل منازل الحقيقة و قارن احكام الشريعة فاذا فعل ذلك فهو صوفى " اھ ( اللمع فی التصوف ص 46 / 47 : باب صفة الصوفیة و من هم ، دار الکتب الحدیثہ بمصر ) اور رسالہ قشیریہ میں ہے کہ " صوفی وہ شخص ہے جو حق کی طرف اپنے اوپر ظاہر ہونے والے احوال کی وجہ سے اپنی ذات سے بے خبر ہوتا ہے " اھ ( رسالہ قشیریہ ص 492 ) غیر عالم کو صوفی کہہ سکتے ہیں جب کہ اس کے اندر صوفیہ کے صفات پائی جاتی ہوں لیکن بے علم مجاہد اور صوفی کو شیطان اپنی انگلیوں پر نچاتا ہے اور وہ اس کا مسخرہ بن کر رہ جاتا ہے جیسا کہ امام اہلسنت سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں کہ " اولیائے کرام کا ارشاد ہے کہ " صوفی بے علم مسخرۂ شیطان است " اھ یعنی بے علم صوفی شیطان کا مسخرہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بے علم مجاہدہ والوں کو شیطان انگلیوں پر نچاتا ہے منہ میں لگام ناک میں نکیل ڈال کر جدھر چاہے کھینچے پھرتا ہے " اھ ( فتاوی رضویہ ج 24 ص 528 : رضا فاؤنڈیشن لاہور )
واللہ اعلم بالصواب
کریم اللہ رضوی
خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 7666456313
الجواب صحیح والمجیب مصیب واللہ اعلم بالصواب محمد اختر رضا خان مصباحی مجددی خادم التدریس والافتاء دارالعلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ویسٹ ممبئی 400102 موبائل نمبر 9773497935

❤2👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
11-10-1443 ᴴ | 13-05-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
12-10-1443 ᴴ | 14-05-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬