دنیا بھر کے تمام سنیوں کو
عیدالفطر خوب خوب مبارک
عیدالفطر خوب خوب مبارک
❤1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❤1👍1
دنیا بھر کے تمام سنیوں کو
عیدالفطر خوب خوب مبارک
عیدالفطر خوب خوب مبارک
❤1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❤2👍1
کیسے منائیں عید ،،،
ملت کی حالت زار پر یہ اشعار نہیں آنسو ہیں جو بے ساختہ نکل پڑے، اللہ تعالی امت مسلمہ پر رحم فرمائے
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=862829231629536&id=100037074020905
حالت ہماری زار ہے ، کیسے منائیں عید
دل پر غموں کا بار ہے کیسے منائیں عید
ساری مسرتوں کی ہے بنیاد ، اتحاد
ملت میں انتشار ہے کیسے منائیں عید
اسلام کو مٹانے کی جاری ہیں سازشیں
ظالم کا اقتدار ہے کیسے منائیں عید
بڑھتی ہی جارہی ہیں مسلماں پہ سختیاں
چاروں طرف سے وار ہے کیسے منائیں عید
ہیں اہل حق پہ سازش وظلم وستم کے تیر
جاری لہو کی دھار ہے کیسے منائیں عید
پردہ عِناد کا ہے عدالت کی آنکھ پر
مومن ہیں ، تختِ دار ہے کیسے منائیں عید
الحاد نے بچھادییے ہر سمت اپنے جال
اور نوجواں شکار ہے کیسے منائیں عید
تہذیبِ نو سے دخترِ ملت ہے بے ردا
بے شرمی کا غبار ہے کیسے منائیں عید
اپنے عراق و شام و فلسطیں لہو ہوئے
ملک یمن نَزار ہے کیسے منائیں عید
قبضہ ہے آج قبلۂ اول پہ غیر کا
امت یہ دلفگار ہے کیسے منائیں عید
جو پاسباں حرم کے ہیں غدار دیں ہیں وہ
سب پر یہ آشکار ہے کیسے منائیں عید
عیسائ اور یہودی ہیں قابض حجاز پر
دشمن ہی رازدار ہے ، کیسے منائیں عید
اپنوں کی ہی کمی ہےتو غیروں کو کیا کہیں
دامن ہی تار تار ہے کیسے منائیں عید
یارب تو بھیج کشتئ ملت کا ناخدا
بھاری یہ انتظار ہے ، کیسے منائیں عید
اَسلاف جس کو لائے خزاں سے گزار کر
پَژمُردہ وہ بَہار ہے، کیسے منائیں عید
ملتی تھیں کَل جہاں پہ فریدی ! مسرتیں
اب ظلم کا دیار ہے کیسے منائیں عید
نَزار ... کمزور... ناتواں
ازفریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکوی ، مسقط عمان 0096899633908
ملت کی حالت زار پر یہ اشعار نہیں آنسو ہیں جو بے ساختہ نکل پڑے، اللہ تعالی امت مسلمہ پر رحم فرمائے
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=862829231629536&id=100037074020905
حالت ہماری زار ہے ، کیسے منائیں عید
دل پر غموں کا بار ہے کیسے منائیں عید
ساری مسرتوں کی ہے بنیاد ، اتحاد
ملت میں انتشار ہے کیسے منائیں عید
اسلام کو مٹانے کی جاری ہیں سازشیں
ظالم کا اقتدار ہے کیسے منائیں عید
بڑھتی ہی جارہی ہیں مسلماں پہ سختیاں
چاروں طرف سے وار ہے کیسے منائیں عید
ہیں اہل حق پہ سازش وظلم وستم کے تیر
جاری لہو کی دھار ہے کیسے منائیں عید
پردہ عِناد کا ہے عدالت کی آنکھ پر
مومن ہیں ، تختِ دار ہے کیسے منائیں عید
الحاد نے بچھادییے ہر سمت اپنے جال
اور نوجواں شکار ہے کیسے منائیں عید
تہذیبِ نو سے دخترِ ملت ہے بے ردا
بے شرمی کا غبار ہے کیسے منائیں عید
اپنے عراق و شام و فلسطیں لہو ہوئے
ملک یمن نَزار ہے کیسے منائیں عید
قبضہ ہے آج قبلۂ اول پہ غیر کا
امت یہ دلفگار ہے کیسے منائیں عید
جو پاسباں حرم کے ہیں غدار دیں ہیں وہ
سب پر یہ آشکار ہے کیسے منائیں عید
عیسائ اور یہودی ہیں قابض حجاز پر
دشمن ہی رازدار ہے ، کیسے منائیں عید
اپنوں کی ہی کمی ہےتو غیروں کو کیا کہیں
دامن ہی تار تار ہے کیسے منائیں عید
یارب تو بھیج کشتئ ملت کا ناخدا
بھاری یہ انتظار ہے ، کیسے منائیں عید
اَسلاف جس کو لائے خزاں سے گزار کر
پَژمُردہ وہ بَہار ہے، کیسے منائیں عید
ملتی تھیں کَل جہاں پہ فریدی ! مسرتیں
اب ظلم کا دیار ہے کیسے منائیں عید
نَزار ... کمزور... ناتواں
ازفریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکوی ، مسقط عمان 0096899633908
❤1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❤2👍1
*پیامِ عید*
جملہ احباب کو عید کی مبارکبادیاں، نیک تمنائیں اور دعائیں ، جو غمگین ہیں انکی زندگی میں مسرتیں لوٹ آئیں ... آمین ثم آمین
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=862707478308378&id=100037074020905
اپنے کردار میں اخلاص کی خوشبو رکھیے
کھول کر سب کیلیے حلقۂ بازو رکھیے
عیدکےساز میں شامل ہو غریبوں کا بھی سوز
اپنی پُرنور حویلی میں بھی جگنو رکھیے
نہیں معلوم کہ مقبول ہوئے یا مردود
جشن میں خوفِ الٰہی کےبھی آنسو رکھیے
عید ، انعامِ الٰہی کا حسیں جلوہ ہے
اِس مسرت میں عبادت کا بھی پہلو رکھیے
یہ رَوِش ، قوم کا ہر درد مٹا سکتی ہے
کام ہر ایک کے آنے کی سدا "خُو" رکھیے
عید میں فرطِ مسرت سے نہ بہکیں جذبات
خواہش و فکر و خیالات پہ قابو رکھیے
رب کے دربار سے خیراتِ کرم پانے کو
دستِ حاجت میں سدا کاسۂ " تُوبُوا " رکھیے
راحت و غم میں تَوازُن ہے کمالِ ہستی
اِسی معیار پہ اپنے قد و گیسو رکھیے
سیکھ لیں کوئ زباں، کوئ بھی فن آپ مگر
طفلِ جاں کے لیے گہوارۂ اردو رکھیے
اے فریدی کبھی بدلے نہ مزاج و انداز
خندہ دل ، اورکشادہ یونہی ابرُو رکھیے
🌹🌹🌹
از فریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکوی ، نوری مسجد مدینۃ العرفان، مسقط عمان
0096899633908
جملہ احباب کو عید کی مبارکبادیاں، نیک تمنائیں اور دعائیں ، جو غمگین ہیں انکی زندگی میں مسرتیں لوٹ آئیں ... آمین ثم آمین
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=862707478308378&id=100037074020905
اپنے کردار میں اخلاص کی خوشبو رکھیے
کھول کر سب کیلیے حلقۂ بازو رکھیے
عیدکےساز میں شامل ہو غریبوں کا بھی سوز
اپنی پُرنور حویلی میں بھی جگنو رکھیے
نہیں معلوم کہ مقبول ہوئے یا مردود
جشن میں خوفِ الٰہی کےبھی آنسو رکھیے
عید ، انعامِ الٰہی کا حسیں جلوہ ہے
اِس مسرت میں عبادت کا بھی پہلو رکھیے
یہ رَوِش ، قوم کا ہر درد مٹا سکتی ہے
کام ہر ایک کے آنے کی سدا "خُو" رکھیے
عید میں فرطِ مسرت سے نہ بہکیں جذبات
خواہش و فکر و خیالات پہ قابو رکھیے
رب کے دربار سے خیراتِ کرم پانے کو
دستِ حاجت میں سدا کاسۂ " تُوبُوا " رکھیے
راحت و غم میں تَوازُن ہے کمالِ ہستی
اِسی معیار پہ اپنے قد و گیسو رکھیے
سیکھ لیں کوئ زباں، کوئ بھی فن آپ مگر
طفلِ جاں کے لیے گہوارۂ اردو رکھیے
اے فریدی کبھی بدلے نہ مزاج و انداز
خندہ دل ، اورکشادہ یونہی ابرُو رکھیے
🌹🌹🌹
از فریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکوی ، نوری مسجد مدینۃ العرفان، مسقط عمان
0096899633908
❤2👍1