🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
Photo
#فیضان_حضرت_علی_مرتضی
حضرت سیدنا مولا علی مشکل کشا
رَضِیَ الــلّٰــهُ تَـبَـارَڪَـ وَ تَـعَـالیٰ عَـنۡـہۡ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
2👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
Photo
#فیضان_حضرت_علی_مرتضی
حضرت سیدنا مولا علی مشکل کشا
رَضِیَ الــلّٰــهُ تَـبَـارَڪَـ وَ تَـعَـالیٰ عَـنۡـہۡ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
2👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
سلام بر شہِ ولایت

بارگاہِ مولائے کائنات ، حیدر کرار ، حضرت سیدنا علی مرتضٰی ، شیر خدا کرم اللہ وجہ الکریم میں نذرانہ

یا علی شیر خدا تیری امامت کو سلام
زورِ بازوئے نبی ! تیری شجاعت کو سلام

تیرا گھر ہے جنتی اَفراد کی آماج گاہ
حیدرِکرار ! تیری اٰل و عترت کو سلام

بن گئ فانوسِ قندیلِ حرم تیری حیات
شیرِ یزداں، تیری ہمت، تیری جُرأت کو سلام

مصطفٰی کی پیاری شہزادی ترے گھر کی بَہار
والدِ حسنین تیری شان و شوکت کو سلام

تھے شبِ ہجرت 'نبی کے بسترِ اطہر پہ آپ
پُرخَطَر ماحول میں سونے کی ہمت کو سلام

کر دیا قرباں ، محبت پر نمازِ عصر کو
اُس اداے عشق ، تقدیمِ محبت کو سلام

تیرے جلوؤں سے منور ہیں چراغِ اولیا
فاتحِ خیبر ، تری بزمِ طریقت کو سلام

آپ ہیں دروازۂ شہرِ علومِ مصطفٰی
آپ کے ادراک و فہم و علم و حکمت کو سلام

پھول ہیں تیرے نسب میں گلشنِ سرکار کے
تا قیامت ہو تری شانِ قرابت کو سلام

"میں علی سے ہوں، علی مجھ سے ہیں" آقا نے کہا
مَظہر ذات نبی ، تیری فضیلت کو سلام

ہے لقب تیرا امامِ مَشرِقَین و مغربین
اے امیرالمؤمنیں تیری خلافت کو سلام

یاعلی ، تیری رضامیں راضی اللہ و رسول
تیری خوشیوں پر فدا، تیری مسرت کو سلام

تجھ میں ہے"مَن كُنتُ مولٰى" کا نشان امتیاز
اے مرے مولٰی علی ، تیری ولایت کو سلام

تجھ کو حاصل ہے شہنشاہی دیارِ جُود کی
حشر تک تیری عطا ، تیری سخاوت کو سلام

کون سا غَزوہ ہے جس میں تیری جاں بازی نہیں
دینِ حق کے واسطے ، تیری حمایت کو سلام

تیری بیباکی پہ حیراں ہیں زمانے کے دلیر
کفر کے نرغے میں تیری استقامت کو سلام

ایک شعلہ ہے دفاع شانِ پیغمبر میں تو
مصطفٰی کے عشق میں تیری جلالت کو سلام

ڈال دیجے ، وقت کے خیبر پہ اک ضربِ نگاہ
شاہِ مرداں، تیری طاقت ، تیری قوت کو سلام

ذُوالفقارِ حیدری برسے ، پھر اہل کفر پر
تیرے صدقے ہم کریں پھر اپنی نصرت کو سلام

تیری گردِ پا ، ہے سرمہ چشمِ عالَم کے لئے
نائبِ خیرالبشر تیری قیادت کو سلام

تیرا خامہ بے بدل ، تیری خطابت لاجواب
شاہ اقلیم سخن ، تیری فصاحت کو سلام

لائقِ صد رشک ہے تیرا ہر اک رنگِ حیات
تیری صورت پر نچھاور تیری سیرت کو سلام

آیتِ تطہیر کا صدقہ فریدی کو ملے
اے حبیب مصطفٰی، تیری طہارت کو سلام

از فریدی صدیقی مصباحی، بارہ بنکوی ،مسقط عمان

https://www.facebook.com/1493359047596563/posts/3177703999162051/
2👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2👍2
مولیٰ علی کہنا کیسا ہے ؟
Mutafarriq Masail Post No. 04

سُوال: مولانا ! مُعاف کیجئے، ابھی آپ نے ’’ مولیٰ علی‘‘ کہا ، حالانکہ’’ مولیٰ‘‘ تو صِرْف اَللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہی کی ذات ہے۔

جواب:
بر صغیر پاک و ہند میں ’مولانا‘ ایک اصطلاح ہے جو عالم دین کے لیے احترام کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ لہذا اس اطلاق میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔اور مولیٰ کا اطلاق متعدد معانی پر ہوا ہے، سید اور حافظ و ناصر کے علاوہ آزاد کردہ غلام کے معنیٰ میں بھی ہوتا ہے۔

حدیث میں آیا ہے:
من کنت مولاہ فعلی مولاہ
(مسند احمد 2/195)

بے شک حقیقی معنوں میں اَللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہی ’’ مولیٰ‘‘ ہے مگر مَجازًا (یعنی غیر حقیقی) معنوں میں دوسرے کو’’ مولیٰ‘‘ کہنے میں کوئی مضایَقہ نہیں۔

آج کل عُلمائے کرام بلکہ عُموماً ہر داڑھی والے کو مولانا کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہے، کبھی آپ نے ’’مولانا ‘‘ کے معنیٰ پر بھی غور فرمایا؟

اگر نہیں تو سُن لیجئے، مولانا کے معنٰی ہیں: ’’ ہمارا مولیٰ‘‘ دیکھئے! سُوال میں بھی تو ’’مولانا‘‘ کہا گیا ہے! جب عام شخص کو بھی مولانا یعنی ’’ ہمارا مولیٰ‘‘ کہنے میں کوئی وَسوَسہ نہیں آتا تو آخِر ’’ مولیٰ علی‘‘ کہنے میں کیوں وسوسہ آ رہا ہے!

اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط
پڑھ کر شیطان کو بھگا دیجئے اور تسلّی رکھئے کہ ’’ مولیٰ علی‘‘ کہنے میں کوئی حَرج نہیں بلکہ حضرتِ سیِّدُنا علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمُ کے ’’مولیٰ‘‘ ہونے کی تو حدیثِ پاک میں صَراحت موجود ہے چُنانچِہ سُنئے اور ’’ حُبِّ علی‘‘ میں سر دُھنئے:

جس کا میں مولیٰ ہوں
اس کے علی بھی مولیٰ ہیں

سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مدد گار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاارشاد ہے: مَنْ کُنْتُ مَوْلَاہُ فَعَلِیٌّ مَوْلَاہُ یعنی جس کا میں مولیٰ ہوں علی بھی اُس کے مولیٰ ہیں۔(تِرمِذی ج۵ ص۳۹۸ حدیث۳۷۳۳)

’’مولٰی علی ‘‘کے معنیٰ:

مُفَسّرِ شہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنّان اس حدیث پاک کے الفاظ ’’جس کا میں مولیٰ ہوں علی بھی اُس کے مولیٰ ہیں ‘‘ کے تحت فرماتے ہیں:

مولیٰ کے بَہُت (سے) معنٰی ہیں: دوست، مددگار، آزاد شُدہ غلام، (غلام کو) آزاد کرنے والا مولیٰ۔ اِس (حدیثِ پاک میں مولیٰ) کے معنٰی خلیفہ یا بادشاہ نہیں یہاں (مولیٰ) بمعنی دوست (اور) محبوب ہے یا بمعنیٰ مددگار اور واقِعی حضرتِ سیِّدُناعلیُّ الْمُرتَضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم مسلمانوں کے دوست بھی ہیں ، مددگار بھی، اِس لئے آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو ’’مولیٰ علی‘‘ کہتے ہیں۔(مراٰۃ المناجیح ج۸ ص۴۲۵)

قراٰنِ کریم میں اللہ تَعَالیٰ نے جبریلِ امین اور نیک مؤمنین کو’’مولیٰ ‘‘ کہا ہے ۔

چُنانچہ پارہ 28 سُوْرَۃُ التَّحْرِیْم آیت نمبر 4 میں ربّ عَزَّ وَجَلَّ فرماتا ہے: فَاِنَّ اللہَ ہُوَ مَوْلٰهُ وَ جِبْرِیۡلُ وَ صٰلِحُ الْمُؤْمِنِیۡنَ ۚ

ترجَمۂ کنز الایمان: تو بے شک اللہ اُن کا مدد گار ہے اور جبریل اور نیک ایمان والے۔

کہا جس نے یاغوث اَغِثْنی تو دَم میں
ہر آئی مصیبت ٹلی غوثِ اعظم
(سامان بخشش)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مفسّرِین کے نزدیک ’’مولیٰ‘‘ کے معنیٰ:

سُوال: آپ نے مولیٰ کے معنیٰ ’’ مدد گار‘‘ لکھے ہیں کیا دیگر مُفسّرِین کا بھی اِس سے اتّفاق ہے؟

جواب: کیوں نہیں ۔ مُتَعدِّد تَفاسیر کے حوالے دیئے جا سکتے ہیں نَمُونۃً 6 کُتُبِ تفسیر کے نام مُلاحَظہ ہوں جن میں اِس آیتِ مبارکہ میں وارِد لفظ ’’ مولیٰ ‘‘ کے معنیٰ وَلی اور ناصِر ( یعنی مدد گار) لکھے ہیں:
(۱) تفسیرطَبَری جلد 12 صفحہ 154
(۲) تفسیر قُرطُبی جلد 18 صفحہ 143
(۳) تفسیرِ کبیر جلد 10 صفحہ 570
(۴) تفسیرِ بَغْوی جلد 4 صفحہ 337
(۵) تفسیرِ خازِن جلد 4 صفحہ 286
(۶) تفسیرِ نَسفی صفحہ1257 ۔

اُن چار کتابوں کے نام بھی حاضِر ہیں جن میں آیتِ مبارَکہ کے لفظ ’’مولیٰ‘‘ کے معنیٰ ’’ناصر‘‘ (یعنی مددگار) کئے گئے ہیں:
(۱) تفسیرِ جلالین صفحہ 465 (۲) تفسیرِ رُوحُ الْمَعانی جلد 28 صفحہ 481 (۳) تفسیرِ بیضاوی جلد 5 صفحہ 356 (۴) تفسیر ابی سُعُود جلد 5 صفحہ 738 ۔

یا خدا بہرِ جنابِ مصطفٰے امداد کن
یا رسول اللہ از بہرِ خدا امداد کن
(حدائق بخشش)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی سيدنا مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الأمي و على آله و سلم
٭٭٭٭٭ دعاؤں کا طالب : ڈاکٹر غلام مرسلین رضوی ٭٭٭٭٭

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=387130894975688&id=100010363424693
2👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1