🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
قسط نمبر دو 2 نہیں ملی
ملنے پر اپڈیٹ کر دیا جائےگا.
👍1
إِنۡ شَآءَ الـلّٰـه تَـبَـارَڪَ وَ تَـعَـالیٰ عَــزَّوَجَـلَّ
👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
قسط نمبر دو 2 نہیں ملی ملنے پر اپڈیٹ کر دیا جائےگا.
#اعتکاف_کے_مسائل_اور_انکاحل
سوال نمبر 11 تا 20 📜 قِسط ❷
مولانا ابواسید عبید رضا مدنی
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
*___________🎋🎋___________*
*اعتکاف کے مسائل اور ان کا حل*
*___________🎋🎋___________*
*قسط سوم (3)- سوال 21 تا 30*
*📝الســــــــــوال نمبــــــر(21)👇*
*معتکف کن حاجات کی بنا پر مسجد سے باہر نکل سکتا ہے؟*

*📝الجـــــــــــــواب: بعون الملک الوھاب👇*
*معتکف درج ذیل دو 2⃣ حاجات کی بنا پر مسجد سے باہر نکل سکتا ہے :*

*1⃣ حاجتِ شرعی :*
*یعنی وہ حاجت جس کا تقاضہ شریعت کی جانب سے ہو، جیسے نمازِ جمعہ ادا کرنے کے لئے جانا یا اذان کہنے کے لئے جانا وغیرہ.*

*2⃣ حاجتِ طبعی :*
*یعنی وہ حاجت جس کا تقاضہ طبیعت کی طرف سے ہو، اور وہ حاجت مسجد میں پوری نہ ہو سکتی ہو، جیسے پیشاب یا پاخانہ اور وضو کرنے کے لیے جانا، احتلام کی صورت میں فرض غسل کے لیے جانا وغیرہ.👇*

*نوٹ :*
*اگر وضو و غسل کے لئے مسجد میں جگہ بنی ہوئی ہو تو پھر باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔*

*(📚👈ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، جلد 3 صفحہ 502 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، فیضان رمضان مرمم صفحہ 265، 266 مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*___________🎋🎋___________*
*📝الســــــــــوال نمبــــــر(22)👇*
*کیا معتکف مسجد کی محراب میں جا سکتا ہے؟*

*📝الجـــــــــــــواب: بعون الملک الوھاب👇*
*جی ہاں:* *معتکف مسجد کی محراب میں جا سکتا ہے کیونکہ محراب مسجد کا حصہ ہے لہذا مسجد کے حکم میں داخل ہے.*

*(📚👈حبیب الفتاویٰ صفحہ 345 شبیر برادرز لاہور بحوالہ ردالمحتار علی الدرالمختار، تفہیم المسائل جلد 3 صفحہ 163 ضیاء القرآن پبلی کیشنز)*
*___________🎋🎋___________*
*📝الســــــــــوال نمبــــــر(23)👇*
*کیا تعداد کی زیادتی کی وجہ سے مرد میدان میں اعتکاف کر سکتے ہیں؟*

*📝الجـــــــــــــواب: بعون الملک الوھاب👇*
*تعداد کی زیادتی کی وجہ سے مرد میدان میں اعتکاف نہیں کرسکتے کیونکہ مردوں کے اعتکاف کے لئے مسجد شرط ہے.*

*(📚👈ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، جلد 3 صفحہ 493 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، تفسیر خزائن العرفان صفحہ 53 ضیاء القرآن پبلی کیشنز، احکام تراویح و اعتکاف صفحہ 120، 121)*
*___________🎋🎋___________*
*📝الســــــــــوال نمبــــــر(24)👇*
*اگر اذان کی جگہ مسجد کے احاطہ سے باہر ہو تو کیا غیرِ مؤذن بھی اس جگہ پر اذان دینے کے لئے جا سکتا ہے؟*

*📝الجـــــــــــــواب: بعون الملک الوھاب👇*
*اگر اذان کی جگہ مسجد کے احاطہ سے باہر ہو تو غیر مؤذن بھی اس جگہ پر اذان دینے کے لئے جا سکتا ہے کیونکہ اذان دینے کیلئے مسجد سے نکلنا حاجتِ شرعی میں داخل ہے.*

*(📗👈ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، جلد 3 صفحہ 502 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ بحوالہ بحرالرائق، فتح القدیر)*
*___________🎋🎋___________*
*📝الســــــــــوال نمبــــــر(25)👇*
*کیا اعتکاف کے لیے باوضو ہونا شرط ہے؟*

*📝الجـــــــــــــواب: بعون الملک الوھاب👇*
*اعتکاف کے لیے باوضو ہونا شرط نہیں ہے.*

*(📗👈فتاوی رضویہ جلد 10 صفحہ 564 رضا فاؤنڈیشن لاہور)*
*___________🎋🎋___________*
*📝الســــــــــوال نمبــــــر(26)👇*
*کیا معتکف کھانے، پینے اور سونے کے لئے مسجد سے باہر جا سکتا ہے ؟*

*📝الجـــــــــــــواب: بعون الملک الوھاب👇*
*معتکف کھانے، پینے اور سونے کے لئے مسجد سے باہر نہیں جا سکتا، اگر جائے گا تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا، کیونکہ یہ سب کام مسجد میں ممکن ہیں.*

*(📚👈البحر الرائق جلد 2 صفحہ 530 مطبوعہ کوئٹہ،ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، جلد 3 صفحہ 506 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*

*نوٹ :*
*مگر کھانے پینے میں یہ احتیاط کرنا لازم ہے کہ مسجد آلودہ نہ ہو۔*

*(📗👈بہارِ شریعت جلد اول حصہ پنجم صفحہ 1026 مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*___________🎋🎋__________*
*📝الســــــــــوال نمبــــــر(27)👇*
*اگر کوئی مسجد میں کھانا لانے والا نہ ہو تو کیا معتکف اپنا کھانا لینے کے لئے گھر پر جا سکتا ہے؟*

*📝الجـــــــــــــواب: بعون الملک الوھاب👇*
*اگر معتکف کیلئے مسجد میں کھانا لانے والا کوئی نہ ہو تو وہ کھانا لینے کے لئے گھر پر جا سکتا ہے۔*

*(📗👈اعتکاف کے مسائل صفحہ 16، 17 مکتبہ اعلیٰ حضرت بحوالہ البحرالرائق، باب الاعتکاف، جلد دوم، فیضان رمضان مرمم صفحہ 268 مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*___________🎋🎋___________*
*📝الســــــــــوال نمبــــــر(28)👇*
*اگر معتکف گھر سے کھانا لانے کیلئے گیا اور وہیں بیٹھ کر کھانا کھالیا تو کیا اعتکاف ٹوٹ جائے گا؟*

*📝الجـــــــــــــواب: بعون الملک الوھاب👇*
*اگر معتکف گھر سے کھانا لانے کے لئے گیا اور گھر پر ہی بیٹھ کر کھانا کھا لیا تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا.*

*(📗👈اعتکاف کے مسائل صفحہ 17 مکتبہ اعلیٰ حضرت)*
*___________🎋🎋___________*
*📝الســــــــــوال نمبــــــر(29)👇*
*اگر کسی وجہ سے معتکف کا روزہ ٹوٹ گیا تو کیا اس کا اعتکاف ٹوٹ ج
1👍1
ائے گا؟*

*📝الجـــــــــــــواب: بعون الملک الوھاب👇*
*اگر کسی وجہ سے معتکف کا روزہ ٹوٹ گیا تو اس کا اعتکاف بھی ٹوٹ جائے گا.*

*(📗👈فیضان رمضان مرمم صفحہ 268 مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*___________🎋🎋___________*
*📝الســــــــــوال نمبــــــر(30)👇*
*کیا بیہوش ہونے سے اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے ؟*

*📝الجـــــــــــــواب: بعون الملک الوھاب👇*
*اگر اس طرح بے ہوش ہوا کہ بے ہوشی لمبی ہو گئی جس کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ پایا یا بیہوشی کی وجہ سے روزہ ٹوٹ گیا تو پھر اعتکاف بھی ٹوٹ جائے گا اور اگر بیہوشی کی وجہ سے روزہ نہیں ٹوٹا یا روزہ نہیں چھوٹا تو پھر اعتکاف نہیں ٹوٹے گا.*

*(📚👈ماخوذ از فتاوی عالمگیری، کتاب الصوم، الباب السابع فيز الاعتکاف، جلد اول صفحہ 213 مطبوعہ دارالفکر بیروت، بہارِ شریعت جلد اول حصہ پنجم صفحہ 1026 مکتبۃ المدینہ کراچی)*

*☘️واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم☘️*
*___________🎋🎋___________*
*کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*ابواسید عبید رضا مدنی*
*(مــــــورخــــــہ: 13/5/2020*
*رابطہ نمبر👇*
*📲03068209672🥏*
*___________🎋🎋___________
*📝🖍المرتب📝👇*
*محمد عاطف رضا قادری*
*رابطہ نمبر 👇*
*📲03067585406🥏*
*___________🎋🎋___________*
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
*🌹اعتکاف کے مسائل اور ان کا حل 🌹*
*🌺قسط چہارم (4)- سوال 31 تا 40🌺*
*سوال 31 :*
کیا معتکف اپنی مسجد سے نکل کر دوسری مسجد کی محفلِ نعت میں شرکت کر سکتا ہے ؟
*جواب:*
معتکف اپنی مسجد سے نکل کر دوسری مسجد کی محفلِ نعت میں شرکت نہیں کر سکتا، اگر وہ دوسری مسجد کی محفلِ نعت میں شرکت کرے گا تو اُس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا .
*(فتاوی فقیہ ملت، جلد 1، صفحہ 348، شبیر برادرز لاہور)*
*سوال 32:*
اگر معتکف کو احتلام ہو جائے تو کیا اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا؟
*جواب:*
اگر معتکف کو احتلام ہو جائے تو اس کا اعتکاف نہیں ٹوٹے گا.
*(ماخوذ از فتاویٰ رضویہ، جلد 3، صفحہ 479 تا 484، رضا فاؤنڈیشن لاہور)*
*سوال 33:*
اگر معتکف کو اعتکاف کے دوران احتلام ہو جائے تو وہ کیا کرے ؟
*جواب:*
اگر معتکف کو احتلام ہو جائے تو جیسے اس کی آنکھ کھلے، فوراً تیمم کر کے مسجد سے باہر نکل جائے اور غسل کر کے مسجد میں واپس آئے۔
*نوٹ :*
اس کے لیے تَیَمُّمْ کر کے مسجد سے باہر نکلنا مستحب ہے یا واجب، اس میں فقہائے کرام رحمۃ اللہ علیھم کا اختلاف ہے، زیادہ احتیاط اسی میں ہے کہ تیمم کر کے ہی مسجد سے باہر نکلے۔
*(ماخوذ از فتاویٰ رضویہ، جلد 3 صفحہ 479 تا 492، رضا فاؤنڈیشن لاہور)*
*سوال 34:*
کیا معتکف خوشبو، سرمہ اور تیل وغیرہ لگا سکتا ہے ؟
*جواب:*
معتکف خوشبو، سرمہ اور تیل وغیرہ لگا سکتا ہے.
*(فتاوی عالمگیری، کتاب الصوم، الباب السابع فی الاعتکاف، جلد 1، صفحہ 213، دارالکتب العلمیہ بیروت)*
*سوال 35:*
اگر معتکف رات کے وقت نشہ آور چیزوں کو استعمال کر لے تو کیا اس کا اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے ؟
*جواب:*
اگر معتکف رات کے وقت نشہ آور چیزوں کو استعمال کر لے تو اس کا اعتکاف نہیں ٹوٹتا لیکن یہ نشہ آور چیزیں معتکف کے لئے حرام و ناجائز ہیں.
*(فتاوی عالمگیری، کتاب الصوم، الباب السابع فی الاعتکاف، جلد 1، صفحہ 213، دارالکتب العلمیہ بیروت)*
*سوال 36:*
کیا معتکف نمازِ جنازہ ادا کرنے کے لیے سنتِ اعتکاف میں مسجد سے باہر نکل سکتا ہے ؟
*جواب:*
معتکف، نمازِ جنازہ ادا کرنے کے لیے سنتِ اعتکاف میں مسجد سے باہر نہیں نکل سکتا، اگر نماز جنازہ ادا کرنے کے لیے مسجد سے باہر نکلے گا تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا.
*(فتاوی عالمگیری، کتاب الصوم، الباب السابع فی الاعتکاف، جلد 1، صفحہ 212، دارالکتب العلمیہ بیروت، فتح القدیر، باب الاعتکاف جلد دوم صفحہ 111)*
*سوال 37:*
کیا معتکف مریض کی عیادت کرنے کے لئے سنتِ اعتکاف میں مسجد سے باہر نکل سکتا ہے؟
*جواب:*
معتکف، مریض کی عیادت کرنے کے لئے سنتِ اعتکاف میں مسجد سے باہر نہیں نکل سکتا، اگر عیادت کے لئے مسجد سے باہر جائے گا تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا.
*(فتاوی عالمگیری، کتاب الصوم، الباب السابع فی الاعتکاف، جلد 1، صفحہ 212، دارالکتب العلمیہ بیروت، فتح القدیر، باب الاعتکاف جلد دوم صفحہ 111)*
*سوال 38:*
اگر معتکف بیمار ہو گیا تو کیا علاج کے لیے مسجد سے باہر جا سکتا ہے ؟
*جواب:*
اگر معتکف بیمار ہو گیا تو علاج کے لیے مسجد سے باہر نہیں جا سکتا، اگر جائے گا تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا، لہٰذا معتکف مسجد میں ہی علاج کروائے.
*(فتاوی عالمگیری، کتاب الصوم، الباب السابع فی الاعتکاف، جلد 1، صفحہ 213، دارالکتب العلمیہ بیروت، فیضان رمضان مرمم، صفحہ 268، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*سوال 39:*
اگر مسجد میں معتکف کا علاج ممکن نہ تھا اور وہ مسجد سے باہر نکل گیا تو کیا حکم ہے؟
*جواب:*
اگر معتکف کا علاج مسجد میں ممکن نہ تھا اور وہ علاج کے لیے مسجد سے باہر نکل گیا تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا لیکن اس صورت میں گناہگار نہیں ہوگا.
*(فتح القدیر، باب الاعتکاف جلد 2، صفحہ 111، فیضان رمضان مرمم، صفحہ 268، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*سوال 40:*
اگر کسی معتکف کو نیند میں چلنے کی بیماری ہو اور وہ نیند میں چلتے چلتے مسجد سے باہر نکل گیا تو کیا اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا ؟
*جواب:*
اگر کسی معتکف کو نیند میں چلنے کی بیماری ہو اور وہ نیند میں چلتے چلتے مسجد سے باہر نکل گیا تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا.
*(فیضان رمضان مرمم، صفحہ 268، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم
کتبہ
*ابواسیدعبیدرضامدنی*
14/05/2020
03068209672
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
*🌹اعتکاف کے مسائل اور ان کا حل🌹*
*🌺قسط پنجم (5)- سوال 41 تا 50🌺*
*سوال 41:*
کھانے پینے کے لیے اعتکاف کرنا کیسا ہے ؟
*جواب:*
کھانے پینے کے لئے اعتکاف نہ کیا جائے بلکہ اعتکاف صرف ذکرِ الٰہی کے لیے کیا جائے بالتبع یعنی ضِمْناً اس کے منافع (جیسے کھانے پینے کا جواز وغیرہ) حاصل ہو ہی جائیں گے .
*(ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، حصہ اول، صفحہ 86، 87، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*سوال 42:*
مسجد میں سونا کیسا ہے ؟
*جواب:*
مسجد میں سونا جائز نہیں ہے مگر جو اعتکاف کی نیت کر لے پھر کچھ دیر کے لئے ذکر الٰہی میں مشغول ہوجائے پھر اس کے بعد سونا چاہیے تو سو سکتا ہے.
*(فتاویٰ عالمگیری، کتاب الکراھیۃ، باب اداب المسجد والقبلۃ ۔۔۔۔الخ، جلد 5، صفحہ 321، دارالکتب العلمیہ بیروت، ردالمحتار علی الدرالمختار، کتاب الصلوة، باب مایفسد الصلاة وما یکرہ فیھا، جلد 2، صفحہ 525، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، صغیری، فصل فی احکام المسجد، صفحہ 302)*
*سوال 43:*
کیا معتکف اعتکاف کے دوران دینی مسائل بیان کر سکتا ہے ؟
*جواب:*
جی ہاں! معتکف اعتکاف کے دوران دینی مسائل بیان کر سکتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے.
*(فتاوی نوریہ، جلد 2، صفحہ 283 تا 286، دارالعلوم حنفیہ فریدیہ بصیر پور ضلع اوکاڑہ، اعتکاف کے مسائل، صفحہ 24، مکتبہ اعلیٰ حضرت)*
*سوال 44:*
کیا معتکف اعتکاف کے دوران سگریٹ پی سکتا ہے ؟
*جواب:*
اس مسئلے کی چند صورتیں ہیں :
1- مُعْتَکِفْ کا عینِ مسجد میں سگریٹ پینا مسجد کی بےادبی اور ناجائز و گناہ ہے۔
2- معتکف کا فنائے مسجد میں اس طرح سگریٹ پینا کہ سگریٹ کا بدبودار دھواں عینِ مسجد (یعنی مسجد کے ہال اور صحن وغیرہ) تک پہنچے تو یہ بھی ناجائز و گناہ ہے۔
3- معتکف کا فنائے مسجد میں اس طرح سگریٹ پینا کہ سگریٹ کا بدبودار دھواں عینِ مسجد (یعنی مسجد کے ہال اور صحن وغیرہ) تک نہ پہنچتا ہو لیکن اس کے منہ میں سگریٹ کی بو باقی ہو اور وہ اسی حالت میں مسجد میں داخل ہوجائے تو یہ بھی ناجائز و گناہ ہے۔
4- معتکف کا فنائے مسجد میں اس جگہ سگریٹ پینا کہ جہاں نماز پڑھی جاتی ہو اور وہاں سے سگریٹ کا بدبودار دھواں عینِ مسجد (یعنی مسجد کے ہال اور صحن وغیرہ) تک نہ پہنچتا ہو اور وہ مسجد میں داخل ہونے سے پہلے منہ کو بھی اچھی طرح صاف کر لیتا ہو تو پھر اس کے لئے سگریٹ پینا اگرچہ جائز ہے لیکن بےادبی ضرور ہے، لہٰذا اس سے بھی بچے۔
5- معتکف کا فنائے مسجد میں اس طرح سگریٹ پینا کہ سگریٹ کا بدبودار دھواں عینِ مسجد (یعنی مسجد کے ہال اور صحن وغیرہ) تک نہ پہنچے اور مسجد میں داخل ہونے سے پہلے منہ کو اچھی طرح صاف کر لے تو پھر اس کے لئے سگریٹ پینا بالکل جائز ہے۔
*(فتاویٰ عبیدیہ، جلد 1، صفحہ 344، 345، 346، 347، ناشر تعلیم الاسلام فاؤنڈیشن پاکستان، فتاوی فیض رسول، جلد 1، صفحہ 535، شبیربرادرز لاہور، اعتکاف کے مسائل، صفحہ 23، مکتبہ اعلیٰ حضرت)*
*نوٹ:*
اگر معتکف سگریٹ پینے کے لئے مسجد کے احاطہ سے باہر نکلا تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا.
*سوال 45:*
کیا معتکف، اعتکاف کے دوران منہ میں نسوار رکھ سکتا ہے ؟
*جواب:*
معتکف فنائے مسجد میں جا کر منہ میں نسوار رکھ سکتا ہے، اس سے اس کا اعتکاف نہیں ٹوٹے گا لیکن مسجد میں داخل ہونے سے پہلے منہ کو اچھی طرح صاف کر لے کیونکہ جب تک اس کے منہ میں نسوار کی بو باقی ہوئی، اس کے لئے مسجد میں داخل ہونا جائز نہیں ہوگا.
*(موخوذ از فتاویٰ عبیدیہ، جلد 1، صفحہ 344، 345، 346، 347، ناشر تعلیم الاسلام فاؤنڈیشن پاکستان، فتاوی فیض رسول، جلد 1، صفحہ 535، شبیر برادرز لاہور)*
*نوٹ:*
اگر معتکف نسوار منہ میں رکھنے کے لئے مسجد کے احاطہ سے باہر نکلا تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا.
*سوال 46:*
فنائے مسجد کسے کہتے ہیں؟
*جواب:*
مسجد سے ملی ہوئی وہ جگہ جو مسجد کی ضروریات کے لئے وقف کی گئی ہو وہ فنائے مسجد کہلاتی ہے جیسے وضو خانہ، استنجا خانہ، غسل خانہ، مسجد سے بالکل ملے ہوئے امام و مؤذن کے حُجرے (کمرے)، نمازیوں کے جوتے اتارنے کی جگہ وغیرہ یہ سب فناے مسجد کے حکم میں داخل ہیں.
*(فتاوی امجدیہ، جلد 1، صفحہ 399، مکتبہ رضویہ کراچی، فیضانِ رمضان مرمم، صفحہ 263، مکتبۃ المدینہ کراچی، فتاویٰ عبیدیہ، جلد 1، صفحہ 347، ناشر تعلیم الاسلام فاؤنڈیشن پاکستان)*
*سوال 47:*
کیا معتکف فنائے مسجد میں جا سکتا ہے ؟
*جواب:*
معتکف فنائے مسجد میں جا سکتا ہے، فنائے مسجد میں جانے سے معتکف کا اعتکاف نہیں ٹوٹتا اگرچہ بلاضرورت جائے.
*(فتاوی رضویہ، جلد 16، صفحہ 495، رضا فاؤنڈیشن لاہور، فتاوی امجدیہ، جلد 1، صفحہ 399، مکتبہ رضویہ کراچی، فتاویٰ عبیدیہ، جلد 1، صفحہ 347، ناشر تعلیم الاسلام فاؤنڈیشن پاکستان،)*
1👍1
*سوال 48:*
کیا معتکف بغیر عذر (یعنی شرعی و طبعی حاجت کے علاوہ) بھول کر مسجد سے باہر نکل جائے تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا ؟
*جواب:*
معتکف بغیر عذر کے مسجد سے بھول کر نکلے یا جان بوجھ کر نکلے دونوں صورتوں میں اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا.
البتہ بلاعذر جان بوجھ کر مسجد سے نکلنے کی وجہ سے معتکف گنہگار بھی ہوگا.
*(فتاوی عالمگیری، کتاب الصوم، الباب السابع فی الاعتکاف، جلد 1، صفحہ 211، دارالکتب العلمیہ بیروت، ردالمحتار علی الدرالمختار، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، جلد 3، صفحہ 501، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*
*سوال 49:*
اگر فنائے مسجد میں وضو خانہ، غسل خانہ اور استنجا خانہ موجود ہو تو کیا معتکف قضائے حاجت اور فرض غسل کے لئے مسجد سے باہر جا سکتا ہے؟
*جواب:*
اگر فنائے مسجد میں وضو خانہ، غسل خانہ اور استنجا خانہ موجود ہو تو معتکف قضائے حاجت اور فرض غسل کے لیے مسجد کے احاطہ سے باہر نہیں جا سکتا کیونکہ اب باہر جانے کے لئے ضرورت ثابت نہیں ہے، لہٰذا اگر اس صورت میں یہ مسجد سے باہر جائے گا تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا.
*(ماخوذ از ردالمحتار علی الدرالمختار، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، جلد 3، صفحہ 501، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*
*سوال 50:*
کیا معتکف مائک پر قرآن پاک یا نعت شریف پڑھ سکتا ہے یا مائک پر درس دے سکتا ہے ؟
*جواب:*
مسجد میں یا فنائے مسجد میں معتکف یہ سب کام کر سکتا ہے اس سے اعتکاف پر کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن اس میں یہ احتیاط لازم ہے کہ کسی کی عبادت یا آرام میں خَلَلْ (خرابی) واقع نہ ہو.
*(اعتکاف کے مسائل، صفحہ 24، مکتبہ اعلیٰ حضرت بحوالہ درمختار، فیضان رمضان مرمم، صفحہ 272، 277، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم
کتبہ
*ابواسیدعبیدرضامدنی*
14/05/2020
03068209672
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
*🌹اعتکاف کے مسائل اور ان کا حل🌹*
*🌺قسط ششم (6)- سوال 51 تا 60🌺*
*سوال 51:*
اگر تین روزہ اعتکاف کرنا ہو تو ستائیس (27) رمضان المبارک کو اعتکاف بیٹھنا ہوگا یا چھبیس (26) رمضان المبارک کو ؟
*جواب:*
اگر رمضان المبارک میں تین روزہ نفلی اعتکاف کرنا ہو تو رمضان المبارک کے کسی بھی تین دن میں کرسکتے ہیں، اس کے لئے رمضان المبارک کے آخری تین دن کی قید نہیں ہے، اور اگر آخری تین دن میں اعتکاف کرنا چاہیں تو چھبیس (26) رمضان المبارک کے غروبِ آفتاب سے پہلے پہلے مسجد میں اعتکاف کی نیت سے بیٹھ جائیں کہ اگر مہینہ انتیس (29) کا ہوا تو تین (3) دن کا اعتکاف مکمل ہوجائے گا، اور اگر عورت اعتکاف کرنا چاہے تو وہ 26 رمضان المبارک کو غروبِ آفتاب سے پہلے پہلے مسجدِ بیت میں بیٹھ جائے پھر انتیس (29) رمضان المبارک کو عیدالفطر کا چاند نظر آ جائے تو فَبِہَا (ٹھیک) اور چاند نظر نہ آئے تو اگر چاہیں تو اگلے دن کا بھی اعتکاف کر لیں اور چاہیں تو اعتکاف گاہ سے باہر نکل آئیں.
*(ماخوذ از فتاوی عالمگیری، کتاب الصوم، الباب السابع فی الاعتکاف، جلد 1، صفحہ 211، مطبوعہ دارالفکر بیروت، ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، جلد 3، صفحہ 495، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، بہارِ شریعت، جلد 1، حصہ پنجم، صفحہ 1021، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*سوال 52 :*
اگر مسجد الحرام میں اعتکاف بیٹھے ہوں اور سحری و افطاری لانے والا کوئی نہ ہو تو کیا ہوٹل پر جا کر سحری و افطاری کر سکتے ہیں ؟
*جواب:*
اگر مسجد الحرام میں اعتکاف بیٹھے ہوں، تو اَوَّلاً سحری اور افطاری کا وسیع اہتمام وہاں پر ہوتا ہے، جس کی بنا پر باہر جانے کی حاجت ہی پیش نہیں آتی اور اگر بالفرض سحری و افطاری کا انتظام نہ ہو سکے اور سحری و افطاری لانے والا بھی کوئی نہ ہو تو ہوٹل پر جا کر سحری و افطاری نہیں کر سکتے بلکہ ہوٹل سے سحری و افطاری کا سامان لیکر مسجد الحرام میں واپس آ کر سحری و افطاری کریں گے.
*(تفہیم المسائل، جلد 1، صفحہ 202، ضیاء القرآن پبلی کیشنز، فیضانِ رمضان مرمم، صفحہ 268، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*سوال 53:*
اگر کوئی مسجدُ الحرام میں اعتکاف بیٹھا ہو تو کیا وہ اعتکاف کے دوران خانہ کعبہ کا طواف کر سکتا ہے ؟
*جواب:*
اگر کوئی مسجدُ الحرام میں اعتکاف بیٹھا ہو تو وہ اعتکاف کے دوران خانہ کعبہ کا طواف کر سکتا ہے کیونکہ خانہ کعبہ اور طواف کرنے کی جگہ مسجد الحرام میں داخل ہے.
*(تفہیم المسائل، جلد 1، صفحہ 202، ضیاء القرآن پبلی کیشنز)*
*سوال 54:*
کیا مُعْتَکِف (یعنی اعتکاف کرنے والا) اعتکاف کے دوران موبائل پر کال (Call) یا میسج (SMS) کے ذریعے گفتگو کر سکتا ہے؟
*جواب:*
جس طرح معتکف، بغیر موبائل کے مجبوری کے وقت صرف ضرورت کی جائز گفتگو مسجد میں کرسکتا ہے، اسی طرح موبائل پر بھی کال یا میسج کے ذریعے ضرورت کے وقت صرف جائز گفتگو کرسکتا ہے، بشرطیکہ اس سے کسی نمازی کی نماز اور دیگر عبادات میں خلل واقع نہ ہو اور موبائل کی رنگ ٹون (بیل) بھی ایسی ہو کہ کسی کی نماز و عبادت میں خلل واقع نہ ہو اور نہ ہی رنگ ٹیون گانے باجے پر مشتمل ہو، البتہ بہتر یہی ہے کہ جب تک سخت مجبوری نہ ہو موبائل کو ہرگز استعمال نہ کیا جائے کیونکہ جس طرح فی زمانہ ہمارے ہاں معتکفین موبائل استعمال کرتے ہیں کہ بلاضرورت دوستوں سے اور دیگر لوگوں سے گپ شپ کا سلسلہ ہوتا ہے یہ اعتکاف کی روحانیت کے خلاف بھی ہے اور شرعاً اس کی اجازت بھی نہیں، البتہ دینی کاموں کے لئے موبائل استعمال کرنے میں حرج نہیں ہے.
*(ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، جلد 3، صفحہ 507، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، بہارِ شریعت، جلد 1، حصہ پنجم، صفحہ 1027، مکتبۃ المدینہ کراچی، فتاوی عبیدیہ، جلد 1، صفحہ 348، 349، ناشر تعلیم الاسلام فاؤنڈیشن پاکستان)*
*سوال 55:*
مُعْتَکِف (یعنی اعتکاف کرنیوالا) کون سی عبادت زیادہ کرے ؟
*جواب:*
معتکف وہ عبادت زیادہ کرے جس میں اس کا دل زیادہ لگے. مثلاً نوافل، قرآنِ پاک کی تلاوت، دینی کتابوں کا مطالعہ، ذکر و درود وغیرہ میں، جس کی طرف اس کی زیادہ رغبت ہو وہ زیادہ کرے.
*(مدنی مذاکرہ، 21 رمضان المبارک 1440ھ)*
*سوال 56:*
کیا معتکف فرض غسل کے علاوہ گرمی کی وجہ سے صرف ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے غسل کر سکتا ہے ؟
*جواب:*
معتکف فرض غسل کے علاوہ گرمی کی وجہ سے صرف ٹھنڈک حاصل کرنے کے لئے غسل کر سکتا ہے یا نہیں ؟ اس مسئلے کی کل تین صورتیں بنتی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں :
1- اگر غسل خانہ فنائے مسجد میں ہو اور وہاں تک جانے کا راستہ بھی فنائے مسجد سے ہو کر جاتا ہو تو فرض غسل کے علاوہ صرف ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے غسل کیا جاسکتا ہے.
👍21
2- غسل خانہ فنائے مسجد میں نہ ہو بلکہ مسجد کے احاطہ سے باہر ہو.
3- غسل خانہ تو فنائے مسجد میں ہو لیکن وہاں تک جانے کا راستہ مسجد کے باہر سے ہو کر جاتا ہو.
تو دوسری اور تیسری صورت میں فرض غسل کے علاوہ صرف ٹھنڈک حاصل کرنے کے لئے غسل نہیں کیا جا سکتا، اگر صرف ٹھنڈک حاصل کرنے کے لئے غسل کرنے جائے گا تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا.
*(فتاوی رضویہ، جلد 7، صفحہ 453، رضا فاؤنڈیشن لاہور، فتاوی امجدیہ، جلد 1، صفحہ 399، مکتبہ رضویہ کراچی، فتاوی فیض رسول، جلد 1، صفحہ 535، شبیر برادرز لاہور)*
*سوال 57:*
اگر کسی نے معتکف کو زبردستی مسجد سے نکال دیا تو کیا وہ کسی دوسری مسجد میں اعتکاف کو مکمل کر سکتا ہے ؟
*جواب:*
اگر کسی نے معتکف کو زبردستی مسجد سے نکال دیا تو وہ فوراً کسی دوسری مسجد میں جا کر اعتکاف کو مکمل کر سکتا ہے.
*(فتاوی عالمگیری، کتاب الصوم، الباب السابع في الاعتکاف، جلد 1، صفحہ 212، مطبوعہ دارالفکر بیروت)*
*سوال 58:*
اگر معتکف نے کسی کو گالی دی یا لڑائی جھگڑا کیا تو کیا اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا ؟
*جواب:*
اگر معتکف نے کسی کو گالی دی یا کسی سے لڑائی جھگڑا کیا تو اس کا اعتکاف نہیں ٹوٹے گا لیکن اعتکاف کی نورانیت ختم ہو جائے گی.
*(فتاوی عالمگیری، کتاب الصوم، الباب السابع في الاعتکاف، جلد 1، صفحہ 213، مطبوعہ دارالفکر بیروت)*
*سوال 59:*
اگر کوئی چور کسی کے جوتے چرا کر بھاگا تو کیا اس پکڑنے کے لئے معتکف مسجد سے باہر نکل سکتا ہے ؟
*جواب:*
اگر کوئی چور کسی کے جوتے چرا کر بھاگا تو اس کو پکڑنے کے لئے معتکف مسجد سے باہر نہیں نکل سکتا، اگر اس کو پکڑنے کے لئے مسجد سے باہر نکلے گا تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا.
*(فیضانِ رمضان مرمم، صفحہ 277، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*سوال 60:*
معتکف کے لئے مسجد میں شور و غل اور ہنسی مذاق کرنا کیسا ہے ؟
*جواب:*
معتکف کے لئے مسجد میں شور و غل اور ہنسی مذاق کرنا گناہ ہے.
*(فیضانِ رمضان مرمم، صفحہ 277، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم
کتبہ
*ابواسیدعبیدرضامدنی*
15/05/2020
03068209672
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
*🌹اعتکاف کے مسائل اور ان کا حل🌹*
*🌺قسط ہفتم (7)- سوال 61 تا 70🌺*
*(عورتوں کے اعتکاف کے مسائل)*
*سوال 61:*
عورت کس جگہ پر اعتکاف کرے گی ؟
*جواب:*
عورت گھر کی مسجد میں اعتکاف کرے گی، جسے مسجدِ بیت کہا جاتا ہے.
*(فتاوی عالمگیری، کتاب الصوم، الباب السابع فی الاعتکاف، جلد 1، صفحہ 211، مطبوعہ دارالفکر بیروت، ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، جلد 3، صفحہ 494، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، البحرالرائق، باب الاعتکاف، جلد 2، صفحہ 301)*
*سوال 62:*
مسجدِ بیت (یعنی گھر کی مسجد) کسے کہتے ہیں ؟
*جواب:*
گھر میں نماز پڑھنے کے لیے خاص کی گئی جگہ کو مسجدِ بیت کہا جاتا ہے.
*(فتاوی عالمگیری، کتاب الصوم، الباب السابع فی الاعتکاف، جلد 1، صفحہ 211، مطبوعہ دارالفکر بیروت، ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، جلد 3، صفحہ 494، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، البحرالرائق، باب الاعتکاف، جلد 2، صفحہ 301)*
*سوال 63:*
اگر گھر میں کسی جگہ کو نماز کے لیے خاص نہ کیا گیا ہو تو کیا عورت اعتکاف کر سکتی ہے؟
*جواب:*
اگر گھر میں کسی جگہ کو نماز کے لیے خاص نہ کیا گیا ہو تو عورت اعتکاف نہیں کر سکتی، لہٰذا ایسی صورت میں عورت گھر کی کسی جگہ کو اعتکاف کے لئے خاص کر لے پھر وہاں پر اعتکاف کے لئے بیٹھ جائے۔
*(فتاوی عالمگیری، کتاب الصوم، الباب السابع في الاعتکاف، جلد 1، صفحہ 211، مطبوعہ دارالفکر بیروت، ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، جلد 3، صفحہ 494، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*
*سوال 64:*
کیا عورتیں مسجد اعتکاف کر سکتی ہیں ؟
*جواب:*
درج ذیل شرائط پائی جائیں تو عورتوں کا مسجد میں اعتکاف کرنا مکروہِ تنزیہی اور شرعاً ناپسندیدہ ہوگا :
1- شرعی پردے کا مکمل اہتمام ہو.
2- ان کی اعتکاف گاہ سے غیر محرم مردوں کا گزر نہ ہو.
3- شادی شدہ ہونے کی صورت میں شوہر سے اجازت لیکر بیٹھیں.
4- کنواری ہونے کی صورت میں والدین سے اجازت لیکر بیٹھیں.
5- اعتکاف کے دیگر مسائل اور شرعی قیودات اور احترام مسجد کی پابندی کریں.
اور اگر مذکورہ شرائط کی پابندی نہ کریں تو سرے سے ان کا مسجد میں اعتکاف کرنا جائز ہی نہ ہو گا.
*(ماخوذ از ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، جلد 3، صفحہ 494، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، فتح القدیر، باب الاعتکاف، جلد 2، صفحہ 109، تفہیم المسائل، جلد 1، صفحہ 201، 202، ضیاء القرآن پبلی کیشنز)*
*سوال 65:*
عورت کتنی جگہ کو مسجدِ بیت قرار دے سکتی ہے ؟
*جواب :*
اس کے لئے جگہ کی کوئی پابندی نہیں ہے بلکہ چاہے تو پورے کمرے کو بھی مسجدِ بیت قرار دے سکتی ہے، اور کم از کم اتنی جگہ کو مسجدِ بیت قرار دے کہ جہاں وہ آرام کر سکے اور نماز وغیرہ ادا کرسکے.
*(مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح، جلد 1، صفحہ 443، مطبوعہ ضیاء القرآن لاہور، دارالافتاء فیضانِ شریعت)*
*سوال 66:*
کیا عورت اعتکاف کے دوران مسجدِ بیت میں بیڈ یا چارپائی پر آرام کر سکتی ہے ؟
*جواب:*
اگر عورت نے اتنی جگہ کو مسجدِ بیت قرار دیا ہو جہاں پر بیڈ اور چارپائی بآسانی آ سکتے ہوں اور نماز کی ادائیگی بھی کر سکتی ہو تو وہ اعتکاف کے دوران بیڈ یا چارپائی پر آرام کر سکتی ہے.
*(دارالافتاء فیضانِ شریعت)*
*سوال 67:*
کیا سنت اعتکاف کے لئے عورت کو اپنے شوہر سے اجازت لینا ضروری ہے ؟
*جواب:*
سنت اعتکاف کے لئے عورت کو اپنے شوہر سے اجازت لینا ضروری ہے اور شوہر چاہے تو اس کو سنت اعتکاف سے روک بھی سکتا ہے، البتہ اگر ایک دفعہ اجازت دے دی تو پھر روکنے کا اختیار اسے باقی نہیں رہے گا.
*(فتاوی عالمگیری، الباب السابع فی الاعتکاف، جلد 1، صفحہ 211، مطبوعہ دارالکفر بیروت، ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، جلد 3، صفحہ 494، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، فتاوی السراجیہ، باب الاعتکاف صفحہ 31)*
*سوال 68:*
اگر کسی عورت کا شوہر بیرونِ ملک گیا ہوا ہو تو کیا پھر بھی اعتکاف کے لئے اسے شوہر سے اجازت لینا ضروری ہے ؟
*جواب:*
اگر کسی عورت کا شوہر بیرونِ ملک گیا ہوا ہو اور وہاں عورت کے پاس موجود نہ ہو تو اعتکاف کے لئے اسے شوہر سے اجازت لینا ضروری نہیں ہے.
*(اعتکاف کے مسائل، صفحہ 12، مکتبہ اعلیٰ حضرت بحوالہ البحرالرائق، باب الاعتکاف، جلد 2، صفحہ 301)*
*سوال 69:*
کیا عورت اعتکاف کے دوران اپنا کھانا پکانے کے لئے کچن میں جا سکتی ہے ؟
*جواب:*
عورت کے لئے کھانا پکانے والا کوئی نہ ہو تو اگر مسجدِ بیت میں کھانا پکانا ممکن ہو تو وہ مسجدِ بیت میں کھانا پکائے گی اور اگر مسجدِ بیت میں کھانا پکانا ممکن نہ ہو تو وہ کھانا پکانے کے لئے کچن میں جا سکتی ہے لیکن جیسے کھانا تیار کر لے، فوراً کھانا لیکر مسجدِ بیت میں آ کر کھائے.
1👍1
*(ماخوذ از تفہیم المسائل، جلد 2، صفحہ 191، ضیاء القرآن پبلی کیشنز)*
*سوال 70:*
کیا عورت فرض غسل کے علاوہ صرف ٹھنڈک حاصل کرنے کے لئے مسجدِ بیت سے باہر نکل کر غسل کر سکتی ہے ؟
*جواب:*
عورت فرض غسل کے علاوہ صرف ٹھنڈک حاصل کرنے کے لئے مسجدِ بیت سے باہر نکل کر غسل نہیں کر سکتی، اگر اس کے لئے مسجدِ بیت سے باہر نکلے گی تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا، البتہ مسجدِ بیت میں ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے غسل کر سکتی ہے.
*(فتاوی اہلسنت، احکام روزہ و اعتکاف، صفحہ 27، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم
کتبہ
*ابواسیدعبیدرضامدنی*
18/05/2020
03068209672
1👍1