🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
*سوال 19:*
کیا حقنہ (یعنی پاخانے کے مقام میں دوا داخل کرنے سے) روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟
*جواب:*
روزہ یاد رہنے کے باوجود حقنہ لینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے.
*(فتاوی عالمگیری جلد اول صفحہ 304 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*
*سوال 20:*
کیا مشت زنی (یعنی اپنے ہاتھوں سے منی نکالنے، غسل فرض کرنے) سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟
*جواب:*
اگر مشت زنی سے انزال ہو جائے (یعنی منی نکل آئے) تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے.
*(ردالمحتار علی درمختار، کتاب الصوم، بسب ما یفسد الصوم و ما لایفسدہ، جلد 3 صفحہ 426 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم
کتبہ
*ابواسیدعبیدرضامدنی*
25/04/2018
03068209672
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
🔰___________❣️💠❣️___________🔰
*🌹روزے کے مسائل اور ان کا حل🌹*
🔰___________❣️💠❣️__________🔰
*🌸قسط سوئم سوال21 تا 30🌸*

*سوال21:*
*اگر دمے کا مریض سانس کو بحال کرنے کیلئے روزے کی حالت میں انہیلر استعمال کرے تو کیا حکم ہوگا ؟*

*جواب:*
*انہلیر کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے کیونکہ اس کے ذریعے گیس اور باریک بوندوں کی شکل میں پانی اور دوا کے اجزاء مریض کے پھیپھڑوں تک پہنچتے ہیں.*

*📚👉فتاوی اہلسنت احکام روزہ و اعتکاف صفحہ 19، 20 مکتبۃ المدینہ کراچی*
🔰___________❣️💠❣️__________🔰
*سوال22:*
*کیا روزے کی حالت میں آکسیجن ماسک لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟*

*جواب:*
*روزے کی حالت میں آکسیجن ماسک لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے کیونکہ اس میں باہر سے ایسی مصنوعی آکسیجن کو پیٹ کے اندر داخل کیا جاتا ہے جس سے بچنا ممکن ہے.*

*📗👉فیضان فرض علوم جلد 2 صفحہ 116 مکتبہ امام اہلسنت*
🔰___________❣️💠❣️__________🔰
*سوال23:*
*روزے کی حالت میں ناک میں سپرے کرنے یا دوا چڑھانے کا کیا حکم ہے ؟*

*جواب:*
*روزے کی حالت میں ناک میں سپرے کرنے یا دوا چڑھانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے.*

*📚👉بہارِ شریعت جلد اول حصہ پنجم صفحہ 989 مکتبۃ المدینہ کراچی، فتاویٰ اہلسنت احکام روزہ و اعتکاف صفحہ 18، 19 مکتبۃ المدینہ کراچی*
🔰___________❣️💠❣️_________🔰
*سوال24:*
*کیا کسی کو خون دینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟*

*جواب:*
*کسی کی جان بچانے کے لئے خون دینا بلاکراہت جائز ہے اور اس سے روزہ بھی نہیں ٹوٹتا.*

*📗👉فیضان فرض علوم جلد دوم صفحہ 112 مکتبہ امام اہلسنت*
🔰___________❣️💠❣️_________🔰
*سوال 25:*
*کیا غیبت، چغلی، گالی گلوچ دینے اور جھوٹ بولنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟*

*جواب:*
*غیبت، چغلی، گالی گلوچ دینے اور جھوٹ بولنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا مگر یہ سب کام گناہ کے ہیں اور ان سے روزے کی نوارانیت ختم ہوجاتی ہے اور ان کی وجہ سے روزے میں کراہت آتی ہے.*

*📗👉بہار شریعت جلد اول حصہ پنجم صفحہ 984، 996 مکتبۃ المدینہ کراچی وغیرہ*
🔰___________❣️💠❣️__________🔰
*سوال26:*
*اگر دانتوں سے خون نکل آئے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟*

*جواب:*
*اگر دانتوں سے خون نکل کر حلق سے نیچے اترجائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور اگر حلق سے نیچے نہ اترے تو روزہ نہیں ٹوٹتا.*

*📚👉ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم و ما لایفسدہ، جلد 3، صفحہ 422، 423 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ*
🔰___________❣️💠❣️__________🔰
*سوال27:*
*کیا حجامہ یعنی پچھنے لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟*
*جواب:*
*حجامہ یعنی پچھنے لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا.*

*📚👉ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم و ما لایفسدہ، جلد 3، صفحہ 421 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ*
🔰___________❣️💠❣️__________🔰
*سوال28:*
*کیا آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟*

*جواب:*
*جی ہاں! روزے کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے.*

*📗👉تفہیم المسائل جلد اول صفحہ 192 ضیاء القرآن پبلیکیشنز، دارالافتاء اہلسنت وغیرہ*
🔰____________❣️💠❣️__________🔰
*سوال29:*
*کیا کان میں دوا اور تیل وغیرہ ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟*

*جواب:*
*اگر کان کا پردہ سلامت ہوتو کان میں دوا یا تیل وغیرہ ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور اگر کان کا پردہ پھٹا ہوا ہو تو کان میں دوا اور تیل وغیرہ ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے.*

*📚👉تفہیم المسائل جلد اول صفحہ 194 ضیاء القرآن پبلیکیشنز، فیضان رمضان مرمم صفحہ 136 مکتبۃ المدینہ کراچی،دارالافتاء اہلسنت وغیرہ*
🔰___________❣️💠❣️_________🔰
*سوال30:*
*کیا بیوی کا بوسہ لینے اور گلے لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟*

*جواب:*
*اگر بیوی کا بوسہ لینے اور گلے لگانے سے منی خارج ہو جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور اگر منی خارج نہ ہو تو روزہ نہیں ٹوٹتا.*

*نوٹ:* *اگر کسی کو منی خارج ہونے یا جماع میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو تو اس کے لئے یہ سب روزے کی حالت میں کرنا مکروہ ہے اور اگر اس کا اندیشہ نہ ہو تو بلاکراہت جائز ہے.*

*📚👉ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم و ما لایفسدہ، جلد 3، صفحہ 454، 455 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ*

*واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم*
🔰___________❣️💠❣️_________🔰
*کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*ابواسید عبید رضا مدنی*
*(مــــــورخــــــہ:👈 25/4/2020/*
*رابطہ نمبر*👇
*📲03068209672🪀*
🔰___________❣️💠❣️__________🔰
*📋🖍️المرتب📋*
*سگِ عطار محمد عاطف رضا قادری پاکستان کراچی*
*رابطہ نمبر*
*📲 03067585406🪀*
🔰___________❣️💠❣️__________🔰
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
*▪️___________🌸🌻🌸___________*▪️
*🕳️روزے کے مسائل اور ان کا حل🕳️*
*▪️___________🌸🌻🌸___________*▪️
*🕳️قسط چہارم(4)- سوال 31 تا 40🕳️*

*📜سوال_______' ' ' 31*
*اگر غبارہ (کنڈم) چڑھاکر جماع کیا اور انزال نہ ہوا تو روزے کا کیا حکم ہوگا ؟*

*📜جواب:________' ' '*
*اگر کسی نے غبارہ (یعنی کنڈم) چڑھا کر اگلی یا پچھلی شرمگاہ میں روزہ یاد ہونے کے باوجود جماع کیا تو چاہے انزال ہو یا نہ ہو, بہرصورت روزہ ٹوٹ جائے گا اور قضاء کیساتھ ساتھ کفارہ بھی لازم ہو جائے گا.*

*📚👉بہارِ شریعت جلد اول حصہ پنجم صفحہ 989 مکتبۃ المدینہ کراچی، روزے کے جدید فقہی مسائل صفحہ 36 ناشر طوبیٰ ویلفیر ٹرسٹ انٹرنیشنل*
*▪️___________🌸🌻🌸___________*▪️
*📜سوال_______' ' ' 32*
*اگر شوہر نے روزے کی حالت میں غیر سبیلین (اگلی اور پچھلی شرمگاہ کے علاوہ) میں جماع کیا تو کیا ہے ؟*

*📜جواب______' ' '*
*شوہر نے روزے کی حالت میں روزہ یاد ہونے کے باوجود غیر سبیلین میں جماع کیا مثلاً ران یا پیٹ پر شرمگاہ کو رگڑا, تو اگر اس سے انزال ہوگیا یعنی منی خارج ہو گئی تو روزہ ٹوٹ جائے گا اوراس کی قضاء فرض ہو جائے گی اور اگر انزال نہ ہوا تو روزہ نہیں ٹوٹے گا.*

*📚👉ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم و ما لایفسدہ، جلد 3 صفحہ 434، 435 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، بہارِ شریعت جلد اول حصہ پنجم صفحہ 989 مکتبۃ المدینہ کراچی*
*▪️___________🌸🌻🌸___________*▪️
*📜سوال_______' ' ' 33*
*اگر کسی نے روزے کی حالت میں ہمبستری کرلی تو کیا حکم ہوگا ؟*

*📜جواب______' ' '*
*اگر رمضان المبارک کے روزے کی حالت میں کسی نے ہمبستری کرلی تو اس کی تین صورتیں ہیں جوکہ درج ذیل ہیں :*
*1- اگر بھول کر ہمبستری کی تو روزہ نہیں ٹوٹے گا.*
*2- اگر کسی عاقِل, بالِغ, مُقِیْم (یعنی غیرمسافر) نے ادائے رمضان کے روزے کی نیت سے روزہ رکھا اور نیت بھی رات میں کی اور بغیر کسی صحیح مجبوری کے جان بوجھ کر روزہ یاد رہنے کے باوجود ہمبستری کی تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور قضاء کیساتھ ساتھ کفارہ بھی لازم ہو جائے گا.*
*3- اگر روزہ یاد رہنے کے باوجود کسی شرعی مسافر نے ہمبستری کی یا ایسے مقیم نے ہمبستری کی جس نے دن میں روزے کی نیت کی تھی یا کسی صحیح مجبوری مثلا قتل وغیرہ کی صحیح دھمکی کیوجہ سے ہمبستری کی یا ایسے شخص نے ہمبستری کی جس نے ادائے رمضان کے علاوہ کوئی اور روزہ رکھا ہوا تھا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور صرف قضا لازم آئے گی, کفارہ لازم نہ ہوگا.*

*📚👉الھدایۃ، کتاب الصوم، باب ما یوجب القضاء و الکفارۃ، جلد اول صفحہ 120 دار احیاء التراث العربی بیروت، ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم و ما لایفسدہ، جلد 3 صفحہ 419، 442، 443، 444 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، بہارِ شریعت جلد اول حصہ پنجم صفحہ 981، 985، 991، 992 مکتبۃ المدینہ کراچی*
*▪️___________🌸🌻🌸___________*▪️
*📜سوال_______' ' ' 34*
*اگر روزے کی حالت میں حیض یا نفاس شروع ہوجائے تو روزے کا کیا حکم ہوگا ؟*

*📜جواب_______' ' '*
*اگر روزے کی حالت میں حیض یا نفاس شروع ہوجائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور وہ بعد میں قضارکھے گی.*

*📚👉فتاوی عالمگیری، کتاب الصوم، الباب الخامس في الاعذار التی تبیح الإفطار، جلد اول صفحہ 207 مطبوعہ دارالفکر بیروت، الجوھرۃ النیرۃ شرح مختصر قدوری جلد اول صفحہ 348 مکتبہ رحمانیہ، بہارِ شریعت جلد اول حصہ پنجم صفحہ 1004 مکتبۃ المدینہ کراچی*
*▪️___________🌸🌻🌸____________*▪️
*📜سوال______' ' ' 35*
*اگر حیض یا نفاس شروع ہونے کی وجہ سے کسی عورت کا روزہ ٹوٹ جائے تو کیا دن کا بقیہ حصہ کھا پی سکتی ہے ؟*

*📜جواب_______' ' '*
*اگر حیض یا نفاس شروع ہونے کی وجہ سے کسی عورت کا روزہ ٹوٹ جائے تو وہ دن کا بقیہ حصہ کھا پی سکتی ہے اور اس پر روزہ دار کی طرح بھوکا پیاسا رہنا واجب نہیں ہے.*

*📚👉الجوھرۃ النیرۃ شرح مختصر قدوری جلد اول صفحہ 348 مکتبہ رحمانیہ، بہارِ شریعت جلد اول حصہ پنجم صفحہ 1004 مکتبۃ المدینہ کراچی*
*▪️___________🌸🌻🌸___________*▪️
*📜سوال_______' ' ' 36*
*روزے کی حالت میں عورت کا فَرج (یعنی اگلی شرمگاہ) میں دوا رکھنا کیسا ہے؟*

*📜جواب_______' ' '*
*اگر روزے کی حالت میں عورت نے فرج میں دوا رکھی تو اس کی درج ذیل تین صورتیں ہیں جن میں پہلی دوصورتوں میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے جبکہ تیسری صورت میں روزہ نہیں ٹوٹتا اور وہ تین صورتیں یہ ہیں :*
*1-فرجِ داخل (اندرونی اگلی شرمگاہ) میں دوا اس طرح رکھی کہ دوا اندر غائب کردی اور دوا کا کوئی سرا باہر نہ رہا تو روزہ ٹوٹ جائے گا.*
*2-فرج میں اس طرح دوا کہ جس کا کچھ حصہ چھوٹ کر اندر چلا گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا.*
*3-فرج میں اس طرح دوا رکھی کہ اس کا ایک سرا باہر رہا اور فرجِ داخل میں بالکل غائب نہ ہوئی اور دوا کا کوئی جز اندر باقی بھی نہ رہا تو روزہ نہیں ٹوٹے گا.*

*📗👉فتاوی مصطفویہ صفحہ 299، 300
👍21
شبیر برادرز لاہور*
*▪️___________🌸🌻🌸___________*▪️
*📜سوال______' ' ' 37*
*روزے کی حالت میں بواسیر یا قبض کے مریض کیلیے اینما (Enema) کا کیا حکم ہوگا ؟*

*📜جواب________' ' '*
*روزے کی حالت میں بواسیر یا قبض کے مریض کیلیے اینما (Enema) سے روزہ ٹوٹ جائے گا کیونکہ اینما میں مقعد (یعنی پاخانے کے مقام) میں دوا چڑھائی جاتی ہے جو حقنہ کی جدید صورت ہے.*

*📚👉ماہنامہ اشرفیہ جنوری 2016، فیضانِ فرض علوم جلد دوم صفحہ 105 مکتبہ امام اہلسنت*
*▪️___________🌸🌻🌸___________*▪️
*📜سوال_______' ' ' 38*
*روزے کی حالت میں دل کے مریض کا زبان کے نیچے ٹکیہ (یعنی گولی) رکھنا کیسا ہے؟*

*📜جواب_______' ' '*
*روزے کی حالت میں دل کے مریض کا زبان کے نیچے ٹکیہ (یعنی گولی) رکھنا روزے کو توڑ دے گا کیونکہ تحقیق یہی ہے کہ عموماً وہ گولی تھوک میں شامل ہوکر حلق سے نیچے اتر جاتی ہے.*

*📗👉ماہنامہ اشرفیہ جنوری 2016*
*▪️___________🌸🌻🌸___________*▪️
*📜سوال_______' ' ' 39*
*اگر روزے کی حالت میں وضو یا غسل کرتے ہوئے غلطی سے پانی حلق سے نیچے اتر جائے یا ناک کے ذریعے دماغ تک چلا جائے تو کیا حکم ہوگا؟*

*📜جواب_______' ' '*
*اگر روزے کی حالت میں وضو یا غسل کرتے ہوئے غلطی سے پانی حلق سے نیچے اتر جائے یا ناک کے ذریعے دماغ تک پہنچ جائے تو اس کی دوصورتیں بنتی ہیں کہ :*
*1-اگراس وقت روزہ یاد ہوا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور بعد میں اس کی قضاء کرنی ہوگی.*
*2-اگر اس وقت روزہ یاد نہ ہوا تو روزہ نہیں ٹوٹے گا.*

*📚👉فتاوی عالمگیری، کتاب الصوم، الباب الخامس في الاعذار التی تبیح الإفطار، جلد اول صفحہ 204 مطبوعہ دارالفکر بیروت، بہارِ شریعت جلد اول حصہ پنجم صفحہ 987 مکتبۃ المدینہ کراچی*
*▪️___________🌸🌻🌸___________*▪️
*📜سوال________' ' ' 40*
*اگر روزے کی حالت میں نہر میں غوطہ لگاتے ہوئے غلطی سے پانی حلق سے نیچے اتر جائے یا ناک کے ذریعے دماغ تک چلا جائے تو کیا حکم ہوگا؟*

*📜جواب________' ' '*
*اگر روزے کی حالت میں نہر میں غوطہ لگاتے ہوئے غلطی سے پانی حلق سے نیچے اتر جائے یا ناک کے ذریعے دماغ تک پہنچ جائے تو اس کی دوصورتیں بنتی ہیں کہ :*
*1_اگر اس وقت روزہ یاد ہوا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور بعد میں اس کی قضاء کرنی ہوگی.*
*2-اگر اس وقت روزہ یاد نہ ہوا تو روزہ نہیں ٹوٹے گا.*

*📚👉ماخوذ از فتاوی عالمگیری، کتاب الصوم، الباب الخامس في الاعذار التی تبیح الإفطار، جلد اول صفحہ 204 مطبوعہ دارالفکر بیروت، بہارِ شریعت جلد اول حصہ پنجم صفحہ 987 مکتبۃ المدینہ کراچی*

*♦️واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم♦️*
*▪️___________🌸🌻🌸___________*▪️
*کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*ابواسید عبید رضا مدنی*
*(مــــــورخــــــہ:26/4/2020*
*رابطہ نمبر*👇
*📲03068209672🪀*
*▪️___________🌸🌻🌸___________*▪️
*📋🖍️المرتب📋*
*سگِ عطار محمد عاطف رضا قادری پاکستان کراچی*
*رابطہ نمبر*👇
*📲03067585406🪀*
*▪️___________🌸🌻🌸___________*▪️
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
*🌹روزے کے مسائل اور ان کا حل🌹*
*🌸قسط پنجم(5)-سوال 41 تا 50🌸*
*سوال 41 :*
اگر شوگر کا مریض روزے کی حالت میں انسولین لے تو کیا حکم ہوگا ؟
*جواب:*
عموماً شوگر کا مریض انجیکشن کے ذریعے انسولین گوشت میں لیتا ہے، لہذا روزے کی حالت میں انجیکشن کے ذریعے انسولین لینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا.
*(فتاوی نوریہ، جلد 2، صفحہ 217 تا 235، دارالعلوم حنفیہ فریدیہ بصیرپور اوکاڑہ، فتاویٰ شارح بخاری، جلد 1، صفحہ 41، 42، مکتبہ برکات المدینہ کراچی، فتاوی فیض رسول، جلد 1، صفحہ 516 ،517، 518، شبیر برادرز لاہور، فتاوی یورپ، صفحہ 305، 306، 307، 308، شبیر برادرز لاہور، فتاوی بریلی، صفحہ 362، 363، شبیر برادرز لاہور، فتاویٰ فقیہ ملت، جلد 1، صفحہ 344، 345، شبیر برادرز لاہور، فتاوی اہلسنت احکامِ روزہ و اعتکاف، صفحہ 10، 11، 12، مکتبۃ المدینہ کراچی، فتاویٰ عبیدیہ، جلد 1، صفحہ 341، 342، 343، 344، ناشر تعلیم الاسلام فاؤنڈیشن پاکستان وغیرہ)*
*سوال 42:*
مسافر کو روزہ چھوڑنے کی اجازت کب ہوتی ہے ؟
*جواب:*
جو مسافر بانوے (92) کلومیڑ یا اس سے زیادہ سفر کے مُتَّصِلْ ارادے سے صبحِ صادِق (یعنی وقتِ سحری ختم ہونے) سے پہلے اپنے شہر یا گاؤں کی آبادی سے باہر نکل گیا ہو تو وہ روزہ چھوڑ سکتا ہے اور بعد میں اس روزے کی قضا رکھے گا اور اگر صبحِ صادق کے طلوع ہونے کے بعد (یعنی سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد) مثلاً دن 8 بجے سفر کیلئے نکلنا ہو تو اس دن کا روزہ نہیں چھوڑ سکتا، اگر چھوڑے گا تو گناہگار ہوگا.
*نوٹ:*
جس صورت میں مسافر کو روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے، اس صورت میں اگر خود مسافر کو یا اس کے ساتھیوں کو اس کے روزہ رکھنے میں نقصان نہ پہنچے تو اس مسافر کے لئے روزہ رکھنا بہتر ہے اور اگر اس کو یا اس کے ساتھیوں کو نقصان پہنچے تو روزہ نہ رکھنا بہتر ہے.
*(ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، فصل فی العوارض، جلد 3، صفحہ 462، 463، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، فتاوی عالمگیری، کتاب الصوم، الباب الخامس في الاعذار التی تبیح الإفطار، جلد 1، صفحہ 206، 207، مطبوعہ دارالفکر بیروت، بہارِ شریعت، جلد 1، حصہ پنجم، صفحہ 1002، 1003، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*سوال 43:*
مریض کو کب روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے ؟
*جواب :*
مریض کو روزہ رکھنے سے بیماری کے بڑھ جانے یا دیر سے تندرست ہونے کا ظنِ غالب ہو (یعنی غالب گمان ہو جو کہ 50 فیصد سے زائد ہوتا ہے) تو اس کو اجازت ہے کہ روزہ نہ رکھے اور بعد میں اس روزے کی قضا رکھے.
*نوٹ:* یہی حکم اس تندرست آدمی کا بھی ہے جس کو روزہ رکھنے کی وجہ سے بیمار پڑجانے کا ظنِ غالب ہو.
*(ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، فصل فی العوارض، جلد 3، صفحہ 463، 464، 465، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*
*سوال 44:*
مریض کو ظنِ غالب کتنی چیزوں سے حاصل ہوگا ؟
*جواب:*
مریض کو ظنِ غالب تین چیزوں میں سے کسی ایک چیز سے حاصل ہوگا، وہ تین چیزیں درج ذیل ہیں :
1- ظاہری نشانی سے
2- اپنے ذاتی تجربہ سے
3- ماہر و تجربہ کار ڈاکٹر سے۔
*(ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، فصل فی العوارض، جلد 3، صفحہ 464، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، بہارِ شریعت، جلد 1، حصہ پنجم، صفحہ 1003، 1004، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*نوٹ :*
فتاوی شامی اور بہار شریعت وغیرہ میں اگرچہ ماہر ڈاکٹر کے ساتھ مسلمان اور غیرفاسق کی قید ہے لیکن فی زمانہ اس قید کی پابندی مشکل ہے، اس لیے اس میں علماے کرام نے نرمی اختیار کی ہے تو ہم نے بھی یہاں اس قید کو ذکر نہیں کیا، جس کی وضاحت اگلے سوال نمبر 45 کے جواب میں موجود ہے۔
*سوال 45:*
کیا مریض کافر یا فاسق ڈاکٹر کے کہنے سے روزہ چھوڑ سکتا ہے ؟
*جواب:*
چونکہ فی زمانہ مسلمان غیرِ فاسق ماہر ڈاکٹر کا ملنا بہت ہی مشکل ہے، لہٰذا قابلِ اعتماد ماہر ڈاکٹر کافر ہو یا فاسق، اگر وہ روزہ نہ رکھنے کا کہے اور مریض کا دل بھی اچھی طرح مطمئن ہو کہ ڈاکٹر درست کہہ رہا ہے تو مریض ایسے کافر یا فاسق ماہر ڈاکٹر کے کہنے پر روزہ چھوڑ سکتا ہے، البتہ بہتر یہی ہے کہ ایک سے زائد ڈاکٹرز سے مشورہ کرلے.
*(فیضان رمضان مرمم، صفحہ 146، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*سوال 46:*
حاملہ عورت کے لیے روزے رکھنے کا کیا حکم ہے ؟
*جواب:*
حاملہ عورت کو اگر اپنی جان یا بچے کی جان جانے کا صحیح اندیشہ ہو تو اس کو اجازت ہے کہ روزے نہ رکھے اور بعد میں ان روزوں کی قضا رکھے.
*(ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، فصل فی العوارض، جلد 3، صفحہ 463، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، بہارِ شریعت، جلد 1، حصہ پنجم، صفحہ 1003، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*سوال 47:*
دودھ پلانے والی عورت کے لیے روزے رکھنے کا کیا حکم ہے ؟
*جواب:*
دودھ پلانے والی عورت کو اگر اپنی جان یا بچے کی جان جانے کا صحیح اندیشہ ہو تو اس کو اجازت ہے کہ روزے نہ رکھے اور بعد میں ان روزوں کی قضا رکھے، خواہ اپنے بچے کو دودھ پلا رہی ہو یا کسی اور کے بچے کو اجرت پر دودھ پلا رہی ہو .
1👍1
*(ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، فصل فی العوارض، جلد 3، صفحہ 463، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، بہارِ شریعت، جلد 1، حصہ پنجم، صفحہ 1003، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*سوال48:*
کیا بے ہوشی سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
*جواب:*
بے ہوشی سے روزہ نہیں ٹوٹتا چاہے خود بخود بے ہوش ہو جائے یا اس کو انجیکشن کے ذریعے بےہوش کیا جائے البتہ اگر ناک میں گیس سونگھانے یا منہ کے راستے سے گیس داخل کرکے بے ہوش کیا جائے تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا اور بعد میں اس کی قضا لازم ہوگی .
*(ماہنامہ اشرفیہ، جنوری 2016)*
*سوال49:*
روزے کی حالت میں انڈو سکوپی (Endoscopy) کا کیا حکم ہے ؟
*جواب:*
روزے کی حالت میں اندوسکوپی کروانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے کیونکہ اس میں ایک پائپ پر زایلوکین (Xylocien) وغیرہ لکوڈ (مائع) لگا کر منہ کے راستے سے اس کو معدے میں داخل کیا جاتا ہے، لہٰذا اس وجہ سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے.
*(ماہنامہ اشرفیہ، جنوری 2016)*
*سوال 50:*
روزے کی حالت میں مرد کی پیشاب کی نالی میں کیتھیڑ (علاج کا آلہ) داخل کرنے کا کیا حکم ہے ؟
*جواب :*
روزے کی حالت میں مرد کی پیشاب کی نالی میں کیتھیڑ داخل کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا کیونکہ پیشاب کی نالی کے ذریعے جو دوا اندر داخل ہوتی ہے، وہ زیادہ سے زیادہ مثانہ تک پہنچے گی اور مثانے اور معدے کے درمیان کوئی منفذ (یعنی واضح سوراخ) نہیں ہے.
*(ماہنامہ اشرفیہ، جنوری 2016)*
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم
کتبہ
*ابواسیدعبیدرضامدنی*
09/05/2018
03068209672
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
*🌹روزے کے مسائل اور ان کا حل 🌹*
*🌸قسط ششم(6)-سوال 51 تا 60🌸*
*سوال 51:*
روزے کی حالت میں دانتوں کے مریض کیلئے آر سی ٹی کروانا یا دانت اکھڑوانا یا دانتوں کی کوئی اور اصلاح کروانا کیسا ہے ؟
*جواب :*
دانتوں کے مریض کو چاہیے کہ وہ رات ہی میں آر سی ٹی کروائے یا دانت اکھڑوائے یا دانتوں کی کوئی اور اصلاح کروائے اور اگر روزے کی حالت میں ایسا کروایا اور روزہ یاد رہنے کے باوجود خون یا دوا کا کوئی حصہ حلق سے نیچے اتر گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور بعد میں قضا لازم ہوگی اور اگر حلق سے نیچے کچھ نہ اترا تو روزہ نہ ٹوٹا لیکن روزے کی حالت میں یہ سب کروانا مکروہ ہے کیونکہ اس میں روزہ ٹوٹنے کا اندیشہ ہوتا ہے.
*(ماہنامہ اشرفیہ، جنوری 2016)*
*سوال52:*
اگر مؤذن کی اذان پر روزہ افطار کرلیا اور افطاری کا وقت نہیں ہوا تھا تو کیا حکم ہے؟
*جواب:*
اگر مؤذن کی اذان پر روزہ افطار کرلیا اور افطاری کا وقت نہیں ہوا تھا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور بعد میں اس روزے کی قضا کرنی ہوگی لیکن کفارہ لازم نہیں ہوگا اور نہ ہی گناہگار ہوگا.
*(ماخوذ از الجوھرۃالنیرۃ شرح مختصر القدوری، جلد 1، صفحہ 349، مکتبہ رحمانیہ، ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم و ما لایفسدہ، جلد 3، صفحہ 439، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*
*سوال 53:*
روزے کی حالت میں ہیمو ڈائلے سِس کروانا کیسا ہے؟
*جواب:*
روزے کی حالت میں ہیمو ڈالے سِس کروانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا کیونکہ اس طریقہ کار میں خون سے فاسد مادوں، اضافی نمک اور زائد پانی کو مشین کے ذریعے باہر نکال لیا جاتا ہے پھر مادوں اور کیمیاوی و غذائی مواد کے اضافے کے ساتھ رگوں کے ذریعے خون کو جسم میں دوبارہ چڑھا دیا جاتا ہے، کیونکہ یہ سب چیزیں مساموں کے ذریعے بدن میں جاتی ہیں، لہٰذا اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا.
*(ماہنامہ اشرفیہ، جنوری 2016)*
*سوال 54:*
روزے کی حالت میں پیری ٹونیل ڈائلے سِس کروانا کیسا ہے ؟
*جواب:*
روزے کی حالت میں پیری ٹونیل ڈائلے سس کروانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے کیونکہ اس طریقہ کار میں مریض کے پیٹ میں موٹی تہہ تک سوراخ کرکے اندر معدے سے متصل بیرونی جھلی تک ایک پائپ ڈالا جاتا ہے اور پھر اس کے ذریعے ایک خاص قسم کا پانی اور پیری ٹونیل فلوڈ پیٹ کی جھلی میں ڈالا اور پھر باہر نکالا جاتا ہے، لہذا اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا اور بعد میں اس کی قضا لازم ہوگی.
*(ماہنامہ اشرفیہ، جنوری 2016)*
*سوال 55:*
اگر غلطی سے روزہ ٹوٹ گیا تو کیا بقیہ دن بھر کھا پی سکتے ہیں یا روزہ دار کی طرح بھوکا پیاسا رہنا ہوگا ؟
*جواب:*
اگر غلطی سے روزہ ٹوٹ گیا مثلاً روزہ یاد ہوتے ہوئے کلی کی اور پانی حلق سے نیچے اتر گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور اس کی قضا کرنی ہوگی اور باقی دن روزہ دار کی طرف بھوکا پیاسا رہنا اس پر واجب ہوگا.
*(ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم و ما لایفسدہ، جلد 3، صفحہ 440، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، بہارِ شریعت، جلد 1، حصہ پنجم، صفحہ 990، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*سوال 56:*
اگر روزے کی حالت میں بار بار منہ خشک ہو جائے تو کیا ٹھنڈے پانی سے کلیاں کرسکتے ہیں؟ *جواب:*
اگر روزے کی حالت میں بار بار منہ خشک ہو جائے تو ٹھنڈے پانی کی کلیاں کرنا بغیر کسی کراہت کے جائز ہے، اور اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا، جبکہ پریشانی ظاہر کرنے کے لیے ایسا نہ کیا جائے اور اگر پریشانی ظاہر کرنے کے لیے کوئی بار بار کلیاں کرے تو یہ مکروہ و ناپسندیدہ ہے.
*(فتاوی عالمگیری، کتاب الصوم، الباب الثالث، فیما یکرہ للصائم و ما لا یکرہ، جلد 1، صفحہ 199، دارالفکر بیروت، ردالمحتار علی الدرالمختار، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم و ما لا یفسدہ، مطلب في حدیث التوسعۃ۔۔۔الخ، جلد 3، صفحہ 459، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، بہارِ شریعت، جلد 1، حصہ پنجم، صفحہ 998، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*سوال 57:*
روزے کی حالت میں ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے بار بار نہانا کیسا ہے ؟
*جواب:*
روزے کی حالت میں ٹھنڈک حاصل کرنے کیلئے بار بار نہانا بالکل جائز ہے اور اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا اور نہ ہی روزہ ٹوٹتا ہے البتہ اگر پریشانی ظاہر کرنے کے لیے ایسا کیا جائے تو یہ مکروہ و ناپسندیدہ ہے.
چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں پیاس کی وجہ سے یا گرمی کی وجہ سے سر پر پانی ڈالتے تھے.
*(سنن ابوداود، کتاب الصوم، فتاوی عالمگیری، کتاب الصوم، الباب الثالث، فیما یکرہ للصائم و ما لا یکرہ، جلد 1، صفحہ 199، دارالفکر بیروت، ردالمحتار علی الدرالمختار، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ، مطلب في حدیث التوسعۃ۔۔۔الخ، جلد 3، صفحہ 459، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، بہارِ شریعت، جلد 1، حصہ پنجم، صفحہ 998، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
1👍1
*سوال58:*
کیا روزہ نمازِ تراویح کے لئے شرط ہے ؟
*جواب:*
روزہ الگ عبادت ہے اور نماز تراویح الگ عبادت ہے، ہر عاقل بالغ مقیم (یعنی غیر مسافر) مسلمان پر روزہ فرض ہے اور نمازِ تراویح سنتِ مؤکدہ ہے، تو اگر کوئی بلا عذر روزہ نہ رکھے گا تو روزہ چھوڑنے کی وجہ سے گناہگار ہو گا لیکن تراویح پڑھنے سے تراویح ہو جائے گی اور اگر روزہ رکھے اور تراویح نہ پڑھے تو روزہ ہو جائے گا لیکن بلا عذر مسلسل تراویح نہ پڑھنے کی وجہ سے گناہگار ہوگا، لہٰذا روزہ اور نمازِ تراویح ایک دوسرے کے لئے شرط نہیں ہیں.
*(ماخوذ از ردالمحتار علی الدرمختار، جلد 2، صفحہ 596، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، بہارِ شریعت، جلد 1، صفحہ 688، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*سوال 59:*
روزہ رکھنے کی نیت کیسے کریں گے؟
*جواب:*
نیت دل کے پختہ ارادے کا نام ہے، زبان سے نیت کرنا شرط نہیں، مگر زبان سے نیت کرنا مستحب ضرور ہے لہذا جب رات میں روزے کی نیت کریں تو یوں کہیں :
*"نَوَیْتُ اَنْ اَصُوْمَ غَدًا لِلّٰہِ تَعَالیٰ مِنْ فَرْضِ رَمَضَانَ "*
(یعنی میں نے نیت کی کہ میں کل رمضان کا فرض روزہ اللہ تعالٰی کے لئے رکھوں گا).
اور اگر دن میں روزے کی نیت کریں تو یوں کہیں:
*"نَوَیْتُ اَنْ اَصُوْمَ ھٰذَا الْیَوْمَ لِلّٰہِ تَعَالیٰ مِنْ فَرْضِ رَمَضَانَ "*
(یعنی میں نے نیت کی کہ میں آج کے دن رمضان کا فرض روزہ رکھوں گا).
*(الجوھرۃ النیرۃ شرح مختصر القدوری، جلد 1، صفحہ 329، مکتبہ رحمانیہ لاہور)*
*نوٹ:*
اپنی مادری زبان میں بھی نیت کر سکتے ہیں، نیت چاہیے کسی بھی زبان میں کریں، نیت کرتے وقت دل میں ارادہ موجود ہونا شرط ہے، ورنہ بےخیالی میں صرف زبان سے رَٹے رَٹائے نیت کے جملے ادا کرلینے سے روزے کی نیت نہ ہوگی۔
*(ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، جلد 3، صفحہ 398، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، فیضان رمضان مرمم، صفحہ 102، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*سوال 60:*
کس چیز سے افطار کرنا سنت ہے نیز افطار کی دعا کونسی ہے اور کب پڑھنی چاہیے ؟
*جواب:*
تر کھجور یا خشک کھجور (چھوہارے) یا پانی کے ساتھ افطار کرنا سنت ہے.
*(فتاوی رضویہ، جلد 10، صفحہ 628، 629، رضا فاؤنڈیشن لاہور)*
افطار کرلینے کے بعد سنت پر عمل کرنے کی نیت سے یہ دعا پڑھ لینی چاہیے :
*"اَللّٰھُمَّ لَکَ صُمْتُ وَ عَلٰی رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ"*
یعنی اے اللہ پاک! میں نے تیرے لئے روزہ رکھا اور تیرے ہی عطا کردہ رزق سے روزہ افطار کیا۔
*(سنن ابو داؤد، جلد 2، صفحہ 447، رقم الحدیث : 2358، دار احیاء التراث العربی بیروت، فیضان رمضان مرمم، صفحہ 114، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
ایک حدیث پاک میں اس طرح کے الفاظ آئے ہیں :
*"اَللّٰھُمَّ لَکَ صُمْتُ وَعَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَ عَلٰی رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ"*
*(بغیۃ الباحث عن زوائد مسند الحارث، جلد 1، صفحہ 527، رقم الحدیث : 469، مطبوعہ المدینہ المنورۃ)*
*نوٹ:* چونکہ افطار کا وقت دعاؤں کی مقبولیت کا وقت ہوتا ہے لہذا ان دعاؤں کے بعد دیگر دعائیں بھی کرنی چاہیں.
*(فیضان رمضان مرمم، صفحہ 114، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*فائدہ:* افطار سے پہلے دعا کرنا سنت نہیں ہے، لہٰذا افطار کرنے کے بعد مثلاً کھجور کھا لینے یا تھوڑا سا پانی پی لینے کے بعد ہی دعا کیجیے.
*(فتاوی رضویہ، جلد 10، صفحہ631، رضا فاؤنڈیشن لاہور)*
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم
کتبہ
*ابواسیدعبیدرضامدنی*
27/04/2020
03068209672
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
https://youtu.be/VQuzNqJW4H8
*🌹روزے کے مسائل اور ان کا حل🌹*
*🌺قسط ہفتم(7) سوال 61تا 70🌺*
*سوال 61:*
کیا کنٹیکٹ لینز لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟
*جواب:*
کنٹیکٹ لینز لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے کیونکہ ان کو لیکوڈ (تری) میں رکھا جاتا ہے اور جب آنکھوں میں لگایا جاتا ہے تو وہ لیکوڈ آنکھوں کے منفذ (سوراخ) کے ذریعے حلق سے نیچے اتر جاتا ہے .
*(ماخوذ از تفہیم المسائل، جلد 1، صفحہ 192، ضیاء القرآن پبلی کیشنز، فتاوی خانیہ، فتاوی بزازیہ، فتاوی رضویہ)*
*سوال 62:*
روزے کی حالت میں عورتوں کا لپ اسٹک (lipstick) 💄 یعنی سرخی لگانا کیسا ہے ؟
*جواب:*
روزے کی حالت میں عورتیں لپ اسٹک لگا سکتی ہیں، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا البتہ جن عورتوں کو ہونٹوں پر زبان پھیرنے کی عادت ہو تو وہ روزے کی حالت میں لپسٹک لگانے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح کرنے سے اگر لپسٹک کا کوئی جز حلق سے نیچے اتر گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا.
*(تفہیم المسائل، جلد 2، صفحہ 191، ضیاء القرآن پبلی کیشنز)*
*سوال 63:*
اگر روزے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تھوک سے ہونٹ تر ہوجائیں اور روزہ دار اس کو نگل لے تو روزے کا کیا حکم ہوگا؟
*جواب:*
اگر روزے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ہونٹ تھوک سے تر ہوجائیں تو اس کو نگلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اگرچہ روزہ یاد ہو مگر بہتر یہی ہے کہ اس کو نہ نگلا جائے.
*(فتاوی عالمگیری، کتاب الصوم، الباب الرابع فيما یفسد و مالا یفسد، جلد 1، صفحہ 203، مطبوعہ دارالفکر بیروت، ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم و ما لایفسدہ، جلد 3، صفحہ 428، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*
*سوال 64:*
اگر روزے کی حالت میں کسی کو کھٹی ڈکار آئے (جس کو سرائیکی میں غَڑُچِّیْ کہتے ہیں) اور اس کی وجہ سے حلق کے اندر کرواہٹ اور پانی محسوس ہو اور پھر وہ پانی وغیرہ حلق سے نیچے اتر جائے تو اس صورت میں روزے کا کیا حکم ہوگا ؟
*جواب :*
کھٹی ڈکار (یعنی غَڑُچِّیْ) آنے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا اگرچہ ڈکار آنے سے پانی حلق تک آجائے اور واپس بھی لوٹ جائے جیسا کہ روزے کی حالت میں منہ بھر سے کم قے آنے اور واپس چلی جانے کی صورت میں روزہ نہیں ٹوٹتا۔
*(ماخوذ از ردالمحتار علی الدرالمختار، جلد 3، صفحہ 450، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، فتاویٰ رضویہ، جلد 10، صفحہ 486، رضا فاؤنڈیشن لاہور، بہارِشریعت، جلد 1، حصہ پنجم، صفحہ 988، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*سوال 65 :*
اگر کوئی شخص روزہ کی حالت میں بیوی سے صحبت کرکے کہے کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے تو آیا اس پر کفارہ بھی ہوگا ؟
*جواب :*
پوچھی گئی صورت میں درج ذیل شرائط پائی جائیں تو کفارہ لازم ہوجائے گا :
1- وہ شخص عاقل ہو۔
2- بالغ ہو۔
3- مقیم ہو (شرعی مسافر نہ ہو۔)
4- رمضان المبارک کا روزہ ہو۔
5- ادائے رمضان کی نیت سے روزہ رکھا ہو۔
6- روزے کی نیت رات میں کی ہو۔
7- جماع کے ساتھ روزہ توڑنے کے بعد بغیر اختیار ایسا امر نہ پایا جائے جس کی بنا پر روزہ توڑنے کی اجازت ہو جیسے روزہ توڑنے کے بعد ایسا بیمار ہوا جس سے روزہ توڑنا جائز ہو جائے تو پھر کفارہ لازم نہیں ہوگا۔
8- کسی صحیح مجبوری کے بغیر جان بوجھ کر جماع کیا ہو۔
9- روزہ یاد ہو.
*نوٹ :* اس کی بیوی کے لئے بھی مذکورہ نو (9) شرائط پائے جانے پر یہی حکم ہوگا اور مزید ایک شرط یہ بھی پائی جائے کہ :
10- جماع کے بعد روزے کے منافی کوئی امر نہ پایا جائے جیسے حیض و نفاس کا شروع ہو جانا تو اگر جماع کے بعد حیض و نفاس شروع ہو گیا تو کفارہ لازم نہیں ہوگا.
*(بہارِ شریعت، جلد 1، حصہ پنجم، صفحہ 991، 992، مکتبۃ المدینہ کراچی، فیضان رمضان مرمم، صفحہ 154، 156، مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*سوال 66:*
کیا عورت روزے کی حالت میں بچے کو دودھ پلا سکتی ہے ؟
*جواب :*
عورت روزے کی حالت میں بچے کو دودھ پلا سکتی ہے، اِس سے اُس کے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا.
*(ماخوذ از مسند ابو یعلیٰ، مسند عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا، جلد 8، صفحہ 75، دار المامون للتراث دمشق، تفہیم المسائل، جلد 6، صفحہ 204، ضیاء القرآن پبلی کیشنز)*
*سوال 67:*
رمضان المبارک میں اعلانیہ کھانا پینا کیسا ہے؟
*جواب :*
جو لوگ شرعی عذر کے بغیر رمضان المبارک کے دنوں میں روزے نہیں رکھتے اور علانیہ کھاتے پیتے ہیں تو حکومتِ اسلامیہ پر فرض ہے کہ وہ انہیں قتل کر دے یا عمر قید کی سزا دیدے، اور جہاں اسلامی حکومت نہ ہو تو وہاں کے مسلمان ایسے لوگوں سے معاشرتی بائیکاٹ کریں.
*(فتاوی یورپ، صفحہ 320، شبیر برادرز لاہور)*
*سوال 68:*
روزے کی حالت میں عورتوں کا میک اَپْ کرنا کیسا ہے ؟
*جواب:*
روزے کی حالت میں عورتوں کا میک اپ کرنا جائز ہے بشرطیکہ غیر محرم مردوں کے سامنے بےپردگی اور نمائش مقصود نہ ہو.
1👍1
*(تفہیم المسائل، جلد 1، صفحہ 190، ضیاء القرآن پبلی کیشنز)*
*سوال 69:*
اگر روزے کی حالت میں کسی کے زخم سے پیپ نکلتی رہتی ہو تو روزے کا کیا حکم ہوگا ؟
*جواب:*
اگر روزے کی حالت میں کسی کے زخم سے پیپ نکلتی رہتی ہو تو اِس سے اُس کے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور نہ ہی اس کا روزہ ٹوٹے گا.
*(ماخوذ از مسندِ ابو یعلیٰ، مسند عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا، جلد 8، صفحہ 75، دار المامون للتراث دمشق)*
*سوال 70:*
شوال المکرم کے چھ روزے رکھنے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
*جواب :*
شوال المکرم کے چھ روزے رکھنا سنت ہے، چاہے یکم شوال کے بعد مسلسل چھ دن رکھے جائیں یا بیچ میں چھوڑ چھوڑ کر رکھے جائیں، مگر بہتر یہی ہے کہ یہ روزے لگاتار رکھنے کے بجائے جدا جدا کر کے رکھے جائیں.
*(بہارشریعت، جلد 1، حصہ پنجم، صفحہ 1010، مکتبۃ المدینہ کراچی، سنی بہشتی زیور، صفحہ 347)*
چنانچہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے ارشاد فرمایا :
"جس نے رمضان کے روزے رکھے پھر اس کے بعد چھ دن شوال میں رکھے تو ایسا ہے جیسے عمر بھر کیلیے روزہ رکھا."
*(صحیح مسلم، کتاب الصیام، باب استحباب صوم ستۃ ایام من شوال اتباعا لرمضان، صفحہ 592، رقم الحدیث : 1164، دار ابن حزم بیروت)*
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم
کتبہ
*ابواسیدعبیدرضامدنی رئیس مرکزی دارالافتاء اہلسنّت عیسیٰ خیل ضلع میانوالی*
27/04/2020
03068209672
👍21