🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
2👍1
*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚کیا سنن و نوافل میں بھی سہوا ترک واجب سے سجدۂ سہو واجب ہوتا ہے؟📚*


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
علماۓ کرام کی بارگاہ میں عریضہ ہے کہ امام صاحب نے مقتدی سے کہا کہ جیسے فرض نمازوں میں واجب کے چھوٹنے سجدہ سہو ضروری ہے ایسے ہی سنت اور نوافل میں بھی ہے لیکن مقتدی کہ رہا ہے صرف فرض میں سجدۂ سہو ہے صحیح جواب عنایت فرمائیں۔
*سائل : توصیف رضا مظفر پور*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب:* واجبات نماز میں جب کوئی واجب بھولے سے رہ جائے تو اسکی تلافی کے لئے سجدۂ سہو واجب ہے نماز خواہ فرض و واجب ہو یا سنت و نفل سب کا ایک حکم ہے ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے کہ
*" و حکم السھو فی الفرض والنفل سواء کذا فی المحیط " اھ*
*(📕 ج:1/ص:126/ الباب الثانی عشر فی سجود السھو/ بیروت)*

اور حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمۃ والرضوان ارشاد فرماتے ہیں کہ
" فرض و نفل دونوں کا ایک حکم ہے یعنی نوافل میں بھی واجب ترک ہونے سے سجدۂ سہو واجب ہے " اھ
*(📚 ح:4/ص:710/ سجدۂ سہو کا بیان/ مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی)*

تصریحات بالا سے معلوم ہوا کہ امام صاحب صحیح کہہ رہے ہیں اور مقتدی غلط کہہ رہا ہے لہذا مقتدی پر لازم ہے کہ بغیر سوچے سمجھے مسائل شرعیہ نہ بیان کرے اور غلط مسئلہ بتانے پر توبہ و استغفار کرے.

*واللہ تعالیٰ اعلم*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــه:*
*حضرت مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔*

*الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت مفتی شان محمد مصباحی القادری صاحب قبلہ فرخ آباد یوپی۔*
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
18-09-1443 ᴴ | 20-04-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
19-09-1443 ᴴ | 21-04-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1