مختصر سوانح حیات:
شہزادئ رسول حضرت سیّدہ رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
نام و نسب:
اسمِ گرامی: سیّدہ رقیہ۔ کنیت: اُمِّ عبد اللہ۔
سلسلۂ نسب اس طرح ہے:
سیّدہ رقیہ بنتِ محمدِ مصطفیٰ ﷺ بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف ۔
آپ سیّدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کے بطن سے پیدا ہوئیں۔
تاریخِ ولادت:
آپ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی دوسری صاحبزادی ہیں۔ آپ کی ولادت سیّدہ زینب کی ولادت کے تین سال بعد اور اعلانِ نبوّت سے سات سال قبل، مکۃ المکرمہ میں ہوئی۔ اس وقت رسولِ اکرم ﷺ کی عمر مبارک کا تینتیسواں سال تھا۔
سیرت و خصائص: پہلے آپ کا نکاح ابو لہب کے بیٹے ’’عتبہ‘‘ سے ہوا تھا مگر ابھی رخصتی بھی نہیں ہوئی تھی کہ سورۂ تَبَّتْ یَدَا نازل ہوئی۔ اس غصّے میں ابو لہب کے بیٹے عتبہ نے حضرت رقیہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کو طلاق دے دی۔ اس کے بعد، حضور نبی کریم ﷺ نے حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ان کا نکاح کر دیا اور ان دونوں میاں بیوی نے حبشہ کی طرف پھر مدینے کی طرف ہجرت کی اور دونوں صاحب الہجرتین (دو ہجرتوں والے) کے معزّز لقب سے سرفراز ہوئے۔
رسولِ اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’احسن زوجین راٰہما انسان رقیۃ وزوجہا عثمان‘‘۔ ترجمہ: سب سے حسین جوڑا جو دیکھا گیا وہ سیدہ رقیہ اور سیّدنا عثمان کا ہے۔(الاصابۃ، ۸:۹۱)
جنگِ بدر کے دنوں میں حضرت رقیہ زیادہ بیمار تھیں، چنانچہ حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام نے حضرت عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ کو ان کی تیمارداری کے لیے مدینے میں رہنے کا حکم دے دیا اور جنگِ بدر میں جانے سے روک دیا۔ حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ تعالٰی عنہ جس دن جنگِ بدر میں فتحِ مبین کی خوش خبری لے کر مدینے پہنچے، اُسی دن بی بی رقیہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کا بیس برس کی عمر پاکر مدینے میں انتقال ہوا۔ حضور ﷺجنگِ بدر کی وجہ سے اُن کے جنازے میں شریک نہ ہو سکے، حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ اگرچہ جنگِ بدر میں شریک نہیں ہوئے مگر حضور ﷺ نے ان کو جنگِ بدر کے مجاہدین میں شمار فرمایا اور مجاہدین کے برابر مالِ غنیمت میں سے حصّہ بھی عطا فرمایا۔
حضرت بی بی رقیہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے شکمِ مبارک سے ایک فرزند پیدا ہوئے تھے، جن کا نام ’’عبد ﷲ‘‘ تھا مگر وہ اپنی والدہ کی وفات کے بعد ۴ھ میں وفات پا گئے۔
بی بی رقیہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی قبر بھی جنّت البقیع میں ہے۔ (شرح العلامۃ الزرقانی،الفصل الثانی فی ذکر اولادہ الکرام علیہ وعلیہم الصلٰوۃ والسلام،ج۴،ص۳۲۲۔۳۲۳)
Read more at: https://scholars.pk/ur/scholar/daughter-of-holy-prophet-hazrat-ruqayyah-bint-muhammad
Copyright © Zia-e-Taiba

❤1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❤2👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
مختصر سوانح حیات: شہزادئ رسول حضرت سیّدہ رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نام و نسب: اسمِ گرامی: سیّدہ رقیہ۔ کنیت: اُمِّ عبد اللہ۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: سیّدہ رقیہ بنتِ محمدِ مصطفیٰ ﷺ بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف ۔ آپ سیّدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی…
#فیضان_حضرت_سیدتنا_رقیہ ❶
رَضِیَ الـلّٰـهُ تَـبَـارَڪَ وَ تَـعَـالیٰ عَـنۡـهَـا
رَضِیَ الـلّٰـهُ تَـبَـارَڪَ وَ تَـعَـالیٰ عَـنۡـهَـا
❤2👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
#فیضان_حضرت_سیدتنا_رقیہ ❶ رَضِیَ الـلّٰـهُ تَـبَـارَڪَ وَ تَـعَـالیٰ عَـنۡـهَـا
#فیضان_حضرت_سیدتنا_رقیہ ❷