ہوتا ہے جو لوگوں پر جور و ستم کرتا ہے اس سے لیتا ہے اُس کو دیتا ہے۔یہ سن کر حضرت عمر خاموش ہوگئے۔ (حاشیہ تفسیر مظہری) سربراہِ مملکت کے لیے اسلام نے ’’بادشاہ، سلطان، چیئرمین‘‘ وغیرہ کلمات پسند نہیں کیے کیونکہ ان میں خودسری اور انانیت کی بو آتی ہے، بلکہ ’’خلیفہ‘‘ کا لفظ تجویز کیا ہے۔ جس کا معنی خود سر اور مختار کا نہیں بلکہ نائب اور قائم مقام ہے۔ یہ لفظ ہی بتا رہا ہے کہ مملکت اسلامیہ کا سربراہ اپنے رب کا نائب ہوتا ہے اور نائب کا کام اپنے آقا کے احکام کی تعمیل کرنا ہے اور اس کے ارشادات کے مطابق اس کے دیے ہوئے اختیارات کو استعمال کرنا ہے۔ یہ وہ فرق ہے جو دنیا کے دوسروں نظاموں اور اسلام کے نظام سیاست میں بنیادی اہمیت کا مالک ہے قرآن پاک نے یہاں خلیفہ کی ذمہ داریوں کو بڑے مؤثر انداز اور پیرائے میں بیان کردیا کہ اس کا فرض اولین یہ ہے کہ وہ عدل و انصاف کے تقاضوں کو پرا کرے، فیصلہ کرتے وقت خارجی چیز، سفارش، کوئی طمع کوئی خوف، حتی کہ اپنے ذاتی مفاد کو بھی اس پر اثر انداز نہ ہونے دے۔ جو حاکم ایسا نہیں کرتا گویا اس نے روز جزاء کو فراموش کردیا۔ قیامت کے دن پر اس کا ایمان نہ رہا۔ زبان سے وہ ہزار دعوے کرے کہ وہ وقوع قیامت پر ایمان رکھتا ہے، اگر وہ فیصلہ کرتے وقت میزانِ عدل کو برابر نہیں رکھ سکتا تو اس کو یہ دعوی کرنے کا قطعا کوئی حق نہیں۔ اور جو لوگ قیامت پر یقین نہیں رکھتے اسے فراموش کردیتے ہیں ان کے لیے عذاب شدید ہے۔ ’’اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَعُوْذُبِکَ اَنْ نَضِلَّ عَنْ سَبِیْلِکَ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ الْحَشْرِ وَعَذَابِ النَّارِ‘‘ کفار اور ملحد لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ زندگی بس یہی دنیوی زندگی ہے، اس میں خوب عیش و عشرت کرلو، خوب مزے اڑاؤ، دولت کماؤ، جتنی کماسکتے ہو۔ حلال و حرام کے چکر میں نہ پڑو، یہ تو ملاؤں کی من گھڑت باتیں ہیں۔ جاہ و منصب حاصل کرنے کے لیے کسی کی حق تلفی ہوتی ہے تو ہونے دو،مکر و فریب کی ضرورت پڑے تو ہرگز نہ گھبراؤ۔ قیامت کس نے دیکھی ہے۔ ہزارہا سال سے یہ صوفی لوگ قیامت کی دھمکیاں دیتے چلے آ رہے ہیں۔ ان کی باتوں میں آکر اپنی زندگی کا لطف برباد نہ کرو۔ اللہ تعالیٰ ان کے اس مغالطے کا رد فرماے ہیں کہ اگر تمہاری باتیں درست ہوں تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ زمین و آمسان کا یہ سارا نظام عبث اور بے مقصد ہے۔ ایک نیک کار مومن اور ایک مفسد کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ متقی اور پرہیزگار اور فاسق و فاجر سب یکساں ہیں۔ سن لو! اس کائنات کے خالق ہم ہیں اور ہم نے کوئی چیز بھی عبث اور بے مقصد پیدا نہیں کی۔ ہم علیم بھی ہیں حکیم بھی، ہمارا کوئی کام حکمت سے خالی نہیں۔ قیامت آئے گی اور ضرور آئے گی۔ اس روز متقی اور پرہیزگار ہمارے انعامات سے مالا مال ہوں گے اور فاسق و فاجر ذلیل ہوں گے۔ حق کا بول بالا ہوگا اور ہر قسم کی غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی۔ (ضیاء القرآن) حضرت داؤد علیہ السلام کے ’’جالوت‘‘ کو قتل کرنے کا واقعہ حضرت ’’طالوت‘‘ کے واقعہ میں ان شاء اللہ تعالیٰ ذکر کیا جائے گا۔
Read more at: https://scholars.pk/ur/scholar/holy-prophet-hazrat-dawood
Copyright © Zia-e-Taiba
Read more at: https://scholars.pk/ur/scholar/holy-prophet-hazrat-dawood
Copyright © Zia-e-Taiba
👍2
تذکرہ حضرت داؤد علیہ السلام
https://t.me/islaamic_Knowledge/29680
[ تذکرۃ الانبیاء ص²⁸²تا²⁹⁹ ]
✍ علامہ عبد الرزاق بھترالوی
https://t.me/islaamic_Knowledge/29680
[ تذکرۃ الانبیاء ص²⁸²تا²⁹⁹ ]
✍ علامہ عبد الرزاق بھترالوی
❤2👍1
تذکرۂ حضرت داؤد علیہ السلام
https://t.me/islaamic_Knowledge/29685
[ سیرت الانبیاء ص⁶⁶⁹تا⁷³⁷]
✍ مفتی قاسم قادری عطاری
https://t.me/islaamic_Knowledge/29685
[ سیرت الانبیاء ص⁶⁶⁹تا⁷³⁷]
✍ مفتی قاسم قادری عطاری
❤1👍1
7 رمضان المبارک ........... یوم
حضرت سیدنا داؤد علیہ السلام
چینل🆔 اسلامی معلومات عامہ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
تذکرہ حضرت داؤد علیہ السلام
https://t.me/islaamic_Knowledge/29680
[ تذکرۃ الانبیاء ص²⁸²تا²⁹⁹ ]
✍ علامہ عبد الرزاق بھترالوی
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
تذکرۂ حضرت داؤد علیہ السلام
https://t.me/islaamic_Knowledge/29685
[ سیرت الانبیاء ص⁶⁶⁹تا⁷³⁷]
✍ مفتی قاسم قادری عطاری
#یوم_وصال_ماہ_رمضان_المبارک
حضرت سیدنا داؤد علیہ السلام
چینل🆔 اسلامی معلومات عامہ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
تذکرہ حضرت داؤد علیہ السلام
https://t.me/islaamic_Knowledge/29680
[ تذکرۃ الانبیاء ص²⁸²تا²⁹⁹ ]
✍ علامہ عبد الرزاق بھترالوی
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
تذکرۂ حضرت داؤد علیہ السلام
https://t.me/islaamic_Knowledge/29685
[ سیرت الانبیاء ص⁶⁶⁹تا⁷³⁷]
✍ مفتی قاسم قادری عطاری
#یوم_وصال_ماہ_رمضان_المبارک
❤2👍2
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
07-09-1443 ᴴ | 09-04-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
08-09-1443 ᴴ | 10-04-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1👍1