Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❤1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
05-09-1443 ᴴ | 07-04-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
05-09-1443 ᴴ | 07-04-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
رمضان المبارک کے وفات یافتہ بزرگان دین
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
رمضان المبارک کے وفات یافتہ بزرگان دین
❤1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
❤1👍1
🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
رب تعالیٰ توفیق دے ، آپ مکہ مکرمہ حاضر ہوں تو یہاں کثرت سے طواف کریں ، کیوں کہ یہ وہ نیکی ہے جو صرف یہیں ہوسکتی ہے ، روئے زمین پر کسی اور جگہ نہیں ہوسکتی ۔ ہوسکے تو پچاس طواف کریں ، سید عالمﷺ فرماتےتھے: جس نے بیت اللہ شریف کے پچاس طواف کیے وہ گناہوں سے اس…
محدث و فقیہ محمد بن موسی رحمہ اللہ کہتے ہیں:
مجھے ایک نیک شخص نے بتایا کہ:
میں کافروں کے شہروں میں گرفتار تھا ، ( اللہ انھیں ذلیل کرے ) میں جس شہر میں تھا وہاں کے بادشاہ یا اس کے بھائی کا ایک بحری جہاز آیا تو انھوں نے تمام قیدیوں کو اکٹھا کیا ، ( کہ جہاز کو پانی سے نکال کر کنارے تک لے آئیں ) ان قیدیوں کی تعداد تین ہزار سے زیادہ تھی ، لیکن جہازا تنابڑا تھا کہ سارے مل کر بھی اسے سمندر سے نہ کھینچ سکے ۔
آخر ایک شخص بادشاہ کے پاس آیا اور کہنےلگا:
اس جہاز کو صرف مسلمان نکال سکتے ہیں ، لیکن شرط یہ ہے کہ وہ ( جہاز نکالتے وقت ) جو بھی کہیں انھیں روکا نہ جائے ۔
انھوں نے ہمیں جمع کیا اور کہا جو چاہے کہو ( لیکن ہمارا بحری جہاز کنارے لگادو ) ۔
ہم ساڑھے چار سو لوگ تھے ، ہم نے مل کر " یا رسول اللہ ! " کہا اور ایک ہی ہلے میں جہاز کو کھینچ کر خشکی پر لے آئے ، ببرکۃ استغاثنا باالنبی ﷺ یہ ساری برکت سرکار ﷺ سے مدد مانگنے کی تھی ۔
( مصباح الظلام فی المستغیثین بخیر الانام علیہ الصلاۃ والسلام فی الیقظۃ والمنام ، ص114 ، 115 ، دارالکتب العلمیۃ بیروت )
آج بھی اگر کوئی اپنے نبی ﷺ سے مدد مانگتا ہے تو وہ اللہ کی عطا سے اس کی مدد فرماتے ہیں ۔
آپ کے مدد فرمانے کے بےشمار واقعات ہیں جو صحابہ ، تابعین اور ائمہ دین کے علاوہ ہم جیسے گناہ گار آج بھی ملاحظہ کرتے رہتے ہیں ؎
فریاد اُمَّتی جو کرے حالِ زار میں
ممکن نہیں کہ خیرِ بشَر کو خبر نہ ہو 😢
✍️لقمان شاہد
24-3-2022 ء
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3410696422543856&id=100008105947430

❤2👍1
میں قربان اپنے رب کی محبت پر ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ ہمارے متعلق اپنے حبیب پاک سے فرماتاہے:
وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ
اور مسلمانوں کو اپنی رحمت کے پروں میں لے لو ۔ ( سورۃ الحجر ، 88 )
اللہ اللہ کیا انداز محبت ہے !
حضور ! ہمیں اپنی رحمت کے پروں میں چھپائے رکھنا ، جیسے پرندہ اپنے بچے کو چھپا کے رکھتا ہے ؛ حضور ! خدا کے لیے ہمیں اپنے سے ایک لمحہ بھی جدا نہ کرنا ۔
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3411079605838871&id=100008105947430

حرم پاک کے خدمت گزار شُرطوں ( پولیس والوں ) کی ویسے بڑی ہمت ہے ۔۔۔۔۔۔ لوگ تو انھیں تنگ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ۔
مطاف میں دوعورتیں بیٹھی تھیں ، شرطہ ان کے پاس آیا اور بار بار کہا کہ نماز کا وقت ہونے والا ہے آپ عورتوں والی طرف چلی جائیں ، لیکن کیا مجال وہ ٹَس سے مَس ہوں ؛ پھر دوسرا ، تیسرا ، چوتھا شرطہ آیا اور انھیں اٹھنے کاکہتارہا لیکن وہ وہیں ڈٹی رہیں ؛ اب شرطے نہ تو عورتوں کو ہاتھ لگا سکتے ہیں ، نہ دھکے مار سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ زیادہ سے زیادہ تالی بجائیں گے یا چیخیں چلائیں گے ۔
یہ طریقہ بہت نامناسب ہے ، حرم پاک کے خادموں کو ایسے تنگ کرنا بڑی جسارت ہے ۔
ہونا تو ایسے چاہیے کہ یہ جب کہیں اٹھ جاؤ ، تو اٹھ جانا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔ راستہ چھوڑنے کا کہیں تو چھوڑ دینا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔ چلنےکا کہیں تو چل پڑنا چاہیے اور رکنے کا اشارہ کریں تو رک جانا چاہیے ؛ یہ سب تدبیریں یہ لوگ ہماری آسانی کے لیے کرتے ہیں ، ہمیں ان کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کرنا چاہیے ۔
ہم گناہ گار یہاں اپنے گناہ بخشوانے آتے ہیں ، یہاں کے دربانوں کو تنگ کرنے نہیں آتے ؛ حرمین طیبین کے باسی ہمارے ساتھ اگر ناروا سلوک بھی کریں ، تب بھی ہمارے لائق صبر ہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ان کا گلہ شکوہ بھی ہمیں زیب نہیں دیتا ۔
یہاں کی خاک پاک بھی ہماری آنکھوں کا سرمہ ؎
اپنی آنکھوں کو عقیدت سے لگا کے رکھ لی
تیری دہلیز کی مِٹی تھی ، اُٹھا کے رکھ لی !
خاکِ راہِ حجاز
✍️ لقمان شاہد
25-3-2022 ء
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3411877245759107&id=100008105947430

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے دور میں لوگوں پر قحط پڑھ گیا ۔
ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک پر آیا اور کہا:
یا رسول اللہ ! اللہ عز وجل سے اپنی امت کے لیے بارش طلب کریں ، یہ ہلاک ہو رہی ہے ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اُس آدمی کے خواب میں تشریف لائے ، اور فرمایا: عمر کومیرا سلام کہنا ، اور اسے خبر دینا کہ بارش ہوگی ۔
( حج و عمرہ اور عقائد ونظریات ، ص 299 ۔ علامہ قسطلانی رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس کی سند صحیح ہے ۔ )
اگر آج بھی کوئی سیدِ عالم ﷺ کی تُربتِ اطہر پر حاضر ہوکر اپنا عریضہ پیش کرتا ہے تو سرکار اُسے جواب عنایت فرماتے ہیں ، اور اُس کی دست گیری بھی کرتے ہیں ؎
گوشِ شہ کہتے ہیں فریاد رَسی کو ہم ہیں
وَعدۂ چشم ہے ، بخشائیں گے گویا ہو کر
ہے یہ امّید رضاؔ کو تِری رحمت سے شہا
نہ ہو زِندانیِ دوزخ ، تِرا بندہ ہو کر !
✍️ لقمان شاہد
25-3-2022 ء
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3412141642399334&id=100008105947430

ایک واقعہ🌹
( یہ ایسا واقعہ ہے جس کے متعلق امام احمد بن حنبل اپنے شاگردوں سے فرمایا کرتے تھے:
اسے بیان کیا کرو ، اسے یاد کرلو یہ بڑا فائدے مند ہے ۔ )
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا ایک ہمسایہ بڑا فاسق فاجر تھا ، ایک دن اس نے آپ کی مجلس میں آ کر سلام کیا تو آپ نے اسے صحیح طرح سے جواب نہ دیا اور اس سے بے رخی کا اظہار کیا ۔
وہ کہنے لگا: اے ابوعبداللہ ! مجھ سے کیوں نالاں ہیں ؟
آپ کو میرے ( برے اعمال کے ) متعلق جو کچھ معلوم ہے ، ایک خواب دیکھنے کے بعد میں اُس سے توبہ کر چکا ہوں ۔
امام صاحب نے فرمایا: تُو نے کیا خواب دیکھا ہے؟
کہنے لگا: میں نے خواب میں رسول اللہ ﷺ کی زیارت کی ہے ۔۔۔۔۔ آپ زمین کے ایک بلند حصے پر تشریف فرما تھے اور بہت سارے لوگ نیچے بیٹھے ہوۓ تھے ۔
ان میں سے ہر بندہ اٹھ کر بارگاہِ اقدس میں عرض کرتا:
حضور! میرے لیے دعا فرمادیں ، تو آپ دعا فرمادیتے ۔۔۔۔۔۔۔ یہاں تک کہ میرے سوا کوئی باقی نہ رہا ۔
میں نے کھڑے ہونے کا ارادہ کیا لیکن اپنے برے اعمال کی وجہ سے مجھےحیا آگئی ۔ ( کہ کہاں میں ، اور کہاں یہ بارگاہ ! 😢 )
سرکارنے مجھے فرمایا: اے فلاں ! تو اٹھ کر مجھ سے کیوں سوال نہیں کرتا ، کہ میں تیرے لیے بھی دعاکروں ؟
۔ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میرے عمل بہت برے ہیں جن کی وجہ سے مجھے حیا آرہی ہے ۔
ارشاد فرمایا: اگر ( گناہوں کی ) حیا تجھے کھڑا ہونے سے روک رہی ہے تو میں تجھے کہتا ہوں کھڑا ہو جا اور سوال کر ، تاکہ میں تجھے دعا دوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
" فانک لاتسب احدا من اصحابی "
کیوں کہ تُو میرے کسی بھی صحابی کو برا نہیں کہتا ۔
میں ( حضور کی اس شفقت سے ) اٹھ کھڑا ہوا تو آپ نے میرے لیے دعا فرمادی ۔
جب میں بیدار ہوا تو مجھے سب برائیوں سے نفرت ہو چکی تھی ۔
( طبقات الحنابلۃ للقاضی ابی یعلی ، ت جعفر بن محمد بن شاکر ، ج 1 ، ص 338 ، ر151 )
( آج مسجدالحرام شریف میں بیٹھ کر یہ واقعہ پڑھا تو بے ساختہ آنسو نکل آئے ۔
ترجمہ کرکے آپ کے سامنے پیش کردیا ہے ، آپ بھی اسے یاد کرلیں ۔۔۔۔۔۔ ہم جیسے بھی ہیں لیکن بے ادب نہیں ؛ رب تعالی ہمیں اپنے حبیب پاک کی برکتوں سے کبھی محروم نہیں فرمائے گا ۔ 😢)
خاکِ راہِ حجاز
✍️ لقمان شاہد
25-3-2022ء
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3412278865718945&id=100008105947430