🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
ْ #فیضان_رمضان_المبارک
#رمضان ᴿᵃᵐᶻᵃⁿ #روزہ ᴿᵒᶻᵃ
https://t.me/islaamic_Knowledge/29457
روزے کے بارے میں ۱۹ غلط باتیں
#مفتی_علی_اصغر صاحب ¹
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
الٹی آنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟
حالت روزہ میں احتلام ہو جائے
تھوک یا بلغم نگل جانے سے روزہ
تیل خوشبو اور موئے زیر ناف صاف
سحری میں آنکھ نہ کھلے سحری نہ
رات میں غسل فرض ہو جائے تو ؟
حالت روزہ میں مسواک کرنا کیسا؟
اذان ہوتی رہے سحری جاری رکھو؟
خون نکلنے یا خون کا ٹیسٹ کرانے
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
ْ #فیضان_رمضان_المبارک
#رمضان ᴿᵃᵐᶻᵃⁿ #روزہ ᴿᵒᶻᵃ
https://t.me/islaamic_Knowledge/29468
روزے کے بارے میں ۱۹ غلط باتیں
#مفتی_علی_اصغر صاحب ²
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
روزہ میں انجکشن لگوانے سے
روزہ میں عطر یا خوشبو لگانا
سفر کے دن روزہ چھوڑنا کیسا
روزہ نہ رکھ کر فدیہ دینا ...
ٹوتھ پیسٹ کرنے سے روزہ ...
کیا ہر طرح کا روزہ توڑنے پر کفارہ
حالت روزہ میں ٹھنڈک کے لئے نہانا
روزہ چھوٹ جانے پر ساٹھ روزہ
اگر غلطی سے پانی حلق سے اتر جائے
حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت
1👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
1👍1
حضرت مولانا ہدایت اللہ رامپوری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ

نام و نسب:
آپ کا اسمِ گرامی مولانا ہدایت اللہ بن مولانا رفیع اللہ خان ہے۔ آپ کا آبائی وطن سوات تھا۔

مقامِ ولادت:
آپ مولانا رفیع اللہ خان کے گھر محلّہ الف خان رام پور میں پیدا ہوئے، لیکن ہمیں تاریخِ ولادت بسیار کوشش کے باوجود نہ مل سکی۔

تعلیم وتربیت:
ابتدائی کتابیں والدِ ماجد سے پڑھیں، صرف ونحوحافظ غلام علی سے اور منطق میر زاہد تک مولانا جلال الدین (المتوفّٰی 1313ھ) سے حاصل کی۔پھر حضرت علامہ مولانا فضلِ حق خیر آبادی علیہ الرحمۃ کے ورودِ رام پور کے بعد حلقہ تلامذہ میں داخل ہو کر تمام علوم وفنون میں کمال حاصل کیا، اور حدیث مولانا عالم علی حسینی نگینوی (المتوفّٰی 1295ھ)  سے حاصل کی۔

بیعت وخلافت:
اپنے استاذِ گرامی مولانا جلال الدین علیہ الرحمۃ کےبرادرِ اصغر حضرت شاہ چھوٹے میاں علیہ الرحمۃ کے دستِ حق پرست پرسلسلۂ عالیہ قادریہ میں بیعت ہوئے۔

سیرت وخصائص:
فاضلِ جلیل، عالمِ نبیل،محقق کبیر، جامع علومِ نقلیہ وعقلیہ حضرت علامہ مولانا ہدایت اللہ رامپوری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا شمار رامپور کے جیّد اور مشہور علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ آپ ان علما میں سے تھے جن سے علم و فضل کو شرف حاصل ہوتا ہے، اور دینِ اسلام کو عروج ملتا ہے۔ آپ کا تعلق ان علمائے حق سے ہے جنہوں نے مشکل وقت میں اپنے دین وایمان ،اورملک وملّت کی سلامتی اوربقا کے لیے عظیم قربانیاں دیں ہیں۔ آپ اپنے استاذِ محترم حضرت علامہ فضلِ حق  خیر آبادی علیہ الرحمۃ کے فکر ونظریات اور علم وعمل کی بنا پر اُن کے عاشق و شیدائی تھے۔ ہر جگہ ساتھ رہے اور حضرت خیر آبادی کی خدمت سر انجام دیتے رہے۔

انگریزوں کی مخالفت اور فتوائے جہاد کی وجہ سےحضرت خیر آبادی جب کالا پانی بھیج دیے گئے تب جدائی ہوئی۔ مغموم و محزون وطن واپس آئے اور تدریس شروع کردی ۔مدرسہ عالیہ میں تدریس فرماتے رہے۔ 1870ء میں مدرسۂ حنفیہ جون پور میں صدر مدرّس کی حیثیت سےتشریف لائے۔

فرقہ ضالہ وہابیہ کے ردّ و تنفر میں نامور عالمِ دین حامیِ حق حضرت خیر آبادی کے قدم بَہ قدم رہے۔ 1300ھ میں بمقام مرشد آباد بنگال کے مشہور غیر مقلد بہاری مولوی عبدالعزیزی رحیم آبادی کے مقابلے میں مذہب ِحنفیہ کو دلائل کے ساتھ ثابت فرمایا اور وہابی مولوی کو اپنے باطل مذہب کے ساتھ راہِ فرار اختیار کرنا پڑی۔

آپ وسیع الاخلاق، خندہ رو، دوست آشنا، سادہ وضع، متورع و متقی اور شاگردوں پر نہایت شفیق تھے۔

وصال:
بروز ہفتہ 5؍رمضان المبارک 1326ھ کو واصل بحق ہوئے۔

مزار:
درگاہِ حضرت قطب الاقطاب شیخ عبدالرشید جونپوری علیہ الرحمۃ واقع رشید آباد میں مدفون ہیں۔

Read more at: https://scholars.pk/ur/scholar/hazrat-hidayatullah-khan-rampuri
Copyright © Zia-e-Taiba
1👍1