آج مسجد نبوی شریف کی لائبریری میں جانا ہوا ، وہاں احناف کی کتب میں امام احمد رضا حنفی رحمہ اللہ کی جدالممتار دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔
فقہائے احناف میں آپ جیسا فقیہ ڈھونڈے سے نہیں ملتا ۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے علماےکرام آپ کی کتابوں کے مختلف زبانوں میں ترجمے کرکے دنیا بھر کے احناف تک پہنچائیں تو یہ ایک عظیم نیکی ہوگی ۔
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3406684086278423&id=100008105947430

❤1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
آج شہرِمدینہ کے ایک رہائشی کو ساتھ لیا اور صحرائے طیبہ کی زیارت کے لیے نکلے ؎
رنگِ چمن پسند ، نہ پھولوں کی بُو پسند
صحرائے طیبہ ! ہے دلِ بلبل کو تُو پسند
ہم نے اس راستے کا انتخاب کیا جہاں سے رسول اللہ ﷺ گزرا کرتے تھے ، اور مولا علی پاک بھی اسی راستے یَنْبُع جایا کرتے تھے ۔
کاش ہم اس راستے کی خاک ہوتے اور قدمین شریفین کے بوسے کا شرف پاتے رہتے ۔۔۔۔۔۔ 😢
دیگر زیارات کے علاوہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ سیدِ عالم ﷺ کی گزر گاہ میں آنے والے مبارک کنویں دیکھے ، ستر انبیاے کرام علیھم السلام کی گزر گاہ دیکھی ، جنتی پہاڑ جبل وَرِقان دیکھا ، قبیلۂ سیدنا ابوذر غفاری کے آثار دیکھے ؛ مقام بدرحاضری دی ، جبال الملائکہ دیکھے ، اور شہدائے بدر رضوان اللہ علیھم اجمعین کوسلام پیش کیا ۔
بدر شریف میں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ یہاں قبرستان پر جو لال رومال والے مسلط رہتے تھے اور زائرین کو بے جا تنگ کیا کرتے تھے ، وہ اب نہیں ، نہ ان کا دفتر موجود ہے ؛ زائرین پوری عقیدت و محبت سے آتے ہیں اور بغیر روک ٹوک سلام و دعا کرتے ہیں ۔
یہی حال اب الحمدللہ روضہ اقدس پر ہے ، آپ بغیر روک ٹوک سلام پیش کرسکتے ہیں ، اور لوگوں کے راستے کا خیال رکھتے ہوئے کعبۂ کعبہ ﷺ کی طرف چاہیں تو گھنٹوں رُخ کرکے بیٹھ سکتے ہیں ، کوئی لال رومال والا آپ کو اِدھر پشت کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا ۔
یہاں ہر جگہ میں نے ایک دعا کی ہے ، دعا فرمائیں اللہ کریم اسے شرف قبولیت عطا فرمائے !
✍️ لقمان شاہد
19-3-2022 ء
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3407204642893034&id=100008105947430

شہرِ مدینہ میں آپ کو کسی کا نام نہ آتا ہو تو اُسے محمد کہہ کر مخاطب کرسکتے ہیں ، اور مدینے والے بھی ہر اجنبی کو محمد کہہ کر ہی پکارتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
شاید یہاں قیامت تک آنے والے "محمد " کہہ کر ہی پکارے جاتے رہیں گے ........ کیوں آقا محمد کریم ﷺ نے جو اس شہر کو شرف بخشاہے !!
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3408613996085432&id=100008105947430

❤1👍1
آج خواب میں عظیم مفسر و محدث علامہ غلام رسول سعیدی رحمہ اللہ کی زیارت ہوئی ، آپ علما کے جھرمٹ میں مسجد شریف میں داخل ہورہے تھے ۔
سبحان اللہ ، ایسا نورانی چہرہ تھا کہ زیارت کر کے دل خوش ہوگیا ۔
حیاتِ ظاہری میں تو آپ کی زیارت و ملاقات سے محرومی رہی ، لیکن مدینۃ النبی میں یوں آپ سے ملاقات ہوجانا میرے لیے باعث سعادت ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اللہ کریم ﷻ آپ کے طفیل انشراح صدر عطافرمائے !
( ہر سچا خواب سب کے سامنے بیان کرنے والا نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔ لیکن بعض خوش کُن خواب بیان کردینے چاہییں ، ان کا بیان کرنا بھی خوشی سے خالی نہیں ہوتا ؛ صحابہ کرام علیھم الرضوان بھی اپنے بعض خواب بیان فرمایا کرتے تھے ۔ )
خاک راہِ حجاز
✍️ لقمان شاہد
21-3-2022ء
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3408732512740247&id=100008105947430

بندے کو اپنے رب کے قریب کرنے والا بہترین عمل ۔۔۔۔۔۔۔ محبت ہے ؛ ایسی محبت جو کسی کے ساتھ رب تعالیٰ کے لیے کی جائے ۔
اس محبت کا اللہ کے ہاں کیا مقام ہے ، اور کیا اجر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ جاننے کے لیے محدث ابن قدامہ رحمہ اللہ کا یہ رسالہ پڑھیں ۔
رب تعالیٰ حضرت مصنف اور مترجم دونوں کو جزائے خیر عطافرمائے !
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3409472822666216&id=100008105947430

رب تعالیٰ توفیق دے ، آپ مکہ مکرمہ حاضر ہوں تو یہاں کثرت سے طواف کریں ، کیوں کہ یہ وہ نیکی ہے جو صرف یہیں ہوسکتی ہے ، روئے زمین پر کسی اور جگہ نہیں ہوسکتی ۔
ہوسکے تو پچاس طواف کریں ، سید عالمﷺ فرماتےتھے:
جس نے بیت اللہ شریف کے پچاس طواف کیے وہ گناہوں سے اس طرح نکل گیا جیسے اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا ( تو وہ گناہوں سے بالکل پاک تھا ) ( ترمذی ، ر866 )
نفلی طواف کے لیے احرام باندھنا ضروری نہیں ہوتا ، عام کپڑوں میں بھی طواف کیا جاسکتا ہے ، اور اگر احرام باندھ کر کرنا چاہیں تب بھی کرسکتے ہیں ( کیوں کہ آج کل کپڑوں میں نیچے مطاف کی طرف نہیں جانے دیتے ، صرف احرام والوں کو جانے دیتے ہیں ) لیکن اس میں طواف کرتے وقت کندھا ننگا نہیں کرنا ہوتا ، کیوں کہکندھا اس طواف میں ننگا کرتے ہیں جس کے بعد صفا مروہ کی سعی کرنی ہو ، اور نفلی طواف میں سعی نہیں کرنی ہوتی ۔
اس کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ:
آپ باوضو بیت اللہ شریف کے پاس آئیں ، اور حجر اسود کے سامنے کھڑے ہوکر استلام کریں ( یعنی حجر اسود کو چوم لیں ، یا اس کی طرف ہاتھ کا اشارہ کریں ) اور بِسْمِ اللہِ وَاللہُ اَکبر پڑھیں ۔
متبع سنت صحابی ، سیدنا عبداللہ بن عمر استلام کے وقت یہی پڑھا کرتے تھے ۔ ( مسند احمد ، ر 4316 )
اس کے بعدطواف شروع کردیں ، اور معمول کی رفتار سے بیت اللہ شریف کے گرد چلنا شروع کردیں ، اور جو بھی ذکر و درود چاہیں پڑھتے رہیں ؛ رسول اللہ ﷺ نے طواف کے دوران ہمیں مخصوص اذکار اور دعائیں پڑھنے کا پابند نہیں کیا ۔
طواف کرتے کرتے جب رکن یمانی ( یعنی کعبۃ اللہ شریف کے حجر اسود سے پہلے والے کونے ) کے پاس آئیں تو اس کا بھی استلام کریں ، جان عالم ﷺ اس کا بھی استلام کیا کرتے تھے ، اور فرماتے تھے:
حجر اسود اور رکن یمانی کا استلام کرنے سے گناہ معاف ہوتے ہیں ۔ ( مسنداحمد ، ر 4339 )
سیدنا عبداللہ بن عمر کہتے تھے:
ہم نے جب سے حضور کو حجر اسود اور رکن یمانی کا استلام کرتے دیکھا ہے ، تب سے تنگی ہو یا آسانی ۔۔۔۔۔۔۔ اِن کا استلام نہیں چھوڑا ۔ ( مشکوۃ ، ر2586 )
رکن یمانی کے استلام کے بعد پھر حجرِ اسود شریف کا استلام کریں اور اسی طرح سات چکر مکمل کریں ؛ یہ ایک طواف ہوجائے گا ۔
اس کے بعد مقام ابراہیم کے قریب دو نفل پڑھیں ، اور ان کی پہلی رکعت میں سورت کافرون اور دوسری میں سورت اخلاص پڑھیں ؛ سرکار دوعالم ﷺ نے طواف کے نوافل میں یہی دو سورتیں پڑھی تھیں ۔ ( مسند احمد ،ر4387 )
پھر اتباعِ سنت میں یہ آیت پڑھیں:
وَاتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَاھِیْمَ مُصَلًّی
سیدنا جابر بن عبداللہ کہتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے طواف کے دونفل پڑھے تھے اور ان کے بعد یہ آیت پڑھی تھی ۔ ( ایضاً )
اگر آپ کا مکہ پاک میں ایک ہفتہ قیام ہے تو روزانہ طواف کریں ۔
معروف تابعی امام حسن بصری رحمہاللہ نے حدیث نقل کی ہے کہ:
جو بندہ ایک ہفتہ بیت اللہ شریف کا طواف کرتا ہے اللہ تعالی اس کے ہر قدم پر سترہزار درجات بلند فرماتا ہے ، اور اسے ستر ہزار نیکیاں عطافرماتا ہے ، اور اسے ستر ہزار شفاعتیں عطا ہوتی ہیں ، کہ اپنے اہل خانہ میں سے جس مسلمان کی چاہے شفاعت کرے ؛ چاہے تو دنیا ہی میں اسے بدلہ مل جاتا ہے اور اگر چاہے تو آخرت کے لیے ذخیرہ کر دیا جاتا ہے ۔
( فضائلمکۃ والسکن فیھا ، مترجم ، ص 38 )
سید عالم ﷺ فرماتے تھے:
کثرت سے طواف کرو ، اس سے پہلے کہ تمھارے اور اِس کے در میان رکاوٹ آ جاۓ ۔
بے شک میں حبشہ کے ایک ٹیڑھی ٹانگوں اور چوڑی پیشانی والے گنجے آدمی کو دیکھتا ہوں جو کعبہ معظمہ کے درپے ہو گا ، اور اس کو منہدم کر کے ریزہ ریزہ کر دے گا۔ ( ایضاً ، ص39 )
رب تعالی اس گھر کی برکتوں سے ہمیں کبھی محروم نہ کرے !
حضورِ کعبہ حاضر ہیں حرم کی خاک پر سر ہے
بڑی سرکار میں پہنچے مقدر یاوَری پر ہے
خبر کیا ہے بھکاری کیسی کیسی نعمتیں پائیں
یہ اونچا گھر ہے ، اس کی بھیک اَندازہ سے باہر ہے
تصدق ہو رہے ہیں لاکھوں بندے گرد پھر پھر کر
طوافِ خانۂ کعبہ عجب دلچسپ منظر ہے
✍️ لقمان شاہد
23-3-2022 ء
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3410112912602207&id=100008105947430

🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
18-08-1443 ᴴ | 22-03-2022 ᴱ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
19-08-1443 ᴴ | 23-03-2022 ᴱ
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬
❤1👍1