This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ایک وہ لوگ ہوتے ہیں جو رسول اللہ ﷺ کی زیارت کےلیے دعا مانگتے رہتے ہیں ، اور اِسی نیت سے مدینے پاک کا سفر کرتے ہیں اور اُن دعا قبول ہوجاتی ہیں ۔
اور
دوسرے وہ ہیں جو مدینہ منورہ جاتے ہیں ، بار بار جاتے ہیں لیکن رسولاللہ کا مسکن ( روضہ انور ) دیکھ کر لوٹ آتے ہیں ، اور اسی طرح اُن کی عمر بِیت جاتی ہے ۔
زیارت کرنے والوں کا مقام بہت بلند ہے ، ان کے قدموں کی خاک بھی ہماری آنکھوں کا سرمہ ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اُن عاشقوں کے کیا کہنے جو بن دیکھے محبوب پر فدا ہوتے رہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3401919166754915&id=100008105947430

❤1
گاؤں میں ایک ماں جی تھیں جو ساری زندگی مدینے شریف کی تڑپ میں یہ نعت پڑھتی رہیں ، لیکن اس دنیاوی زندگی میں مدینہ پاک کی حاضری نصیب نہ ہوسکی ۔
رب تعالیٰ ان کی تربت تاجدار مدینہ کے جلووں سے بسائے !
وہ لوگ بھی کتنے پیارے تھے جو مدینہ شریف کو یاد کرتے کرتے دنیا سے چلے جاتے ۔
اور ہم بھی کتنے خوش قسمت ہے کہ اللہ پاک ہمیں بار بار اپنے حبیب ﷺ کا دیار دکھاتاہے ۔
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3402933203320178&id=100008105947430

اللہ کریم نے اپنے فضل سے آج مدینہ پاک کی طرف سفر نصیب فرمایا ۔
میں سمجھتا ہوں جس گناہ گار کو اللہ پاک بخشنا چاہتا ہے ، اُسے بار بار مکے مدینے بلاتا ہے ۔
سفر کے دوران ملاعلی قاری رحمہ اللہ کی کتاب الدرۃ المضیۃ زیر مطالعہ رہی ، جو بارگاہ رسالت میں حاضری کے آداب پر مشتمل ہے ۔
اس کا اردو ترجمہ مولانامحمداختر رضامصباحی رحمہ اللہ نے کیا ہے اور خوب صورت کیا ہے ؛ چوں کہ میرے سامنے عربی متن بھی ہے ، اس لیے مطابقت کہتی ہے مترجم فاضل آدمی تھے -
اللہکریم انھیں جوار رحمت میں جگہ دے ، اور ہماری حاضری قبول فرمائے ۔
جو عاشقانِ رسول یہاں کی حاضری کےلیے ترستے ہیں انھیں بھی بار بارحاضری نصیب ہو !
اُنھیں نہ دیکھا تو کس کام کی ہیں یہ آنکھیں
کہ دیکھنے کی ہے ساری بہار آنکھوں میں
✍️لقمان شاہد
14-3-2022ء
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3403462413267257&id=100008105947430

تاجدار مدینہ ﷺ کا ارشاد مبارک ہے:
جو میری قبر کے پاس مجھ پر درود پڑھتا ہے میں اس کا درود خود سنتا ہوں ۔
( مجموعۃ رسائل العلامۃ الملا علی القاری ، الدرۃ المضیۃ فی الزیارۃ المصطفویۃ الرضیۃ ، ص 28 ۔
ملاعلی قاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس حدیث کی سند جید ہے ۔ )
اللہ اللہ ہمارے نصیب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کلام الہی سننے والے کان مبارک ہم گناہ گاروں کا سلام سنیں 😥
اگر حضور ہمارا سلام خود سنتے ہیں تو ضرور ہماری التجائیں بھی سنیں گے اور اللہ کی عطا سے انھیں شرف قبولیت فرمائیں گے ۔
واللہ وہ سُن لیں گے فریاد کو پہنچیں گے
اِتنا بھی تو ہو کوئی جو آہ کرے دل سے
دریا ہے چڑھا تیرا ، کتنی ہی اُڑائیں خاک
اُتریں گے کہاں مجرم ، اے عفو ترے دل سے !
✍️ لقمان شاہد
15-3-2022 ء
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3403821716564660&id=100008105947430

مجھے صحابہ کرام علیھم الرضوان میں سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے خاص محبت ہے ( اللہ پاک یہ محبت سلامت رکھے ) ۔۔۔۔۔۔ جب آپ کا کوئی عمل مبارک نظر سے گزرتاہے تو کوشش ہوتی ہے ، پورے ذوق شوق سے اس کی پیروی کی جائے ۔
آپ رضی اللہ عنہ بہت نیک سیرت اور متبع سنت تھے ، آپ کی نیکی کی اس سے بڑی گواہی کیا ہوگی کہ رسول اللہ ﷺ نے آپ کو رجل صالح ( نیک آدمی ) فرمایا ۔
سیدنا عبداللہ بن عمر نے روضہ رسول کی حاضری کا یہ طریقہ ارشاد فرمایا ہے کہ:
سنت ( صحابہ ) یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی قبرِ انور پر قبلہ کی طرف سے آیا جائے ، پھر قبلہ کی طرف پیٹھ اور روضہ انور کی طرف منھ کرکے عرض کیا جائے:
السلام علیک ایھاالنبی ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
( مسند الامام الاعظم ، کتاب الحج ، ھیئۃ زیارۃ قبرالنبیﷺ ، ص 367 ، ر 255 )
اللہ آپ کو مدینہ طیبہ کی حاضری نصیب کرے ، آپ جب روضہ انور پہ آئیں تو اسی طریقے سے حاضری دیں ، جو صحابہ کرام کی سنت ہے ۔۔۔۔۔۔ یہاں حضور کی طرف پیٹھ کرکے قبلہ شریف کی طرف منھ کرنے سے حتی الامکان پرہیز کریں ۔
امام مالک فرماتے تھے:
( روضہ رسول پر دعا کے وقت قبلہ کی طرف منھ کرکے ، حضور کیطرف پیٹھ نہ کرو ) حضور تمھارا ہی نہیں ، تمھارے باپ سیدنا آدم علیہ السلام کا بھی وسیلہ ہیں ۔
✍️ لقمان شاہد
15-3-2022 ء
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3404166156530216&id=100008105947430

اللہ کی بارگاہ میں سید عالم ، نور مجسم ﷺ کا وسیلہ پیش کرنے اور آپ ﷺ سے ہر زمانے میں مدد مانگنے کے متعلق:
صحابہ ، تابعین ، اور صالحین و جمیع مسلمین کا کیا عمل رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ اس کتاب میں باسند بیان کیا گیا ہے ۔
نیز آقا کریم کے مدد فرمانے کا بھی ایمان افروز تذکرہ موجود ہے ، کہ حضور نے کیسے ، کس کی مدد فرمائی ۔
تقریبا ساڑھے سات سو سال پرانی اس کتاب کا مطالعہ ہر مسلمان کے لیے مفید ہے ۔
( معلوم نہیں اس کا اردو ترجمہ ہوا ہے ، یا نہیں ؛ اگر ہو تو کمینٹ میں بتادیں تاکہ دیگر احباب بھی استفادہ کرسکیں )
اللہ کریم ہمیں ، ہمارے پیارے نبی ﷺ سے ہمیشہ متصل رکھے ۔۔۔۔۔۔ اورآپ کی دائمی محبت سے ہمیشہ ہمارے دل منور رہیں ۔
✍️ لقمان شاہد
16-3-2022
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3404760143137484&id=100008105947430

❤2
آج مسجد نبوی شریف کی لائبریری میں جانا ہوا ، وہاں احناف کی کتب میں امام احمد رضا حنفی رحمہ اللہ کی جدالممتار دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔
فقہائے احناف میں آپ جیسا فقیہ ڈھونڈے سے نہیں ملتا ۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے علماےکرام آپ کی کتابوں کے مختلف زبانوں میں ترجمے کرکے دنیا بھر کے احناف تک پہنچائیں تو یہ ایک عظیم نیکی ہوگی ۔
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3406684086278423&id=100008105947430
فقہائے احناف میں آپ جیسا فقیہ ڈھونڈے سے نہیں ملتا ۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے علماےکرام آپ کی کتابوں کے مختلف زبانوں میں ترجمے کرکے دنیا بھر کے احناف تک پہنچائیں تو یہ ایک عظیم نیکی ہوگی ۔
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3406684086278423&id=100008105947430
❤1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
آج شہرِمدینہ کے ایک رہائشی کو ساتھ لیا اور صحرائے طیبہ کی زیارت کے لیے نکلے ؎
رنگِ چمن پسند ، نہ پھولوں کی بُو پسند
صحرائے طیبہ ! ہے دلِ بلبل کو تُو پسند
ہم نے اس راستے کا انتخاب کیا جہاں سے رسول اللہ ﷺ گزرا کرتے تھے ، اور مولا علی پاک بھی اسی راستے یَنْبُع جایا کرتے تھے ۔
کاش ہم اس راستے کی خاک ہوتے اور قدمین شریفین کے بوسے کا شرف پاتے رہتے ۔۔۔۔۔۔ 😢
دیگر زیارات کے علاوہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ سیدِ عالم ﷺ کی گزر گاہ میں آنے والے مبارک کنویں دیکھے ، ستر انبیاے کرام علیھم السلام کی گزر گاہ دیکھی ، جنتی پہاڑ جبل وَرِقان دیکھا ، قبیلۂ سیدنا ابوذر غفاری کے آثار دیکھے ؛ مقام بدرحاضری دی ، جبال الملائکہ دیکھے ، اور شہدائے بدر رضوان اللہ علیھم اجمعین کوسلام پیش کیا ۔
بدر شریف میں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ یہاں قبرستان پر جو لال رومال والے مسلط رہتے تھے اور زائرین کو بے جا تنگ کیا کرتے تھے ، وہ اب نہیں ، نہ ان کا دفتر موجود ہے ؛ زائرین پوری عقیدت و محبت سے آتے ہیں اور بغیر روک ٹوک سلام و دعا کرتے ہیں ۔
یہی حال اب الحمدللہ روضہ اقدس پر ہے ، آپ بغیر روک ٹوک سلام پیش کرسکتے ہیں ، اور لوگوں کے راستے کا خیال رکھتے ہوئے کعبۂ کعبہ ﷺ کی طرف چاہیں تو گھنٹوں رُخ کرکے بیٹھ سکتے ہیں ، کوئی لال رومال والا آپ کو اِدھر پشت کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا ۔
یہاں ہر جگہ میں نے ایک دعا کی ہے ، دعا فرمائیں اللہ کریم اسے شرف قبولیت عطا فرمائے !
✍️ لقمان شاہد
19-3-2022 ء
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3407204642893034&id=100008105947430