🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
مولا علی پاک کو حدیث میں ازہد الناس ( لوگوں میں نیک ترین ہستی ) فرمایا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اور آپ کی نو بیویاں ، متعدد باندیاں اور اٹھائیس بیٹیاں ، بیٹے تھے ۔

ہمارےزمانے کے زُہَّاد دوسرے تیسرے نکاح اور کثرت اولاد سے پتا نہیں کیوں وحشت کھاتے ہیں ۔ ؎

لذت میں خودی کی کھو گیا ہے زاہد
دور ، دور خدا سے ہو گیا ہے زاہد

سنتا نہیں اب شکستہ مسجد کی صدا
سجدے میں کچھ ایسا سو گیا ہے زاہد

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3400258393587659&id=100008105947430
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
معراج کی رات پچاس نمازیں لے کر جب حضور ہماری پاس آرہے تھے تو راستے میں حضرت موسی علیہ السلام سے ملاقات ہوگئی ۔۔۔۔۔۔۔ وہ کہنے لگے:
اپنے رب کی طرف جائیں اور نمازیں کم کروا کے آئیں ۔
حضور ﷺ واپس گئے تو نمازیں کم ہوگئیں ، لیکن واپسی پر موسی علیہ السلام پھر یہی کہنے لگے کہ واپس جائیں اور مزید کم کروا کے آئیں ، اور بار باریہی کہتے رہے ۔۔۔۔۔۔

سیدنا موسی علیہ السلام نے ایسے کیوں کہا ؟

اس بارے میں شارحین کے بہت سارے اقوال ہیں ۔

ایک‌ بات جوبعض اہلِ دل کہتے ہیں ، وہ یہ بھی ہے کہ:

حضور اپنے رب کا دیدار کرکے آئے تھے ، اس لیے جناب موسیٰ چاہتے تھے میں بار بار اُس ذات کو دیکھوں جو میرے رب کو دیکھ کے آئی ہے ؛ اس لیے بار بار واپس جانے کا کہتے رہے ۔

اللہ اللہ ، جس ذات پاک کا بار بار جلوہ دیکھنے کے موسی علیہ السلام بھی متمنی رہے ۔۔۔۔۔ صحابہ کرام نے اُسی ذات کے جی بھر کے جلوے دیکھے ؎

اُن صحابہ کی خوش اطوار نگاہوں کو سلام !
جن کا مسلک تھا طوافِ رخِ زیبا کرنا

✍️ لقمان شاہد
11-3-2022 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3401216353491863&id=100008105947430
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ایک وہ لوگ ہوتے ہیں جو رسول اللہ ﷺ کی زیارت کےلیے دعا مانگتے رہتے ہیں ، اور اِسی نیت سے مدینے پاک کا سفر کرتے ہیں اور اُن دعا قبول ہوجاتی ہیں ۔

اور

دوسرے وہ ہیں جو مدینہ منورہ جاتے ہیں ، بار بار جاتے ہیں لیکن رسول‌اللہ کا مسکن ( روضہ انور ) دیکھ کر لوٹ آتے ہیں ، اور اسی طرح اُن کی عمر بِیت جاتی ہے ۔
زیارت کرنے والوں کا مقام بہت بلند ہے ، ان کے قدموں کی خاک بھی ہماری آنکھوں کا سرمہ ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اُن عاشقوں کے کیا کہنے جو بن دیکھے محبوب پر فدا ہوتے رہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3401919166754915&id=100008105947430
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
گاؤں میں ایک ماں جی تھیں جو ساری زندگی مدینے شریف کی تڑپ میں یہ نعت پڑھتی رہیں ، لیکن اس دنیاوی زندگی میں مدینہ پاک کی حاضری نصیب نہ ہوسکی ۔

رب تعالیٰ ان کی تربت تاجدار مدینہ کے جلووں سے بسائے !

وہ لوگ بھی کتنے پیارے تھے جو مدینہ شریف کو یاد کرتے کرتے دنیا سے چلے جاتے ۔
اور ہم‌ بھی کتنے خوش قسمت ہے کہ اللہ پاک ہمیں بار بار اپنے حبیب ﷺ کا دیار دکھاتاہے ۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3402933203320178&id=100008105947430
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
اللہ کریم نے اپنے فضل سے آج مدینہ پاک کی طرف سفر نصیب فرمایا ۔
میں سمجھتا ہوں جس گناہ گار کو اللہ پاک بخشنا چاہتا ہے ، اُسے بار بار مکے مدینے بلاتا ہے ۔

سفر کے دوران ملاعلی قاری رحمہ اللہ کی کتاب الدرۃ المضیۃ زیر مطالعہ رہی ، جو بارگاہ رسالت میں حاضری کے آداب پر مشتمل ہے ۔

اس کا اردو ترجمہ مولانامحمداختر رضامصباحی رحمہ اللہ نے کیا ہے اور خوب صورت کیا ہے ؛ چوں کہ میرے سامنے عربی متن بھی ہے ، اس لیے مطابقت کہتی ہے مترجم فاضل آدمی تھے -
اللہ‌کریم‌ انھیں جوار رحمت میں جگہ دے ، اور ہماری حاضری قبول فرمائے ۔
جو عاشقانِ رسول یہاں کی حاضری کےلیے ترستے ہیں انھیں بھی بار بارحاضری نصیب ہو !

اُنھیں نہ دیکھا تو کس کام کی ہیں یہ آنکھیں
کہ دیکھنے کی ہے ساری بہار آنکھوں میں

✍️لقمان شاہد
14-3-2022ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3403462413267257&id=100008105947430
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
تاجدار مدینہ ﷺ کا ارشاد مبارک ہے:

جو میری قبر کے پاس مجھ پر درود پڑھتا ہے میں اس کا درود خود سنتا ہوں ۔

( مجموعۃ رسائل العلامۃ الملا علی القاری ، الدرۃ المضیۃ فی الزیارۃ المصطفویۃ الرضیۃ ، ص 28 ۔
ملاعلی قاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس حدیث کی سند جید ہے ۔ )

اللہ اللہ ہمارے نصیب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کلام الہی سننے والے کان مبارک ہم گناہ گاروں کا سلام سنیں 😥

اگر حضور ہمارا سلام خود سنتے ہیں تو ضرور ہماری التجائیں بھی سنیں گے اور اللہ کی عطا سے انھیں شرف قبولیت فرمائیں گے ۔

واللہ وہ سُن لیں گے فریاد کو پہنچیں گے
اِتنا بھی تو ہو کوئی جو آہ کرے دل سے

دریا ہے چڑھا تیرا ، کتنی ہی اُڑائیں خاک
اُتریں گے کہاں مجرم ، اے عفو ترے دل سے !

✍️ لقمان شاہد
15-3-2022 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3403821716564660&id=100008105947430
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
مجھے صحابہ کرام‌ علیھم الرضوان میں سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے خاص محبت ہے ( اللہ پاک یہ محبت سلامت رکھے ) ۔۔۔۔۔۔ جب آپ کا کوئی عمل مبارک نظر سے گزرتاہے تو کوشش ہوتی ہے ، پورے ذوق شوق سے اس کی پیروی کی جائے ۔

آپ رضی اللہ عنہ بہت نیک سیرت اور متبع سنت تھے ، آپ کی نیکی کی اس سے بڑی گواہی کیا ہوگی کہ رسول اللہ ﷺ نے آپ کو رجل صالح ( نیک آدمی ) فرمایا ۔


سیدنا عبداللہ بن عمر نے روضہ رسول کی حاضری کا یہ طریقہ ارشاد فرمایا ہے‌ کہ:

سنت ( صحابہ ) یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی قبرِ انور پر قبلہ کی طرف سے آیا جائے‌ ، پھر قبلہ کی طرف پیٹھ اور روضہ انور کی طرف منھ کرکے عرض کیا جائے:

السلام علیک ایھاالنبی ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !

( مسند الامام الاعظم ، کتاب الحج ، ھیئۃ زیارۃ قبرالنبیﷺ ، ص 367 ، ر 255 )

اللہ آپ کو مدینہ طیبہ کی حاضری نصیب کرے ، آپ جب روضہ انور پہ آئیں تو اسی طریقے سے حاضری دیں ، جو صحابہ کرام کی سنت ہے ۔۔۔۔۔۔ یہاں حضور کی طرف پیٹھ کرکے قبلہ شریف کی طرف منھ کرنے سے حتی الامکان پرہیز کریں ۔

امام مالک فرماتے تھے:

( روضہ رسول پر دعا کے وقت قبلہ کی طرف منھ کرکے ، حضور کی‌طرف پیٹھ نہ کرو ) حضور تمھارا ہی نہیں ، تمھارے باپ سیدنا آدم علیہ السلام کا بھی وسیلہ ہیں ۔

✍️ لقمان شاہد
15-3-2022 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3404166156530216&id=100008105947430
1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
اللہ کی بارگاہ میں سید عالم ، نور مجسم ﷺ کا وسیلہ پیش کرنے اور آپ ﷺ سے ہر زمانے میں مدد مانگنے کے متعلق:

صحابہ ، تابعین ، اور صالحین و جمیع مسلمین کا کیا عمل رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ اس کتاب میں باسند بیان کیا گیا ہے ۔

نیز آقا کریم کے مدد فرمانے کا بھی ایمان افروز تذکرہ موجود ہے ، کہ حضور نے کیسے ، کس کی مدد فرمائی ۔

تقریبا ساڑھے سات سو سال پرانی اس کتاب کا مطالعہ ہر مسلمان کے لیے مفید ہے ۔
( معلوم نہیں اس کا اردو ترجمہ ہوا ہے ، یا نہیں ؛ اگر ہو تو کمینٹ میں بتادیں تاکہ دیگر احباب بھی استفادہ کرسکیں )

اللہ کریم ہمیں ، ہمارے پیارے نبی ﷺ سے ہمیشہ متصل رکھے ۔۔۔۔۔۔ اورآپ کی دائمی محبت سے ہمیشہ ہمارے دل منور رہیں ۔

✍️ لقمان شاہد
16-3-2022

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3404760143137484&id=100008105947430
2
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
👍1
آج مسجد نبوی شریف کی لائبریری میں جانا ہوا ، وہاں احناف کی کتب میں امام احمد رضا حنفی رحمہ اللہ کی جدالممتار دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔

فقہائے احناف میں آپ جیسا فقیہ ڈھونڈے سے نہیں ملتا ۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے علماےکرام آپ کی کتابوں کے مختلف زبانوں میں ترجمے کرکے دنیا بھر کے احناف تک پہنچائیں تو یہ ایک عظیم نیکی ہوگی ۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3406684086278423&id=100008105947430
1